بھمبر کی خبریں خالد حسین سے 28/11/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر ایس پی آفس کے عین سامنے سکولوں اور کالجوں سے طلبا و طالبات کو لانے اور لے جانے والی ٹرانسپورٹ کی تیز رفتاریاں صبح اور چھٹی کے ٹائم پر ریسیں لگاتی بسیں اور ویگنیں معصوم بچوں، عام راہ گیروں اور ضلع کچہری میں آنے والے سائیلین کیلئے خطرے کا باعث بن گئیں ٹریفک پولیس کی چشم پوشی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے عوامی ، شہری ، سماجی اور بچوں کے والدین کا ایس پی بھمبر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ سے ضلع کچہری آنے والی سٹرک پر درجنوں تعلیمی ادارے قائم ہیں تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات اور معصوم بچوں کو لانے اور لے جانے کیلئے بسوں اور ویگنوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ ضلع کچہری اور ایس پی آفس کے عین سامنے سے گزرتی ہے سکولوں اور کالجوں سے طلبا و طالبات کو لانے اور لے جانے والی ٹرانسپورٹ جن میں بسیں اور ویگینیں شامل ہیں کے ڈرائیور حضرات اکثر تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے ریسیں لگاتے ہیںجس کے باعث ان سڑکوں پر پیدل چلنے والے عام راہ گیروں ضلع کچہری میں آنے والے سائیلین اور معصوم طلبا و طالبات کو نہ صرف گزرنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے بلکہ ان کی جانیں بھی دائو پر لگی ہوئی ہیں ٹریفک پولیس اہلکار موجود نہ ہونے کے باعث بسوں اور ویگینوں کے ڈرائیورز قوانین کی خلاف ورزی کر کے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں بھمبر کے عوامی ، شہری، سماجی حلقوں اور بچوں کے والدین نے ایس پی بھمبر سے ضلع کچہری روڈ پر ٹریفک اہلکار تعینات کرنے سپیڈ بریکر بنوانے اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر سلطان یوتھ فورس حیدر علی کاشر نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا بھمبر آمد پر تاریخی استقبال کرینگے اور ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائیگا بھمبر کے عوام اور نوجوان اپنے قائد بیرسٹر سلطان محمود کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں جلسہ کی کامیابی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں بھمبر کے عوام جلسہ میں شرکت کر کے ثابت کرینگے کہ عوام بیرسٹر سلطان محمود کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2 دسمبر کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2 دسمبر کو بھمبر آمد پر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائیگا ہم اپنے قائد کو سیرلہ کے مقام پر خوش آمدید کہیں گے اور وہاں سے ایک بڑے جلوس کے ساتھ پائلٹ سکول گرائونڈ میں جلسہ گاہ تک لایا جائیگا ملین مارچ کی کامیابی کے بعد بھمبر کے عوام اور نوجوان اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور انکا تاریخی استقبال کر کے یہ ثابت کرینگے کہ بھمبر کے عوام بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں با اثر شخصیات کی سر پرستی میں غیر ریاستی خواتین بیوٹی پارلرز کی آڑ میں بھمبر کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں مصروف کئی شریف زادیوں کے بھی نرغے میں آنے کے انکشافات انتظامیہ آزاد کشمیر کے دیگر شہروں کی طرح بھمبر میں بھی غیر ریاستی خواتین کی چھان بین اور ان بیوٹی پارلرز سے گھر گھر پھیلتی ہوئی فحاشی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے بھمبر کے عوامی، شہری اور سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر اور کئی نواحی علاقوں میں غیر ریاستی خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھمبر کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہوئے بیوٹی پارلرز کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں ان غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کے باہر نہ صرف بڑی بڑی گاڑیاں کھڑی اکثر نظر آتی ہیں بلکہ دن رات مشکوک افراد کا آنا جانا بھی لگا رہتا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھمبر کے با اثر شخصیات کی سر پرستی میں بیوٹی پارلرز کی مالکان اکیڈمیاں کھول کر کئی شریف زادیوں کو بھی داغ لگا چکی ہیں اور ان کا یہ گھنائونا کاروبار بد ستور جاری ہے بھمبر کے عوامی، شہری اور سماجی حلقوں نے غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز سے ہونے والی غیر اخلاقی سر گرمیوں اور بڑھتی ہوئی فحاشی کی لت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں رہائش پذیرغیر ریاستی خواتین کی چھان بین کی جائے اور گھنائونے کاروبار میں ملوث خواتین کو ضلع بدر کیا جائے تا کہ گھر گھر پھیلتی ہوئی فحاشی کو کنٹرول کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محفل حمد و نعت و فضائل صحابہ اہل بیت کانفرس یکم دسمبر کو جسیال پلازہ مسلم بازار بھمبر میں منعقد ہو گی کانفرنس سے مرکزی صدر اہل سنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی خصوصی خطاب فرمائینگے تفصیلات کے مطابق اہل سنت والجماعت اور سنی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل حمد و نعت و فضائل صحابہ اہل بیت کانفرنس یکم دسمبر بروز سوموار بعد از نماز عشاء جسیال پلازہ مسلم بازار بھمبر میں منعقد ہو گی کانفرنس سے مرکزی صدر اہل سنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی خصوصی خطاب کرینگے جبکہ پیر عزیز الرحمان ہزاروی بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے اور معروف نعت خواں حمد و نعت پیش کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجہ خورشید مرحوم