بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 23/9/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے گڈگورننس کا چیئرمین بنا کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ چوہدری انوار الحق ایماندار اور دیانتدار انسان ہیں ان کے دوروزارت میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیںہوئی ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنما چوہدری قیوم یوسف ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میںکیا انہوںنے کہاکہ گزشتہ دنوں گڈگورننس کے چیئرمین چوہدری انوار الحق نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو جو رپورٹ پیش کی اس سے موجودہ حکومت میں کرپٹ وزراء اور بیوروکریٹس میں کھلبلی مچ گئی ہے چوہدری انوارالحق نے اپنے اپنے دور حکومت میں عوام دوستی کا مکمل ثبوت دیا اور آج بھی وہ اپنے ساتھیوں اور کارکنوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوںنے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں اپنوںنے سیاست کی اور چوہدری انوار الحق کو الیکشن نہ جیتنے دیا کیونکہ ان کا اصل مقصد ہی یہ تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ چوہدری انوارالحق ایک ایماندار شخص ہے

نہ تو اس نے اپنے دور میںکوئی کرپشن کی اور نہ ہی کسی کو کرنے دے گا اس لیے ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ آج پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے چوہدری انوار الحق کو چیئرمین گڈگورننس بناکر اس بات کا ثبوت دیا کہ ایک وہی شخص ہے جو ایمانداری اور غیر جانبداری کیساتھ آزاد ریاست کے وسائل کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کرے گا اور انکی لگام کھینچے گا انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں چوہدری انوار الحق نے پیپلزپارٹی کو اپنی پہلی رپورٹ پیش کی اس سے وزراء اور بیوروکریٹس میں کھلبلی مچ گئی ہے بڑے بڑے مگرمچھ اپنی کرپشن اور خود کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگ گئے ہیں انہوںنے کہاکہ چوہدری انوارالحق عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہوںنے کبھی پٹوار خانے اور تھانے کچہری کی سیاست نہیں کی بلکہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں اور کارکنوں کا ساتھ دیا انکے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) PTIآزادکشمیر کی بڑی جماعت بن چکی ہے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنی صفوں میں اتحاد بھی برقرار نہ رکھ دسکے ہیں آج مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اپنے ورکرز اور جانثار کہنے والے آپس میں عہدوں کیلئے لڑ رہے ہیںموجودہ حکومت نے ضلع بھمبر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جسکا صلہ اسے اسی الیکشن میں مل جائے گا ان خیالات کااظہار PTI آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی چوہدری اصغرعلی گھوٹاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ PTI آزادکشمیر کی بڑی جماعت بن چکی ہے PTIبوڑھوں اور نوجوانوں کی جماعت ہے اس میںسب برابر ہیں پارٹی چیئرمین عمران خان نے اس بات کا مکمل ثبوت دے دیا کہ مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے ریکارڈ توڑے اور دھاندلی سے اپنی حکومت بنائی جس میں زرداری ٹولے نے اپنی اگلی باری کیلئے انکا ساتھ دیا جو انہیں بھاری پڑگیا انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے اپنے ورکرز جو خود کو جانثار اور جیالے کہتے تھے وہ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر بھاگ گئے

اور اپنے لیے کوئی پناہ گاہ ڈھونڈ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں کہ خود اپنی صفوں میں اتحاد قائم نہ رکھ سکے اور آپس میں عہدوںاور سیٹوں کی جنگ شروع کر چکے ہیں انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے ضلع بھمبر کا جو استحصال کیا وہ PTIکے صدر اور آئندہ حکومت کے وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انکا ازالہ کرینگے اور ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے کڑا حساب لینگے اور عوام کے لوٹے ہوئے واپس کروا کر ضلع بھمبر میں تعمیروترقی کے رکے ہوئے پہیہ کو دوبارہ چالوکرینگے میگا پراجیکٹس بھمبر میں آئیں گے جس سے بے روزگاری میں کمی ہو گی انہوںنے پشاور ایئربیس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کیخلاف شروع آپریشن ان کو بلوں میں سے نکال رہا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان فری ٹرارزم اسٹیٹ بنے گا انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کیلئے شہید ہونے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مکہ ٹریولز جو پاکستان میں حج وعمرہ کاکام کرتے ہیں اور اس دفعہ بھی حج پر پاکستانیوں کر لیکر گئے ہیں اور وہاں پر حاجیوں کیلئے انتہائی ناقص انتظام کیا ہے یہاں تک کہ منیٰ میں سرے سے رہائش کا بندوبست ہی نہیںکیا اور حجاج کرام پریشانی سے دوچار ہیں ان خیالات کااظہار مکہ سے الحاج چوہدری محمدیوسف نے پریس کلب کے ممبران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے مطالبہ کیا کہ وزیر حج و انصاف اور وزیر داخلہ پاکستان مکہ ٹریولز کے معاملات کو چیک کروائیں اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی کمپنی حاجیوںکیلئے ناقص انتظامات کرنے کی جرات نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید الضحیٰ کے موقع پر بھمبر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ڈبل شفٹ کام کررہے ہیں شہر کی تعمیروترقی ،صحت و صفائی اور پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے بلدیہ حدود میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں شہری بلدیہ اہلکاروں سے تعاون کریں ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور نے صحافیوں کے ہمراہ منڈی مویشیاں کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر بھر میں تعمیروترقی کا جال بچھا دیا ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے جتنے کام 4سالوں میںکیے ہیں گزشتہ 50سالوں میں نہیں ہوئے پیپلزپارٹی آمدہ الیکشن کاکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ،وزیر بلدیات چوہدری محمد یاسین ،سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق اور ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کی خصوصی ہدایت اور دلچسپی سے بھمبر شہر کی تعمیروترقی گلیوں سڑکوں پینے کے صاف پانی اور صحت و صفائی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں عید الضحیٰ کے موقع پر شہر کو صاف رکھنے کیلئے ڈبل شفٹ کام شروع کیا ہے جبکہ عید کے 3دن صبح 9بجے سے لیکر شام 5بجے تک قربانی کے جانوروں کی الائیشیں اٹھانے کیلئے بلدیہ اہلکار اپنی ڈیوٹیوں پر موجودی رہیں گے جبکہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے خصوصی مہم شروع کی ہوئی ہے اس موقع پر انہوںنے منڈی مویشیا ں کے ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ فیس وصول کریں۔