بھمبر کی خبریں 18/9/2014

Bhimber Picture

Bhimber Picture

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب خوش آئند ہے انکے دورہ پنجاب نے پیپلز پارٹی پنجاب میں نئی روح پھونک دی ہے پارٹی کو مضبوط فعال اور متحرک کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا عملی سیات میں ضروری ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر شکیل احمد مکہال نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوریت کے فروغ کے لئے پیپلز پارٹی کی طویل جدوجہد کی داستان رقم کی ہے پاکستان میں عوامی اور جمہوری انقلاب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئے گا محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو سنبھالا دیا اور اپنی سیاسی فہم و فراست سے جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیا آج بھی پاکستان کے اندر جمہوری حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے قائم ہے پیپلز پارٹی نے نواز شریف حکومت کی غیر مشروط حمایت کر کے غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روک دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی نظریں اب بلاول بھٹو زرادی پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ عملی سیاست میں آئیں پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھال کر پارتی کو ملک بھر کے اندر مضبوط فعال اور متحرک کریں انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے اندر پیپلز پارٹی کی نئی تنظیم سازی کی ضرورت ہے جماعت کو گراس روٹ لیول پر منظم کیا جائے پاکستان کے عوام کل بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس کا حافظ قرآن نوجوان پر بلا وجہ تشدددرجنوں نوجوانوں کا پولیس تشدد کیخلاف احاطہ کچہری میں شدید احتجاج DFC سمیت ملو ث پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ ایس ایچ او کی ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر نوجوانوں نے احتجاج موخر کر دیا تفصیلات کے مطابق بھمبر کے رہائشی 18 سالہ حافظ قرآن نوجوان کو تھانہ پولیس بھمبر نے مخبر کی جھوٹی اطلاع پر کوٹھی موڑ سے اٹھایا لیا اور اسے پولیس سٹیشن لے آئے جہاں پرپولیس ملازم DFCعقیل نے حافظ قرآن نوجوان پر تشدد کیا اور گالم گلوچ کیاجبکہ تفتیش کے دوران پولیس نے مذکورہ نوجوان پر لگے الزام کا ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیا حافظ قرآن پرپولیس تشدد کیخلاف بھمبر کے نوجوانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جس پر بھمبر یوتھ کے نوجوانوں نے صدر سلطان یوتھ فورس و چیئرمین چوہدری حیدر علی کاشر کی قیادت میں احاطہ کچہری کے اندر پولیس کے حافظ قرآن نوجوان کے ساتھ ناروا سلوک اور بہیمانہ تشدد کیخلاف سخت احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حیدر علی کاشر نے کہا کہ پولیس کے مخبر کی غلط اطلاع کے باعث حافظ قرآن نوجوان کی عزت و نفس کو تھانہ پولیس بھمبر کے اہلکاران نے مجروح کیا اور اس پر بہیمانہ تشدد ڈھایا جو قابل مذمت ہے ہم پولیس کو کسی کے اوپر بھی اس طرح کے تشدد کی اجازت نہیں دینگے حافظ قرآن نوجوان پر تشدد کے ذمہ دار پولیس ملازمین کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر بھمبر کے نوجوان پولیس کے ظالمانہ رویے کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے دریں اثناء ایس ایچ او سٹی تھانہ بھمبر چوہدری منیر حسین نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ ملوث پولیس ملازمین کے خلاف انکوائری کی جائیگی اور ان کی غلطی ثابت ہونے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس پر نوجوانوں نے اپنا احتجاج موخر کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی کا ایف ایس سی کے امتحان میں نتیجہ سو فیصد شاندار نتائج پر علمی و ادبی ، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایف ایس سی کے امتحانات میں بھی شاندار نتائج دئیے کالج میں ایف ایس سی کا رزلٹ مجموعی طور پر سو فیصد رہا امتحانات میں شامل تمام طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ کالج کے اندر ایف ایسی کے طالبعلم عاطف شہزاد نے 828 کے نمایاں نمبرات حاصل کر کے کالج بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی بھمبر کے علمی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن کو اور انکے سٹاف کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر کے ظالمانہ اقدامات بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے عوام کی چیخیں نکال دیں گھریلو بل 8 روپے سے بڑھا کر12 روپے فی یونٹ جبکہ کمرشل یونٹ 28 روپے تک جا پہنچا شہریوں اور عوام علاقہ کا شدید احتجاج حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ کا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرینگے بھمبر کے عوامی سماجی شہری اور تاجر حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے رواں ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر کے عوام کے ہوش اڑا دئیے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو جاری کئے گئے بجلی بلوں میں ایک سو سے دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو 12 روپے فی یونٹ کے حساب سے جبکہ 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والوں کو 17 روپے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرنی ہو گی جبکہ کمرشل بلوں میں بھی بے تحاشا اضافہ کر کے تمام ٹیکسز سمیت 28 روپے کے لگ بھگ کے حساب سے بل جاری کئے گئے ہیں جو بڑی نا انصافی ہے شہریوں نے صحافیوں کو رواں ماہ محکمہ برقیات کی طرف سے بجلی کے جاری کئے گئے بل دکھاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ گھریلو یونٹ کا ریٹ 8 روپے تھا جبکہ کمرشل یونٹ کا ریٹ 18 روپے تھا جن میں اب بے تحاشا اضافہ کر کے غریب عوام کی کمر توڑی جا رہی ہے حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ قبول نہیں ہے بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو پہلے ہی مہنگے داموں بجلی کی فروخت جاری ہے عوام علاقہ نے کہا کہ ایمانداری سے بل جمع کرانے والوں کو سزا دی جا رہی ہے جبکہ بجلی چوروں اور محکمہ کے اندر بجلی چوری کرانے والوں کو ان بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کوئی غرض نہ ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی بھی انتہا کی ہوئی ہے اس کے باوجود بلوں میں اضافہ کرنا حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے جسے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے عوام علاقہ شہریوں اور تاجروں نے حکومت سے فی الفور بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر حکومت کے خلاف بھمبر سے بھر پور تحریک کا آغاز کریں گے۔