ہمارے محسن تھے وہ انتہائی خوش اخلاق ملنسار اور غریب پرور شخصیت تھے ان کی سیاسی، سماجی اور معاشرتی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیگا ان کی وفات سے نہ صرف بھمبر کے عوام بلکہ ان کے خاندان کیلئے بڑا سانحہ ہے اور آج سارا بھمبرسوگوار ہے ان خیالات کا اظہار بھمبر کی سیاسی ، سماجی شخصیات تاجروں ، چوہدری محمد اکرم پپو جٹ ، مولانا غلام رسول جلال ، راجہ محمد انور سابق چیئرمین، راجہ آفتاب ، راجہ افضل پوٹھی، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، ینگ یونین بھمبر کے راہنما راجہ شوذب قدوس کمانڈر ، راجہ مسعود نے جنرل سیکرٹری صراف یونین چوہدری محمد اکرم پپو جٹ کی طرف سے سابق وائس چیئرمین بلدیہ و سٹی صدر مسلم لیگ ن راجہ خورشید احمد مرحوم کی یاد میں رکھے گے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ راجہ خورشید غریب پرور شخصیت تھے ان کی نہ صرف علاقہ کیلئے سیاسی خدمات نمایاں ہیں بلکہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور ہر کسی کے دکھ درد میں شامل ہونا ان کی زندگی کا خاصا تھا انہوں نے بھمبر کی نوجوان نسل کی بہتری کیلئے وقتی مفاداتی سیاست اور برادری ازم کے بت توڑ کر بھمبر کی اجتماعی سوچ اور اخوت کو فروغ دیا شہر کے اندر مساوات کے ساتھ ساتھ غریب لوگوں کے حقوق کی پاسبانی کی اور امیر کے مقابلے میں غریب کے ساتھی رہے انہوں نے کہا کہ راجہ خورشید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیںوہ ہمارے محسن تھے آج بھمبر کے شہریوں ، تاجروں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد کا جمع ہونا ان سے جذباتی وابستگی کا بھر پور اظہار ہے اور راجہ خورشید مرحوم کی بلا تخصیص ذات برادری دن رات بھمبر کے عوام کی دورگذار اور بھمبر کی تعمیر و ترقی میں انہوں نے بھر پور کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ راکہ خورشید جیسی مدبر اور غریب پرور شخصیت کی وفات سے نہ صرف بھمبر کے عوام محروم ہو گئے ہیں اور ان کے خاندان کو بھی بڑے سانحے کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کی وفات پر پورا بھمبر سوگوار ہے اور ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین پسماندگان خاندان کو صبر و جمیل دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام 12 روزہ قومی خسرہ مہم 8 دسمبر سے شروع خسرہ مہم 8 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی 10 سال سے کم عمر ڈیڑھ لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگا ئے جائینگے جبکہ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے جائینگے تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام 12 روزہ قومی خسرہ مہم 8 دسمبر سے شرو ع ہو گی جو 20 دسمبر تک جاری رہے گی قومی خسرہ مہم کے حوالے سے گذشتہ روز DHOآفس بھمبر میں قومی خسرہ مہم کی آگاہی کے حوالے سے مختلف محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ورکشاپ منعقد ہوئی ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری نے خطاب کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ 8 دسمبر سے ضلع بھمبر کے اندر قومی خسرہ مہم شروع ہو رہی ہے جو کہ 20 دسمبر تک جاری رہے گی قومی خسرہ مہم کے دوران ضلع بھمبر کے اندر قریباً ڈیڑھ لاکھ 10 سال سے کم عمر بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ ہے اس دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں جائینگے ٹارگٹ کو 100 فیصد کامیاب کرنے کیلئے 139 مختلف یونٹس بنائے گئے جن میں39 فیکس EPI سنٹر کے مراکز شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کی 19 یونین کونسل ہیں جن میں بھمبر کی 7 سماہنی کی 5 اور برنالہ کی 7 یونین کونسل شامل ہیں تمام یونین کونسل کے اندر محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیمیں ہر گھر گھر کے اندر جا کر بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے گی اور پولیو کے قطرے بھی پلائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی خسرہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام محکمہ جات محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں محکمہ صحت کی تشکیل کردہ ٹیموں کیلئے حفاظتی اقدامات بھی کئے جائینگے 12 روزہ قومی خسرہ مہم کے دوران کوئی گھر ایسا نہیں ہونا چاہیے جہاں محکمہ صحت کی ٹیم نہ جائے 20 دسمبر کے بعد محکمہ صحت سے فیڈ بیک بھی لیا جائیگا ورکشاپ میں ڈاکٹر طارق شاکر ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد طفیل خاکی، چوہدری محمد ارشاد ، چوہدری محمد اکرم،چوہدری مبشر روحیلہ ، سعید احمد ، ناصر محمود ، ریاض احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ ککرالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی بھمبر پولیس کے حوالدار سمیت چارافراد کو 420 بوتل شراب سمیت گرفتارکر لیا تفصیلات کے مطابقSHOتھانہ ککرالی عبیداللہ خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سمرالہ چوک میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منشیات فروخت کرنے والے بھمبر پولیس کے حوالدارمظہر علی ولدسید علی سکنہ کس چناتر بھمبر آزادکشمیرسمیت یاسر اعجاز ولد اعجاز موہری روڈ کھاریاں ،نوید علی ولد منشاد علی تھانہ ڈومیلی ضلع جہلم سے 420بوتل ولائتی شراب سمیت گرفتار کر لیااورگرفتار ملزمان کے خلاف ایف آر درج کر لی جبکہ مالک مکان کو حراست میں لے لیااورملزمان کی کار نمبر LEC-2232کو بھی قبضہ میں لے لیا ڈرائیورگلزار احمد ولد یاسین جاتلا ں میرپور آزادکشمیر کو کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