بھمبر کی خبریں 4/3/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے صدر چوہدری ظفر اقبال کے بھائی سکندر طارق پر مخالفین کا قاتلانہ حملہ سینے میں گولی لگنے سے سکندر طارق شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر داخل ملزمان موقع سے فرار مقدمہ درج تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بھمبر کے نواحی گائوں دھندڑ کلاں میں مخالفین نے پیپلز پاڑٹی تحصیل کے صدر چوہدری ظفر اقبال کے بھائی سکندر طارق پر قاتلانہ حملہ کیا سکندر طارق اپنی کار ڈیرہ ظفر سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان باہر طاہر بشارت اور علی وغیرہ نے قتل کی نیت سے اس پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ سے ایک گولی سکندر طارق کے سینے میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہو گئے جبکہ شدید زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر لایا گیا جس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے پولیس نے واقعہ کی F.I.R درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے یاد رہے کہ اعجاز اور ظفر گروپ کے درمیان کافی عرصہ سے دشمنی چلی آ رہی ہے ایک دوسرے پر کئی حملے ہو چکے ہیں دونوں گروہوں کے خلاف کئی فوجدار مقدمات درج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) برنالہ میں تحریک انصاف کی ریلی میں عوام علاقہ نے امیدوار اسمبلی ملک عبدالمالک اعوان کا تاریخی اور شاندار استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ حلقہ برنالہ کے عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اللہ کاروان عبدالمالک عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے ان خیالات کا اظہار کڈہالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ذوالفقار احمد اور چوہدری سونی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلی بلاشبہ تاریخی ریلی تھی مخالفین چھوٹے من کا مظاہرہ کرنے کی بجائے حقیقت کو قبول کریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی برنالہ میں عبدالمالک اعوان کی قیادت میں نکلنے والی شاندار اور تاریخی ریلی کی کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی اور وہ مخالفت میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ہم انہیں پیغام دیتے ہیں کہ وہ کھلے دل اور مثبت سوچ کے ساتھ مقابلے کیلئے میدان میں آئیں انشاء اللہ انہیں ان کی اصل حیثیت کا جلد اندازہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلی برنالہ کی تاریخ میں رقم ہو گئی ہے حلقہ برنالہ کے عوام اور نوجوانوں کا شدید بارش اور سردی میں اپنے قائد عبدالمالک اعوان کا شاندار استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ حلقہ برنالہ کے عوام نے تبدیلی کا اشارہ دے دیا ہے اب کسی مائی کے لال کو آئندہ برنالہ کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دینگے مخالفین جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں انشاء اللہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے اور انہیں بہت جلد 2016 میں اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ برنالہ کے عوام ملک عبدالمالک اعوان کے ہاتھ مضبوط کر کے حلقہ برنالہ سے لوٹ کھسوٹ کے پجاریوں کو کک آئوٹ کردیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی سیاسی فہم و فراست سے نا مساعد حالات کے باوجود ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے مسلم لیگ اور پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشیں دم توڑ رہی ہیں تحریک انصاف میں سیاسی مسافروں کا ٹولہ ہے جس میں ملک کے اندر کوئی مستقبل نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اٹلی کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم بنڈالوی نے میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں جب دوسری طرف میں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کی حکومت دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں نا مساعد حالات کے باوجود افواج پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی پر قابو پایا جا رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد دہشت گردی ، توانائی بحران ، مہنگائی اور بے روز گاری جسے مسائل پر قابو پا لیا جائیگا مسلم