بھمبر کی خبریں 2/4/2015

Raja Anwar

Raja Anwar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مجھے عمر بھر کے لئے معذور کرنے والے بااثر اشتہاری ملزم ماسٹر طارق کو گرفتار کر کے بھمبر پولیس نے عملاً مظلوموں کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم ڈی آئی جی میرپور رینج، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین، ڈی ایس پی مقصود عباسی اور ایس ایچ او سٹی بھمبر سہیل یو سف کے انتہا ئی مشکو ر ہیں پیپلز پا رٹی تحصیل بھمبر کے با اثر سیا سی شخصیت کی ایما پر علاقے میں دشمنی کو فرو غ دیا جا رہا ہے عدا لت عا لیہ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے میر ے دو نو ں ہا تھ کا ٹنے وا لے مجر م کو قرار واقعی سزا دی جا ئے ان خیا لا ت کا اظہا ر دھندڑ کے رہا ئشی محمد اعجا ز نے کشمیر پر یس کلب بھمبر میں ایک پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انہو ں نے بتایا کہ مو رخہ 25اگست 2012کو ماسٹر طا رق نا مہ شخص جو پیپلزپا رٹی تحصیل بھمبر کے صدر چو ہدر ی ظفر اقبا ل کا بھا ئی ہے نے معمو لی رنجش پر افراسیا ب ،غضنفر ،مظہر ،ارشداور3نا معلوم افراد کے ہمرا ہ حملہ کر کے ٹو کے کے وار سے میر ے دو نو ں ہا تھو ں کی انگلیا ں کا ٹ دیں اور فا ئر نگ کر تے ہو ئے موقع سے فرار ہو گئے تھے گز شتہ روز بھمبر پو لیس نے ایس ایچ او سردار سہیل یو سف کی نگرانی میں دلیرا نہ کا رروا ئی کر تے ہو ئے ملز م ما سٹر طا رق کو گرفتا ر کر لیا جس پرہم بھمبر پو لیس کے انتہا ئی مشکو ر ہیں ہما را عدا لت عا لیہ ،چیف جسٹس آزاد کشمیر سے مطا لبہ ہے کہ ہمیں انصا ف مہیا کیا جا ئے اور گر فتا ر ملز م ماسٹر طارق کو قانو نی تقا ضو ں کے مطا بق قرا ر واقعی سزادی جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن پو سٹ مشا ل خا ن کا دو رہ بھمبر جی پی او بھمبر کا معا ئنہ جی پی او کی ضرورت کے پیش نظر عما رت کی توسیع اور خر ید کے لئے متعلقہ حکا م سے تبادلہ خیا ل تفصیلا ت کے مطا بق ڈا ئر یکٹر جنر ل پو سٹ آفس مشال خا ن نے گز شتہ روز اپنے دو رہ بھمبر کے دو را ن جی پی او بھمبر کا دو رہ کیا اس موقع پر انہو ں نے جی پی او کی بلڈ نگ کا تفصیلی معا ئنہ کیا اور جی پی او کی ضرورت کے پیش نظر عما رت کی توسیع اور مز ید خر ید لے لئے جگہ کو موذو ں قرا ر دیا انہو ں نے جی پی او کے مختلف شعبہ جا ت کا معا ئنہ کر تے ہو ئے عو ام کو دی جا نے وا لی سہو لیا ت کے متعلق معلو ما ت حا صل کی اور ملا زمین سے ملاقا ت کر کے ان کو عوامی خد مت کے لئے اپنی ڈیو ٹی احسن انداز سے سر انجا م سے دینے پر زور دیا انہو ں نے جی پی او میں دستیا ب سہو لیا ت پراطمینا ن کا اظہا ر کیا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ را جہ محمد منیر پو سٹما سٹر جنر ل آزاد کشمیر گلگت بلتستا ن فیڈ ر ل کیپٹل اسلا م آباد ڈو یژ نل سپر ٹینڈ نٹ ایسٹ آفس میر پور ڈو یژ ن عارف خا ن نیا زی ،سینئر پو سٹ ماسٹر خو رشید احمد ،اسسٹنٹ سپر یٹنڈ نٹ میر پو ر تصدق چغتا ئی بھی ہمراہ تھے بعد ازاں انہو ں نے رو ز ویلی ہاوسنگ سکیم میں پو سٹ آفس کے پلا ٹ کا بھی معا ئنہ کیا قبل ازیں بھمبر جی پی او کے ملا زمین ما جد علی شاہ ،ضمیر حسین ،ارشد محمود ،آفاق حسین ،محمد حسین ،محمود احمد،مظفر اقبا ل اور دیگر نے استقبا ل کرتے ہو ئے ہا ر پہنا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر گرلز کالج کی اکلوتی کٹھارہ بس ناکافی نواحی علاقوں سے طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونس کر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنات بس میں گنجائش نہ ہونے کے باعث طالبات بس کے دروازوں میں کھڑی ہو کر سفر کرنے پر مجبور ، عزت نفس مجروح ہونے لگی گرلز کالج کو اضافی بس مہیا کی جائے والدین اور عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھمبر کی واحد اکلوتی بس جو کہ کافی پرانی ہے بھمبر سے کڈہالہ تک طالبات کی ایک بڑی تعداد کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دے رہی ہے طالبات کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث بس میں گنجائش نہ ہونے پر طالبات بس میں کھڑے ہو کر سفر کرتیں ہیں جبکہ اکثر اوقات بس کے دروازوں میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہیں جس سے نہ صرف ان کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے بلکہ حادثے کا بھی خطرہ ہر وقت منڈلاتا ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کے والدین اور عوام علاقہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور کالج کو اضافی بس مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )خود ساختہ تاجروں کی لیڈر انجمن تاجران کا نام استعمال کرنے سے باز