بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ مظلوم عوام کو انصاف دلانے ،حقدار کو حق دلانے اور ظلم اور انصافی کیخلاف جنگ کیلئے لڑتا ہوں اگر آج میں الیکشن لڑنا چھوڑ دوں تو بھمبر میں فوراً کوٹلہ کا نظام نافذ ہو جائے کسی لہ عزت محفوظ نہ رہے چار دیواری کا تحفظ ختم ہو جائے الیکشن اپنی والدہ کے حکم پر صرف اور صرف مظلوم کی دادرسی کیلئے لڑتا ہوں الیکشن میرا کاروبار نہیں بلکہ مظلوم کی دادرسی کرنے کا ایک ذریعہ اور مشن ہے ان خیالات کااظہار آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر چوہدری انوار الحق نے طارق فاروق کے گڑھ موہڑا بھاٹا کھڈوڑہ میں عظیم الشان کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری انوالرالحق نے کہاکہ بلا تحصیص اس بات کہ کوئی مجھے ووٹ دیتا ہے یا نہیں پر مظلوم کا ساتھی ہوں اور ظالم چاہے میرا کتنا بڑا سپورٹر ہی کیوںنہ ہو اس کی مدد بالکل نہ کرتا ہوں اور نہ کروں گا لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے دھوکہ دیکر ووٹ نہیں لینا چاہتا صاف ستھرے بلیک میلنگ سے پاک ووٹ لوں گا کسی کی مجبوری بے بسی سے فائدہ نہیں اٹھاتا عزت اور غیرت کی سیاست کرتا ہوں عزت سے ووٹ مانگتا ہوں اور میری ہر میٹنگ کے بعد ایک ہی دعا ہے کہ اے اللہ جو شخص حلقے کی عوام اور ریاست کے حقوق لہ جنگ لڑنے کیلئے سب سے موزوں اور اہل ترین شخص ہے وہ چاہے میں ہوں یا میر ا کوئی مد مقابل اس کی کامیابی کیلئے آسانیاں عطا فرما میرااس امر پر یقین ہے کہ کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جس کو کامیاب کروانا ہوتا ہے عوام کے دل اس کیلئے نرم کر دیتا ہے موہڑا بھاٹا سے گزشتہ انتخابات میں مجھے صرف چند ووٹ ملے تھے آج پورے کا پوراگاؤں میرے ساتھ ہے یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت آ گئی ہے عوام کا اور میرا رشتہ میرے والد محترم کے پیار ،محبت اور عشق کا رشتہ ہے انشاء اللہ آخری سانس تک اس کو نبھاؤں گا میرے والد کی عمر بھرکی جدوجہد بھی ظالم کیخلاف مظلوم کی حمایت کی تھی اور میں بھی اس مشن پر گامزن ہوں جہاں تک نوکریوں کا تعلق ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد کم ازکم اپنے حلقہ انتخاب میں مکمل میرٹ قائم کر وں گا کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دوں گا رزق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اللہ تعالیٰ کے کاموں میںمداخلت شرک ہے جو ظلم عظیم ہے ظلم کا حصہ نہیں بنوں گا اگر گزشتہ زدنگی میں اس طرح کی کوئی غلطی کی بھی ہے تو اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے آئندہ ازالہ کروں گا ترقیاتی کام آپ کا حق ہے اور یہ حق آپ کو دہلیز تک پہنچا کر رہوں گا میرے اوپر یا میرے کسی بھی کارکن کے اوپر کرپشن اور بد عنوانی کا کوئی ثبوت نہیں عوامی سکیموں سے دیے گئے فنڈ عوام کا حق ہیں اور یہ حق ان تک پہنچانامیری ذمہ داری اور فرض ہے اس میں نہ توکوئی کوتاہی کی ہے اور نہ کرونگا اس سے قبل بھاٹا کھڈوڑہ پہنچنے پر چوہدری انوارالحق کا شاندا راستقبال کیا گیا اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انکو ہار وں سے لاد دیا گیا تقریب سے چوہدری ریاض احمد ،چوہدری پرویز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 1996سے لیکر آج تک چوہدری طارق فاروق کا ساتھ دیا لیکن مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا چوہدری انوا رالحق کی جرات مندانہ سیاست ،علم دوستی اور مظلوم کا ساتھ دینے کی سیاست سے متاثر ہو کر تمام گاؤں نے متفقہ طور پر چوہدری انوارالحق کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور انشاء اللہ متفقہ طور پر ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے تقریب میں چوہدری فضل الرحمن ،چوہدری عبدالرحمن ،حاجی محمد صدیق ،چوہدری امانت علی ،چوہدری محمد اکرم ،چوہدری حق نواز ،چوہدری پرویز اختر ،چوہدری مطلوب حسین ،چوہدری عبدالرؤف ،چوہدری مقصود احمد ،چوہدری امانت علی ،چوہدری لیاقت حسین ،حاجی محمد اسلم ،چوہدری محمد آصف،چوہدری عمران حسین،چوہدری ابرار احمد ،چوہدری ظہیر اقبال ،چوہدری