بھمبر، چھمب ،برنالہ (نمائندگان سے) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے نواجوان راہنما برہان الدین وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیرمیں جوانقلاب آیاہے وہ اب منطقی انجام تک پہنچ کررہے گا۔ بھارت کی سرجیکل سٹرائیک جھوٹ کاپلندہ ہے ۔ پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں بھارتی بزدل فوج نہ تو زمین اور نہ ہی ہواکے راستے ہماری سرزمین پر آسکتی ہے۔ اسے پتہ ہے کہ اس نے اگر ایک انچ کی پیش قدمی کی تو اسے عبرت ناک انجام سے گزرناہوگا۔کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپناجان ومال کی ہزاروں کے حساب سے قربانیاںدیںلیکن اپنے حق خود ارادیت کاسودانہیں کیا۔ سیز فائرلائن پربسنے والے کشمیری پاک فوج سے آگے کھڑے ہیں۔ دشمن کوسیز فائرلائن کے عوام کی لاشوں سے ہوکرپاکستانی افواج کی طرف آناہوگا۔ کشمیرکا بچہ بچہ اپنی مٹی کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیارہے۔سیز فائرلائن پرواقعہ آزادکشمیرکے13 حلقہ جات کے عوام کے لیے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے۔ بجلی ، صحت سمیت رسل ورسائل کی سہولتیںان کی دہلیز پرپہنچائیں گے۔ آزادکشمیرمیںساڑھے سات ارب روپے سے بجلی کے معاملات جلد حل کرلیے جائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر جس طرح مسئلہ کشمیر اور اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کیاہے اس سے ہندوستان کی حکومت طلملااٹھی ہے۔ کشمیریوں کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے یہاں سیز فائرلائن سماہنی کاہنگامی دورہ کے موقع پرمتاثرین LOC اور ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے آزادکشمیرکے سینئروزیر چوہدری طارق فاروق، سابق ممبراسمبلی و ممبرکونسل راجہ مقصود احمد خان، راجہ رزاق احمد خان، راجہ علی شان، راجہ اعجاز احمد خان نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق منہاس، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، وزیراعظم کے پرنسپل سٹاف آفسیر مسعود الرحمن، ڈپٹی کمشنربھمبرارشدمحمودجرال، ایس ایس پی سردارالیاس، مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان، راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، راجہ خالد خان ایڈووکیٹ، سابق صدربار سماہنی راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ، حاجی راجہ حضر حیات خان، حاجی راجہ گلزار، کیپٹن ندیم خان، راجہ ذوالقرنین، چوہدری نسیم، چوہدری ایوب، راجہ جمشید، راجہ التماس، ڈی ایس پی (ر) راجہ محمد منیر، راجہ غلام ربانی، راجہ رحیف اللہ، سینئرصحافی راجہ غلام محی الدین،راجہ منیرکے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ بھارت ایک بزدل اور مکار دشمن ملک ہے
جس نے تحریک آزادی کشمیرکودبانے کے لیے جس نے مقبوضہ کشمیرمیں 8 لاکھ سے زائد مسلح افواج کے ذریعے کشمیرپرظلم اوربربریت کے پہاڑ توڑرہاہے۔ کشمیری حریت راہنمابرہان الدین وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیرمیں جوانقلاب آیاہے وہ اب منطقی انجام تک پہنچ کرہی رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ کشمیری عوام مسلح افواج کی پشٹ پرکھڑے ہیں ۔ کشمیری عوام اورمسلح افواج کو ایک دوسرے سے کوئی الگ نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہاکہ سیز فائرلائن پربسنے والوں کے جذبے اور ہمت کوسلام پیش کرتاہوںجنھوں نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے مظفرآباد آکرکشمیریوں قیادت سے مشاورت کے بعد اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکرمسئلہ کشمیرکوپوری دنیاکے سامنے اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کیا اس سے کشمیری قوم کے سرفخرسے بلند ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی مسئلہ کشمیرپرجو دوٹوک اورجرات مندانہ موقف اختیار کیاہے اس سے پوری کشمیری قوم کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے سماہنی تحصیل ہسپتال میں عملہ اور ڈاکٹروں کی فراہمی ، سماہنی میں بجلی سمیت حلقہ سماہنی کی سڑکوں کی بہتری کے لیے فوری طورپراقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ افتخار آباد چھمب کے مقام پروزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ مادروطن کی حفاظت ہم پرفرض ہے ۔ مکار دشمن کی افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام ہونگے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے زخم چاٹ رہاہے۔ ہمارا جینامرناپاکستان کے ساتھ ہے ۔ ہم سب شہداء کی قربانیوں کے امین ہیں۔ آج ہمارا کنٹرول لائن کے قریب چھمب افتخارہ آباد کے مقام پراکٹھاہونا دشمن کے لیے یکجہتی کا پیغام ہے۔ متاثرین کنٹرول لائن کی مشکلات کاشدت سے احساس ہے۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے چھمب افتخارہ آباد میں متاثرین کنٹرول لائن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔متاثرین کنٹرول لائن سے آزادکشمیرکے وزیراطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس، ممبراسمبلی کرنل(ر) وقار احمد نور، مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پرآزادکشمیرکے سینئروزیر چوہدری طاروق فاروق ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سٹاف آفیسر مسعود الرحمان،ڈی آئی جی میر پور ڈویژ ن سر دار گلفراز خا ن ،ایڈ یشنل کمشنر چو ہدری طا رق حسین کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور متاثرین کنٹرول لائن کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب متاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔ ہمارا یہاں آنا آپ کے مسائل کا جائزہ لینااور ان کاتدارک اور ان کاحل تلاش کرناہے۔ آج ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔آج 09 محرم ہے نواسہ رسول نے قربانی دے کراپنے نانا کے دین کوبچایاتھا۔ اس روز یزید کے لشکرنے خواتین تک کونہ بخشا ۔ بھارت کنٹرول لائن پرمتعدد بار نہتے شہریوں پرگولہ باری سے ان کے مسائل میں اضافہ کرچکاہے۔ آج آزادکشمیرکاخزانہ سابق حکومت کی کارستانیوں سے خالی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کاشکرگزار ہوںکہ انھوں نے متاثرین کنٹرول لائن کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم پاکستان کا خطاب تاریخی نوعیت کاحامل تھاجس سے تحریک آزادی کشمیر میں ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میںمسلسل 93 روز سے کرفیونافذ ہے۔بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں کوپیلیٹ گن کے استعمال سے نابینہ کردیاگیاہے۔