بھمبر کی خبریں 4/12/2014

بھمبر میں پیپلز پارٹی کے منخرفین کی دعوت پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آمد

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں پیپلز پارٹی کے منخرفین کی دعوت پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آمد اور جلسہ بری طرح ناکام بھمبر کے لوگوں نے منتظمین جلسہ کے سابق کردار کے پیش نظر ان کو بری طرح نظر انداز کر دیا جلسے کیلئے 1500 کرسیاں لگائی گئیں محض 400 افراد اکھٹے ہوئے وہ بھی حلقہ برنالہ سے امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان اور حلقہ سماہنی سے امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق اور بیرسٹر سلطان محمود کے قافلے پر مشتمل تھا جبکہ مقامی افراد چراغ لیکر ڈھونڈنے سے بھی نظر نہیں آتے تھے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس فلاپ شو پر شدید برہمی کا اظہار اور منتظمین جلسہ کو کھری کھری سنا دیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی دغا کرنے والے چوہدری محمد ریاض ، عبدالرئوف کاشراور حاجی عبداللہ پر مشتمل گروپ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ملین مارچ کی کامیابی کے بعد جلسہ عام کی دعوت دے رکھی تھی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہٹ کر اور پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور ضلعی وزراء کو نظر انداز کر کے بھمبر پہنچے تو بھمبر کے لوگ جو اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود کو سر آنکھوں پر بٹھاتے تھے آج کوئی شخص ان کو دیکھنے کا رودار نہ تھا محض چند افراد جو بیرسٹر سلطان محمود خود اپنے قافلے کے ساتھ لائے یا پھر حلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق حلقہ برنالہ سے امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان اور چوہدری مرید حسین اپنے ساتھ لائے تھے انہی لوگوں نے جلسہ میں شرکت کی جلسہ گاہ میں 1500 کے لگ بھگ کرسیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ محض 400 کے لگ بھگ افراد پنڈال میں بیٹھے ہوئے تھے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ناکام جلسے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین جلسہ کو کھری کھری سنا دیں جبکہ منتظمین جلسہ ڈھول، گولوں اور گھوڑوں کے ڈانس سے بیرسٹر کا دل بہلانے اور توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ دوسری طرف بیرسٹر سلطان کے جلوس اور پنڈال میں پیپلز پارٹی کا کوئی جھنڈا ، بینر اور پارٹی قائدین کی کوئی تصویر نہ لگائی گئی تھی محض بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور منخرفین کی تصاویرلگائی گئی تھیں جنہوں نے گذشتہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی مخالفت اور مسلم لیگ نون کی الیکشن مہم چلائی پیپلز پارٹی اور مقامی عوام نے ایسے لوگوں کی دعوت پر بیرسٹر سلطان محمود کی بھمبر آمد کا مکمل بائیکاٹ کیا یوں بھمبر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شو بری طرح ناکام ہو گیا اور ساتھ ہی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت اور سابق سپیکر چوہدری انوارالحق کا اعتماد بھی کھو بیٹھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معذور افراد کی مدد کر کے انہیں اپنے پائوں پر کھڑا اور معاشرے میں با عزت روز گار زندگی

