1988 سے پہلے ریٹائر ہونے والے آرمی سروس مینوں سے نا انصافی کیوںْ

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) 1988 سے پہلے ریٹائر ہونے والے آرمی سروس مینوں سے نا انصافی کیوںْ؟ ہم نے بھی اپنی جانوں پر کھیل کر وطن عزیز کی حفاظت کی اور آج جب ہم بوڑھے ہو گئے تو محکمہ 1988 سے پہلے ریٹائرہونے والے افراد کو کم اور اس کے بعد ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو زیادہ پینشن دے رہا ہے۔یہ امتیازی سلوک بند کیا جائے اور 1988 سے پہلے ریٹائرہونے والے فوجی ملازمین کو بھی وہی مراعات دی جائیں جو بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو دی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ریٹائر فوجی ملازمین نے اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہم بہت مشکل سے گذاراہو رہا ہے اس موقع پر ریٹائرصوبیدارمحمد صادق ،ریٹائرصوبیدارمحمد خان ،ریٹائرصوبیدارطالب حسین، ریٹائرصوبیدار حسین ، ریٹائرصوبیدارمظہرحسین، ریٹائرصوبیدار شریف ، حوالدار فضل حسین، حولدار محمد تاج موجود تھے۔