بھمبر کی خبریں 22/10/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر سماہنی روڈ اوور لوڈنگ ڈمپروں کی بھر مار کروڑوں روپے لاگت سے چند ماہ قبل ہی تیار ہونیوالی روڈ ٹوٹ پھوٹ کی شکار ڈمپر مالکان زائد کرایہ کی لالچ میں اوور لوڈنگ کر کے روڈ کو نقصان پہنچانے میں مصروف، برنالہ کی طرح بھمبر سماہنی روڈ پر بھی اوور لوڈنگ ڈمپروں پر پابندی لگا کر روڈ بچایا جائے عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر سماہنی روڈ جس کی چند ماہ قبل ہی تعمیر ہوئی پر کنسٹرکشن میٹریل لے جانے والے ڈمپر زائد وزن لوڈ کر کے سٹرک کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ڈمپر مالکان زائد کرایہ کی لالچ میں ڈمپر ٹرک کے اندر زائد سامان لوڈ کر دیتے ہیں جس سے حال ہی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی بھمبر سماہنی روڈ ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہو گئی ہے روڈ کئی ایک جگہ سے بیٹھ چکی ہے جبکہ گڑھے پڑنے بھی شروع ہو گئے ہیں جس سے چند ماہ کے اندر ہی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو جانے کے امکان بڑھ گے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر استعمال کی جانے بھی واحد روڈ ہے بھمبر اور سماہنی کے عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ شاہرات کے اعلی احکام اور پاکستان آرمی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر سماہنی روڈ پر بھی اوور لوڈ ڈمپروں پر برنالہ کی طرح پابندی عائد کی جائے اور بھمبر میں کانٹا نصب کیا جائے تا کہ اوور لوڈنگ کے باعث سٹرک کی تباہی کا باعث بننے والے ڈمپر مالکان کو پابند اور زائد وزن لے جانے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر عمر ریاض ساگر نے کہا کہ بھمبر کے عوام برادریوں کی سیاست کے خول سے باہر نکل کر پارٹی اور نظریات کی سیاست کو فروغ دیں آزاد کشمیر میں بھٹو ازم عوام کی رگ رگ میں رچا بسا ہے بھٹو ازم کے نظریے کو مٹانے والے خود مٹ جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی حقوق کی محافظ اور تحریک آزادی کشمیر کی ترجمان جماعت ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے 4 سالہ دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے میکانزم پر عمل کرتے ہوئے کئی سالوں کے غیر ترقباتی روایات کو توڑ ا ہے ماضی میں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور آزاد خطے کی تعمیر و ترقی کے بجائے لوٹ مار اور کرپشن کو پروان چڑھایا لوگوں کو برادری اور علاقے کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے تعلیمی میدان میں ناقابل فراموش کارنامے سر انجام دئیے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ رواداری ، بھائی چارے اور مفاہمت کی سیاست کی ہے پیپلز پارتی کے مخالفین پیپلز پارٹی اور حکومت کی کارکردگی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مخالفین کی جائز اور مثبت تنقید کا خیر مقدم کرینگے لیکن مخالفین حکومت اور پیپلز پارٹی کے اچھے کاموں میں عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے تعاون کریں تا کہ آزاد خطے کو ماڈل سٹیٹ بنایا جا سکے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس بھمبر کے مرکزی راہنما صوفی راجہ مسعود اسلم نے کہا کہ مظفر آباد میں 9 نومبر کو ہونیوالا مرکزی کنونشن خطے کی سیاست کا رخ بدل دے گا مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی حقیقی جماعت ہے دوغلے لوگوں نے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی مسلم کانفرنس اب قبضہ مافیا سے آزاد ہو چکی ہے بھمبر سے لیکر نیلم تک مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکن صدر جماعت سردا ر عتیق احمد خان کیساتھ کھڑے ہیں بھمبر سے مرکزی کنونشن میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھی، سیرلہ، مغلورہ اور دھندڑ کے مقام پر کارکنان کی میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا تحریک آزادی کشمیر میں تاریخی کردار ہے مسلم کانفرنس آمدہ انتخابات میں بھر پور حصہ لیکر کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں 9 نومبر کو ہونیوالا مرکزی کنونشن تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا جو آزاد کشمیر کی سیاست کو ایک نیا رخ دے گا کارکنان مرکزی کنونشن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں 9 نومبر کو بھمبر سے ایک بڑا قافلہ مظفرآباد کنونشن میں شرکت کرے گا مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنان سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاست