بھمبر کی خبریں چوہدری خالد سے 19/4/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس 3 ماہ 10 دن گزرنے کے باوجود حافظ شجاع الرحمان پر قاتلانہ حملے کے حقائق سامنے نہ لا سکی قاتلانہ حملہ حقیقت یا ڈرامہ پولیس میرٹ پر تفتیش کرنے اور حقائق سامنے لانے کے بجائے کبھی خود ساختہ ڈرامہ کبھی مسلک کی لڑائی کبھی لڑکی لڑکے کی کہانی اور کبھی خفیہ اداروں کی کارروائی بتا کر اصلی واقعہ کی کہانی کو دبانے لگی پولیس آئیں بائیں شائیں کرنے کی بجائے اصل حقائق سامنے لائے شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 11 جنوری کو بھمبر شہر میں رات کے 9 بجے کے قری تھانہ بھمبر میں اطلاع دی گئی تھی کہ جماعت اہل سنت کے سٹی صدر اور سنی ٹرسٹ کے صدر اور تاجر راہنما حافظ شجاع الرحمان پر حنفیہ مسجد کے قریب قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر لے جایا گیا واقعہ کی رپورٹ کے مطابق اور حافظ شجاع الرحمن کی سنائی جانے والی داستان کے مطابق یہ کارروائی شاہد شیعہ مسلک کے لوگوں کی ہے واقعہ پر شہریوں اور تاجروں میں شدید غم و غصہ پایا گیا تھا اور بھمبر کے اندر شدید احتجاج اور جلسے جلوس نکالے گئے لیکن آج واقعہ کو ہوئے 100 دن ہو گئے ہیں لیکن بھمبر پولیس حافظ شجاع الرحمن پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کے اصل حقائق سامنے نہ لا سکی واقعہ کی تفتیش ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین خود کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود اصل حقائق سامنے نہ آ سکے قاتلانہ حقیقت تھا یا ڈرامہ تھا صحافیوں نے جب اس حوالے سے پولیس سے حقائق جاننے کی کوشش کی تو پولیس نے واقعہ کو بھی خود ساختہ ڈرامہ کبھی لڑکے لڑکی کی کہانی اور کبھی خفیہ اداروں کی کارروائی کا کہہ کر جلد حقائق سامنے لانے کی یقین دہانی کروائی لیکن 3 ماہ 10 ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس حقائق سامنے نہ لا سکی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھمبر پولیس نے ابھی تک مدعی سے کسی قسم کی پوچھ گیچھ بھی نہ کی ہے بلکہ ذرائع کے مطابق واقعہ کو دبانے اور FIR کو داخل دفتر کروانے کیلئے دو صحافیوں کے ذریعے پولیس کے اعلی آفیسر کو لاکھوں روپے کے لین دین کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں بھمبر کے شہریوں تاجروں اور سیاسی سماجی تنظیموں نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر ، ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر پولیس کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا جائے اور واقعہ کی تفتیش بھمبر کے ایس ایس پی کے بجائے میرپور کے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کے سپر د کی جائے تا کہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیںاور شہریوں میں پائی جانے والی بے یقینی کا خاتمہ ہو سکے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر کے زیر اہتمام آج بھمبر میں کشمیر گیمز کی سپورٹس سٹیڈم میں شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہو گی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سپورٹس محمد سلیم بٹ ہونگے افتتاحی تقریب کے موقع پر کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا جائیگا اور لوکل میوزیکل شو بھی ہو گا تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام آج سپورٹس سٹیڈیم بھمبر میں کشمیر گیمز 2015 ضلع بھمبر کی افتتاحی تقریب دن 2 بجے منعقد ہو گی افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری سپورٹس سٹیڈیم کو خوبصورت پورٹریٹ ، جھنڈیوں اور بینرز سے سجا دیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر سپورٹس آزاد کشمیر محمد سلیم بٹ ہونگے افتتاحی تقریب کے موقع پر لوکل میوزیکل شو، مارچ پاسٹ ، بینڈ شو، اور کبڈی کا نمائشی میچ ہو گا جبکہ پائلٹ سکول کا رائفل دستہ سلام پیش کریگاافتتاحی تقریب میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر ضلع بھمبر کے ڈسٹرکٹ آفیسر چوہدری کمال سبحانی اور انکی ٹیم انتہائی متحرک ہے خاص کر نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے نوجوانوں ، شہریوں اور لوگوں کو خصوصی دعوت دی جا رہی ہے جبکہ کشمیر گیمز 2015 کو ضلع بھمبر کے اندر کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود، ڈی ایس پی لیگل راجہ اشفاق احمد، ہیڈ ماسٹر پائلٹ سکول چوہدری محمد اسلم ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے تقریب میں سیکرٹری سپورٹس ادریس تبسم اور ڈائریکٹر سپورٹس امتیاز احمد نوری بھی خصوصی شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ پرائمری سکول سکا تالاب خستہ حالی کا شکار ٹپکتی چھت ٹوٹی کھڑکیاں دروازے سکول چار دیواری سے بھی محروم تعلیم صرف امیروں کا مقدر غریب کے بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا حکومتی نمائندے ضلعی آفیسران سڑک پر سے گذرنے اور سکول کی خستہ حالی دیکھنے کے باوجود شرمسار ہونے سے قاصر مقامی وزیر نے بھی چشم پوشی اختیار کر لی عوام علاقہ کا ارباب اختیار کی بے حسی پر اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق تحصیل سماہنی کی حددو اور دربار بابا شادی شہید کے عین بالمقابل مرکزی شاہراہ بھمبر سماہنی روڈ پر واقع علاقہ سکا تالاب کا واحد پرائمری سکول خستہ حالی کا شکار سکول کی بلڈنگ اپنی عمر پوری کرنے کے بعد کسی بھی حادثے کا سبب بننے کا اندیشہ صحافیوں کے دورہ کے دوران عوام علاقہ نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقہ سکا تالاب وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے حلقہ میں واقع ہے علاقہ کا واحد پرائمری سکول حکومتی عدم توجہی کے باعث شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سکول کی چھت جگہ جگہ سے معمولی بارش پر ٹپک پڑتی جبکہ سکول کی کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹ چکے ہیں برلب سڑک واقع ہونے کے باوجود سکول چار دیواری سے بھی محروم ہے اور ہمارے بچے غلاموں کی طرح تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ارباب اختیار بھی صرف شہری علاقوں کو اہمیت دیتے ہیں تعلیم اب صرف امیروں کیلئے رہ گئی ہے غریب عوام کیلئے ٹوٹے پھوٹے تعلیمی ادارے جبکہ شہریوں اورامیروں کیلئے اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بال سمیت دیگر ضروریات پوری کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مین روڈ پر سکول واقع ہونے کی وجہ سے اکثر حکومتی نمائندے، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ داران سکول کی خستہ حالی دیکھنے کے باوجود چپ کا روزہ رکھے ہوئے گذر جاتے ہیں جبکہ علاقہ سے ووٹ حاصل کرنے والے مقامی وزیر بھی چپ سادھے ہوئے ہیں عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کی نئی بلڈنگ تعمیر کر کے ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت آزاد کشمیر بھمبر میں پاسپورٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرے بھمبر میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے کے باعث ضلع بھمبر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت فی الفور بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے وعدہ کو عملی جامہ پہنائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی راہنما محمد منشاء وقار نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی کے باعث بھمبر، برنالہ اور سماہنی کے ہزاروں عوام کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے میرپور یا پھر اسلام گڑھ کا سفر کرنا پڑتا ہے اور کاغذات کی کمی بیشی ہو جانے پر مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بالخصوص عمرہ اور حج کیلئے پاسپورٹ کے خواہشمند بزرگ حضرات کو شدید مشکلات درپیش ہیں جن کیلئے میرپور یا پھر اسلام گڑھ کا سفر کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دی تھی جس پر تا حال عملدرآمد نہ ہونا قابل افسوس ہے ہمارا حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ بھمبر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کے اعلان پر عملدرآمد کروایا جائے بصورت دیگر عوام علاقہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ماہر تعلیم سنیئر مدرس چوہدری محمد ارشاد کے صاحبزادے احسن ارشاد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے شادی کی تقریب میں صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم، ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد طفیل خاکی، ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اسلم، چوہدری کبیر احمد، چوہدری عبدالشکور، چوہدری اکرام مقدم، چوہدری محمد علی ، چوہدری محمد امین، چوہدری خالد حسین ، ذیشان مصطفی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) PYO اور PSF ضلع بھمبر کے عہدیداران و کارکنان کا مشترکہ اجلاس زیر صدر مرکزی راہنما PYO و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عمر ریاض ساگر منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذریعے صدر جماعت و وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت پراور حکومتی پالیسیوں پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں PYO اور PSF کو ضلع بھمبر کے اندر مضبوط، متحرک اور فعال بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی اجلاس میں ضلعی صدر PYO چوہدری صابر حسین، جنرل سیکرٹری محسن علی نیازی ، سٹی صدر عدیل قربان ، ضلعی نائب صدر عبدالرحمان نذر، ضلعی صدر PSF بشارت رضا ، جنرل سیکرٹری علی عمیر ،نائب صدر عاطف مجید ، غلام اکبر ، یاسر محمود، عثمان علی ، محسن علی، قمر ریاض ، غلام غوث ، عمر ابرابر و دیگر نے شرکت کی۔