ہمیں تقسیم شدہ خاندانوں کی تکلیف کااحساس ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے عالمی فورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگر کرنے میں کوئی کسرباقی اٹھانہیں رکھی۔ آل پارٹیز کانفرنس کاانعقادکیاگیااور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی مدد کااعادہ کیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ آپ لوگ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیںاور اپنے ارد گرد پرنظررکھیںتاکہ بذدل اورمکاردشمن کہیں ہمارے اندرآکرہمیں نقصان نہ پہنچاسکے۔ افواج پاکستان اور پاکستانی عوام ہماری پشت پرہیں۔ اس سرزمین کے خلاف قدم اٹھانے سے پہلے مکار دشمن کوسوبار سوچناپڑے گا۔
بھارتی وزیراعظم اپنے ہی زخم چاٹ رہاہے۔ ہمارااوڑھنابچھونااور جینامرناپاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ آپ کو یقین دلاتاہوں کہ آپ کاخادم بن کرحکومت کے اندرآیاہوں۔ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ بڑے عزم اور حوصلے سے بھارتی مظالم کاسامناکررہے ہیں۔ ہم سب شہداء کی قربانیوں کے امین ہیں۔ ہمیں ثابت قدم رہ کران کی قربانیوں سے تحریک آزادی کشمیرکو کامیابی سے ہمکنار کرواناہوگا۔ حکومت پاکستان کے وسائل لائن آف کنٹرول پررہنے والے لوگوں کے لیے ہیں۔ افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ریاست جموں وکشمیرکے عوام پاکستان سے الحاق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ 24 اکتوبریوم آزادی کوبھرپورطریقے سے منایاجائے اور 27 اکتوبرکے دن کویوم مذمت کے طورپرمنایاجائے۔ وزیراعظم نے عوام علاقہ برنالہ کی ضرورت کے پیش نظر برنالہ پل کو ADP میں ڈلوایاہے۔ دشمن کے ناپاک قدموں سے ریاست کوآزاد کرواکررہیں گے۔ وزیراعظم نے پرنٹ وا لیکٹرانک میڈیاکاشکریہ اداکیا۔ آخرمیں وزیراعظم نے متاثرین کنٹرول لائن سے فرداًفرداً ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیراطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ مکار دشمن نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنارہاہے۔ آج کنٹرول لائن پربسنے والے لوگوں کواپنے وطن کے اندر ہی ہجرت کرناپڑی ہے۔ میں آپ لوگوں کی حکمت اور حوصلے کوسلام پیش کرتاہوں۔آج کنٹرول لائن پرکشیدگی کے باوجود وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان چکوٹھی،نیلم اور چھمب متاثرین کنٹرول لائن سے دلی ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔ میں افواج پاکستان کوبھی سلام پیش کرتاہوںجو مشکل کی ہرگھڑی میں ہماری پشت پرکھڑی رہی ہے۔ آج پوری پاکستانی قوم متحد ہے جس کی مثال آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہے۔ متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ممبراسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہاکہ ہمارے مسائل زیادہ ہیں لیکن کم وسائل کے اندر رہ کر ان مسائل کو حل کرناہے۔ چھمب کنٹرول لائن پر ہونے کی وجہ سے تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔ آج متاثرین کنٹرول لائن نے اکٹھے ہوکرمکا ر دشمن کوبھرپورپیغام دیاہے کہ وہ ہمارے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ آزادی کی ہرچیز مقبوضہ کشمیرمیں جرم بن گیاہے۔ انھوں نے پاکستان آرمی کومکار دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پرخراج تحسین پیش کیا۔ ۔ ٭ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سیز فائرلائن کا بزریعہ ہیلی کاپٹر ہنگامی دورہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیرکے ہمراہ سینئروزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیراطلاعات وسیاحت راجہ مشتاق منہاس بھی تھے۔ سماہنی کی تاریخ میں گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی وزیراعظم نے باقاعدہ دورہ نہیں کیا۔ یہ پہلاموقع تھا کہ آزادکشمیرکے منتخب وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سیز فائرلائن پربسنے والے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وادی سماہنی سمیت سیز،چھمب ، نکیال ،اورعباس پورکا دورہ کیا۔ وزیراعظم جب راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی پہنچے توسابق امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خان اور مسلم کانفرنسی راہنما راجہ منیر اللہ خان کے ہمراہ متاثرین LOC نے سینکڑوں کے حساب سے ان کا استقبال کیا۔ ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ اس موقع پروزیراعظم نے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعظم جب LOC کے عوام سے ملے توان کے چہرے کھل اٹھے ۔ وزیراعظم نے سیز فائرلائن کے عوام کو یقین دھانی کروائی کہ ان کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔ ٭ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سیز فائرلائن کے دیہات بنڈالہ کے ہردلعزیز شخصیت سالار معظم خان مرحوم اور ذیلدار راجہ بڈے خان مرحوم کی تحریک آزادی کشمیرکے لیے جرات مندانہ قربانیوںکو سلام پیش کیا۔ ٭ وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے حریت راہنما آسیہ اندرابی کی14 اگست یوم آزادی کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں کی گئی تقریرموبائل فون پرسنائی جس سے شرکاء اجتماع میں جوش اورولولہ پیداہوگیا۔ وزیراعظم نے قائد اعظم محمد علی جناح ،وزیراعظم میاں نواز شریف ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، مقبوضہ کشمیرکی تحریک آزادی کشمیر،افواج پاکستان، شہداء کشمیرکے حق میں پرجوش نعرے لگوائے جس سے پنڈال میں زبردست گرم جوشی پیداہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )حکومت پا کستا ن کے نیشنل ایکشن پلا ن حکومت آزادکشمیر کی گڈ گو رننس کی سر عا م دھجیاں بکھر نے لگیں با اثر مخا لفین نے کمزور اور بے بس خا ندا ن پر مظا لم کی انتہا کر دی تھا نہ پو لیس علی بیگ کی حدود کے علاقے کو ٹ پنیاری کس کھڈوڑہ کا غر یب خا ندان بے بس و لا چار ہو کر رہ گیا مخا لفین آئے روز غر یب خا ندا ن پر فا ئر نگ ،کھیتوں میں جا نے سے رو کنے اور انہیں جا ن سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگے غر یب خا ندان کے سر برا ہ کی خا ندا ن کے افراد کے ہمرا ہ پر یس کلب میں دھا ئی ہمیں انصا ف اور تحفظ دیا جا ئے آئی جی پو لیس ،ڈی آئی جی میر پور ڈو یژ ن اور ایس ایس پی بھمبر سے مطا لبہ تفصیلا ت کے مطا بق کس کھڈوڑہ کے موضع کو ٹ پنیاری کے بااثر خا ندا ن کا ستا یا ہوا غر یب خا ندا ن دادرسی کیلئے پر یس کلب پہنچ آیااس موقع پر غر یب خا ندا ن کے سر برا ہ عبد الغفور اپنے خا ندان کے دیگر افراد کے ہمرا ہ صحافیوں کو بتا یا کہ چند ما ہ قبل