بھمبر کی خبریں 4/2/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ہیلتھ الاونس اور ہیلتھ ور کرز کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس دوران انہوں نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور اپنے حقوق کیلئے بھی نعر ے لگا ئے دریں اثنا ء احتجا جی ریلی کا آغاز ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس سے ہوا جو ضلع کچہر ی سے ہو تی ہو ئی سکو ل روڈ میلاد چوک سے گزر کر دوبا رہ ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس وا پس پہنچ گئی جہاں پر احتجا جی مظا ہر ین کے اجتماع سے پیرا میڈ یکل ایسوسی ایشن کے مر کز ی صدر چو ہدر ی محمدیوسف نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ہما رے مطا لبا ت حل کر نے کی بجا ئے لعیت ولعل سے کا م لے رہی ہے اور پیرا میڈ یکل ایسوسی ایشن کے لو گوں کو تقسیم کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ہم انہیں یہ باور کرا دینا چا ہتے ہیں کہ پیرا میڈ یکل ایسوسی ایشن پو رے آزادکشمیر میں متحد ہے اور اپنے مطا لبا ت کی منظوری تک احتجا ج ہر صورت جا ری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی بند ش روزبروز مشکل ہو تی جا رہی ہے لیکن صد افسوس کہ حکمران اپنی رعا یا کاخیا ل رکھنے کی بجا ئے ان کی زند گیوں کو مشکل تر ین بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیرا میڈ یکل ایسوسی ایشن کی صفوں میں میر جعفر اور میر صادق جیسے کردار گھس آئے ہیں ایسوسی ایشن ان کا را ستہ رو کے گی اور انہیں کسی صورت ایسو سی ایشن کو ہا ئی جیک نہیں کر نے دینگے اور مطا لبا ت کی منظوری تک ہما را احتجا ج جا ری رہے گا اس موقع پر ضلعی صدر چو ہدری مصطفی ،مرزا محمد عارف ،ہیلتھ سپروائزر رخسا نہ کو ثر سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ایجو کیشن پیکج محکمہ ما لیا ت کی باہمی رضا مند ی سے کا بینہ کے اجلاس میں منظو ر ہوا آزاد حکومت نے اپنے فنڈز کے اند ر رہتے ہو ئے ایجو کیشن پیکج تیا ر کیا پیکج کیخلا ف عدا لتوں میں جا نیوالے اپنا شوق پورا کر لیں عوامی فلاح وبہبود کیلئے قومی تعلیمی پا لیسی کے تحت آزادکشمیر میں تعلیمی پیکج لا یا گیا آزاد خطہ میں تعلیمی انقلا ب بر پاہو گا ان خیا لا ت کااظہا ر سابق سپیکر اسمبلی وچیئر مین گڈ گورننس چو ہدری انوارالحق نے گزشتہ روز اپنی رہا ئشگا ہ پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی پیکج کی مخا لفت کر نیوا لے تعلیم دشمن اور ریاست دشمن ہیں جنہیں عوامی فلا ح وبہبود کے کا م ہضم نہیں ہو رہے کل تک ایجو کیشن پیکج کو فراڈ کہنے وا لے آج پیکج کو عدا لتوں میں کیوں چیلج کر رہے ہیں مسلم لیگ نو ن کی صفوں میں شامل شکست خو رد عنا صر تعلیمی پیکج میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اپو زیشن ہمیں چیلنج کر نے سے باز رہے اگر ہم نے ریکا رڈ کھو لا تو سب ننگے ہو جا ئیں گے ایجو کیشن پیکج کو عدا لتوں میں لے جا نا آزاد خطہ کی عوام اور تعلیمی پا لیسی کو قتل کر نے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایجو کیشن پیکج میں اپوزیشن کی تجو یز بھی شامل تھیں اپو زیشن ارا کین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقہ انتخا ب کے لئے ادا رے شامل کرائے انہوں نے کہا کہ آئند ہ انتخابا ت میں عوامی طاقت سے مخا لفین کو شکست فاش دینگے عوامی فلا ح وبہبود کے منصوبوں میں روڑے اٹکانے والے کس منہ سے عوامی عدالت میں جا ئینگے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے محبت حلقے کے ہر شخص کیلئے میرا پیغا م ہے کا رکن الیکشن کی تیاری کر یں عوامی طا قت میرے ساتھ ہے الیکشن پوری قوت سے لڑونگا اور مخالفین کو عبر تنا ک شکست دو نگا انہوں نے کہا کہ میرا ماضی حال عوام کے سامنے ہے اس سے قبل