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) معذور افراد کی مدد کر کے انہیں اپنے پائوں پر کھڑا اور معاشرے میں با عزت روز گار زندگی گزارنے کے قابل بنانا بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے جس کیلئے مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد کو نظر انداز شدہ بے وسائل افراد کی مدد کی عرض سے دل کھول کر اپنا کردار ادا کرناہوگا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین ،مرکزی صدر کشمیر فریدم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،DHO ، ڈاکٹر طارق محمودچوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، محترمہ شازیہ پروین، ، راجہ مسعود اسلم، ڈاکٹر طارق شاکر، چوہدری محمد رفیق د ، چوہدری مبشیر اقبال روحیلہ اور دیگر مقررین نے یوم معذوراںکے عالمی دن کے موقع پر پر بھمبر میں سونت ویلفیئر ایسوسی ایشن اور معذور افراد کی تعلیم و تربیت کے ادارہ صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام معذور بچوں ، سول سوسائٹی ، ضلع انتظامیہ بھمبر کے مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں پر مشتمل عظیم الشان واک ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کیا واک ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری، اسٹیٹ کوارڈی نیشن کونسل کے مرکزی نائب صدر راجہ مسعود اعلم،صدر سونت ویلفیئر شازیہ پروین، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر ڈسٹرکٹ فورم چوہدری مبشر اقبال روحیلہ ، صدر کشمیر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ نے کی واک ریلی میرپور چوک بھمبر سے شروع ہو کر سماہنی چوک سے ہوتی ہوئی پرانی کچہری میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی مقررین نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کے خصوصی افراد ہیں جن کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے 3 دسمبر کو عالمی یوم معذوراں کا مقصد اس بات کا عہد کرنا ہے کہ معذور افراد کی بحالی معاشرے کے ہر فرد ہر شہری کی ذمہ داری ہے یہ امر خوش آئند ہے کہ بھمبر میں صباء انسٹی ٹیوٹ کے نام سے قائم ادارہ معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی کردار ادا کر رہا ہے مقررین نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ اس ادارہ سے بھر پور تعاون کیا جائے تا کہ معذور بچوں کی بحالی کا کام احسن طریقے سے ممکن ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر اندرون شہر سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار بڑے بڑے گڑھے شہریوں کیلئے وبال جان بن گے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر اندرون شہر سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کی شکار بڑے بڑے گڑھے شہریوں کیلئے وبال جان بن گے راہ گیروں اور پیدل چلنے والوں کو دھکے لگنے لگے شہریوں کے احتجاج پر مرمت کی ذمہ داری محکمے ایک دوسرے پر ڈالنے لگے مقامی سیاسی قیادت نے بھی شہریوں کو درپیش مسائل سے منہ موڑ لیا شہریوں کا آزاد کشمیر حکومت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر سڑکیں اور گلیاں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں سڑکوں میں جگہ بڑے بڑے گڑھے بن گے جس کے باعث بازاروں میں گزرنے والے عام راہگیروں اور دیگر پیدل چلنے والے حضرات کو دھکے لگنے لگے ہیں سڑکوں کی خستہ حالی پر بھمبر کے شہریوں کے احتجاج پر محکمہ بلدیہ اور محکمہ شاہرات نے ذمہ داری لینے کی بجائے مرمت کا کام ایک دوسرے کی ذمہ داری قرار دے کر بری الذمہ ہو گے ہیں دونوں محکمہ جات کی طرف سے ذمہ داری نہ لینے پر شہریوں نے اس کا ذمہ دار مقامی سیاسی قیادت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر پانچ سال بعد تعمیر و ترقی کا جھانسہ دے کر عوام سے ووٹ لینے والی بھمبر کی سیاسی قیادت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مہیا کرنے اور تعمیر و ترقی کے زمین پر نظر آنے والے اقدامات کروائیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے محکمہ جات کی طرف سے اندرون شہر کی سڑکوں کی مرمت کی ذمہ داری نہ لینے اور مقامی سیاسی قیادت کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر شہر میں انتظامیہ کا دبدبہ ختم غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر شہر میں انتظامیہ کا دبدبہ ختم غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن سمیت کوائف کی چھان بین نہ ہو سکی بیوٹی پارلرز کی آڑ میں گھنائونا دھندہ جاری عوام علاقہ اور شہریوں نے معاشرے کی تباہی کا باعث بننے والے غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز کے خلاف انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق بھمبر میں انتظامیہ کا دبدبہ ہوا ہو گیا شہر اور نواحی علاقوں میں قائم غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز پر بد ستور مشکوک افراد کی نقل و حرکت جاری میڈیا میں بیوٹی پارلرز کی آڑ میں پھیلنے والی فحاشی اور شہریوں کو لاحق تشویش کی خبریں منظر عام پر لائیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے سرد مہری کا مظاہرہ ہوا اور غیر ریاستی خواتین کی مشکوک سر گرمیوں اور ان کے کوائف رجسٹریشن بارے کوئی چھان بین نہ ہو سکی اور بیوٹی پارلرز مالکان غیر ریاستی خواتین دھڑلے سے اپنا بزنس جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے انتظامیہ کی بے حسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں معذوروں پر پنجاب پولیس کا وحشیانہ تشدد
