بھمبر کی خبریں 1/12/2015

Meeting

Meeting

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواز شریف مہنگائی کے بادشاہ ہیں 5 ماہ بعد منی بجٹ پیش کر کے قوم کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ دے دیا ہے پوری دنیا میں ڈیزل، پیٹرول کی قیمتیں گر رہی ہیں اور یہ سلسلہ کئی سالوں تک جا ری رہے گا اب وقت آگیا ہے کہ عوام ووٹ کے ذریعے انہیں شکست دیکر سزادیں جس طر ح پا کستا ن میں پچھلے الیکشن میں عوام نے پا کستا ن پیپلز پا رٹی پر نہیں پیپلز پا رٹی کی لیڈر شپ زردا ری ٹو لہ کوووٹ نہ دیکر نشا ن عبر ت بنا یا ہے اسی طر ح آزادکشمیر کے عوام کو بھی سو چ سمجھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کر نا ہو گا ان خیا لا ت کااظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م موومنٹ نے مو جود ہ منی بجٹ پر تبصر ہ کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بر ادری ازم نے ریاستی ڈھا نچہ ہی تبا ہ وبر باد کر کے رکھ دیا ہے تقرری تباد لے ،تنزلی ،ترقی الغر ض سب کچھ بر ادری کے گرد گھوم رہا ہے پچھلی کئی دہا ئیو ں سے لو کل با ڈیز الیکشن نہ کروانے کی وجہ بھی اختیا را ت کی نچلی سطح پر منتقلی کو روکنا ہے دلچسپ با ت یہ ہے کہ آزادکشمیر کے عوام بھیڑ بکر یو ں کی طر ح آوارہ ریو ڑ ہیںجن کی اپنی کو ئی سوچ نہیں ہے یہ جمہو ریت نہیں بلکہ بد تر ین آمر یت ہے انہو ں نے کہا کہ پارٹی منشور اور پا رٹی لیڈر شپ اور امیدوارا ن کے معاشرتی کر دا ر ،اہلیت اعلیٰ عوامی را ئے کی بنیاد پر ووٹ دیکر ہی ملک وقوم کی تقدیر سنو ر سکتی ایسی لیڈر شپ جو صرف اور صرف قر ض میں اضا فے تک محدود ہے اور عام عوام کو زندگی بسر کر نے کی بہتر سہو لتیںدینے کی بجا ئے ان کے بچو ں تک کے منہ سے آخر ی نوالہ بھی چھین لینے پر تلی رہے تو پھر عوام کو اپنی حا لت بد لنے کیلئے بہتر ین پا رٹی ،بہتر ین لیڈر شپ کا انتخا ب سو چ سمجھ کر کرنا چا ہیے آزادکشمیر میں مو جو دہ جا ری صورتحا ل میں کو ئی سیاسی جما عت عوام سے مخلص نظر نہیں آرہی ہم آزادکشمیر کی سیاسی صورتحا ل قر یب سے دیکھ رہے ہیں انشااللہ وقت آنے پر سیاسی فیصلے کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر کی ہر دلعزیز سما جی وتجا رتی شخصیت حاجی عبدا لر حیم بھٹی گزشتہ روز مختصر علالت کے با عث وفات پا گئے ہیں مر حو م کو نما زجنازہ کے بعد انکے آبا ئی قبر ستا ن تحصیل والے میں آہوں اور سسکیوں کے درمیا ن سپر د خا ک کر دیا گیا مر حو م انتہا ئی ملن ساز خوش اخلاقی اور درد دل دل رکھنے والی شخصیت تھے مر حوم کی نمازجنازہ میں سیاسی وسما جی را ہنما ئو ں تا جرو ں وکلا ء سر کا ری ملازمین صحا فیو ں عوام علاقہ اورعزیزواقا رب کی کثیر تعداد نے شر کت کی سابق صدر ریاست را جہ محمد ذوالقر نین خا ن سا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوا رالحق ممبر کشمیر کو نسل ،را جہ با بر علی ذوالقر نین ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف درا ئیا ں ،سا بق چیئر مین ضلع زکو ة چوہدر ی فضل علی ،مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،صدر انجمن تا جرا ن ڈا کٹرعبدا لشکو ر را جہ نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیا ن میں حاجی عبدا لر حیم بھٹی کی وفا ت پر دلی رنج وغم کااظہار کر تے ہو ئے مرحو م کیلئے دعا ئے مغفر ت اورورثا ء کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بو ائز پرا ئمر ی سکو ل مٹر یا ل کو مڈل کا درجہ دینے پر سا بق سپیکر اسمبلی کے انتہا ئی شکر گزار ہیں پیپلز پا رٹی کی حکومت نے نامسا عد حا لا ت میں آزادکشمیر میں تعمیر وترقی اور تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کر دیا ہے ان خیا لا ت کااظہا ر ٹھیکیدا ر چو ہدری فرحا ن علی مڑ یا ل ،ماسٹر احسا ن جمیل ،چو ہدری بدر زمان ،چو ہدری محمد اقبا ل ،ما نی خا ن ودیگر نے کیا انہو ں نے کہا کہ چو ہدری انوا رالحق نے ہمیشہ صاف ستھر ی اور کرپشن سے پاک سیاست کی ہے جس کے ثمرا ت عوام علاقہتک پہنچرہے ہیں حلقہ ایل اے 7میں سکولو ں اور کا لجز کی بلا تفر یق اپ گریڈ یشن ان کا تعلیم دو ستی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے انہو ں نے کہا کہ چو ہدری انوارا لحق بھمبر کے عوام کے دلوں کی دھڑ کن ہیں آمد ہ الیکشن میں انشااللہ میر ٹ کی بنیاد پربھا ری اکثر یت سے کا میا ب کروائینگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)موڑہ جنگو پرائمری گرلز سکول کی گرلز مڈل سکول اپ گریشن میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور وزیر اکلاس راجہ واجد الرحمن کی درینہ کاوشیں ہیں ، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری کسگمہ ہیلتھ ویلفیئر ٹرسٹ جاوہد اقبال راجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کسگمہ ہیلتھ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام موڑہ جنگو گرلز پرائمری سکول میں منعقدہ پروگرام جس میں وزیر اکلاس راجہ واجد الرحمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی وہاںہم نے ا وردیگر ساتھیوں نے سکول کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا تھا جس کا پروسس راجہ واجد الرحمن نے شروع کر دیا اور بلا آخر سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر وا کہ کسگمہ موڑہ جنگو،بگالی،پیچلہ،چھپڑا وگردونواح کی طالبات کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ دلا دیا اور موڑہ جنگو گرلز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دلاوا کر درینہ مطالبہ پورا کر دیا اس پر ہم سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور وزیر حکومت راجہ واجد الرحمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)شر پسند عناصر کی بزدلانہ حرکت تھاتھی بازار میں لگے کسگمہ میڈیا سنٹر کے پینافلکس وبینرز بھاڑ ڈالے، بزدلانہ کاروائیوںصحافی ہر حال میں حق و سچ کی آواز بلند کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑیں،چوہدری امجد حسین،چوہدری شمریز اختر ،چوہدری عامر شہزاد،چوہدری بابر رفیق،دیگر مشترکہ بیان تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات گئے میں چند شرپسند عناصر نے تھاتھی بازار میں لگے کسگمہ میڈای سنٹر کے پینا فلکس اور بینرز کو بھاڑ ڈالا جس کی وجہ سے کسگمہ میڈیا سنٹر کے صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غنڈہ گرد عناصر اور شرپسند عناصر جو حق وسچ کی آواز دبانا چاہتے ہیں ان کے بزدلانہ ہتھکنڈوں اور کارستانیوں سے دبایا نہیں جاسکتا، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے قلمی جہاد کو روکا نہیں جا سکتا اور بزدلانہ کاروائیوں سے صحافیوں کو حق وسچ لکھنے اور مظلوموں کی آواز بننے سے کوئی روک نہیں سکتا ان خیالات کسگمہ میڈیا سنٹر میں شامل صحافیوں چوہدری امجد حسین ،چوہدری شمریز اختر،چوہدری عامر شہزاد، چوہدری بابر رفیق و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)اساتذہ گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت نائب صدرمعلم چوہدری محمد ارشاد منعقد ہوا جس میں ادارہ ہذا کے صدر معلم چوہدری طفیل احمد خاکی کے بڑے بھائی سابق صدر معلم چوہدری محمد سلیمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا گیا اور سٹاف نے اجتماعی فاتحہ خوانی کی دریں اثناء آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان ،راجہ شعیب اعظم ،راجہ وحیدعبد اللہ ،قاری دلدار غوث ،چوہدری محمد حنیف ،چوہدری محمد نصیر،مرز امظہر اقبال ،غلام احمد ماجداور چوہدری محمد بشیرنے سابق صدر معلم چوہدری محمد سلیمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان ،راجہ شعیب اعظم ،راجہ وحیدعبد اللہ ،قاری دلدار غوث ،قاری ارشد محمود،سید مدثر شاہ ،چوہدری محمد حنیف ،چوہدری محمد نصیر،مرز امظہر اقبال ،غلام احمد ماجداور چوہدری محمد بشیرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا آزاد خطہ کے اندر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن نیک شگون ہے اداروں کی اپ گریڈیشن سے جہاں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا وہاں دوسری طرف سنیارٹی پر آنے والے اساتذہ کو بھی اپنی ترقی کا موقع ملے گا قومی تعلیمی پالیسی 2009ء کا من وعن نفاذہی کوالٹی آف ایجوکیشن کا مظہر ہے حکومت فوری طور پر تعلیمی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے اور اساتذہ کے سکیلز قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق اپ گریڈ کرکے ان کے اندر پائی جانے والی بے چینی دور کرے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما راجہ مشتاق احمد خان ،راجہ شعیب اعظم ،راجہ وحیدعبد اللہ ،قاری دلدار غوث ،قاری ارشد محمود،سید مدثر شاہ ،چوہدری محمد حنیف ،چوہدری محمد نصیر،مرز امظہر اقبال ،غلام احمد ماجداور چوہدری محمد بشیرنے راجہ بشارت کوبطور ڈپٹی ڈی ای او میرپور اور راجہ گلبہار اکرم کو اسسٹنٹ ایجو کیشن آفسیر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے اور حکومت آزاد کشمیر کا باصلاحیت آفسیران کی تقرر پر شکریہ ادا کیا ہے۔