کی آزادی اور الحاق پاکستان تک ہماری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی ملک عبدالمالک اعوان نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی طرف سے ملین مارچ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو گا پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک اور عالمی برادری کشمیریوں کے ملین مارچ کی حمایت کریں اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں انہوں نے مزید کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششیں عالمی سطح پر تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں ان کی محنت اور وطن سے پر خلوص محبت نے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ریاست جموں و کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آزادی کی صبح روشن ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر مال چوہدری علی شان سونی سماہنی کی تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں چینی تا ڈنگہ ڈیڑھ کلو میٹر پختہ سڑک کی منظوری اور دیگر ترقیاتی کام ان کا عظیم کارنامہ ہیں آئندہ الیکشن میں چوہدری علی شان سونی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائینگے ان خیالات کا اظہار جنڈی چونترہ کے سیاسی و سماجی راہنمائوں حاجی غلام حسین چوہدری ، چوہدری محمد زمان ، چوہدری محمد سلیم، چوہدری محمد رزاق، چوہدری محمد خورشید، چوہدری محمد بشیر، لیاقت علی، محمد جاوید، محمد مشتاق، محمد الیاس اور راج محمد نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ سماہنی کے اندر وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے اپنے دور اقتدار میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں انکی ماضی میں کوئی مثال نہ ملتی ہے سماہنی کے اندر سڑکوں کا جال بچھانا، سکولوںا ور کالجوں کی اپ گریڈیشن کروانا، نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا اور عوامی مسائل حل کرنے کا تمام تر کریڈٹ چوہدری علی شان سونی کے سر ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام کروانے اور عوامی مسائل حل کرنے کیساتھ ساتھ انہوں نے حلقہ سماہنی میں رواداری، بھائی چارے اور محبت کی سیاست کو فروغ دیا ہے حلقہ سماہنی سے برادری ازم کا خاتمہ بھی وزیر مال کا ہی کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیر مال چوہدری علی شان سونی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور آئندہ الیکشن میں انکی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ سماہنی کی نمائندگی کرنے کا حق صرف چوہدری علی شان سونی رکھتے ہیں حلقہ کی تمام چھوٹی بڑی برادریوں کا انکو اعتماد اور حمایت حاصل ہے چوہدری علی شان سونی آئندہ الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں قواعد و ضوابط اور تعلیمی میرٹ سے ہٹ کر کی جانے والی تقرری قابل مذمت ہے اقربا پروری اور منظور نظر افراد کو نوازنا محکمہ تعلیم کے شایان شان میں محکمہ تعلیم قوم کے معماروں کے مستقبل کا ضامن ہوتا ہے کم تعلیم یافتہ افراد کو محکمہ تعلیم میں سفارش اور رشتہ داری کی بنیاد پر بھرتی کرنا قوم کے مستقبل کیساتھ ظلم ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے شکیل احمد اور فریڈم موومنٹ کے آفتاب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بڑھنگ میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر میرٹ کا قتل قابل مذمت ہے سیکرٹری تعلیم کی طرف سے کئے جانے والے نوٹیفکیشن کا بھمبر ڈی ای اوآفس میں عملدرآمد نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اور یہ محکمہ تعلیم کیساتھ بھونڈا مذاق ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم بھمبر کے اداروں پر چند افراد کا قبضہ ہے اور صرف تعلقات اور رشتہ داری کو بنیاد بنا کر تعیناتیاں کرواتے ہیں ایک اہل اور تعلیمی قابلیت پوری کرنے والی امیدوارہ کا حق تلف ہونا قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ محض رشتہ داری اور تعلقات دوستی کو سامنے رکھ کر کم تعلیم یافتہ کو ترجیح دینا علم دشمنی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں ٹر یفک حا دثا ت ٹر یفک قوا نین کی خلا ف میں خا طر خوا ہ کمی آئی ہے ٹر یفک پو لیس کے MMPIمرزا نسیم اور ان کی ٹیم نے ٹر یفک قوا نین کی آگا ہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور اجا گر کیا ہے جس کے با عث عوام میں دو را ن ڈرا ئیو نگ موبا ئل فو ن کے استعما ل میں کمی جبکہ گا ڑیو ں اور مو ٹر سا ئیکلو