بھمبر کی خبریں 11/3/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ برنالہ عبدالمالک اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 29 مارچ کو کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر آزاد کشمیر سے کرپشن ، میرٹ کی پامالی اور نا انصافی کا خاتمہ کر دے گی تحریک انصاف کے کارکن، رواداری، اخوت اور تعصبات سے پاک سیاست کو فروغ دینے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے 25 مارچ کو میرپور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تاریخی استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملوٹ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرپور میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں جیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ہو گی آزاد کشمیر بھر میں عوام بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں جو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اور 29 مارچ کو سورج کی کرنیں بیرسٹر سلطان محمود کی جیت اور کامیابی کی نوید لیکر طلوع پذیر ہونگی انہوں نے کہا کہ برنالہ کے عوام بیدار ہو چکے ہیں عوام علاقہ کا روز بروز میرے قافلے میں شمولیت سے میرا حوصلہ بلند ہے میں عوامی طاقت پر یقین رکھنے والا شخص ہوں میرا ایمان ہے کہ عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہیں اور مجھے فخر ہے کہ برنالہ کے عوام میرے شانہ بشانہ چل پڑے ہیں میرے کارکن حلقہ برنالہ کے اندر رواداری، اخوت، محبت کو فروغ دینے اور تعصبات پر مبنی زہر کو شکست دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں انہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑونگا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھی تیزی سے مقبول جماعت بن رہی ہے انشاء اللہ نئے پاکستان کی آواز کیساتھ نیا کشمیر ہر زبان پر رقصاں ہو گا 25 مارچ کو میرپور میں عمران خان تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کرینگے عوام اس تاریخی جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنا کر تبدیلی کا بھرپور ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میرپور بائی پاس روڈ بھمبر گجرات روڈ تباہی کے دہانے پر کروڑوں روپے مالیت سے بننے والی اہم شاہراہ حالیہ بارشوں سے مزید کھنڈرات میں تبدیل رہی سہی کسر ٹریکٹر ٹرالی مافیا نے نکال دی سڑکیں دلدل کا منظر پیش کرنے لگیں عوام شدید مشکلات سے دو چار محکمہ شاہرات بھی توجہ دینے سے قاصر ڈپٹی کمشنر بھمبر بھی بے بس حکومت سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے کے احکامات جاری کرے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میرپور بائی پاس اور بھمبر گجرات روڈ گذشتہ کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہیں حالیہ شدید بارشوں کے بعد سڑکیں تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی ہیں سڑکوں میں جا بجا بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں محکمہ شاہرات کے ملازم گڑھوں کو تارکول سے مرمت کرنے کی بجائے گڑھوں میں مٹی ڈال کر عوام اورضلعی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ہیں سڑک پر بنے گڑھوں کے باعث ٹرانسپورٹروں اور عام مسافروں کیلئے سفر کرنا وبال جان بن چکا ہے جبکہ دوسری طرف ٹریکٹر ٹرالی مافیا نے بھی سڑکوں کی رہی سہی حالت بگاڑ کر رکھ دی ہے ٹریفک پولیس کی غفلت اور محکمہ شاہرات کی طرف سے باز پرس نہ ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی مافیا کھلے ڈالوں کیساتھ سڑکوں پر مٹی کے انبار پھینکنے میں مصروف ہے جس کے باعث ہلکی سی بارش کے باوجود سڑکوں پر کیچڑ اور دلدل بن جاتی ہے جس سے حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے محکمہ شاہرات کی مبینہ غفلت اور ڈپٹی کمشنر بھمبر کی خاموشی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں سستی اور لا پرواہی برتنے والے محکمہ شاہرات بھمبر کے ذمہ داران سے باز پرس کی جائے اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کی طرف سے عوامی مسائل سے چشم پوشی کا نوٹس لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور تمام تاجر تنظیموں کے عہدیدار تاجروں کے حقوں کی جدوجہد کم اور اپنی ذاتی نمود و نمائش زیادہ کرتے ہیں تاجروں کے بنیادی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ اور آزاد کشمیر کے معروف تاجر نے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور کمرشل ریٹس میں فی یونٹ کمی تمام بین الاضلاعی پختہ سڑکیں ، بازاروں سے گندے پانی کی نکاسی ، بازاروں کی تمام گلیاں اور سڑکیں پختہ ہونی چاہیے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ آزاد کشمیر و ایف بی آر کی طرف سے تاجروں پر آئے روز ٹیکسوں کی بھر مار جس میں کلیدی کردار کشمیر کونسل کا ہے جن پر کسی کا بھی کنٹرول نہیں ہے کشمیر کونسل اور وزیر امور کشمیر کا کردار وائسرائے ہند کا سا کردار ہے آزاد کشمیر عوام بھیڑ بکریاں ضرور ہیں لیکن تاجر کمیونٹی بھیڑ بکریا نہیں ہیں اس لئے کہ تاجر کسی بھی سیاسی جماعت کے دم چھلے نہیں ہیں لیکن آزاد کشمیر کے عوام بالخصوص سرکاری ملازمین واقعی ہی حکمران کے دم چھلے ہیں جو حکمرانوں کے ساتھ ملکر عوام کا استحصال کر رہے ہیں انہوں نے کہا تمام تاجر تنظیمیں اور آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہ کردار ادا کریں جو ان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں درجنوں بنک کام کر رہے ہیں لیکن تاجروں کو ان بینکوں سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا بلکہ انتہائی مہنگے مارک اپ پر کاروباری طبقے کو قرضہ دیا جا رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک کی طرف سے انہیں واضح ہدایات بھی ہیں کہ کس ریٹ پر انہیں قرضہ فراہم کرنا چاہیے 15 سے 16 فیصد مارک اپ پر قرضہ کیا کوئی کاروباری برداشت کر سکتا ہے بہر حال تاجر تنظیموں کا کردار سیاسی نہیں بلکہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود، علاج معالجہ کیساتھ ساتھ حکومتی ظلم و استبداد سے تاجروں کو نجات کیلئے ہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے آزاد کشمیر کے اندر 5 ماہ میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم خوش آئند ہے عدالت العالیہ کے حکم کے بعد اب حکمرانوں کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو گا اور عوام کے بنیادی مسائل بھی حل ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 25 سال سے آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے خطے کے اندر تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا عمل روکا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف خطے کے حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے میں کبھی بھی سنجیدہ دکھائی نہیں دیے کیونکہ وہ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں اور نہ ہی عوامی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں موروثی سیاست کو فروغ ملا عام اور غریب لوگوں کو سیاست اور اقتدار میں آنے کا موقع نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اسی طرح پاکستان سپریم کورٹ نے بھی پاکستان میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکمران عدالتوں کے فیصلوں کی پابندی کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائینگے۔