بھمبر کی خبریں 18/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور انتھک عظیم راہنما تھے پیپلز پارٹی، جمہوریت اور عوامی حقوق کیلئے ان کی جدوجہد بے مثال تھی جمہوریت کی بحالی کے لیے انکی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہر ی حروف میں لکھیں جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے عظیم راہنما جہانگیر بدر کی وفات پر دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات سے پیپلز پارٹی اور ملک ایک عظیم راہنما سے محروم ہوگیا ہے مرحوم پیپلز پارٹی اور ملک کا قیمتی سرمایہ تھے جمہوریت کی بحالی اور جنرل ضیاء الحق کے مارشل لا کے خاتمے کیلئے انکی جدوجہد تاریخی تھی پنجاب سمیت ملک بھر کے اندر پیپلز پارٹی کیلئے انکی خدمات گراں قدر تھی مرحوم محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے انکی بے وقت وفات سے پیپلز پارٹی ایک عظیم راہنما سے محروم ہوگئی ہے مرحوم کی سیاسی سماجی اور ملکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ، ہماری دعا ہے کہ اﷲ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماند گان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورورپورٹ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں شہادت کا درجہ حاصل کرنے والے پاک فوج کے سپاہی شہید محمد تنویر کے والد راجہ عاشق علی خان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کی شہادت پر فخر ہے محمد تنویر آرمی میں بھرتی ہونے کا خواہش مند تھا دفاع وطن کے لیے اگر مزید کسی قربانی کی ضرورت پڑی تو بھی دریغ نہیں کریں گے سپاہی محمد تنویر چار بھائیوں اور تین بہنیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور اس کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی تعزیت کیلیے موجود معززین علاقہ نے اس موقع پر کہا کہ شہید تنویر احمد نے شہادت کا جام نوش کرکے اہلیان علاقہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جب بھی ضرورت پڑی تو کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا معززین نے شہید محمد تنور کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی معززین نے کہا کہ سماہنی کنٹرول لائن پر بسنے والوں کے حوصلے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند ہیں بھارت کی جانب سے آئے روز فائرنگ کے باوجود عوام علاقہ اپنے اپنے گھروں میں موجود ہیں عوام علاقہ پاک فوج کے ساتھ ہیں معززین نے کہا کہ بھارتی جبرا و تشدد کے باوجود کشمیر ی نوجوانوں کے جذبے بلند ہیں کشمیری کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائے گی اور کشمیر ی بہت جلد اپنی منزل پا لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر بیورورپورٹ)نادرا آفس بھمبر عوام کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن گیا، دوردراز سے آنے والے غریب عوام لائنوں میں اور اثر رسوخ والوں کو براہ راست آفس کے اندر بلایا جانے لگا ، اثر ورسوخ والو کو ٹوکن بھی اندر ہی سے ملنے لگے جبکہ لائنوں میں کھڑے صارفین کو نیٹ خراب ہونے کا بہانہ کرکے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور کردیا جاتا ہے فیس کے نرح بھی آویزاں نہ ہونے کے باعث شکوک وشبہات بڑھنے لگے ،عوام خواتین و بچوں کے ب فارم کے لیے ذلیل و خوار ہونے لگیں تفصیلات کے مطابقنادرا آفس بھمبر عوام کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بن گیا، دوردراز سے آنے والے غریب عوام لائنوں میں کھڑا کر دیا جاتا ہے جبکہ اثر رسوخ والوں کو براہ راست آفس کے اندر بلالیا جاتا ہے اثر ورسوخ والو کو ٹوکن بھی اندر ہی سے ملنے جاتا ہے جبکہ لائنوں میں کھڑے صارفین کو نیٹ خراب ہونے کا بہانہ کرکے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور کردیا جاتا ہے فیس کے نرح بھی آویزاں نہ ہونے کے باعث شکوک وشبہات بڑھنے لگے ،عوام خواتین و بچوں کے ب فارم کے لیے ذلیل و خوار ہونے لگیں وفاق کے ماتحت ہونے کی وجہ سے نادرا آفس میں نظم و ضبط کا نہ صرف فقدان ہے بلکہ عوام کی عزت نفس کے ساتھ بھی کھیلا جانے لگا ہے عوام کو قطاروں میں کھڑا کرکے ہر آدھے گھنٹے بعد نیٹ خراب ہوجانے کا بہانہ کرکے ملازمین کا 15 منٹ کا وقفہ کرنا وطیرہ بن گیا ہے شہریوں ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ سے نادرا آفس بھمبر