بھمبر کی خبریں 29/04/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر اور گردو نواح میں باولے اور آوارہ کتوں کی بھر مار باولے کتوں نے درجن سے زائد شہریوں کو کاٹ کھایا شہریوں، سکول کے بچوں اور نمازیوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ شہریوں کا باولے اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر ، کھمب، لوئر سیرلہ ، دھریا، مکہال، بھمبررجانی میں باولے اور آوارہ کتوں کی بھر مار ہو گئی چند دنوں میں باولے کتوں نے درجن سے زائد شہریوں اور کئی جانوروں کو کاٹ کھایا جبکہ شہر اور گرد و نواح کے گلی، محلوں اور چوکوں میں جگہ جگہ آوارہ کتوں کے ڈیرے آنبے جانے والے شہریوں ، سکولوں کے بچوں اور بزرگ نمازیوں کے اوپر بھوکنا اور انکو کاٹنے کیلئے ان پر چڑھ دوڑنا انکامعمول بن چکا ہے باولے اور آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے شہری شدید پریشان ہیں جبکہ بلدیہ سمیت کسی بھی محکمہ نے اس طرف توجہ نہ دی ہے شہریوں نے ضلعی انتطامیہ اور بلدیہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر شہر اور گرد ونواح میں باولے اور آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے اور شہری آزاد انہ اپنی نقل و حرکت کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد شفیق کیانی نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے حق آزادی کو دبا نہیں سکتا کشمیری رہنمائوں کی گرفتاریاں ظلم، جبر کشمیری قوم کو ان کے حق خودارادیت سے دور نہیں کر سکتا مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے ہندو آبادیاں بسا کر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انوہں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سرکار کی جانب سے ظلم و بربریت کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ امن پسند اقوام بھارت پر دبائو ڈال کر کشمیری قوم کو حق آزادی دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے برطانوی ہائوس آف لارڈ کے ممبر لارڈ نذیر کی طرف سے آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کو اپنی جاگیر سمجھنے والے کسی خوش فہمی کا شکار ہیں تقسیم کشمیر صوبہ بنانے کے نت نئے منصوبے اور بیانات قابل مذمت ہیں کشمیری قوم اس کی پر زور مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ مادر وطن کی آزادی ، وحدت کی بحالی کیلئے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی تقسیم کشمیر اور اس طرح کے فارمولوں اور منصوبوں کو یکسر مسترد کرتی ہے جن سے تقسیم کشمیر کی بو آتی ہو اس سلسلے میں ہم اپنا بھر پور کردار ادا کر کے اپنی جدوجہد بھر پور انداز میں جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) قائد تحریک انصاف عمران خان کی سچائی اور کرپشن سے پاک سیاست کے ویژن کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پسے ہوئے طبقات کی بھر پور نمائندگی کر رہی ہے اور آج پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یوتھ ونگ بھمبر کے مرکزی راہنما چوہدری اسامہ علی شوکت نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے گھر کی سیٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے اپنا امیدوار کھڑ کر کے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے دادا گیری کرنے والی جماعتوں کو للکارا ہے جبکہ وفاق میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومتیں بھی ایم کیو ایم کے مقابلے میں نہ آ سکیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سچائی اور کرپشن سے پاک سیاست کا ماحول پاکستان میں لانا چاہتے ہیں ان کی اس سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستان و آزاد کشمیر سے لاکھوں لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام کی تحریک انصاف کو سپورٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کر کے پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھر پور تبدیلی کی بنیاد رکھے گی اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پسے ہوئے طبقات کی بھر پور نمائندگی کر کے ان کو ان کا جائز مقام دلانے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو حل اور انکی عزت نفس کو بحال کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھمبر خواتین ونگ کی صدر سدرہ ولایت خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں ، کسانوں اور غریب عوام کی جماعت ہے بھٹو شہید نے خطہ ایشیا کے عوام کو بہادری سے جینے کا سبق دیا اور آمریت کے کیخلاف پھانسی کے پھندے