اصغر ولد محمد انور ،آفتا ب اسلم ،کا شف عنصر اورعنصر انو ر نے میر ے بیٹے عبد القدوس جو کہ محکمہ پو لیس میں ملاز م تھا اور گھر پر چھٹی آیا ہوا تھا پر مذکورہ افراد مسلح ہو کر حملہ آور ہو ئے اور میر ے بیٹے کو فا ئر ما رے جس پر میر ے بیٹے کو چھاتی ،پیٹ اور کا ن کے قر یب گو لیاں لگیں اور اسے عمر بھر کے لئے معذور کر جبکہ اس دو را ن ان ظا لموں نے ہمارے گھر پر پتھرائو بھی کیا جس سے ہمارے گھر کی خوا تین بھی زخمی ہو ئیں جس کی ایف آئی آر تھا نہ علی بیگ میں در ج کروا ئی ملز ما ن با اثر اور علاقے کی سیاسی شخصیت کے خا ص کا رندے ہیں اب انہوں نے پیسے کی چمک کے ذر یع ایک بار پھر قانو ن کو خر ید نے کی بھر پور کوشش کر تے ہو ئے ہمارے خلا ف بے بنیاد ایف آئی آر در ج کروا ئی ہے جبکہ ہما را با اثر مخا لف محمد اصغر جو کہ جیل بند تھا اثرورسوخ استعمال کر نے کیسا تھ سا تھ پیسے کے بل بو تے پر ہما رے خلا ف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا ئی دی ہے انہوں نے کہا کہ اب اس ایف آئی آر کے درج ہو نے کے بعد ہمیں یقین ہو چلا ہے کہ پو لیس انصاف نہیں دیتی بلکہ ظا لموں کاسا تھ دیتی ہے ہمارے مخا لفین نے آئے روز ہمارے گھر پر فا ئر نگ معمو ل بنا رکھی ہے اور اس مقصد ہمیں ڈرا نا اور را ضی نا مے کیلئے مجبور کر نا ہے مخا لفین آئے روز آتشین اسلحہ سے فا ئر نگ کر تے ہیں جو کہ حکومت پا کستا ن کے نیشنل ایکشن پلا ن کی سرا سر خلا ف ورزی ہے جس پر پو لیس نے بھی خا موشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ پو لیس بھی مخا لفین کیسا تھ ملکر ہمیں دبا ئو میں لا نا چا ہتی ہے ہما را آئی جی پو لیس آزادکشمیر ،ڈی آئی جی میر پور ڈویژ ن اور ایس ایس پی بھمبر سے مطا لبہ ہے کہ ہمیں انصا ف اور تحفظ دلایا جا ئے بصورت دیگر اہل خا نہ کے ہمرا ہ آزادکشمیر سپر یم کو رٹ اور آزادکشمیر اسمبلی کے سامنے احتجا ج کر نے پر مجبور ہو نگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ 27اکتو بر کو راولپنڈ ی اقوام متحد ہ کے دفتر کے سامنے بھر پور احتجا ج مظا ہر ہ کر ے گی آزادکشمیر بھرسے کا رکنا ن مو ومنٹ پورے جوش وجذ بے سے شر کت کر یں گے کشمیر ی کسی صورت آزادی سے کم کسی بھی حل پر کمپرو ما ئز نہیں کر ینگے آزادی کی منز ل قر یب ہے کشمیر ی قوم متحد ہو جائے ان خیا لا ت کا اظہار کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی را ہنما اشتیاق آتش نے اپنے بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ 27اکتو بر کو آزادکشمیر بھر سمیت مقبو ضہ کشمیر اور بیرو ن ملک مقیم کشمیر ی بھارتی افوا ج کے جا برا نہ تسلط کیخلا ف یو م سیاہ منا ئینگے کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ راولپنڈ ی میں اقوام متحد ہ کے دفتر کے سامنے بڑا احتجا جی مظا ہر ہ کر ے گی جبکہ بر طا نیہ ،کنیڈا ،سعودی عر ب اور دو بئی میں بھی فر یڈ م مو ومنٹ یو م سیا ہ کے حوالے سے احتجا جی پرو گرا م منعقد کر ے گی انہوں نے کہا کہ آ زادکشمیر کے تما م ضلعی ہیڈ کوا رٹر سے کارکنا ن مو ومنٹ 27 اکتو بر کو راولپنڈ ی پہنچیں انہوں نے کہا کہ کشمیر ی بھارت کے جابرا نہ تسلط کو کسی صورت قبو ل نہیں کر تے اور مکمل آزادی سے کم کسی بھی حل کو قبو ل نہیں کر ینگے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں حکومت