بھمبر کی خبریں 16/4/2015

Chaudhry Akram Speech

Chaudhry Akram Speech

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آزاد کشمیر میں پہلی مر تبہ بھمبر کی سر زمین پر وزرات سپو رٹس و یوتھ کلچر کے زیر اہتمام کشمیر یو تھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں گھٹن زدہ معاشرتی ماحول میں عوام کو صحت مند سرگرمیاں اور تفر یحی مشاغل دیکھنے اور لطف اندوز ہو نے کو ملیں گے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر بھمبر کے آفس میں ایک اہم اجلا س زیر صدارت ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرا ل چیئر مین سپو رٹس کمیٹی ضلع بھمبر منعقد ہواجس میں فیسٹو ل کے انعقا د اور انتظا ما ت کو حتمی شکل دینے کے لئے خصوصی اقداما ت کئے گئے تفصیلا ت کے مطا بق آزاد کشمیر میں پہلی مر تبہ تفر یحی مشا غل اور سپو رٹس پر مشتمل یو تھ فیسٹیول کا انعقا د کیا جا رہا ہے 20اپر یل سے شروع ہو کر ایک ما ہ تک جا ری رہے ھا جس کا افتتا ح وزیر سپو رٹس آزاد حکومت محمد سلیم بٹ کر ینگے اور جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیا ت شر کت کر ینگی یو تھ فیسٹو ل کا آغاز رو ائتی کھیل کبڈ ی سے کیا جا ئیگا اور فیسٹو ل کے دو را ن کر کٹ ،فٹ با ل ،والی با ل ،ہا کی ،اتھلیٹکس،بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس دیگر علاقائی کھیل پیش کئے جا ئینگے اس کے علاوہ مختلف رنگا رنگ روائتی وثقا فتی پرو گرا م پیش کئے جا ئیں جس میں علا قا ئی فنکا رو ں کو اپنے فن کا مظا ہر ہ کر نے کا موقع ملے گا اور علا قا ئی ثقا فت کو اجا گر کیا جا ئیگا بھمبر جیسے پسما ند ہ ضلع میں اس طر ح کے یو تھ فیسٹیول کے انعقا د انتہا ئی خو ش آئند ہیں اور عوام کو گھٹن زدہ ما حو ل میں ایک تفر یحی ما حو ل میسرآئے گا میٹنگ کے انعقا د کے با رے میں مختلف پہلوئو ں پر غو ر کیا گیا اور انتظا می کمیٹیا ں قائم کی گئیں جو مختلف اوقات میں اپنے فرا ئض انجام دیں گی اور فیسٹیو ل کی کا میا بی کے لئے اہم کر دار ادا کر یں گی تا کہ عوام کو تفر یحی سہو لیا ت میسر ہو ں اور علا قا ئی ثقا فت کو فرو غ ملے گا عوا می شہر ی اور سماجی حلقو ں نے اس کاوش کو خوش آئند قرار دیا ہے اور اسے بھمبر کے شہر یو ں کے لئے تازہ ہو اکا جھو نکا قرا ر دیاہے ا جلا س میں ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو ر خا ن ،سا بق چیئر مین بلد یہ مرزا محمد اجمل جرا ل ،اسسٹنٹ کمشنر را جہ طا رق خا ن ،ایکسین بلڈ نگ طا ہر محمو د بٹ ،چیئر مین کے ڈی ایف ظفر اقبا دھمیال ،صدر انجمن تا جرا ن ڈاکٹر عبدا لشکو ر را جہ ،ایس ڈی او بر قیا ت چو ہد ری محمد حنیف ،صدر کشمیر پریس کلب نا صر شر یف بٹ ،سینئر صحا فی چو ہد ری خا لد حسین ،سیکر ٹر ی جنر ل چوہدری عاطف اکرم ،شیراز پرویز مشتاق ،ڈپٹی ڈی او چو ہدر ی طا لب حسین ،ریسکیو آفیسر محمد ما لک انقلا بی ،سینئر معلم شیخ صفدر حسین ،پی ٹی آئی محمد سعید ،منیجر بنک الفلا ح را جہ نو ید خا ن ،ایم ی زو نگ فر نچا ئز را جہ ہا رو ن الر شید ،با بو ابرا ر احمد ایم ڈی ٹیلی نا ر فر نچائز ،جانزادہ سمیت دیگر نے بھی شر کت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DC Meeting

