بھمبر کی خبریں (عاطف اکرم سے) 8/4/2015

Tesildar Meeting Bhimber

Tesildar Meeting Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تمام دوکاندار انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت کریں زائد رقم وصول کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا بیکری کا سامان فروخت کر نے والے کارخانوں اور دو کا نو ں پر صفا ئی کو یقینی بنا ئیںزائد العمیاد چیز یں فرو خت کر نیو الوں کے خلاف سخت قانونی کا رروائی کی جا ئیگی ان خیا لا ت کا اظہا ر تحصیلد ار بھمبر شہزاد نسیم عبا سی نے بیکر ی مالکا ن کے ساتھ میٹنگ میں کیا اس موقع پر تحصیلد ار را جہ نثا ر احمد ،صدر کشمیر پر یس کلب نا صرشر یف بٹ ،جنر ل سیکر ٹر ی با ر را جہ ندیم انو ر ،سینئر صحا فی چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ،سیکر ٹر ی جنرل کشمیر پر یس کلب چو ہدر ی عاطف اکر م ،شیراز پرو یز مشتاق اور دیگر بھی مو جو د تھے تحصیلد ار بھمبر نے کہا کہ تما م بیکر ی ما لکان صفا ئی ستھرا ئی اور انتظا میہ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ کے مطا بق ساما ن فرو خت کر یں خلا ف ورزی کر نے وا لے دو کا ند ارو ں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا ئیگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کا اہلیا ن بھمبر نے شا ندار استقبا ل کر کے ثا بت کر دیا ہے کہ ضلع بھمبر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے چا ہنے وا لو ں کا ہے ضمنی الیکشن میں میر پو ر کے غیو ر عوام نے نواز شر یف ،زردا ری گٹھ جو ڑ کو مستر د کر دیا ہے آئند ہ الیکشن میں انشا اللہ تحر یک انصاف عمرا ن خا ن اور بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کی قیا دت میں کلین سو یپ کر ے گی اور مقبو ضہ کشمیر تحر یک انصاف کی حکومت میں آزاد ہو گا ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی مر ید حسین ،اوورسیز کشمیر ی را ہنما ڈا کٹر امتیا زاحمد نے اپنے بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن کے وفا قی وزیر خو اجہ آصف کی طرف سے اسمبلی اجلاس میں قائد تحر یک کے خلا ف نا زیبا الفا ظ کے استعما ل کی پرزور مذ مت کر تے ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ نو ن اور پیپلز پا رٹی والے تحر یک انصا ف کی مقبو لیت سے بو کھلا گئے ہیں اور طر ح طرح کی بیا ن با زی کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں میر پو ر کے غیو ر عوام نے نواز زردا ری گٹھ جو ڑ کو بر ی طر ح مسترد کر دیا ہے جس پر وہ لا ئق تحسین ہیں قا ئد کشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی مقبو ضہ کشمیر کے لئے آزادی کی جدو جہد کے لئے گرا ں قدر خد ما ت ہیں اور انشا اللہ بہت جلد آزاد کشمیرمیں تحر یک انصا ف کی حکومت قائم ہو گی اور مسئلہ کشمیر بھی بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیا دت میں حل ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کنٹرو ل لا ئن پر بسنے والے با سیو ں کے بچو ں کو تعلیمی بو جھ تلے دبا کر والد ین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے سر کا ری تعلیمی ادارو ں میں کلا س پر موش کے نا م پر فنڈز لیے جا ے پر احتجا ج کر تے ہو ئے سب ڈویژ ن سما ہنی کی کنٹڑو ل لا ئن کے گا ئو ں نا لی کے سما جی وسیا سی شخصیت ریٹا ئرڈ صوبیدا ر حا جی محمد شریف دیگر نے ٹیلی فو نک گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ سر کا ری تعلیمی ادا رو ں میں پرا ئمر ی کی سطح پر امتحا نا ت میں تر قیا ب ہو نے وا لے بچے بچیو ں سے ڈھا ئی سو رو پے اور پرا ئمر ی سے مڈ ل کی کلاسز میں جا نے وا لے طلبہ وطا لبا ت سے ساڑھے تین سو رو پے لئے جا رہے ہیںاس طر ح ہر گھر سے تین سے چا ر بچے بچیاں زیر تعلیم ہو نے پر اس طر ح فنڈ ز کئے جا نے زیا دتی ہے ایک طر ف حکومت میٹر ک تک تعلیم کو فر ی کر نے کا دعویٰ کر رہی ہے تو دو سر ی طرف والد ین پر تعلیمی اخرا جا ت کی مد میں سینکڑو ں رو پے وصو ل کئے جا رہے ہیںاس طر ح خا ص دیہا ت میں بسنے وا لے لوگ جن کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی پر ہے بچو ں کے تعلیمی اخرا جا ت جو کہ پہلے والدین بر دا شت کر نے میں قا صر ہو تے ہیں اور مز ید بو جھ تلے دبا یا جا رہا ہے جبکہ پہلے ہی سکو لو ں کے اندر ویلفیئر تعمیر وترقی اور دیگر اخرا جا ت کو پو را کر نے کے لئے طلبہ وطا لبا ت کے وا لد ین سے فنڈز وصو ل کئے جا رہے ہیں اس طر ح سر کا ری تعلیمی سہو لیا ت کی بجا ئے اضا فی اخرا جا ت ڈا لے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Karnal Waqar Bhimber