آزادکشمیر کی گڈ گو رننس کا پہلا تحفہ میرٹ کی پا ما لی ،ڈپٹی DEOکے عہد ے پر جو نیئر تر ین خا تو ن ٹیچر تعینا ت قائمقام ڈپٹی DEOکو دو ر دراز علاقے میں دھکیل دیا تعلیمی حلقے حیرت زدہ رہ گئے حکومت کی انتقامی کا رروا ئیوں سے بچنے کیلئے ملازمین سیفٹی سٹے آرڈر لینے پر مجبور تفصیلا ت کے مطا بق 21جو لا ئی کے انتخا با ت کے بعد آزادکشمیر میں قائم ہو نیوا لی ن لیگی حکومت نے آزادکشمیر میں گڈ گو رننس اور میر ٹ کی بحا لی اور ادا روں میں انتقامی سیاسی تبا دلوں کی حوصلہ شکنی کے بڑ ے بڑ ے دعوئے کئے تھے جن کی قلعی آہستہ آہستہ کھلنی شروع ہو گی ہے وزیر اعظم فا روق حیدر کے لا کھ چا ہے جا نے کے باوجود حکومتی وزرا ء وزیر اعظم کے دعوئوں کو پس پشت ڈا ل کر اپنے اپنے حلقہ انتخا ب میں اپنی من مر ضیاں کر رہے ہیںبھمبر میں حکومت آزادکشمیر کی طرف سے میر ٹ کی سر عا م دھجیاں بکھیر تے ہو ئے جو نیئر تر ین سطح کی ایک سینئر معلمہ کو ڈپٹی DEOزنا نہ تعینا ت کر دیا گیا جبکہ قائمقام DEOکو زنا نہ حکومتی طاقت دکھا تے ہو ئے بھمبر کے دور دراز علاقے میں تبادلے کی چٹ جاری کردی بھمبر کے تعلیمی حلقوں سمیت عوامی اور شہر ی حلقوں نے میرٹ کی پا ما لی اور انتقا می سیاسی تبا دلوں کی روش پر حیرت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی پا لیسی کے باعث مو جودہ حکومت کے گڈ گو رننس کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے اور موجود ہ حکومت انتقامی تبادلوں ،میر ٹ کی پا ما لی ،اور ادا رو ں کی مضبو طی کی بجا ئے سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چلتی ہو ئی دیکھا ئی دیتی ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )پا کستا ن کے زیرانتظا م کشمیر میں منتخب ہو نیوا لی حکومت پر ہم معترض ہیں کہ یہ کس طر ح منتخب ہو ئی ہے یہ سوا لیہ نشا ن آ ج بھی اپنی جگہ مو جود ہے لیکن تما م تر خد شا ت اور اعترا ضا ت کے باوجودرا جہ فا روق حیدر جو وزیر اعظم ہیں الیکشن سے پہلے بھی انہوں نے پیپلز پا رٹی کی حکومت کی کر پشن پر بہت کچھ کہا اور بلاشبہ پیپلز پا رٹی نے تما م حکومتی ادا رے تبا ہ کر دئیے جن کی دو بارہ بحا لی ایک مشکل کا م ہے وزیر اعظم بننے سے لیکر اب تک وہ گڈ گو رننس کی بھر پور کو شش کر رہے ہیں میر ٹ ،رو ل آف لا ء اور جسٹس ان کی پہلی تر جیح تھا جس پر وہ تما م تر کوششوں کے باو جود نا کا م نظر آرہے ہیں اور میرٹ کی پا ما لی ،قانو ن کی حکمرا نی کا دیوا نے کا خواب بن کر رہ گیا ہے اور انصا ف صر ف بڑ ے لو گو ں کیلئے ہی رہ گیا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انجینئر خا لد پرو یز بٹ مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے مو جودہ حکومت کی طرف سے انتقا می کا رروا ئیوں پر اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیاا نہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی افو اج نے کشمیر ی نسل کشی شرو ع کررکھی ہے کشمیر یوں کو گا جر مو لی کی طر ح قتل کیا جا رہا ہے ظلم وستم کے پہا ڑ توڑے جارہے ہیں وہ بے سروسا ما نی کے عالم اپنے پرو ر دگار سے مدد ما نگ رہے ہیں اور جنہوں نے ان کی مدد کر نی ہے وہ اپنے زیر دستو ں کو ذلیل و خوارکر رہے ہیں اور اپنے ہی عوام کے وسا ئل کو لوٹ رہے ہیں اور تما م سر کاری محکموں کو مز ید تبا ہ کر نے کے درپے ہیں اور ریاست کے اس حصہ میں انتقامی کا رروا ئیوں کا آغاز کر کے جا ئز ونا جائز ،پسند و نا پسند کا کھیل شروع کر چکے ہیں اس میں تما م ممبرا ن قا نو ن ساز اسمبلی برا بر کے شر یک ہیں کیو نکہ یہ ممبر اسمبلی اپنے حلقہ انتخا ب میںاپنی بادشا ہت قائم کر نا چا ہتا ہے اسلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جو پیغا م یہاں کے حکومتی ایوانوں سے جارہا ہے وہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکر یہ ہے ہم وزیر اعظم فا روق حیدر سے اپیل کر تے ہیں کہ آپ کو نا کا م بنا نے کی کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے اصلا حا تی کمیٹیاں ،انتظا می کمیٹیاں بنا کر عوام کو بے وقو ف بنا یا رہا ہے انتقامی تبادلے ،تقر ریاں ،تر قیاں جو کہ خلا ف میرٹ اور خلا ف قانو ن اور خلا ف انصا ف ہیں کی پرزور مذمت کر تے ہیں اور اگر یہ سلسلہ نہ رو کا تو ہم مکمل تفصیلا ت کیسا تھ معا ملا ت کو میڈ یا سمیت پر پلیٹ فارم پر اظہار خیا ل کر ینگے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسو ہ حسینی اصل میں حق اور سچ کا مشن ہے حسینی قافلہ ہر دو ر میں چلتا رہے گا نا مسا عد حا لا ت میں کبھی بھی حق پر ستوں کے سامنے رکاوٹ نہیں ہو تے حضر ت اما م حسین نے ظلم وجبر ،خو ن نا حق ،تخر یب کاروں ،سا زشوں کے سامنے ڈٹ کر حسنین کے مشن کو قائم رکھا ظلم و جبر کے سامنے حضورۖ خلفائے را شدین اور پنجتن پا ک کے مشن اورعلم کو بلند رکھا گیا جا نوں کی پروا کئے بغیر سچا ئی کے راستے کو مو م میں ہی چنا گیا حضرت اما م حسین اور سید نا حضور ۖکے خا ند ان اور صحا بہ اور انکے پیرو کا روں نے قیا مت تک ایک سچا پیغا م دیا کہ ظا لموں او ر جا بروں کے سامنے جھکا نہیں سکتے ان خیا لا ت کا اظہار سینئر سیاسی وسما جی را ہنما با نی صدر این جی او پیکووچو ہد ری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ شہادت میدا ن کر بلا اصل میں مر گ یز ید ہے مگر شہا دتوں کے نتیجہ میں اور میدا ن کر بلا کی تا ریخ دنیا کیلئے ایک نمو نہ بن گئی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہمارے لئے درس ہے کہ ظلم وجبر کا حق کی بنا پر مقا بلہ کر نا ہو گا اور ڈٹ جا نا ہی اصل میں حسنین کا مشن وراستہ ہے اس دنیا میں بر کا ت کا نزول حسنین کے صدقے ہے وگر گوں حا لا ت تلخ صورتحا ل اورشدت ظلم ،مایو سیاں ،خرا بیوں میں حضر ت اما م حسین کے مشن وراستہ کو اختیار کر نے کی ضرورت ہے ان پیشوں نے جا ن ،ما ل کی پروا کئے بغیر سازشوں ،فسا دیو کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا اور رہتی دنیا تک حضر ت اما م حسین ،حضر ت زینب ،حضر ت زین العا بد ین اور حضر ت علی اصغر کا مشن قا ئم و دا ئم رہے گا انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ریاستی نظا م میں اور معاشر ے میں حضر ت اما م حسین کے مشن کو اختیار کر کے ہی ہم اپنی آخر ت سنوا ر سکتے ہیں اور دنیا میں بھی بھر پور کا میابیاں حا صل کر سکتے ہیں طا غوتی طا قتوں کا مقابلہ کر نے کیلئے حسینی قافلہ کے راستے کو اختیار کر نا ہو گا عالم اسلا م مقبوضہ کشمیر کی آزادی ، افغا نستا ن میں غیر مسلموں کی اجارہ داری کا خا تمہ ،فلسطین کی آزادی ،بیعت المقدس سے صہیونی طا قتوں کاقبضہ ختم کر نے اور دوسر ی مسلم آزادی کی تحر یکوں