DC Meeting

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فیو ں نے ہمیشہ مثبت صحا فت کو فرو غ دیا اور معاشر ے کے مظلو م اور پسے ہو ئے طبقا ت کے حقوق کیلئے آواز اٹھا ئی ان خیا لا ت کا اظہا ر اوورسیز کشمیر ی را ہنما چو ہدری حق نواز آف گڑ ھا للیا ں نے صحا فیو ں سے ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صدر نا صر شریف بٹ ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدر ی عا طف اکر م ودیگر عہد یدا را ن وممبرا ن کشمیر پر یس کلب کو مبا رکبا د پیش کی اور مز ید کہا کہ صحا فت ایک مقد س پیشہ ہے اور ریا ست کا چو تھا ستو ن ہے غیر جا نبدا ر انہ اور مثبت صحا فت سے ہی معاشر تی برا ئیو ں ،ناانصا فیو ں اور ظا لمو ں کے خلاف آواز بلند کی جا سکتی ہے سفا رشی کلچر کے دور میں میڈ یا کے زریعے ہی اپنے حقوق حا صل کئے جا سکتے ہیں بھمبر کے میڈ یا نما ئند گا ن نے ہمیشہ بھمبر کی تعمیر وترقی کے حو الے سے قلم کے زریعے آواز بلند کی ہے بیرو ن مما لک مقیم کشمیر یو ں کے مسا ئل کو بھی بھر پو ر اند از میں پیش کیا ہے اور مقبو ضہ کشمیر کی آزادی کی تحر یک کے لئے بھی گرا ں قدر خد ما ت سر انجا م دیں ہیں میڈ یا کے دو ر میں مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی افو اج کی مو جو دگی میں جو ظلم و بر بر یت مسلما نو ں پرڈھا ئی جا رہی ہے اس کی کو ئی مثا ل نہیں ملتی اپنے قلم کے زریعے میڈ یا ان کی آواز بن کر عا لمی طا قتو ں تک پہنچا نے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل کس چنا تر کے تر جما ن کے مطا بق صدر معلم عبدا لروف عدا لت عا لیہ ہا ئیکو رٹ آزاد جمو ں وکشمیر کے فیصلے کی رو شنی میں اپنے فرا ئض مسلسل انجا م دے رہے ہیںہا ئیکو رٹ کے فیصلے کی رو شنی میں محکمہ تعلیم کی سیکر ٹر یٹ کی جا نب سے معطلی کا فیصلہ کا لعدم تصور کیا جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DC Meeting

