بھمبر کی خبریں 08/02/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ شاہد پرویز علی خان کی میجر جنرل کی عہدے پر ترقیابی نہ صرف اہل بھمبر بلکہ پورے آزادکشمیر کیلئے اعزاز کی بات ہے موصوف پیشہ ور سپاہی ہیں ضلع بھمبرکی مٹی بڑی زرخیز ہے اس سے قبل بھی بھمبر نے قد آور شخصیات کو جنم دیا ہے ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس سٹی بھمبرکے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ راجہ اشفاق احمد ملوٹ نے اپنے بیان میں کیا راجہ شاہد پرویز علی خان کی میجر جنرل ترقیابی پر ان کے خاندان راجہ امداد علی خان ،کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز علی خان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق جاوید خان ،راجہ عامر خان USAکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف درائیاں ،سابق چیئرمین ضلع زکوة چوہدری فضل علی ،سابق پولیٹیکل سیکرٹری راجہ فہیم اختر،صدر صرافہ یونین راجہ شوکت علی ،صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمدعارف کاکا،صدر کشمیر پریس ناصر شریف بٹ،سابق صدر راجہ نعیم گل نے گزشتہ روز ایس ایچ او چڑھوئی چوہدری منیر احمدکی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزشتہ روز پراسرار طور پر زخمی ہونے والے نوجوان کے کیس کا ڈراپ سین مضروب نے خود کو تیز دھار آلے سے زخمی کرکے دہشت گردی کا ڈرامہ رچایا تھانہ پولیس بھمبرنے سائنٹیفک انداز میں تفتیش کرکے ملزم کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال کرکے کٹر برآمد کرلیا تفصیلات کیمطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل بھمبر شہر کا رہائشی بلال حسین المعروف مشرف ولد عبدالحمید نے تھانہ پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ مغرب کی نماز ادائیگی کے بعد پائلٹ سکول گراؤنڈ میں جارہا تھا کہ تین نامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا ہے جس پر تھانہ پویس بھمبرنے مقدم درج کرکے تفتیش شرووع کر دی تفتیش کی نگرانی ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمدنے کی دوران تفتیش ایس ایچ او سٹی سردار سہیل یوسف شک گزرنے پر زخمی نوجوان سے پوچھ گچھ کی تو اس نے راز کو اگلتے ہوئے بتا یا کہ وہ شادی کرنا چاہتا تھا مگر گھر والے اسکی شادی نہیں کروا رہے تھے اور متعدد مرتبہ گھر والوںکو خود کشی کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکا تھا گزشتہ روز مضروب نے پلان کے تحت خود کوتیز دار آلے کی مددسے زخمی کیا اور شہر میں مشہور کر دیا کہ اسے دہشت گردوںنے زخمی کر دیا ہے ایس ایچ او سٹی سردار سہیل یوسف نے ملزم کو گرفتار کر کے تیز دھار آلے کو بھی برآمد کرلیا بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقوں نے ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر احمداور ایس ایچ او سٹی سردار سہیل یوسف کی کاکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