لیگ کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں واضح طور پر کمی کر کے عام اور غریب آدمی کو برائے راست ریلیف فراہم کیا ہے حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری اور تیزی لا رہی ہے حکومت نے توانائی کے بحران کے خاتمہ کیساتھ ساتھ تعلیمی انقلاب بھی برپا کیا ہے انہوں نے کہا دھرنے کی سیاست کرنے والوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے دھرنے والوں کی خیبر پختونخواہ میں اپنی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے تحریک انصاف کوئی سیاسی یا انقلابی پارٹی نہ ہے بلکہ یہ سیاسی مسافروں کا ایک گروپ ہے جس کا پاکستان کے اندر کوئی سیاسی مستقبل نہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا ہے اور مسلم ہی اس کی حفاظت کریگی انشاء اللہ دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو گی میاں نواز شریف کو ہر میدان میں کامیابی حاصل ہو گی اور مخالفین کو ہر محاذ پر مایوسی اور ناکامی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کی مضبوط کیساتھ میرپور کے ضمنی الیکشن میں مخالفین کو ناکوں چنے چبوائے گی سونامی پوری طاقت کے ساتھ بھمبر سے لیکر تائو بٹ اپنے قدم جما چکا ہے 29 مارچ کو میرپور کے غیور عوام نیٹ پر مہر لگا کر تحریک انصاف کی کامیابی کا آغاز کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن، ظلم، میرٹ کی پامالی اور نا انصافیوں کیخلاف آواز بلند کرنے پر عمران خان عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے آزاد کشمیر کے اندر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سمیت بڑی قد آور شخصیات کا تحریک انصاف میں شامل ہونا خوش آئند ہے ہم تحریک انصاف میں نئے شامل ہونیوالوں کو ویلکم کہتے ہیں ضلع بھمبر کے اندر تحریک انصاف بڑی تیزی کیساتھ آگے ڑھ رہی ہے برنالہ میں تحریک انصاف کی کامیاب ریلی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں عوام روایتی اور وراثتی سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا دور ہے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی اور انکے حقوق کا بھر پور تحفظ کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرکزی راہنما ٹیلرز ایسوسی ایشن بھمبر ملک قیصر صدیق، ملک یاسر ، ملک فیصل ، انجینئر ملک عامر کے والد اور ملک ناصر کے ماموں گذشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کر گے ان کی نماز جنازہ قاسم آباد ایر سٹریپ گرائونڈ میں ادا کی گی نماز جنازہ میں امیدوار اسمبلی و مرکزی راہنما تحریک انصاف ملک عبدالمالک اعوان ، چوہدری محمد رفیق تھوتھال ، ملک محمد یوسف اعوان، ملک بشیر احمد، چوہدری ذوالفقارحاجی پورہ، چوہدری محمد اسحاق، چوہدری غلام مصطفی ایڈووکیٹ ، مرزا محمد نواز ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اسلم اٹلی، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم مقدم، ملک عثمان اعظم، ملک محمد شریف، ملک محمد لطیف سیرلہ، نوید اقبال بٹ، چوہدری جاوید اقبال، اسفند یار طارق، انصر آرائیں، ملک محمد حنیف نالی، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، چوہدری سلیم ساگر، قاری دلدار غوث، چوہدری شاہد منیر، راجہ فہیم گل، ملک شوکت اعوان، ملک صادق اعوان ، ڈاکٹر دائم اقبال سمیت عوام علاقہ، عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معرو ف کا روبا ری شخصیت (ر) میجر مرزا جا وید اقبا ل ،مرزا ظفر اقبا ل اور مرزا انصار الحق کے وا لد محتر م مرزا محمد حسین گز شتہ رو ز طو یل علا لت کے با عث انتقا ل کر گئے ان کی نما زجنا زہ صد یق اکبر مسجد کے احا طہ میں ادا کی گئی نما زجنا زہ میںسا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی فضل علی ،(ر) پر نسپل رشید احمد قا سمی ،میجر آصف محمود ،سا بق کو نسلر چو ہدر ی محمد اسحاق ،سا بق صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،را جہ شو کت علی مغلو رہ ،چو ہدر ی محمود سبحا نی ،خا لد پرو یز بٹ ،محمد شر یف بٹ ،وسیم با بر ،را جہ محمد یو نس چوہدر ی الطا ف ،نو ید احمد بٹ سمیت شہر یو ں ،تا جرو ں ،عو ام علا قہ اور عزیز اقا ر ب کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی مر حو م کو بعد نماز جنا زہ با ولی وا لے قبر ستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔

Maqsood Aslam

Maqsood Aslam