پر جھول پر جمہوریت کو امر کر دیا تھا ان کی بہادر بیٹی بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے شہید قائدین کے نظریے اور فلسفے کو نہیں چھوڑینگے آج پیپلز پارٹی کاہر کارکن مرد و عورت شہید بھٹو کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میدان عمل میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنان بے نظیر بھٹو شہید کے عزم ولولے اور نظریے کی روشنی میں پاکستان اور آزاد کشمیر میں عملی کردار ادا کر رہی ہیں پارٹی قائدین نے مجھے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں انشاء اللہ پوری فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائوں گی اور شہید بھٹو کے فلسفلے کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا فریضہ ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث میرے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے انتظامیہ میری مالی معاونت کر ے مالک متاثرہ مکان کی اپیل تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ رنڈیام کے رہائشی راجہ خادم حسین کا مکان حالیہ بارشوں کے باعث زمین کھسکنے سے زمین بوس ہو گیا جس پر راجہ خادم حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ مکان کی تباہی کی رپورٹ مقامی پٹواری کو دے دی ہے میرا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ ہے کہ میرے مکان کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے میری مالی مدد کی جائے تا کہ میں اپنا مکان دوبارہ تعمیر کر سکوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کی طرف سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ بھمبر کی دیرینہ اور حقیقی کارکن سدرہ ولایت خان کو ضلع بھمبر سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر منتخب کرنا خوش آئند ہے سدرہ ولایت خان کی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کو متحد و منظم رکھنے میں بھر پور رکردار ادا کیا پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کر کے پارٹی کارکنان کا حوصلہ بڑھایا ہے ان خیالات کا اظہار محمد رشید، عنصر آرائیں، آصف آرائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سدرہ ولایت کو پارٹی خدمات اور دیرینہ کارکن کی حیثیت سے ضلعی عہدہ دینے پر وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف اور مرکزی رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کے بے حد مشکور ہیں اور سدرہ ولایت کو مبارکباد پیش کرتے ہین امید ہے کہ وہ اپنی بھر پور صلاحیتیوں سے پارٹی کو مضبوط اور متحد رکھنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عبدالحق چغتائی والی بال چیمپئن شپ 2015 کا آغاز افتتاحی میچ علی والی بال کلب بڑھنگ نے 2-0 سے جیت لیا تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ضلع بھمبرمیں کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میں گذشتہ روز عبدالحق چغتائی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا چیمپئن شپ کے تمام میچز APS گرائونڈ میں کھیلے جائینگے والی بال کا افتتاحی میچ علی وال بال کلب بڑھنگ اور یونائٹیڈ سپورٹس کلب سماہنی کے درمیان کھیلا گیا جسے زبردست مقابلے کے بعد علی والی بال کلب بڑھنگ نے سٹیٹ 2-0 سے جیت لیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میجر محمد عرفان تھے جنہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے اندر کھیلوں کا انعقاد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے جس سے نہ صرف آزاد کشمیر بھر کے نوجوانوں کو جسمانی صلاحیتیں سامنے لانے کا موقع ملے گا بلکہ ذہنی صلاحیتیں بھی سامنے لانے کا موقع ملے گا سپورٹس کی صحتمندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں کے اندر کھیلوں کے مقابلے کا رحجان پیدا کرے گا صحت مند جسم کے اندر ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے صحت مند دماغ والے نوجوان ہی زندگی کے میدان میں ترقی پاتے ہیں دریں اثنا محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر کے زیر اہتمام گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں راجہ خورشید مرحوم، ملک محمد اعظم مرحوم، خان رفتاج ، مائیکل مسیح فٹ بال چیمپئن شپ 2015 کا میچ مارننگ فٹ بال کلب بھمبر اور شفیق شہید فٹ بال کلب کس چناتر کے درمیان کھیلا گیا جو مقررہ وقت تک برابر رہا میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جو مارننگ فٹ بال کلب بھمبر نے 3-1 گول سے جیت لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کی