ں کے کا غذا ت مکمل رکھنے اور لا ئسنس ہو لڈ نگ کو یقینی بنا نے میں عملاًاضا فہ ہو اہے اور والد ین کی طرف سے کم عمر بچو ں کو مو ٹر سا ئیکل اور گا ڑیاں چلا نے کی اجا زت دینے کی بھی حو صلہ شکنی ہو ئی ہے ٹر یفک پو لیس بھمبر کی طرف سے کی جا نے والی کاوشیں قا بل تحسین ہیں بھمبر کے عوامی اور شہر ی حلقوں کا ٹر یفک پولیس کی کا ر کر دگی پر اظہار اطمینا ن تفصیلا ت کے مطا بق اخبا ر ی سرو ئے کے مطا بق بھمبر میں ٹر یفک قوانین پر پا بند ی کے حوا لے سے بھمبر کے عو امی اور شہر ی حلقو ں نے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ ٹر یفک پو لیس بھمبر ٹر یفک قوا نین پر عمل درا مد کروا نے کے لئے اپنی ذمہ دا ریاں احسن انداز میں پو ری کر رہی ہے اندرو ن شہر اور بیرو ن شہر ٹر یفک نظا م میں بہتر جبکہ کم عمر ی کی ڈرا ئیو نگ دو را ن ڈارونگ مو با ئل فو ن کے استعما ل اور بدو ں کا غذا ت لا ئسنسی گا ڑیا ںاور مو ٹر سا ئیکل چلا نے کی حو صلہ شکنی ہو ئی ہے جو مثبت پیش رفت ہے ٹر یفک پو لیس بھمبر کے انچا رج MMPiمرزا نسیم نے اپنی تعینا تی سے لیکر اب تک ٹر یفک قوا نین کی عمل داری قائم کر نے کے لئے مثبت اقداما ت اٹھا کر بھمبر میں ٹر یفک حا د ثا ت اور ٹر یفک قوا نین کی خلا ف ورزی میں خا طر خواہ کمی لا ئی ہے جبکہ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ روا ہ ما ہ کے پہلے 15روز میں ٹر یفک پو لیس نے ٹر یفک قوانین سکنی میںملو ث285مو ٹر سا ئیکل اور58گا ڑیاں ضبط کر کے کل 1665چا لا ن کئے اور682650رو پے کے جر ما نے کئے اور بدو ں کا غذا ت لا ئسنس پا سنگ رو ڑ پر منٹ بدو ں ہلمٹ دو را ن ڈرا ئیو نگ موبا ئیل کے استعما ل اور بدو ں کا غذات ولا ئسنس گا ڑیا ں اور مو ٹر سا ئیکل چلا نے کی حوصلہ شکنی ہوئی اور عوام میں گا ڑیو ں کے کا غذا ت مکمل رکھنے اور لا ئسنس ہولڈ نگ ہو نے کے رجحا ت میں بھی اضا فہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پرنسپل بے نظیر میڈیکل کالج میاں عبدالرشید نے کہا ہے کہ صحت مندزندگی بہت بڑی نعمت ہے ،دل کی بیماری میں مبتلا افراد بروقت تشخیص اور صحیح علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا شکارہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،سیمینار کے انعقاد کا مقصد دل کے مریضوں کو مفت سہولت مہیا کرنا اور اس مرض کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے ،بھمبر میں امراض قلب کیمپ اور سیمینار کا انعقاد بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال بھمبر سمیت کوٹلی ،ڈڈیال اور نیو سٹی میرپور میں بے نظیر میڈیکل کالج کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں جہاں پروفیسر ڈاکٹرز مختلف امراض کی تشخیص اور علاج معالجہ کی سہولتیںشہریوں کو پہنچانے کے لیے کام کررہے ہیں، میرپور ڈویژن کے عوام محسوس کریں گے کہ بے نظیر میڈیکل کالج کی ٹیم کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کاا ظہار میاں عبدالرشیدنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں امراض قلب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال نے کی ،سیمینارسے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو بھمبر ڈاکٹر فدا حسین ،کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید عالم ،پروفیسر ڈاکٹر شہباز احمد کارڈیالوجسٹ ،پروفیسر حسن شہزاد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیسن ،ڈاکٹر ہارون احمد ،سرجن ڈاکٹر رفیع الاسلام ،ڈاکٹر عمان اور کرنل ڈاکٹر محمد عبداللہ سمیت بے نظیر میڈیکل کالج میرپور کے دیگر پروفیسر ز نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ ڈی ایچ کیو بھمبر میں دل کے مریضوں کا ماہر ڈاکٹر حضرات سے چیک اپ لاہور اور اسلام آباد جانے والوں کے لیے ایک بڑی سہولت ہے،گزشتہ کچھ عرصہ سے دل کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ،اگر اس مرض کی بروقت تشخیص ہو جائے تو موثر علاج سے اس مرض میں مبتلا شہری صحت مندزندگی گزار تے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھمبر ہسپتال میں لگائے جانیوالے کیمپ میں مریضوں کو مختلف ضروری ٹیسٹوںسمیت ای سی جی ،ایکو سروسز کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئیںاس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال نے کہا کہ امراض قلب کے لیے کیمپ کا انعقادکرنا پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹرمیاں عبدالرشید اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فدا حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جو