بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماء و سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبر راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی مفاد میں آزادکشمیر کے اندر بہترین تعلیمی پیکج دیا تھا جس سے پورے آزادکشمیر کے عوام اور ساری جماعتوں کے لوگوں کا فائدہ تھا ۔ جس کو مسلم لیگ ن نے علم دشمن حکومت نے ختم کردیا ہے جو آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم اور علمی دشمنی کا ثبوت ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پرنٹ میڈیا کے نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ، علم، ملازمین اور عوام کی دشمن ہے جس نے اقتدار میں آتے ہی علم کے خلاف چھوٹے سرکاری ملازمین کے خلاف اور عوامی مفاد کے خلاف اقدام اٹھانے شروع کردئیے ہیں پیپلز پارٹی کی دشمنی میں تعلیمی پیکج کو ختم کردیا ہے چھوٹے سرکاری ملازمین کو نوکروں سے فارغ کرنے کے ساتھ انتقامی تبادے کئے جارہے ہیں آزادکشمیر کے اندر عوامی مفاد کے خلاف اقدام کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کے گڈ گورننس کے اعلانات بیڈ گورننس میں تبدیل ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر ہم حکومت خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے ایسا دھرنا دیں گے جو حکومت کا دھرن تختا کردے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آل پارٹیز کشمیرفریڈم فورم بھمبرکے کوآرڈینٹر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنوں نے پورے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے کنٹرول لائین پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کسی بھی وقت ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے عالمی دنیا بھارتی اشتعال انگیزی اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نیآل پارٹیز کشمیرفریڈم فورم بھمبر کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز اور پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر میں جانوں کی قربانی دینے والے فوجی نوجوان قابل فخر ہیں پوری قوم کو اپنے فوجی نوجوانوں پر ناز ہے ہم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے زور پر دبانے میں کام ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اپنی ناکامی کو چھپانے اور اپنا غصہ نکالنے کیلئے کنٹرول لائین پر آئے روز فائرنگ اور گولہ باری کررہا ہے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے بھارت جتنا ظلم کرے گا ہمارا جذبہ آزادی اتنا ہی زیادہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون کسی بھی وقت پورے جنوبی ایشیا کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتا ہے عالمی دنیا اور اقوام متحدہ بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لے اور پورے خطے کو جنگ کی تباہی سے بچانے کیلئے کردار ادا کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس میرپور دویژن کے صدر چوہدری خضر حیات نے کہا کہ میرپور کے تینوںضلعی ہیڈکوارٹر مین مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان،تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان سمینار منقعد کر کے پاکستان اور آزادکشمیر کے مختلف مکاتب فکرسیاسی راہنماوں اور دانشوروں کو کطاب کی دعوت دیں گے پہلا پروگرام 10دسمبر کو بھمبر میں ہوگا جس میں صدر مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان اور دیگر قائدین خطاب کرینگے تینوں اضلاع میں آرگنائزنگ کمٹیاں تشکیل دی جائے گی جو پروگراموں کو حتمی شکل دیں گی اور عوام کو شرکے کی دعوت بھی دینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم کانفرنس میر پور ڈویژن کے عہدیداراں سے مشاورت کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم نے23سال کی عمر میں تحریک آزادکشمیر کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور پھر ساری زندگی تحریک آزادکشمیر او ر استحکام پاکستان کے لیے عملی جدوجہد کی اس تحریک کی روشنی میں آزادکشمیر کا خطہ ڈوگرہ سامراج سے آزاد ہوا مجاہد اول سردارعبدالقیوم خان نے بستر مرگ سے بھی اسلام،پاکستان اور افواج پاکستان کا پیغام دے کر قوم کی فکری راہنمائی کی پوری قوم متحد ہوکر مجاہد اول کے وزیژن کے مطابق تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کے لیے بھرپور جدوجہد کے تاکہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ایدیشنل سیکرٹری جنرل وسابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ تعلیم میں تقرریوں کے لیے NTS کے ساتھ معاہدہ کردرست سمت قدم اٹھایا ہے عوام توقع رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم شاہ غلام قادر سمیت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے بلکہ NTS کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بھی بڑھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا NTS کے ذریعے بھرتی اچھا اقدام ہے مگر حکومت کوایک چیز واضح کرنا چاہے کہ ایک NTS ٹیسٹ پاس کرنے والا کتنی مدت تک کسی نئے ٹیسٹ مسثتنی ہوگا کیونکہ غریب لوگوں کے لیے آئے روز NTS کے ٹیسٹ عذاب بن جائیں گے اس لیے کسی بھی شعبہ کے لیے NTS ٹیسٹ کی مدت کم از کم ایک سال ضرور ہونی چاہیے۔انھوںنے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ میرٹ کی بحالی سے محکمہ تعلیم کا معیار تو بہتر ہوگا مگر اس ٹیسٹ سے گزرنا دیگر محکمہ جات کے ملازمین کے لیے لازمی قراردیا جائے۔ تاکہ سفارشوں کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے سیاسی کارکنوں سے حکومت اور عوام کی جان چھوٹ سکے اگر حکومت نے ایسا کرلیا تو یقینا یہ گڈ گورننس کے لیے اچھا قدم ہوگا اور آزادکشمیر کے عوام اس معاملہ پر وزیراعظم کے شانہ بشانہ ہوں گے۔