بھمبر کی خبریں 25/4/2015

Police Traning Bhimber

Police Traning Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب پولیس کے اہلکاران کی سول کپڑوں میں احاطہ کچہری کے باہر کارروائی چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب ملزم اللہ دتہ کو اٹھا کر لے گئی سول کپڑوں میں جدید اسلحہ سے لیس اور پرائیوٹ گاڑیوں میں پنجاب پولیس کی کارروائی سے خوف و ہراس پھیل گیا شہری کارروائی کو اغواء کی واردات سمجھتے رہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے پرائیوٹ گاڑیوں پر سول کڑوں میں ملبوس جدید اسلحہ سے لیس ضلع کچہری کے باہر کارروائی کرتے ہوئے مختلف چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم اللہ دتہ ساکن ڈھوک للیاں کو تاریخ پیشی سے فارغ ہو کر کچہری سے باہر آتے ہی فوری ایکشن کرتے ہوئے اٹھا کر لے گئی موقع پر موجود شہری نے کارروائی کو اغوا ء کی واردات سمجھتے ہوئے چھڑانے کی کوشش کی تو پنجاب پولیس نے شہریوں پر اسلحہ تان لیا اور دھکے مار کر پیچھے کر دیا اور ملزم کو ٹو ڈی گاڑی میں ڈال کر علاقہ پاکستان کی طرف بھاگ گئے پنجاب پولیس کے پرائیوٹ گاڑی اور سول کپڑوں میں ملبوس ہونے کی وجہ سے شہری اس کو اغواء کی واردات سمجھتے رہے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ پولیس سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس تھی جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم اللہ دتہ کو لیکر گئی ہے اور ہمیں اس کی پیشی اطلاع تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر وریام کیبل نیٹ ورک بھمبر شہر کی ضرورت ہے ضلعی انتظامیہ فریق بننے کی بجائے کیبل چلانے کی اجازت دے کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے اور اس سے کسی کو محروم نہیں کیا جا سکتا کشمیر وریام کیبل نیٹ ورک کو روکنے یا خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھمبر کے نوجوان اور شہری DC آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار بھمبر یوتھ کے راہنمائوں راجہ طاہر طفیل، راجہ حسنین اشتیاق ، چوہدری عاصم محمود، چوہدری کاشف علی، ملک قیصر محمود، ملک ناصر حسین، راجہ کامران کوکب، راجہ زین العابدین، جنید مشتاق، عامر گوجر ، چوہدری محمد عرفان، شاہ نواز، چوہدری شکیل احمد، چوہدری شوکت علی، مرزا شہباز، مرزا طیب، ٹھیکیدار محمد ریاض، راجہ اکرام ، ڈاکٹر عدنان ، سہیل مٹھو، راجہ تیمور الیاس، راجہ محمود فیض ، راجہ بلاول، مرزا محبوب حسین، چوہدری محم ندیم نے میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر میں اچھی اور میعاری کیبل کی اشد ضرورت ہے کشمیر وریام کیبل نیٹ ورک شہری کو اچھی معیاری اور سستی کیبل کی سہولت دے رہے ہیں جس سے شہری فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ مخالفین سے گٹھ جوڑ کر کے ان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں جو قانوناً بھی غلط ہے ہر شہری کو اپنی مرضی کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے اور کیبل ورک کے مالکان نے تمام کوائف مکمل کر کے دئیے ہیں اجازت نامے میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کرنے کی اجازت دینگے انہوں نے کہا کہ اگر کیبل نیٹ ورک میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر ہم ضلع کچہری میں DC آفس کے باہر شدید احتجاج کرینگے اور اپنے حق تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر یوتھ کے نوجوانوں راجہ عابد محمود، چوہدری نوید ، شیخ اللہ دتہ، سلیم بٹ، ملک شہر یار اور یعقوب مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ معروف اتھلیٹس ثاقب بشیر بٹ کو محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ کلچر کی طرف سے کشمیر گیمز 2015 کیلئے بھمبر کی آرگنائزنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین بنانا قابل ستائش ہے ثاقب بشیر بٹ نے بھمبر میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کیا اور میرٹ پر گیمز کے انعقاد کیلئے بھر پور کاوشیں کی اور کھیلوں کے حوالے سے بھمبر کا امیج بہتر کیا اسی وجہ سے بھمبر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت بھی خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے ثاقب بشیر بٹ نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنے حصہ کا کردار ادا کیا ان کی شبانہ روز محنت سے اب بھمبر میں کھیلوں کے ثمرات ملنے شروع ہو گے ہیں ہم ان کو وائس چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی بھر پور صلاحیتیوں سے کھیلوں کے فروغ میں بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Notification Bhimber