کے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (بیورو رپورٹ) معروف سماجی شخصیت چوہدری محمدیونس آف کالچھ کا دورہ چنار فری ڈائیلاسز سنٹر بھمبر ،ہپاٹاٹس سنٹر کا سنگ بنیاد ،سنٹر کے لیے 2لاکھ کا اعلان تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف سماجی راہنما چوہدری محمد یونس آف کا لچھ نے گزشتہ روز چنار فری ڈائیلاسز سنٹربھمبر کا دورہ کیا موصوف نے ہپاٹاٹس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور سنٹر کی تعمیر کے لیے 2لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر عتیق الرحمن برسالوی،راجہ التماس،راجہ اقبال انقلابی،فیض الوحید،راجہ نعیم گل،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،چوہدری شوکت،پروفیسر اصغر شاد،راجہ ہمایوں بشیر،افتخار عظیمی،جاوید برسالوی،ڈاکٹر فدا حسین،شکیل بٹ،چوہدری محمد رزاق سمیت دیھر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر بیورورپورٹ) بھمبر سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد جرال کے اعزاز میں سابق چیئرمین بلدیہ بھمبر مرزا اجمل جرال ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی، معروف تاجر راہنما شیخ فیصل مقصود نے PWD ریسٹ ہاوس میں شاندار الودعی پارٹی دی ، الودعی پارٹی میں سیاسی و سماجی شخصیات ، سرکار ی آفیسران و ملازمین سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال کے اعزاز میں سابق چیئرمین بلدیہ بھمبر مرزا اجمل جرال ، ڈسٹرکٹ پورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی، معروف تاجر شیخ فیصل مقصود نے گزشتہ روز PWD ریسٹ ہاوس میں شاندار الودعی پارٹی دی ، الودعی پارٹی میں بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید، ایس پی یاسین بیگ، اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود ، سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال، سابق وائس چیئرمین بارکونسل راجہ مظہر اقبال، سابق صدر بار سپریم کورٹ بار مرزا ظفر حسین جرال، سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مرزا جاوید صادق جرال، سنیئر سول جج جہانگیر احمد جرال، صدر انجمن تاجران ڈاکٹر عبدالشکور ، صدر کشمیر پر یس کلب بھمبر راجہ نعیم گل ، ڈی ایس پی ندیم عارف، ڈی ایس پی محمد امین ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ عامر زیب ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین ، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف، چوہدری ظہیر الدین ، راجہ غلام ربانی ، سیم اکبر جرال، مرزا محمد نواز ایڈووکیٹ، ظفر محمود ایڈووکیٹ، رینج آفیسر راجہ منیر احمد ، ڈاکٹر عرفان جرال، ڈرگ انسپکٹر ظہیر اقبال،مرزا ندیم اکبر، راجہ عبیدالرحمن، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر محمد فیاض ، شوکت بھٹی ، راجہ عبدالرحمن ، راجہ رفی الرحمن، تحصیلدار سردار خالد محمود، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد ، پٹواری طاہر اقبال، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین، افتخار عظیمی ، جمیل احمد، جاوید اقبال برسالوی، امجد عزان، حامد لطیف جرال، محمد اسلم جرال، سلمان جرل، راجہ آفتاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر بیورورپورٹ) آج پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر میں ڈسٹرکٹ لیول پر تقریری مقابلے منعقد ہوں گے ، تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے ان مقابلوں میں ضلع بھمبر کے کالجز کے طلبہ شریک ہوں گے پوسٹ گریجویٹ کالج بھمبر کے ترجمان کے مطابق تحریک آزادی کشمیر اور نوجوانوں کا کردار کے موضوع پر ہونے والا یہ تقریری مقابلہ آج ہفتہ کے روز کالج ہال میں منعقد ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر بیورورپورٹ) جماعت اسلامی بھمبر کے راہنما خالد مرزا کے بھائی مرزا رحمت خان گزشتہ روز انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ تحصیل و الے قبرستان میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد علی اختر، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں، جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری فرید احمد ، پروفیسر مرزا فضل حسین ، مرزا نعام الحق ، ناصر بٹ ، سیلمان یونس اور سجاد مرزا سمیت مرحوم کے عزیز و اقار ب اور شہریوں نے شرکت کی