بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کلری کو نیابت کا درجہ دے کر جٹ اور راجپوت برادری کو آپس میں لڑنے کا شیطانی کھیل کھیلا ہے کلری کو نیابت بننے کا عوامی سطح پر کوئی مطالبہ نہ تھا وزیراعظم کو 4 سالوں میں حلقہ بھمبر کا دورہ کرنے کی توفیق نہ ہوئی وزیراعظم کو حلقے کے لوگوں کی ہمدردی ہے تو حلقہ کے سکولوں کا بچوں ، ہسپتالوں ، سٹرکوں کی بہتری کیلئے اقدام اٹھائیں کلری نبایت کی منسوخی کا فی الفور اعلان کیا جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر چوہدری محمد سلیم، سابق چیئرمین محمد نذیر، چوہدری محمد افضل، چوہدری طاہر سلیم ، چوہدری محمد رفیق نے یونین کونسل کسگمہ ، یونین کونسل پنجیڑی اور یونین کونسل کلری نے درجنوں گائوں کے نمائندوں کے ہمراہ زمیندارہ ہائوس میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج تک عوامی سطح پر اور عوامی نمائندئوں کی طرف سے کلری کو نیابت بننے کا کوئی مطالبہ نہیں ہوا وزیراعظم نے خود ہی کلری کو نیابت کا درجہ دے کر حلقہ کی جٹ اور راجپوت برادری کو آپس میں لڑنے کی شیطانی چال چلی ہے جس سے دو قبیلوں کے درمیان جنگ چھیڑنے کا خدشہ ہے کلری نیابت وزیراعظم کی طرف سے حلقہ کے لوگوں پر ٹھونسی گئی ہے جس سے صرف ایک گائوں کو فائدہ ہے یونین کونسل کسگمہ ، یونین کونسل کلری اور یونین کونسل پنجیڑی کے لوگوں کو اعتماد میں لیا گیا نیابت سے لوگوں کو فائدہ ہونے کے بجائے انکی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے آدھا کام کلری سے اور آدھا کام بھمبر سے ہو گا اب لوگوں کو ایک کی بجائے دو جگہوں پر لوٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو 4 سالوں کے اندر بھمبر حلقے کا درہ کرنے کی توفیق نہیں ہوئی وزیراعظم کو اگر حلقہ کے لوگوں سے اتنی زیادہ ہمدردی ہے تو حلقہ کے سکولوں ، کالجوں، ہسپتالوں اور سڑکوں ، پینے کے پانی کی حالت بہتر کرتے انہوں نے لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے ان کو آپس میں لڑانے کی سازش کی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ہم نے اس سے قبل بھی احتجاج ضلعی انتظامیہ کے پاس ریکارڈ کروایا تھا آج ایک بار پھر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں کہ کلری نیابت کو فی الفور ختم کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ہر فورم پر آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ شدید احتجاج کرینگے حالات کے خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم پر عائد ہو گی پریس کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر شاہد اقبال، چوہدری ظفر محمود، چوہدری واجد محمود، چوہدری محمد اسلم، صوبیدار جمشید برکت، چوہدری احسان جمیل، چوہدری محمد نجیب، چوہدری محمد فاروق، چوہدری محمداقبال، نمبردار قربان علی، چوہدری حبیب، چوہدری محمد اعظم، چوہدری منور حسین، کیپٹن (ر) بشیر احمد، چوہدری محمد فیاض، چوہدری عرفان ، عبدالرشید ، حاجی محمد اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ماہ فروری تحریک آزادی کشمیر اور کشمیری قوم کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے 11 فروری 1984 کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارت نے کشمیر کے ایک با غیرت، با ضمیر اور محب الوطن عظیم حریت پسند لیڈر مقبول بٹ کو تختہ دار پر لٹکا یا تھا مقبول بٹ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر کشمیری قوم کو آزادی کی راہ دکھائی اسی راہ پر چلتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے آزادی کیلئے پیش کر دئیے آزاد فلاحی، اسلامی ریاست تک قربانیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین نے کیا انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید نے غلامی، جبر ، استحصال اور ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا کشمیری قوم کو غلامی سے نجات دلانے کیلئے طویل جدوجہد کی اپنوں اور غیروں کے ظلم تو سستا رہا مگر باطل قوتوں کے سامنے نا بھی سر جھکایا اور نہ کبھی بکا مقبول بٹ شہید نے پر آسائش زندگی کو ٹھکرا کر قوم کی خاطر سنگلاح چٹانوں کو اپنا مسکن بنایا تخت کو ٹھکرا کر تخت دار کو جھوم کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا اور آزادی کے متوالوں کیلئے اپنا پیغام چھوڑ گیا انہوں نے کہا جب تک کشمیر آزاد ہو کر مکمل فلاحی اسلامی ریاست نہیں بن جاتا اس وقت تک کشمیر یوں کی جدوجہد جاری رہے گی کشمیر قوم مقبول بٹ شہید کے ادھورے مشن کی ہر حال میں تکمیل کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میجر جنرل راجہ شاہد پرویز کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ ظہرانے کی تقریب میں چوہدری طارق فاروق، چوہدری انوارالحق، راجہ مقصود احمد خان، ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، راجہ مظہر اقبال سمیت سیاسی و سماجی ، مذہبی رانمائوں ، سول سوسائٹی ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق بنڈالہ سماہنی کی معروف و سیاسی شخصیت راجہ امداد علی کے فرزند کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق پرویز کے چھوٹے بھائی راجہ شاہد پرویز علی خان کے میجر جنرل ترقیاب ہونے پر انکے اعزاز میں گذشتہ روز