Notification Bhimber

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جموں و کشمیر PSF کا مرکزی اجلاس زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہوا جس میں کشمیر آفیئر کی انچارج محترمہ فریال تالپور ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری ریاض احمد، PSF کے چیئرمین سردار ضیاء القمر، سینئر وائس چیئرمین سردار شکور حسین و دیگر PSF کے مرکزی و ضلعی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں محترمہ فریال تالپور کی خصوصی ہدایت پر صدر PSF بھمبر بشارت رضا کی والدہ محترمہ کی بخشش و مغفرت کیلئے چیئرمین PYO صاحبزادہ ذوالفقار علی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو ، سانحہ پشاور کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میں ملک محمد باز اتھلیکٹس چیمئین شپ دوسرے روز بھی جاری رہی ریلے ریس، ہائی جمپ، جیولین تھرو، ہیمر تھرو کے مقابلے ہوئے پینتھر کلب دوسرے روز بھی چھایا رہا تفصیلات کے مطابق محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آزاد کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر گیمز 2015 کے سلسلہ میں ملک محمد باز اتھلیکٹس چیمئین شپ دوسرے روز بھی پائلٹ ہائی سکول گرائونڈبھمبر میں جاری رہی دوسرے دن ریس ، ریلے ریس ، ہائی جمپ، جیولین تھرو، ہیمر تھرو کے مقابلے ہوئے جس میں 200 میٹر ریس میں پائلٹ ہائی سکول ونر جبکہ بھمبر پینتھر کلب رنر اپ، جبکہ ہائی جمپ میں بھمبر پینتھر کلب ونر ، پائلٹ سکول رنرجبکہ 400 میٹر ریس میں پائلٹ سکول ونر جبکہ بھمبر پینتھر کلب رنر، جیولن تھرو میں بھمبر پینتھر کلب ونر جبکہ پائلٹ ہائی سکول رنر، ہیمر تھرو میں بھمبر پینتھر کلب ونر جبکہ پائلٹ سکول رنر، 4×100 ریلے ریس میں بھمبر پینتھر ونر جبکہ پائلٹ سکول رنر رہا ملک محمد باز اتھلیکٹس چیمئین شپ دوسرے روز کے مقابلوں میں مہمان خصوصی سینئر صحافی چوہدری خالد حسین تھے جنہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کھیلوں کی سرگرمیوں انسانی صحت کے ساتھ ساتھ انسانی دماغ کو بھی ترو تازہ کرتی ہیں نوجوانوں کے اندر صبر و تحمل اور برداشت کا مادہ پیدا کرتی ہیں کھیل میں ہار جیت سے بھی انسان بہت کچھ سیکھتا ہے محکمہ سپورٹس نے ضلع بھمبر کے اندر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کروا کر نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع میسر کیا ہے بھمبر کے اندرکھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں خوش آئند ہیں جن شہروں اور علاقوں کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کے نوجوان یوتھ فیسٹیول سے بھر پور استفادہ حاصل کریں شہری بھی اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تا کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں اور منشیات کی لعنت سے نکال کر صحت مندانہ ، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی، معروف پی ٹی ملک محمد باز، فواد حیدر گیلانی، ذیشان مصطفی، ارشد محمود غازی ، محمد یٰسین تبسم، رضوان عارف، پی ٹی سعید، معروف فٹ بالر خان رفتاج اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحصیلدار سماہنی راجہ اقبال انقلابی کو معطل کرنا کرپٹ مافیا کو کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہے حکومت اچھی شہرت کے حامل آفیسران کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنمائوں راجہ وسیم گل، راجہ حامد ناصر، راجہ فواد خورشید نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیلدار سماہنی راجہ اقبال انقلابی نے سماہنی کے اندر کرپٹ اور رشوت خور گرداروں اور پٹواریوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا کرپشن کو روکا جس پر کرپٹ مافیا نے ان کے خلاف جھوٹا ، بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگینڈا شروع کر دیا ہے جس کو بنیاد بنا کر حکومت نے اچھے ، ایماندار تحصیلدار راجہ اقبال انقلابی کو معطل کر دیا یوں حکومت نے ایماندار آفیسر کو معطل کر کے کرپٹ مافیا کو کرپشن کی کھلی چھٹی دے دی ہے انہوں نے کہا کہ راجہ اقبال انقلابی سماہنی میں تعیناتی سے عام غریب آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے جس سے محکمہ مال اور حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوا تھا انہوں نے کہا کہ حکومت تحصیلدار سماہنی کو فی الفور اپنی پوسٹ پر بحال کر کے کرپٹ مافیا کا راستہ روکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