Karnal Waqar Bhimber

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)حلقہ برنالہ کے عوام کرپشن اور کمیشن مافیا کے ٹولہ سے نجات کیلئے تیار ہوجائیں ۔آئندہ آنیوالا وقت مسلم لیگ ن کا ہے ،آزمائے ہوئے چہروں کی سیاست کو عوام نے دیکھ لیا ہے ،حلقہ برنالہ کی عوام اب دوبارہ غلطی نہیں کرینگے ۔ حلقہ کے مسائل میں اضافہ کرنیوالوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی جس کا سب سے بڑا ثبوت تحصیل کچہری کے دفاتر کی اعوان شریف روڈ پر منتقلی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل برنالہ کے صدر امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ کرنل (ر)وقار احمد نور نے سہالیاں والا میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت بابو اسلم نے کی۔کارنر میٹنگ میں مسلم کانفرنس اور پیپلزپارٹی کے درجنوں افراد نے کنبہ قبیلہ سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جن میں مرزا محمد اسلم جرال ،مرزا اشرف جرال ،مرزا اصغر جرال ،مرزا جمروز جرال ،صوبیدار اقبال جرال ،صوبیدار اشرف جرال ،راجہ رفاقت ،راجہ محمد فاروق ،راجہ حاجی مغل ،صوبیدار بوستان جرال ،ناصر جرال ،راجہ فضل حسین ،مجید جرال ،فیصل جرال ،راجہ طلعت ،محمد مشتاق ،اشفاق جرال ،ہارون جرال ،راجہ صادق اور دیگر شامل تھے ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کرنل وقار احمد نور نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں تعمیروترقی کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ،ایک سال قبل جو لنک سڑکیں بنائی گئیں وہ اتنی ناقص ثابت ہوئیں کہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔حلقہ کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں اوردوبارہ کسی دھوکہ میں نہیں آئینگے ۔میں یقین دلاتا ہوںکہ آپ کی عزت اور آپ کے حقوق کا دفاع کرونگا ۔حلقہ کی عوام نے موقع تو تبدیلی نظر آئیگی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ملک اور قوم کیلئے مخلص ہے ،ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے ،انشاء اللہ ملک سے اندھیرے جلد ختم ہونگے ۔میاں نوا زشریف آزادکشمیر کی عوام سے خصوصی محبت رکھتے ہیں وہ کشمیریوں کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں ،کشمیری بھی اُن سے والہانہ محبت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان نڈر اور بے باک راہنما ہیںجن کی قیادت میں آزادکشمیر کی عوام متحد ہیں ،مسلم لیگ ن کا دور زیادہ دور نہیں عوامی تیاری کریں ،انشاء اللہ حلقہ برنالہ میں پوری قوت کیساتھ انتخابی میدان میں اُترینگے ۔فتح و نصرت حلقہ کی عوام کا مقدر بنے گی ،حلقہ کی تمام برادریوں کے باشعور لوگ بیدار ہوچکے ہیں ۔تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے ۔حلقہ کے جو لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر میری حمایت کررہے ہیں ،انہیں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے اعتماد پر پورا اُترونگا ۔حلقہ کے عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل ہونگے ۔انصاف اور میرٹ کا بول بالا ہوگا ۔سازشیں اور منافقتیں ہمارے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔کارنر میٹنگ سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ظفر حسین ایڈووکیٹ ،راجہ میجر محمد طفیل ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف حسین نے بھی خطاب کیا ۔