بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر سیکورٹی خدشات ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑ گے پرائیوٹ سکول بند نہ ہو سکے ملکی حالات کے تناظر میں کسی بڑے حادثے کا خطرہ شہریوں اور والدین کا اظہار تشویش تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد حکومتی سطح پر فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر دئیے گئے شیڈول کے مطابق پرائیوٹ و سرکاری سکولز بند رکھے جائینگے گذشتہ ماہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا جس کے مطابق سرکاری و پرائیوٹ سکولز کی چار دیواری 8 فٹ بلند جبکہ چار دیواری کے اوپر خار دار تار لگانے گیٹ پر سیکورٹی اہلکار معہ اسلحہ مامور کرنے اور سیکورٹی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر ابھی تک کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا انتظامیہ کی ایما پر پرائیوٹ سکولز کی ایک ہفتہ تعطیلات زبردستی کروائی گی دوبارہ 5 دن کی چھٹیوں کے حکومتی اعلان کے باوجود گذشتہ روز کھلنے والے پرائیوٹ سکولز بند نہ ہو سکے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود نے پرائیوٹ سکولز مالکان و انتظامیہ سے میٹنگ کر کے سکولز بند کرنے کے احکامات جاری کیے جنہیں پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے نظر انداز کر کے ان کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ملکی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھمبر کے شہریوں اور والدین نے تشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرائیوٹ سکولز و کالجز بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی افواج اور انتہا پسند ہندوئوں کا قتل و غارت گری ان کا پرانا وطیرہ ہے یہ ان کی بزدلانہ اور مکاری پر مشتمل پالیساں شاید ان میں رچ بس چکی ہیں انہوں نے کہا کہ شکر گڑھ فلیگ میٹنگ کے بہانے دو رینجر نوجوانوں کی شہادت پاکستان کیلئے بڑا المیہ ہے قتل و غارت گری ، چھپ کر وار کرنا، نہتے سویلین لوگوں پر فائرنگ ، مقبوضہ کشمیر میں سویلین لوگوں پر اندھا دھند مظالم لائن آف کنٹرول پر جانوروں پر فائرنگ گولہ باری، بچوں پر گولیاں برسانا راستے بند کرنا مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، گولہ باری، بوڑھے لوگوں پر مظالم بھارت کی حکومت اور فوج کیلئے باعث شرم کی بات ہے یہ کسی بھی فوج کے شایان شان نہیں ہو سکتا بزدلانہ کارروائیاں 1998 میں سانحہ سیری جس میں 22 آدمی بھارتی فوجیوں نے جو معصوم بچے عورتیں اور بوڑھے افراد تھے رات کے اندھیرے میں آ کر شہید کر دئیے یہ نہایت غیر انسانی اور جانوروں سے بھی بد ترین واقعہ تھا اس طرح کے اندوہناک واقعات ، مکاری اور عیاری بھارتی حکومت اور فوج کیلئے باعث شرم ہے کراچی ، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں جو بھی خرابیاں ہیں ان کا ذمہ دار بھی بھارت اور عالمی سازشیں ہیں حکومت پاکستان اس کے خلاف جرات مندانہ اقدامات اٹھائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی برٹن کے صدر چوہدری محمد یونس بروٹی، چوہدری معشوق حسین کی والدہ محترمہ کی سالانہ برسی انکے آبائی گائوں بروٹی میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی برسی کی دعائیہ تقریب میں وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف، سابق چیئرمین MDA چوہدری محمد صدیق، نائب صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع بھمبر چوہدری محمد عارف کاکا، سابق صدر بھمبر بار چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، چیف آفیسر چوہدری شوکت علی، چیئرمین چوہدری اللہ رکھا، ڈاکٹر محبوب احمد، ڈاکٹر نعیم اسلم، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری محمد ریاض، چوہدری محمد اشرف، سابق صدر جاتلاں پریس کلب چوہدری محمود احمد، صدر انجمن تاجران جاتلاں چوہدری محمد سلیم، چوہدری طارق کنجالوی ، چوہدری محمد اکرم، چوہدری طلعت محمود، مولانا لیاقت علی، چوہدری محمد رفیق سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور، چوہدری امجد حسین ، چوہدری منگا خان، چوہدری اشتیاق لہڑی، چوہدری عارف ڈڈیال، ملک محمد رفیق، حاجی محمود، چوہدری شیراز، چوہدری نسیم، مرزا زاہد، ٹھیکیدار محمد صدیق، چوہدری نعیم، چوہدری حق نواز، حاجی اختر، چوہدری ساجد، سیٹھ سلیمان، رشید پٹھان، ماسٹر زائد، اعجاز، حاجی محمد حسین سمیت عوام علاقہ عزیز و اقارتب نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سجادہ نشین دربار عالیہ شکریلہ شریف سید محبوب حسین اور سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف پروفیسر سید اسد محمود کاظمی نے خصوصی دعا کی اور ماہ ربیع الاول کے حوالے سے خصوصی گفتگو بھی کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دہشت گردی اور ملکی مسائل کے خاتمے کیلئے سول ، ملٹری ڈیمو کریسی وقت کی ضرورت ہے جمہوری حکومت ملکی مسائل اور عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین زکوٰة و عشر بھمبر راجہ مسعود اسلم آف پوٹھی نے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کے اندر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا بھی خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے ملکی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سول ملٹری ، ڈیمو کریسی وقت کی ضرورت ہے پاکستان کے اندر جمہوری قوتیں ملکی اور عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں آج پوری قوم افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے پاکستانی سیاستدانوں نے جمہوریت کے نام پر پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ملک اندرونی اور بیرونی طور پر غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں پر عائد ہوتی ہے ملکی ترقی خوشحالی کیلئے امن وامان کا قیام ضروری ہے جس کیلئے سب کی امید اب افواج پاکستان ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر یوتھ کے راہنما راجہ حسن سجاد کی طرف سے میلاد کمیٹی بھمبر کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز عشائیہ دیا عشائیہ کی تقریب میں صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم، جنرل سیکرٹری راجہ فہد خورشید، راجہ الطاف مٹھو، راجہ فرخ سجاد، راجہ عمران نعیم، راجہ آصف اعظم، راجہ منیب، فہد عثمان ، راجہ ادریس، ملک انیس صدیق، ذیشان مصطفی، چوہدری خالد حسین، عمران چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف اتھلیٹس طالب علم رہنما فرقان حیدر شاہ گذشتہ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا مرحوم کو گذشتہ روز نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا بھمبر کے عوامی سماجی، کھلاڑیوں ، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق سیرلہ کے رہائشی فرقان حیدر علی شاہ ولد لیاقت علی شاہ گذشتہ دنوں ایک ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے جو چند روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گئے مرحوم معروف سپورٹس مین ہونے کے علاوہ طالب علم رہنما بھی تھے ان کی نماز جنازہ سیرلہ کی مرکزی عید گاہ میں پڑھائی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ، کھلاڑیوں ، اساتذہ ، طلباء ، وکلائ، تاجروں ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سیاسی و سماجی حلقوں نے کھلاڑی راہنمائوں نے فرقان حیدر علی شاہ کی بے وقت موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ہے بعد ازاں مرحوم کو سیرلہ کے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