بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر پولیس نے کڈہالہ بازار میں اسلحہ شاپ پر ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا کر اپنی فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے جس پر ہم بھمبر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران کڈہالہ ڈاکٹر ملک محمد یونس نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کڈہالہ میں چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں جن کا پولیس نے سراغ لگا لیا 2 ماہ قبل کڈہالہ بازار میں گیلانی اسلحہ شاپ پر ہونیوالی ڈکیتی کی بڑی واردات سے کڈہالہ کے تاجر اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگ گئے تھے اسلحہ چوری کی واردات علاقہ میں ہونیوالی ایک بڑی واردات تھی جو بھمبر پولیس کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی بھمبر پولیس کے فرض شناس اہلکاران نے دن رات محنت کر کے نہ صرف اسلحہ ڈکیتی واردات کا سراغ لگایا بلکہ ڈکیت گروہ کے دیگر منصوبے بھی ناکام بنا دئیے انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کڈہالہ بھمبر پولیس کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ کڈہالہ کے تاجر قانون کی بالا دستی کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکتی سبزی فروٹ، گوشت، کریانہ بد ستور مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری تیل کی قیمتوں میں کمی سے غریبوں کو کوئی ریلیف نہ مل سکا بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں کا پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں مہنگائی کا جن قابو نہ ہو سکا حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کے اثرات کم نہ ہو سکے بازاروں میں سبزی، فروٹ، گوشت ، کریانہ ، گیس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے انتظامیہ کی طرف سے قائم کی گئی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی بازاروں میں بروقت اور ہفتہ وار چیکنگ نہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر دوکاندار گرانفروشی میں مصروف ہیں جس کے باعث عام سفید پوش طبقے اور غریبوں کیلئے اشیائے ضروریہ خریدنا خواب بن کر رہ گیا ہے بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے تیل کی قیمتوں کی اثرات سے عوام کو مستفید کرنے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت اور انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑ گے سرکاری سطح پر چھٹیوں کے اعلان کے باوجود بھمبر کے کئی نواحی علاقوں اور شہر میں قائم پرائیوٹ سکول بند نہ ہو سکے کئی ایک سکول شام 4 بجے تک تعلیمی سر گرمیاں جاری رکھنے میں مصروف معصوم طلباء و طالبات شدید سردی میں ٹھٹھرنے لگے تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کے احکامات کے پیش نظر بھمبر میں پہلے سرکاری اور بعد میں پرائیوٹ سکولوں میں 31 دسمبر تک عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا جس پر تمام سرکاری سکولز بند ہو گے جبکہ بعد میں شہر کے اندر انتظامیہ نے سکولز بند کروائے سرکاری سطح پر سکولوں میں تعطیلات کے باوجود بھمبر کے نواحی علاقوں اور شہر میں قائم بعض نجی سکول تدریسی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انتظامیہ اور ایجوکیشن آفیسران نواحی علاقوں میں سکولز بند کروانے میں ناکام ہو گئے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میڈیا کی خبر پر ایکشن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا مسلم بازار میں ٹوٹی ہوئی نالیوں کی فوری مرمت کا حکم تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز میڈیا میں مسلم بازار ہیون پیلیس ہوٹل اور محکمہ امور حیوانات کے دفتر کے سامنے نالی کے ٹوٹنے اور گندے پانی اور کیچڑ سے لت پت سڑک کی خبر شائع ہوئی تھی جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے SDO بلدیہ ، انسپکٹر تجاوزات ، سینٹری انسپکٹر اور صدر پریس کلب راجہ نعیم گل کے ہمراہ مسلم بازار کا وزٹ کیا ٹوٹی ہوئی نالی اور سٹرک کی حالت زار دیکھ کر ایڈمنسٹریٹر نے فوری طور پر ٹوٹی ہوئی نالی کی مرمت کا حکم دیا اس موقع پر صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا نے ایڈمنسٹریٹر کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ نالی کے ٹوٹنے سے آس پاس کے گھروں کا گندا پانی سٹرک کے اوپر آ جاتا ہے جبکہ دوسری طرف ہائی ایس کا اڈہ ہونے کی وجہ سے سڑک تنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے سٹرک تیز رفتار گاڑیوں، موٹر سائیکل کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے کپڑوں پر چھٹنے پڑتے ہیں سکولوں ، کالجوں میں جانے والے طلباء سرکاری دفاتر میں جانے والوں کے ساتھ ساتھ نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ایڈمنسٹریٹر نے ٹوٹی ہوئی نالی کی فوری مرمت اور گندے پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کی یقینی دہانی کروائی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دین ہے جس دن جمہوریت دشمن قوتوں نے جمہوریت کا قتل عام کیا شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں شہید جمہوریت کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عام غریب مزدور ، محنت کش اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہم محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی شہید کے جانثار سپاہی ہیں جب تک پاکستان کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت بحال نہیں ہوتی اور ملک سے غربت جہالت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نظریے اور فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک کے اندر جمہویت ملکی سلامتی بقاء اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی دنیا بھر میں کہی مثال نہ ملتی ہے انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو جمہوریت دشمن قوتوں نے جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرنے والی عظیم خاتون کو خاموش کرنے کیلئے جمہوریت کا قتل عام کیا27 دسمبر پیپلز پارٹی کے جیالوں کیلئے یوم تجدید کا دن ہے جب تک ملک سے غربت، جہالت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک محترمہ کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