DC Meeting

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر )مسلم لیگ نو ن کے ضلعی صدر سا بق ممبر اسمبلی را جہ مقصود احمد خا ن ،سا بق چیئر مین یو نین کو نسل بنڈا لہ را جہ محمد انو ر خا ن ،ممتاز سیا سی وسما جی را ہنما را جہ غلا م ربا نی ،صدر کشمیر پریس کلب نا صر شر یف بٹ ،سابق صد ر را جہ نعیم گل ،جنر ل سیکر ٹر ی چو ہد ری عاطف اکرم نے اپنے الگ الگ بیا ن میں آزاد کشمیرکے دیا نتدار ،فر ض شنا س اور قا بل آفیسر سر دار عدنا ن خو رشید خا ن کو ڈپٹی کمشنر کو ٹلی تعینا ت ہو نے پر دلی مبارکبا د پیش کی ہے اور امید ظا ہر کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طر یقے سے سر انجا م دیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بھمبر میں کشمیر گیمز 2015 کا آغاز 20 اپریل سے ہو گا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سپورٹس محمد سلیم بٹ ہونگے کشمیر گیمز کے دوران ایتھیلکٹس ، فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ ، ہاکی، والی بال، کبڈی کے مقابلے ہونگے جبکہ اختتامی تقریب 21 مئی کو ہو گی تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بھمبر میں کشمیر گیمز 2015 کا انعقاد 20 اپریل سے سپورٹس سٹیڈیم بھمبر میں ہو گا کشمیر گیمز ایک ماہ تک جاری رہیں گی کشمیر گیمز کے دوران ایتھلیکٹس ، فٹ بال، ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے میچ ہونگے افتتاحی تقریب دن 2 بجے سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر سپورٹس آزاد کشمیر محمد سلیم بٹ ہونگے افتتاحی تقریب میں بینڈ شو، مارچ پاسٹ ، میوزیکل شواور کبڈی کے نمائشی میچ ہو گا ایتھلیکٹس کے مقابلے 22 اپریل تا 24 اپریل تک، فٹ بال کے مقابلے 25 اپریل سے 29 اپریل تک ، ہائی کے مقابلے 30 اپریل تا 2 مئی تک، کرکٹ کے مقابلے 3 مئی سے 20 مئی تک پائلٹ ہائی سکول گرائونڈ میں جبکہ بیڈ منٹن کے مقابلے 4 مئی تا 7 مئی تک کمیونٹی ہال ، ٹیبل ٹینس کے مقابلے 7 مئی تا 10 تک ہال پائلٹ سکول اور والی بال کے مقابلے 10 مئی تا 16 مئی سپورٹس سٹیڈیم بھمبر میں منعقد ہونگے جن میں ضلع بھمبر کی مقامی ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لینگے جبکہ کشمیر گیمز کی فائنل اور اختتامی تقریب 21 مئی کو پائلٹ ہائی سکول گرائونڈ میں منعقد ہو گی کشمیر گیمز 2015 کو کامیاب بنانے کیلئے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سپورٹس ، پولیس ، عمارات، بلدیہ ، ریسکیو ، برقیات ، ایجوکیشن، موبائل فون فرنچائز ، بینکس ، میڈیا ، انجمن تاجران اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے کہا کہ کھیلوں کا مقصد نوجوان کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہیں اور گھٹن زدہ ماحول سے نوجوانوں کو نکالنا ہے کھیلوں کے فروغ سے منفی سرگرمیوں اور سماجی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے نوجوان کشمیر گیمز سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈی چونترہ کی ناقص کارکردگی ایلیمنٹری بورڈ کے سالانہ رزلٹ میں کلاس ہشتم کی 20 میں سے 17 طالبات فیل 3 کامیاب جبکہ کلاس پنجم کی 9 میں سے 5 فیل 4 کامیاب ناقص کارکردگی پر عوام علاقہ کا شدید احتجاج صدر معلمہ سمیت دیگر تدریسی سٹاف کو تبدیل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ہونیوالے سالانہ امتحانات کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈی چونترہ کی ناقص کارکردگی اس وقت کھل کر سامنے آ گئی جب بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے سالانہ نتائج میں سکول ہذا میں زیر تعلیم طالبات جن میں سے آٹھویں جماعت کے اندر 20 میں سے 3 طالبات پاس جبکہ 17 فیل ہو گئیں اور کلاس پنجم کی 9 طالبات میں سے 5 فیل جبکہ 4 کامیاب ہوئیں جس پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ پہلے سے ہی پسماندہ ہے علاقہ کے لوگ بچیوں کو تعلیم دلوانے سے گریزاں رہتے ہیں تھوڑی بہت جو بچیاں سکول میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جا رہی ہیں سکول کی ناقص کارکردگی کے باعث لوگوں کا بچیوں کا تعلیم دلوانے کا اعتماد اٹھ گیا ہے ناقص کارکردگی کی ذمہ داری سکول میں تعینات عملہ پر عائد ہوتی ہے عوام علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے سکول میں تعینات صدر معلمہ اور دیگر تدریسی سٹاف کو تبدیل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ہائوسز کے قریب یوٹیلٹی سٹور پر رات کی تاریکی میں چوری کی واردات نامعلوم چور سٹور کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی سمیت قیمتی سامان لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ضلع کچہری روڈ پر ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ہائوسز کے عین نزدیک نامعلوم چور رات کی تاریکی اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑ کر یوٹیلٹی سٹور میں داخل ہو گئے اور سٹور میں موجود سیف توڑ کر 16/17 ہزار کے لگ بھگ نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑے صبح ہونے پر راہیگروں نے سٹور کے تالے ٹوٹے دیکھ کر یوٹیلٹی سٹور ملازم کو ہونیوالی واردات کی اطلاع کی جس پر سٹور ملازم محمد ریاض نے تھانہ پولیس بھمبر میں درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے شہر کے حساس اور اہم ترین علاقہ میں چوری کی ہونیوالی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Bhimber Jail