غفلت بھمبر کے نواح میں دیو مالائی حسن رکھنے والی وادی باغسر نظر انداز خوبصورت وادی ٹوریسٹ ریسٹ ہائوس سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ میں تاریخی قلعہ پاکستان کے نقشہ کے طرز پر مبنی قدرتی جھیل کنول کے پھول اور وادی کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھانے کیلئے محکمہ سیر و سیاحت علاقہ تک رسائی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ٹوریسٹ ریسٹ ہائوس کے قیام سے ریاست کی آمدنی میں اضافہ کر سکتی ہے علاقہ کو سیاحتی مقام بنانے سے علاقہ میں مقامی آبادی کو روز گار ملنے سمیت تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں وادی باغسر کی حسین وادیاں سیاحوں کو دعوت نظارہ دے رہی ہیں محکمہ سیاحت آزاد کشمیر سہولیات فراہم کر کے باغسر کو سیاحتی مقام کا درجہ دے عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی علاقہ باغسر تحصیل سماہنی کی خوبصورت وادی محکمہ سیاحت آزاد کشمیر کی عدم توجہ کے باعث نہ صرف ذرائع آمدروفت سے محروم ہے بلکہ علاقہ میں بنیادی سہولیات کی بھی عدم دستیابی ہے جس کے باعث آزاد کشمیر کا دیو مالائی حسن رکھنے والا علاقہ سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے صحافیوں کے دورہ کے دوران عوام علاقہ نے بتایا کہ باغسر کا قدم تاریخی قلعہ ایک ورثہ ہے جبکہ علاقہ میں قدرتی طور پر وجود میں آئی جھیل کا نقشہ مملکت خداداد پاکستان کے نقشہ پر نظر آتی ہے جھیل میں کھلنے والے کنول کے پھول بھی خوبصورت دعوت نظارہ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جھیل میں روز بروز تجاوزات سے جھیل کی خوبصورتی میں بھی فرق آرہا ہے محکمہ سیاحت آزاد کشمیر علاقہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے سڑک کی تعمیر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقہ میں ٹوریسٹ ریسٹ ہائوس قائم کر کے ریاست کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بن سکتی ہے عوام علاقہ نے کہا کہ ہمارا وزیر سیاحت آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ ضلع بھمبر کے خوبصورت علاقہ کو نظر انداز نہ کیا جائے باغسر میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا کر علاقے سے بے روز گاری کے خاتمہ کیساتھ ساتھ سیرو سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو علاقہ کی خوبصورت وادی کیلئے دعوت نظارہ دینے کیلئے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت آزاد کشمیر کی نااہلی وزیر تعلیم سکولز کی چشم پوشی بھمبر میں محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق ایلیمنٹری بورڈ کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کے مایوس کن تنائج پر والدین اور عوام علاقہ کا شدید احتجاج بچوں کا مستقبل تاریک، اساتذہ اور ایجوکیشن آفیسران ذاتی مفادات اور چیلہ نوازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں بچوں کے مستقبل سے کھیلنے لگے حکومت آزاد کشمیرسرکاری سکول ختم کرے والدین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ایلیمنٹر بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے سالانہ نتائج میں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے مایوس کن نتائج نے سرکاری سکولوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی مایوس کن نتائج پر عوام علاقہ ، شہریوں اور والدین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہ، ٹائم سکیلز ، تدریسی الائونسز ، سالانہ ترقی اور ذاتی مفادات لینے والے اساتذہ نے ثابت کر دیا کہ وہ معاشرے میں کلنک کے ٹیکے کا کردار ادا کر رہے ہیں اساتذہ کی غفلت کے باعث متعدد سکولوں میں پوری کی پوری کلاس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات فیل ہو گے اساتذہ نے اپنے فرائض منصبی میں ڈنڈی مارتے ہوئے بچوں کا مستقبل تاریک اور اپنا روز گار روشن رکھنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ضلعی ایجوکیشن آفیسران بھی بہتی گنگا میں برابر کے شریک ہیں ضلعی ایجوکیشن دفاتر سیاسی اکھاڑے بھرتی سینٹر اور چیلہ نوازی میں سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہیں بھمبر کے عوامی شہری حلقوں اور والدین نے سرکاری سکولوں کی مایوس کن کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے مستقبل تباہ کرنے والے سرکاری ادارے ختم کر کے شعبہ تعلیم پرائیوٹ سیکٹر کے حوالے کر دیا جائے اور بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے اساتذہ اور دیگر آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