لائق تحسین ہے ،سیمینار میں ڈاکٹرز ،شعبہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والے افراد ،سول سوسائٹی ،مختلف امراض کے شکار مریضوں ،صحافیوں اورمخلتف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں الفلاح بنک کی برانچ قائم ہوئے ایک سال مکمل ہوگیا ،ایک سال مکمل ہونے پر الفلاح بنک میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں منیجر الفلاح بنک راجہ نوید احمد نے سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا،انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بھمبر کے سینکڑوں لوگوں نے الفلاح بنک پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس پر وہ بھمبر کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اپنے اکائونٹ ہولڈرز شہریوں کے تعاون سے ہم نے نہ صرف اپنے سالانہ ہدف کو حاصل کیا بلکہ میرپور ڈویژن اور گجرات ڈویژن میں قائم نئی برانچوں میں سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے والی برانچ بن کر سامنے آئی ،الفلاح بنک بھمبر پر شہریوں کا اعتماد ہے کہ گاڑی کی سہولت فراہم کرنے میں ہم سب سے آگے رہے ،جس سے پتہ چلتا ہے کہ افلاح بنک بھمبر نے ایک سال کے قلیل عرصہ میں بھمبر کے شہریوں کا واضح اعتماد حاصل کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نڈین چینلز کی بندش کے لیے حکومت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کھوہ کھاتے ،ضلع بھمبر کے کیبلز آپریٹرز نے پابندی ہوا میں اڑا دی ،کئی کیبلز آپریٹرز نے دوبارہ انڈین انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات شروع کر دیں ،شہریوں کو تشویش ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے ہندی ڈبنگ والے اور انڈین انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کی،جس کا عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیااس پابندی پربھمبر انتظامیہ نے تمام کیبل آپریٹرز کو فوری انڈین چینلز بند کرنے کی ہدایات جاری کیں ،جس پر جزوی طور پر عمل بھی ہوا ،مگر کچھ کیبل آپریٹرز نے دوبارہ انڈین چینلزکی نشریات آن ائیر کر دیںہیں ،ضلع بھمبر میں اس وقت 12سے 14کیبل آپریٹرز کام کر رہے ہیں,جن میںسے اکثر کیبل آپریٹرز نے انڈین چینلز پابندی کے باوجود چلا رکھے ہیں، شہریوں نے اس اعلیٰ حکومتی حکام اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے فوری اور سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیلدار اقبال انقلابی کی والدہ کی وفات پر ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے گزشتہ روز ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقعہ پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور ،ممتاز تاجر رہنماء راجہ شوکت علی اور مقامی صحافی راجہ نعیم گل بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کی دعوت کو ایک ایک گھر تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے ریاست میں اس وقت تک تبدیلی نہیں آ سکتی جب تک ہر فرد کو ہم اسلام کے آفاقی پیغام سے آشنا نہ کر دیں اس لیے کارکنان حالات بدلنے کے لیے کمر کس لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ بھمبر شہر کے ایک ایک فرد تک پہنچیں تاکہ لوٹ کھسوٹ اور ظلم کے نظام کے حامیوں کو دیس نکالا دیا جا سکے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ بھمبر کے امیر ڈاکٹر عبد الرحمان امیر شہر چوہدری محمد علی اختر اور صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبرڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے بھمبر شہر کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ انسان کو پیدا ہی اس لیے کیا گیا کہ وہ زمین پر اللہ کے دیے گئے نظام کونافذکرے دعوت کے اس کام میں وقت دینا آک کی سب سے بڑی ضرورت ہے ،کیونکہ گزشتہ نصف صدی سے ہم کالے انگریزوں کے ذریعے مغرب کی غلامی میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس کا واحد حل یہ ہے کہ ہم اللہ کے بندوں کو ہندوئوں کی غلامی سے نکال کر اسلام کی غلامی میں لانے کی جدوجہد کریں ،جہاں حقدار کا حق غصب نہ ہو امیر اور غریب کے لیے یکساں سہولتیں ہوں تب ہی جا کر معاشرے میں امن قائم ہو سکتا ہے اور بے چینی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور یہ کام صرف دعوت کو ایک ایک دل پر دستک دینے سے ممکن ہو سکتا ہے اس موقعہ پر جماعت اسلامی بھمبر کے نائب امیر چوہدری محمد اکبر ،مرزا انعام الحق،مرزا خالد محمود ،اشفاق احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