رہے 10 سال سے تاجروں کے الیکشن ہی نہیں ہوئے اور نہ ہی کسی کو صدر بنایا گیا ہے ضلعی انتظامیہ انجمن تاجران کے الیکشن کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران بھمبر کے راہنمائوں راجہ نعیم، ملک عامر، عنصر محمود، ظہیر عباس ، محمد منشاء ، طارق قمر، عامر شاہین، نوید احمد اور محمد عمران نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں سے انجمن تاجران بھمبر کے کوئی الیکشن نہیں ہوئے جس سے تاجروں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے مشکل وقت میں کسی نے بھی تاجروں کا ساتھ نہیں دیا چند لوگ اپنی ذاتی مفادات اور ذاتی تشہیر کیلئے انجمن تاجران کا نام استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ 10 سال سے انجمن تاجران کے الیکشن ہی نہیں ہوئے خود ساختہ صدر کو کس نے منتخب کیا انہوں نے کہا کہ ذاتی فائدے کیلئے ہم کسی کو انجمن تاجران کا نام استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ضلعی انتظامیہ بھی ایسے لوگوں کا محاسبہ کرے اور انجمن تاجران کے الیکشن کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائیں جائیں اگر کسی کو صدر بننے کا شوق ہے تو تاجروں کے الیکشن کروا کر اپنا شوق پورا کرے ہم کسی خود ساختہ لیڈر کو نہ مانتے ہیں اور نہ ہی انجمن تاجران کا نام استعمال کرنے کی اجازت دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر نے عارضی ملازمین کی تنخواہ 7 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کر دی خاکروبوں اور عارضی ملازمین کا تنخواہ بڑھنے پر خوشی کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے بازی تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہدانور نے بلدیہ بھمبر میں تعینات عارضی ملازمین اور خاکروبوں کی ماہانہ تنخواہ 7 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی عارضی ملازمین اور خاکروب تنخواہ میں 3 ہزار کے اضافے کی خبر سن کر انکے چہرے خوشی سے کھل گئے عارضی ملازمین اور خاکروبوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماہنی چوک سے جلوس نکالا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہے بلدیہ بھمبر کے دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا شرکاء جلوس ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرعمر ریاض ساگر، اکائوٹنٹ چوہدری ظفر اقبال اور پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے بازی کر تے رہے اس موقع پر جاوید مسیح، نذیر مسیح، طارق مسیح ، بھولا مسیح نے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج سے 31 سال قبل چیئرمین بلدیہ بھمبر راجہ محمد انور نے ہماری تنخواہ بڑھائی تھی اور آج ایڈمنسٹریٹرراجہ شاہد انور نے ہماری تنخواہیں بڑھا کر اپنے والد کی یاد تازہ کر دی ہے تنخواہیں بڑھنے پر ہم ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر، سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یٰسین، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلدیہ بھمبر کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف نالی میرہ حلقہ برنالہ کے صدر ملک عشرت اور امجد پرویز اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سرابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، بیرسٹر سلطان اور اہلیان میرپور کو مبارکبادی دی ہے اور کہا ہے کہ میرپور کے غیور عوام نے نواز، زرداری گٹھ جوڑ مفاہمتی پالیسی کو خاک میں ملاتے ہوئے میرپور کی سلطانی کا تاج ایک بار پھر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سر پر رکھ دیا ہے موجودہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھر پور کامیابی نے آزاد کشمیر میں آئندہ الیکشن کا بھی واضح تعین کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں حلقہ برنالہ سے بھی تحریک انصاف کلین سویپ کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیرفر یڈ م مو ومنٹ کی مر کز ی مشاورتی کو نسل آزاد کشمیر کا اجلاس 5اپر یل کو مرکز ی دفتر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ بھمبر منعقد ہو گا تفصیلات کے مطا بق کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کے مر کز ی جنرل سیکر ٹڑ ی محمد شفیق کیا نی نے صحا فیو ں کو تفصیلا ت بنا تے ہو ئے کہا کہ کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ کی مر کز ی مشاورتی کو نسل آزادکشمیر کا ایک اہم اجلاس 5اپر یل کو طلب کیا گیا ہے اجلاس 5اپر یل بروز اتوار مر کز ی دفتر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ سما ہنی چو ک بھمبر منعقدہو گا آزاد کشمیر بھر سے تما م مشاورتی کو نسل کے ممبرا ن اجلاس میں اپنی شر کت کویقینی بنا ئیں۔