Bhimber Jail

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں سرکاری اداروں کے دفاتر ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے متعدد سرکاری آفیسران اور ملازمین نے دفاتر میں دیر سے آنا اور حاضری لگا کر پھر غائب ہو جانے کو معمول بنا لیا بھمبر شہر اور نواحی علاقوں سے دفاتر میں کام کی غرض سے آنیوالے سائیلن خوار کام نہ ہونے اور آفیسران کے اکثر غائب ہونے کے باعث مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ڈپٹی کمشنر بھمبر نے بھی آنکھیں موند لیں عوام علاقہ اور شہریوں کا سرکاری اداروں کے سربراہان اور ملازمین کو دفاتر میں پابند کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے سرکاری ادارے جن میں محکمہ شاہرات ، پبلک ہیلتھ، بلڈنگز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس برقیات، محکمہ مال، انکم ٹیکس، جنگلات ، ضلع کونسل، محکمہ زراعت، زکوٰة و عشر، صحت عامہ سمیت متعدد اہم اداروں کے آفیسران اور ملازمین اکثر اوقات اپنی نشستوں سے غائب رہتے ہیں جبکہ آفیسران اور با اثر ملازمین دفاتر میں اپنی مرضی سے آتے اور جاتے ہیں دفتروں میں دیر سے آنا بھی اکثر معمول بن چکا ہے جبکہ موجود عملہ بھی سینئرز کے موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر گپ شپ اور دعوتیں اڑانے میں مصروف رہتا ہے جبکہ مختلف سرکاری اداروں میں کام کی غرض سے آنیوالے اکثر سائیلن جو کہ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں کو دفاتر میں عملہ اور آفیسران کے موجود نہ ہونے کے باعث مایوس گھروں کو واپس لوٹ جانے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں دفاتر میں آفیسران اور ملازمین کی عدم دلچسپی سے محکمہ جات انتہائی تنزلی کا شکار ہیں اور کارکردگی بھی زیرو ہے جبکہ ضلع بھمبر میں تعینات ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی اصل حقائق سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں ان کی طرف سے محکمانہ کاکردگی کے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہ ہے اور موصوف اپنے دفتر کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جس پر بھمبر کے عوام علاقہ اور شہری دفاتروں میں آنیوالے سائیلن نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کے آفیسران اور ملازمین کو اداروں کے اندر ڈیوٹی اوقات میں حاضر رہنے کا پابند کیا جائے تا کہ دور دراز سے آنیوالے سائیلن خوار ہونے سے بچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کی طالبہ کا اعزاز مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی شعبہ وائلڈ لائف ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا بھمبر کے تعلیمی ، عوامی اور شہری حلقوں کی اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق بھمبر کی رہائشی صدیقہ قاسم دختر قاسم محمود بٹ نے پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں شعبہ وائلڈ لائف ایم فل کے اندر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا بھمبر کے تعلیمی ، عوامی اور شہری حلقوں نے طالبہ کو شاندار کامیابی پر مبارکبادپیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(نمائند ہ خصوصی) صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول کس چناتر عبدالروف خان نے اپنی معطلی کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبر پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری معطلی کے حوالہ سے شائع ہونیوالی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے میں اپنے فرائض منصبی پوری زمہ داری اور دیانتدار ی سے سرانجام دے رہا ہوں مرحوم نائب قاصد محمد حنیف کی بیوہ کی تقرری ڈیتھ پیکج کے تحت دوسال کیلئے کنٹریکٹ بیس پر عمل میں لائی گئی ہے بعد ازاں بیوہ نے اپنی تقرری کے تحفظ کے لیے عدالت العالیہ مظفر آباد سے رجو ع کیا ۔عدالت العالیہ نے 18-2-15 کو حکم امتناعی جاری کردیا جس کے بعد DEO بھمبر مردانہ نے 26-2-15 کو تقرری کو منسوخ کردیا جس پر بیوہ محمد حنیف نے دوبارہ عدالت العالیہ سے رجوع کیا عدالت العالیہ نے DEO بھمبر کے حکم کو معطل کردیا اس کے بعد بیوہ نے وزیر تعلیم کو درخواست دی جس پر وزیر تعلیم نے بھی بیوہ کی تقرری کوڈیتھ پیکج کے تحت موزوں قرار دیتے ہوئے نرمی دی اور بحال رکھنے کی منظور دی لہز ا معاملہ عدالت العالیہ میں زیر سمات ہے وزیر تعلیم بھی منظور ی دے چکے ہیں اس لیے اب اخباری بیان بازی سے اجتناب برتنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(نمائند ہ خصوصی)جماعتہ الدعوة ضلع بھمبر آزادکشمیر کی طرف سے سب جیل بھمبر میں فری آئی کیمپ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعة الدعوة بھمبر کے امیر شعیب اور شعبہ تعلقات عامہ کے مسئول فیاض احمد اور تحصیل مسئول ابواسامہ ، قاری ایاز احمد و دیگر نے شرکت کی۔ قیدیوں کو فری چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں جس میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر مظہر اقبال اور ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال بابر نے شرکت کی اور قیدیوں کا چیک اپ کیا ۔ اس میڈ یکل کیمپ کو ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈ نٹ پولیس یاسر کاظمی اور پریس کلب بھمبر کے صدر چوہدری جمیل شفیع، سابق صدر چوہدری جمیل بشیر اور دیگر معززین نے جماعة الدعوة کے اس کام کو سراہا اور جماعة الدعوة کے زمہ داران سے اپیل کی گئی کہ اس طرح کے کیمپ زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں تاکہ قیدیوں کو ریلیف مل سکے۔ جماعة الدعوة بھمبرشعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ہم انتظامیہ کا شکر یہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس ریلیف کیمپ کے انعقاد میں ہماری مدد کی ۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر، ایس ایس پی بھمبر، ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال ، جیل انتظامیہ کا اور صحافی برادری کا جنہوں نے بھرپور کوریج دی شکریہ ادا کرتے ہیں ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر اقبال بابر اور ڈاکٹر مظہر اقبال جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ان سب سے اﷲ تعالی دین کا کام لے لے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(نمائند ہ خصوصی)اخبار فروش یونین بھمبر کے راہنما چوہدری جاوید اقبال کی پھوپھی اور چوہدری افضل ، چوہدری اصغر ، ماسٹر چوہدری ارشد محمود اور امجد اقبال کی والد ہ محترمہ انتقال کرگئی ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کس چناتر کے گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات وکلاء صحافیوں تاجروں ، ٹیچرز اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(نمائند ہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات اٹھا رہا ہوں ۔ ناقص وغیر معیاری کام کسی طور پر برداشت نہیں کرونگا شرقی بازر گلی میں ٹف ٹائل تکنیکی اعتبار سے ٹھیک کر کے اکھیڑ نے کے بعد دوبارہ لگائی جا رہی ہے شہر کی خوبصورتی کے عملی اقدامات اٹھا رہا ہوں سینئروزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر و سائل برائے کار لا کر بے لوث خدمت یقینی بنارہا ہوں صفائی ستھرائی کا موثر نظام قائم کر دیا شہر کی خوبصورتی کیلئے شہری مثبت تجاویز دہی عملی کیا جائے گا گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کلب بھمبر کے صدر چوہدری جمیل شفیع کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ شاہد انور خان نے کہا کہ متحرمہ فریال تالپور ، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ، سینئر وزیر چوہدری یاسین ، سابق صدر راجہ ذوالقرنین نے بھمبر کے شہریوں کی خدمت کیلئے جو ذمہ دار ی سونپ رکھی ہے اس پر پورا اترتے ہوئے حکومت کی نیک نامی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(نمائند ہ خصوصی)امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ برنالہ چوہدری عنایت اللہ نے کہا ہے کہ فتح و شکست عزت و ذلت خداتعالیٰ کے ہاتھ میں ہے سیاسی میدان میں عوام کی بے لوث خدمت کر کے کامیابی حاصل کر وں اور اجارہ داری ، برادری از ، کرپشن مفادپرستی کی سیاست کا خاتمہ کرونگا اپنی برادری سمیت تمام برادریوں کو ساتھ لے کر چلوں گا ، حلقہ برنالہ کے غریب عوام کے ساتھ ظلم اور استحصال برداشت نہیں کرونگا ۔ گزشتہ روز پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عنایت اللہ (ر) سیکرٹری نے کہا کہ حکمرانوں نے حلقہ برنالہ کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جبلی اور پینے کے پانی صحت تعلیم جیسے بنیادی مسائل سے عوام دو چار ہیں حل طلب مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(نمائند ہ خصوصی)گیس سلنڈر ڈیلرز کی من مانیاں قریبی شہروں کے نسبت ریٹ زیادہ اور بعض ڈیلرز سے متعلق شکایت ہے کہ ان کے سلنڈرز میں گیس بھی کم ہو تی ہے ۔اور بعض کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی کمپنی کی بجائے راستے سے کسی مقام سے لوکل گیس بھروا کر لے آتے اور سلنڈر فروخت کرتے ہیں اس طرح گیس ری فلنگ کا دھندہ بھی پورے عروج پر ہے اور اسی دوران بھی بعض دکانداروں سے متعلق شکایت ہے کہ وزن سے کم گیس بھر کر دیتے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور اے سی بھمبر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