انکے بہنوئی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ غلام ربانی نے بھمبر میں پر تکلف ظہرانہ دیا ظہرانے کی تقریب میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق ، سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان، سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور، چیئرمین بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ، ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین، چوہدری ظہیر الدین بابر، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں، سابق چیئرمین ضلع زکوٰة وعشر چوہدری فضل علی، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون چوہدری جمیل سلطان، سابق چیئرمین راجہ محمد انور، سابق چیئرمین بلدیہ بھمبر چوہدری عبد القیوم، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال، DFO راجہ محمد یونس، DFO راجہ عابد حسین، افسر مال انعام اللہ بار، تحصیلدار بھمبر سردار شہزاد نسیم، تحصیلدر بندوبست سردار خالد محمود، نائب تحصیلداران راجہ نثار احمدخان، راجہ انصر محمود، سابق کونسکر راجہ علی شان، سابق کونسلر چوہدری خادم حسین، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم، پرنسپل راجہ عبدالرحمن ، پرنسپل راجہ طارق حسین، DSP لیگل راجہ اشفاق احمد، کرنل (ر) فضل احمد، میجر محمد آصف، میجر الطاف حسین، راجہ فہیم اختر، ٹھیکیدار محمد الیاس، راجہ شوکت علی، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، راجہ عباس ایڈووکیٹ، چوہدری منظور ایڈووکیٹ، راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ، مدثر اقبال بٹ، چوہدری محمود سبحانی، چوہدری تنویر صابر، چوہدری سجاد انور، AD لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب، پرنسپل راجہ فخر احمد، رینج آفیسر راجہ منیر احمد، راجہ غفار احمد گوگا، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری عارف کاکا، راجہ ذوالفقار احمد بڑھنگ، راجہ محمد اقبال سیرلہ، راجہ محمد فرمان سیرلہ، راجہ خاور الصمد ، فوڈ انسپکٹر راجہ امتیاز، رینج آفیسر راجہ ساجد، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس راجہ مسعود اسلم، شیخ محمد صادق، راجہ شمیم اختر، عتیق الرحمان برسالوی، راجہ التماس، راجہ فہد خورشید، کمانڈر مسعود، الطاف مٹھو، راجہ ممتاز احمد، راجہ اورنگزیب، انور قریشی ، راجہ محمد صابر، راجہ فضل الرحمن پوٹھی، حاجی محمد گلزار، راجہ فیاض احمد، راجہ شہزاد احمد، راجہ اسد عمر، راجہ محمد آصف سیرلہ، راجہ کامران خالق، DPR راجہ خالق، قاری ناظم حسین سمیت سیاسی ، سماجی، مذہبی شخصیات ، سول سوسائٹی ، عوام عالقہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی کمشنر راجہ امجد پرویز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق پرویز نے میزبان تقریب اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سے کرپشن لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ کریگی میرپور کے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آزاد کشمیر میں تبدیلی کا آغاز کرینگے تحریک انصاف ہی تحریک آزادی کو کامیاب اور کشمیریوں کے حقوق کا دفاع کریگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبر چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ناقابل تسخیر قوت بن کر سامنے آئیگی پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس انشاء اللہ تقسیم در تقسیم کا شکار ہیں تینوں جماعتوں سے تنگ عوام جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں پیپلز پارٹی کی کرپشن ، لوٹ مار اور اقربا پروری میں مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس برابر کی شریک ہیں دونوں جماعتوں کے غیر موثر رول نے کرپشن کو تحفظ دے رکھا ہے میرپور کے ضمنی الیکشن میں با شعور عوام تینوں جماعتوں کے اتحاد کو مسترد کر کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) لاکھوں کشمیریوں اور ہزاروں جماعة الدعو ہ کے شہدا کا خون ہمارے کندھوں پر قرض ہے جب تک کشمیریوں کو بھارت سے مکمل آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک ہم بھارت کے خلاف لڑتے رہیں گے اوباما کا دورہ بھارت حقیقت میں پاکستان کے خلاف دورہ تھا بھارت کا فوجی کابل میں جائے تو لشکر طیبہ کا مجاہد دہلی جا کر لڑے گا ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوہ کے مرکزی راہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے بھمبر میں جماعة الدعوہ ضلع بھمبر کے زیر اہتمام یکجہتی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اگر امریکہ ہے تو کشمیریوں کے ساتھ اللہ ہے اوباما نے بھارت کو سلامتی کونسل کے مستقل رکن بنانے کی حمایت کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر دی ہے کفار کل بھی اکھٹے تھے آج بھی اکھٹے ہیں ان کے مفادات کل بھی مشترکہ تھے آج بھی مشترکہ ہیں لاکھوں کشمیریوں کے قاتل بھارت کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دینا قاتل کو قتل عام کی اجازت دینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا شہداء کے خون کے صدقے ایک دن کشمیریوں کو آزادی ضروری ملے گی کانفرنس سے ابوعمار شعیب اور مولانا احسان اللہ نے بھی خطاب کیا۔