بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سلسلہ سہروردیہ کے روحانی پیشوا سجادہ نشین سید لعل بادشاہ بخاری المعروف لعل بادشاہ نے گذشتہ روزاپنے دورہ بھمبر کے دوران مریدین اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر سمیت میں اسلام اولیاء کرام کے ذریعے پھیلا اسلام مکمل ضابطہ اخلاق ہے جو ہمیں محبت، امن اور رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہم کو دین کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کرکے دنیا اور آخرت کو سنوارنا ہے انہوں نے کہا کہ روحانیت سے ہر قسم کی بیماریوں کا علاج ممکن ہے کچھ لوگ اپنی ذاتی تسکین کی خاطر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو مختلف مسائل میں الجھاتے ہیں وہ کبھی سکون نہیں پاتے انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان اندرونی اور بیرونی دہشتگردی کیساتھ ساتھ مسائل میں الجھا ہو اہے مسلح افواج پاکستان خواہ باڈر ہوں یا شہریوںکی حفاظت ہر محاذ پر نبردآزماہے انہوںنے کہاکہ مکار بھارت معصوم اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیںکہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قررادادوں کیمطابق حل کروایا جائے انہوںنے کہاکہ ضلع جہلم اور دینہ کے گردونواح اس وقت جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکے ہیں بگڑے امیر زادوںنے لوگوں کو تنگ کرنا وطیرہ بنایا ہو اہے جس سے پولیس کے ذمہ داران کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود چشم پوشی سے کام لیا جارہاہے انہوںنے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جہلم اور دینہ کے گردونواح میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آج بعد از نماز عشاء جماعت اہلسنت جلالیہ رضویہ کے زیر اہتمام حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمرفاروق کی یاد میں شہادتیں کانفرنس جامع مسجد جلالیہ نزد پرانی کچہری میں منعقد ہو گی جس سے محمد نوید الحسن مشہدی بھکی شریف مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق جلالی خطیب اعظم کھاریاں اور مولانا غلام رسول جلالی خطیب جامع مسجد جلالیہ بھمبرخصوصی خطاب فرمائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اکاؤنٹنٹ جنرل آزاد ریاست جموںوکشمیر وکشمیر کونسل محمد ایاز خان نے کہاہے کہ آزاد خطہ کے پنشنر ز کو پنشن کی ادائیگی بذریعہ کمپیوٹر DCSاور ملازمین کو جی پی فنڈز کے کھاتہ جات کی بذریعہ کمپیوٹر ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنے اور پنشنرز کو پنشن اور جملہ ملازمین کو جی پی فنڈ کی ادائیگی چیک کی بجائے براہ راست بذریعہ کمپیوٹر تنخواہوں کی طرزپر عمل میں لائی جائیں گی اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ تمام ضلعی دفاتر حسابات کو اس سلسلے میں دستیاب تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیںگی ایڈہاک کنٹریکٹ جریدہ غیر جریدہ آفیسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بمطابق APPMبذریعہ کمپیوٹر ملازمین کے ذاتی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنے اور اس پر عملدرآمد کو بہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بروقت اور آسان طریقے سے تنخواہ کی ادائیگی کو شفاف طریقے سے یقینی ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوںنے ضلعی آفیسران حسابات کی ضلعی دفتر حسابات میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا اکاؤنٹنٹ جنرل کی ہدایت پر بھمبرمیں جی پی فنڈز کے کھاتہ جات کی تکمیل ہنگامی بنیادوں پر کی جارہی ہے جبکہ پنشن اور جی پی فنڈ کی ادائیگی کا بذریعہ کمپیوٹرآغاز بھی کیا جاچکا ہے اور ملازمین کی آسانی کیلئے چیک لسٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جارہی ہے جس سے ملازمین کو ضلعی دفتر حسابات کے عملے سے رجوع کیے بغیر متعلقہ معلومات دستیاب ہو جاتی ہیں اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر ایاز خان نے ضلعی افسران حسابات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر بھر کے جملہ دفاتر حسابات سے خلاف قانون اقدامات اوربے ضابطگیوں کی شکایات کا مکمل خاتمہ کرکے تمام امور شفاف طریقے سے نمٹانے کیلے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوںنے ہدایت کی کہ وہ تمام امور شفاف بنیادوں پر اور قانون اور ضابطے کیمطابق انجام دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