بھمبر کی خبریں 1/11/2016

Bhimber News

Bhimber News

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر وزیر کے غیر قانونی اقدامات ،انتقامی مقدمات و تبادلہ جات سرکاری اور دیگر غیر قانونی قبضہ جات کیخلاف چوہدری انوار الحق کا کامیاب احتجاج دھرنا شروع ہونے سے پہلے سے حکومت نے گٹھنے ٹیک دیے سینئر وزیر نے اپنے ڈیرے پر سرکاری زمین پر دیوار بندی کرکے جو قبضہ کر رکھا تھا دیوار گراکر واپس کر دیا SHOبھمبر جنہوں نے 9جعلی FIRدرج کی تھی کو معطل کر دیا گیا حکومت نے دیگر غیر قانونی اقدامات اور انتقامی تبادلہ جات کو یکسو کرنے کیلئے ایک ماہ مہلت طلب کر لی وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بھمبر اور SPبھمبرنے سینئر وزیر کیخلاف چارج شیٹ وصول کرکے وزیر اعظم کو پہنچا دی جبکہ سینئر وزیر کی طرف سے سیرلہ کی شاملات پر قبضہ کرنے اور قبل ازیں اسی موضع سے 300کنال رقبہ MDAکے حوالے کرنے کا معاہدہ کرکے 70لاکھ روپے وصول کرنے جبکہ MDAکو ایک مرلہ بھی جگہ فراہم نہیں کی گئی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے چوہدری انوا رالحق نے اس موقع پر حلقہ بھر سے آئے ہوئے ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی شرافت،دیانت اور صاف و شفاف گڈ گورننس قانون سب کیلئے یکساں کی پالیسی کی قدر کرتے ہیں لیکن سینئر وزیر موصوف ضلع بھمبرمیں اپنی متوازی حکومت قائم رکھنا چاہتے ہیں اور سٹیٹ کے اندر سٹیٹ قائم کرکے لوٹ مار اور سیاسی مخالفین پر جعلی مقدمات درج کرکے زمین تنگ کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت نہیں ہونے دینگے آج کا اجتماع حکومت وقت کیلئے ایک پیغام ہے کہ اگر ایک ماہ کے اندر بھمبرمیں غنڈہ گردی قائم کرنے ،جھوٹے مقدمات ،انتقامی تبادلہ جات اور غیر قانونی قبضہ جات اراضی کا خاتمہ نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے میں آزادہونگے اور پھر عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی جھنڈا لگا کر کسی کو بدمعاشی کا حق نہیں دونگا چھوٹے ملازمین سے انتقام لیا جا رہا ہے اگر انتقام لینا ہے تو اپنے برابری کے لوگوں سے لو بھمبرشہر کی دھرتی عاشقوں کی دھرتی ہے یہ ریاست کی واحد دھرتی ہے جہاں پر غیرت اور اخلاق بقیہ علاقوں سے بہتر ہے بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوںنے پیسے لیکر اپنے ضمیرفروخت کیے تقریب سے راجہ عمر ذوالقرنین ،راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ ،سابق چیئرمین چوہدری عبدالقیوم ،سابق چئیرمین راجہ پرویز اقبال ،محمد لطیف بٹ ،راجہ فہیم اختر،چوہدری صابر حسین کسگمہ ،چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ ،راجہ زاہد حسین گکھڑ ،چوہدری محمد بوٹا ،مولانا ابرار نذیر ،چوہدری شکیل احمد مکہال ،محمد اشتیاق اور چوہدری جبار حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے بطور خاص پروگرام میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں پولیس افسران کے تبادلے متعدد کو ادھر سے ادھر کر دیاگیا تفصیلات کیمطابق SHOسٹی مرزا شبیر حسین کو تبدیل کرکے SHOسماہنی چوکی جبکہ SHOسماہنی چوکی کو حاجی سکندر اعظم کو SHOعلی بیگ ،SHOعلی بیگ شیخ عبدالرحمن کو کو ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج میرپور جبکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج میرپور عمران قاسم کو SHOتھانہ سٹی تعینات کر دیا گیا تمام افسران نے اپنے اپنے عہدوں کو چارج سنبھا ل کر کام شروع کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں ٹھیکیدار یونین کا حکومت کی طرف سے منصوبہ جات کے فنڈز جاری نہ ہونے پر احتجاج حکومت فنڈز ریلیز کرے بصورت دیگر کام بند کرنے پر مجبور ہونگے ترجمان ٹھیکیدار یونین تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں ٹھیکیدار یونین نے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس اور منصوبہ جات کے فنڈز جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت ناکام ہوگئی ہے حکومت کے پاس نہ توٹھیکیداروں اورنہ ہی ملازمین کو دینے کیلئے بجٹ ہے جس سے ٹھیکیداروں سمیت تمام ملازمین بھی سخت پریشان ہیں ٹھیکیدار یونین کے ترجمان نے کہاہے کہ حکومت اگر فنڈز ریلیز نہیں کرسکتی تو پھر منصوبہ جات کے ٹھیکے جاری نہ کرے اور جاری منصوبہ جات کے فنڈز ٹھیکیداروں کو جاری کیے جائیں تاکہ ٹھیکیدار منصوبہ جات بروقت مکمل کر سکیں۔