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں معذوروں پر پنجاب پولیس کا وحشیانہ تشدد ریاستی دہشت گردی ہے پوری دنیا معذوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے جبکہ پاکستانی حکومت ان پر لاٹھی چارج کر رہی ہے پنجاب پولیس کے اس طرز عمل سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال ، سونت ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر محترمہ شازیہ پروین، سوشو اکنامک اپ لفٹ آرگنائزیشن کے صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب پولیس کی طرف سے نابینا افراد پر لاٹھی چارج اور دہشت سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ہے اور پنجاب کا اقدام بد نامی کا باعث بنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں کہ ایک طرف پوری دنیا معذوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے اور دوسری طرف پاکستان میں معذور وں پر ڈنڈے برسائے جا رہے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک اور افسوس کا مقام ہے ریاستی دہشت گردی کی بھر پور خدمت کرتے ہیں واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو فی الفور ملازمت سے فارغ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل برنالہ کے گائوں کلیاں جنوبی کے درجنوں افراد مسلم لیگ ن چھوڑ کر آل جموں و کشمیر
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونین کونسل برنالہ کے گائوں کلیاں جنوبی کے درجنوں افراد مسلم لیگ ن چھوڑ کر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں شامل آئندہ الیکشن میں مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان اس سلسلہ میں ملک فضل حسین کے گھر ایک میٹنگ ہوئی جس میں شمولیت کی ملک فضل حسین ، ملک خادم حسین، ملک بابر حسین، ملک عاشق، ملک غضنفر، ملک اصغر، ملک نذیر حسین، ملک عابد، ملک نوید ، ملک ندیم،ملک عدیل ، ملک نصیر، ملک ظہیر نے اپنے کنبہ قبیلہ سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا اورکہا کہ پورے حلقہ برنالہ میں اور ہمارے علاقہ امبڑیالہ میں مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ نے بے شمار تعمیر و ترقی کروائی ہمارے گائوں میں پختہ سٹرک تعمیر کروائی بہملی کا نظام بہتر کروایا پختہ گلیاں تعمیر کی ہیں اس کے بعد تعمیر و ترقی کا کام رک گیا ہم ان کی بھائی چارہ کی سیاست اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے متاثر ہو کر آئندہ الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر مرزا محمد شفیق جرال ایڈوکیٹ چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس اور سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر نے کیا مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونیوالوں اور میری حمایت کا اعلان کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میری رواداری کی سیاست اور تعمیر و ترقی کی سیاست سے لوگ متاثر ہو کر مسلم کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں اور میری حمایت کا اعلان کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی حکومت نے اس حلقہ میں بے شمار تعمیر و ترقی کروائی مسلم کانفرنس پورے آزاد کشمیر میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم کی سرپرستی میں اور سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مضبوط ہو رہی ہے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے ریاستی وقار کو بلند کرنے کیلئے تحریک آزادی کو بہتر کرنے کیلئے مسلم کانفرنس کو مضبوط کریں مسلم کانفرنس کی مضبوطی اس علاقہ کی بہتری ہے انہوں نے کہا میں نے اپنی وزارت کے دور میں حلقہ برنالہ میں بے شمار تعمیر و ترقی کے کام کروائے سڑکیں بنوائیں بہملی کا نظام درست کروایا گرڈ اسٹیشن منظور کروایا گرڈ اسٹیشن مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک آزاد کشمیر کی حکومت کی نا لائقی کی وجہ سے کنکشن نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہا مستقبل میں بہت سے لوگ مسلم کانفرنس اور میرے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ آئندہ اس حلقہ سے مسلم کانفرنس الیکشن جیتے گی اور تعمیرو ترقی کا آغاز کیا جائیگا اس موقع پر ریٹائرڈ ڈی ایس پی راجہ محمد صادق خان، راجہ محمد رشید ایڈووکیٹ صدر مسلم کانفرنس حلقہ برنالہ، محمد صادق جرال ایڈووکٹ، راجہ محمد اسلام ایڈووکیٹ، رشید جرال، حاجی طالب حسین، ملک محمد عباس، ملک شاہ جہان، ملک محمد ریاض نے نئے شامل ہونیوالوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب کی عزت و قار کا خیال رکھیں گے اور ہر مشکل میں اپکے ساتھ کھڑے ہونگے انہوں نے تمام مہمانوں کیلئے چائے کا اہتمام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل برنالہ کے گائوں کلیاں جنوبی میں ملک فضل احمد اعوان نے مرزا محمد شفیق جرال
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونین کونسل برنالہ کے گائوں کلیاں جنوبی میں ملک فضل احمد اعوان نے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ چیف آرگنائزر اور سابق وزیر حکومت اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی راجہ محمد صادق کے اعزا ز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیاظہرانے میں محمد صادق جرال ایڈووکیٹ، ملک محمد عباس، ملک شاہجہان، راجہ محمد اسلام ایڈووکیٹ، سینئر صحافی اور وٹالہ ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شبیرحسین مرزا، مرزا محمد رشید جرال آف قلعہ چھپڑ اور ان کے قبیلہ کے لوگ شامل تھے ملک فضل احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ملک فضل احمد نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں بھی میں نے مسلم کانفرنس کا ساتھ دیا اور آئندہ الیکشن میں بھی مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس اور سابق وزیر حکومت کی حمایت کرینگے اور ان کے حق میں بھر پور مہم چلائوں اس موقع پر مرزا محمد شفیق جرال نے ملک فضل احمد اعوان کا شکریہ ادا کی اور کہا کہ ملک فضل احمد اور اعوان ہمارے پرانے ساتھی ہیں انہوں نے کھانے کی دعوت کر کے میری آئندہ الیکشن میں حمایت کا اعلان کیا یہ انکا بڑا احسان ہے۔

Bhimber

Bhimber