کی کا میا بی کیلئے حسنین کا راستہ اختیار کرے تو کا میا بیا ں انکا مقدر بنیں گئیں ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)محکمہ ما ل ضلع بھمبر میں گر دا روں کے تبا دلے متعدد کو ادھر ادھر کر دیا گیا کمشنر آفس سے جاری ہو نیوا لے نو ٹیفکیشن کے مطا بق فضل کر یم گر داور دفتر قانو ن گو تحصیل بھمبر کو تبد یل کر کے بطور گر داور سر کل بھمبر خا ص جبکہ صا بر حسین گر داور سر کل چو کی تحصیل سما ہنی کو تبد یل کر کے بطور دفتر قانو ن گو تحصیل بھمبر شدید الر حمن گر داور سرکل تحصیل سما ہنی ،محمد صدیق گر داور سر کل بھمبر خاص کو تبد یل کر کے دفتر قا نو ن گو تحصیل سما ہنی ،اعجا ز احمد گر داور بندوبست چھمب بھمبرکو تبد یل کر کے بطو ر گر داور سر کل مغلورہ ،محمدرفیق گر داور سر کل مغلورہ کو تبد یل کر کے بطور گر داور تبد یل کر کے سر کل پنجیڑ ی تحصیل بھمبر ،طا رق بیگ گر داور سر کل پنجیڑ ی تحصیل بھمبر کو بطور گر داور امور منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی میر پور،محمد افضل گر داور مستعار الخدمتی منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی میر پور کو تبد یل کر کے بطور گر داور بندوبست چھمب بھمبر ،خادم حسین گر داور دفتر اسسٹنٹ کمشنر بر نا لہ کو تبد یل کر کے بطور گر داور سر کل پو نا ،محمد رشید گر داور سر کل پو نا تحصیل سما ہنی کو تبد یل کر کے بطور گر داور دفتر اسسٹنٹ کمشنر بر نا لہ ،محمد رزاق گر داور دفتر قانو ن گو تحصیل سما ہنی کو تبد یل کرکے بطور گر داور سر کل تحصیل سما ہنی تعینا ت کر دیا گیا ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بر طا نیہ کی معرو ف سیاسی وسما جی شخصیت چو ہد ری محمد یو نس آف بروٹی نے گزشتہ روز سا بق ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن کی وا لد ہ محتر مہ ،ڈا کٹر محمد ریاض آف سوکاسن کے وا لد محتر م ،محکمہ بر قیا ت کے ملازم محمد سلیم فکروٹ کی جواں سالہ بیٹی ، صوفی محمد اشفاق سوکاسن کی خالہ زاد ہمشیر ہ کی وفا ت پر انکے گھروں میں جا کر فا تحہ خوانی کی اور ورثا ء کیسا تھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے سا بق مر کزی صدر مرزا سلیم اکبر جرا ل ،مرزا اصغر علی یو کے ،مرزا کلیم اللہ چینی ،مرزا ند یم اکبر جرا ل ،مرزا نعیم اکبر جرا ل کے وا لد محتر م سا بق چیئر مین بلد یہ مرزا محمد اجمل جرا ل کے تا یا جا ن میجر (ر) مرزا علی اکبر جرا ل کی رسم چہلم 13اکتو بر بروز جمعرا ت دن11بجے انکی رہا ئشگا ہ مختار شہید چو ک میں ادا کی جا ئے گی دعا ئیہ تقر یب میں مر حو م کی روح کے ایصال ثوا ب کیلئے قرآن خوا نی ہو گی ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر )دنیا بھر کی طر ح بھمبر میں بھی 10محر م الحرا م انتہا ئی عقید ت واحترا م سے منا یا جا ئیگا ذوالجناح کا جلوس دن1بجے مر کز ی اما م بارگا ہ سے برآمد ہو گا جو اپنے مقرر کر دہ را ستوں سے ہو تا ہوا شا م کو مر کز ی اما م بارگا ہ میں اختتا م پذ یر ہو گا اس موقع پر سیکو رٹی کے فو ل پرو ف انتظا ما ت کئے گئے ہیں جلوس کے راستے پر پو لیس کے دستے تعینا ت کئے جا ئینگے جبکہ تما م جلوس کو مخصوص مقا ما ت پر کیمرے لگا کر ما نیٹر کیا جا ئیگا ریسکیو1122اور محکمہ صحت عامہ کی ایمبولنسیں بھی بمعہ سٹا ف جلوس کے ہمرا ہ ہو نگیں ۔