بھی میر ٹ اور انصا ف کی با ت کی جسے میر ے مخا لفین نے بھی تسلیم کیا اور آئند ہ بھی حق سچ میر ٹ کی بحا لی اور کر پشن کے خا تمے کیلئے عملی اقداما ت کرو نگا تا کہ عوام اور خدا کی عدا لت میں عز ت سے سر خرو ہو سکو ں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ریاست بھر کی طر ح آج بھمبر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو پورے جوش وجذبے اور ملی بیداری کیسا تھ منا یا جا ئیگا یو م یکجہتی کشمیر کے پرو گرا م کو حمتی شکل دے دی گئی پرو گرا م میں ضلع بھمبر اور ضلع گجرا ت کے عوام بھر پو ر شر کت کر ینگے تفصیلا ت کے مطا بق ریاست بھر کی طر ح بھمبر میں آج یو م یکجہتی کشمیر کو پورے جوش وجذ بے اور ملی بیداری کیسا تھ منا یاجا ئیگا یو م یکجہتی کشمیر کے مختلف پرو گر اموں کو ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال کی زیر صدارت ہو نیوا لے اجلا س میں حتمی شکل دے دی گئی ہے پرو گرا م کا آغاز ضلع کچہر ی سے صبح 10بجے سائر ن بجا کر ایک منٹ کی خا موشی اختیا ر کر کے ہو گا جبکہ دن11:30بجے بڑ ھنگ ٹو ل پر پا کستان اور آزاد کشمیر کے عوام ملکر انسانی ہا تھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کیسا تھ اظہا ریکجہتی کر ینگے اس کے علاوہ بھمبر ،بر نا لہ اور سما ہنی میں یو م یکجہتی کشمیر کے حوا لے سے مختلف تقر یبا ت منعقد ہو نگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) گلگت بلتستان مسئلہ کشمیر کا فر یق ہے اور اقوا م متحد ہ کی قر ار دا دوں میں بھی ریاست جمو ں وکشمیر کا حصہ ہے اس لئے وہاں کے عوام اور حکومت پا کستان اگر پا کستان کا پا نچواں صوبہ بنا نا چا ہیں بھی تو بھی ممکن نہیں ہے اس لئے گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیا ر نہیںکر سکتے اور نہ ہی یہ ان کے اب اختیا ر میں ہے سوا ئے حق خو دارادیت کے کو ئی حل نہیں ہے ان خیا لا ت کااظہا ر انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ نے مو جودہ گلگت بلتستان کی حکومت کے رو یہ پر تبصرہ کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملنے چا ہیے بلکہ ان کی اپنی خود مختار حکومت ہو نی چا ہیے جو آزادکشمیر کی حکومت کی طر ح وزیر امو ر کشمیر اور کشمیر کو نسل کے مر ہون منت نہ ہو کہ آزادکشمیر کے ریو نیو پر قبضہ کشمیر کو نسل کا ہے اور وزیر امو ر کشمیر وائسرا ئے بن کرآزاد کشمیر میں وفاق میںجس جما عت کی حکومت ہو اور آزادکشمیر میں وزیر امو ر کشمیر کر پشن کا بازار گر م کر کے ہما رے ہی قومی خزانے کو ریو ڑیوں کی طر ح اپنے امیدوا رو ں میں تقسیم کر کے نلکے ٹو ٹی،گلیاں پختگی ،تبا دلے ،تقر ریاںاور تر قیاں سمیت انتظا میہ اور پو لیس پر بھی گر فت مضبو ط کر کے الیکشن کمیشن کے ذریعے اپنی مر ضی کے نتا ئج بھی حاصل کر نے کیلئے تما م معروف طر یقے اختیا ر کر کے بے اختیا ر حکومت آزاد کشمیر کے عوام پر مسلط کر دی جا تی ہے انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں جا ری جدو جہد کو سبو ثاز کر نے کی ہر کوشش قا بل مذمت ہے اس لئے ہم گلگت بلتستان کے عوام کیلئے آئینی وسیاسی حقوق کی بھر پو ر حما یت کر تے ہیں لیکن اختیا رات کے بغیر کسی بھی آئینی وسیاسی حق کی حمایت نہیں کر ینگے جس سے وہاں کے عوام کی زند گیوں میں تو کو ئی بہتر ی نہ آئے اور مخصوص خا ندا ن ومخصوص ایجنٹ ہی مستفید ہوں اور مسئلہ کشمیر بھی متا ثر ہو آزادکشمیر کے عوام اور گلگت بلتستان کے عوام اور مقبو ضہ کشمیر کے عوام یک جا ن دو قلب کی طر ح ہیں اس لئے ریاست کی وحدت کی بحا لی اور حق خودارا دیت تک تینوں خطوں میں کو ئی بھی ملک اپنی مر ضی سے مستقل حکومتی سیٹ اپ نہیںبنا سکتا جو بھی ایسا کر ے گا با لآخر نا کام ہو گا اس لئے پا کستان کو چا ہئے کہ گلگت بلتستان میںآبرو مندا نہ سیٹ اپ تشکیل دے۔۔