محمود حسین ،چوہدری فاروق حسین ،چوہدری خورشید احمد ،چوہدری جاوید اقبال،چوہدری غزن ،چوہدری نعیم ریاض ،چوہدری وسیم چوہدری فہیم ریاض ،چوہدری وقار خادم ،چوہدری اختشام علی،حاجی انصر حسین ،چوہدری صحبت علی ،راجہ زاہد کگھر ،چوہدری الطاف حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی اور چوہدری انوا رالحق کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بلا تحصیص ذات و برادری کام کررہا ہوں بھمبر شہر قدیم کاروباری گھرانے کا چشم و چراغ ہوں میرے والد محترم کو شہر کے پہلے چیئرمین بلدیہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر عوام کے غیض و غضب گھبرا کر میری ذات پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں 1985سے لیکر 2015تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے شہر میں ترقیاتی کام نہیں کرواسکے جتنے میں نے گزشتہ ایک سال سے بھی کم عرصہ میں ایڈمنسٹریٹر شپ میں کروا دیے ہیں میری کارکردگی سے متا ثر ہوکر لوگ چوہدری انوار الحق اور راجہ ذوالقرنین خان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں جس سے گھبرا کر چوہدری طارق فاروق سٹھیا گئے ہیں ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر راجہ شاہد انور خان نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کیا انہوںنے کہاکہ کل تک راجہ ذوالقرنین خان اور راجپوت برادری کو گالیاں دینے والے نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو آج برادری ازم کا خاتمہ یاد آرہا ہے طار ق فارو ق ایک راجپوت کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بننا گوارہ نہیں اور اس کو میری ایڈمنسٹریٹر شپ ہضم نہیں ہو رہی لیکن میں قیادت کے بھرپور اعتماد کیساتھ اپنی تعمیروترقی کی کارکردگی جاری رکھوں گا راجہ شاہد انور نے کہا کہ طارق فاروق کو چیلنج دیتا ہوں کہ شہر کی تعمیروترقی پر وہ اپنے 30سالہ دور اقتدار اور میرے ایک سال سے کم دور ایڈمنسٹریٹر شپ پر مجھ سے مناظرہ کرکے دیکھ لیں راجہ شاہد انور نے کہاکہ بھمبر شہر کا سب سے بڑا ٹیکس دہندہ اور کاروباری ہوں سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کرواتا ہوں انہوںنے کہاکہ احتساب بیورو میں کیس طارق فاروق کیخلاف ہو امیرے خلاف نہیں جعلی تعمیر وترقی کے نام پر اپنی اور اپنے خاندان کی پرورش نہیں کی ذاتی کاروبار سے رزق حلال کماتے ہیں اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا ہے جس سے متاثر ہوکر شہر کے لوگ آج ہمارے ساتھ آرہے ہیں انشاء اللہ تعمیر وترقی کا مشن جاری رہے گا اور الیکشن میں چوہدری انوار الحق کی کامیابی یقینی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری انوارالحق کی کامیابی کیلئے تمام وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیںگے عزت نفس کی سیاست شرافت ،محبت ،بھائی چارے ،امن علم دوستی ،تعمیر وترقی کی سیاست چوہدری صحبت علی کی پہچان اور خاصا تھا چوہدری انوارالحق اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کر اپنے والد کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں حلقہ بھمبر کے عوام دھوکہ دہی لڑائی ،جھگڑے اور غنڈہ گردی کی سیاست سے تنگ آکر چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار حلقہ بھمبر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کسچناتر کے ذیلدار چوہدری مختار احمد نے اپنے خصوصی بیان میں کیا ذیلدار چوہدری مختار احمد نے کہاکہ ہم گزشتہ 20سالوں تک چوہدری طارق فاروق کا ساتھ دیا لیکن چوہدری چوہدری طاروق فارو ق نے سخت مایوس کیا آج وہ کہہ رہے ہیں کہ ذیلدار مختار احمد کیساتھ عوام نہیں ہے کل جب میںان کے ساتھ تھا تو کہتے تھے کہ ذیلدار مختار کے پاس 1000ووٹ ہیں آج جب ان کو خاندان ،کنبے قبیلے سمیت خیر آباد کہہ دیا ہے تو کہتے ہیں کہ ذیلدار اکیلا ہے 999لوگ کہاں چلے گئے ہیں انشاء اللہ الیکشن والے دن اگر دن کو تارے نظر آئیںگے اور پولنگ اسٹیشن اور علاقہ کسچناتر کا رزلٹ ثابت کر دے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں عوام دھوکہ دہی ،لوٹ کھسوٹ ،غنڈہ گردی سے تنگ ہیں اور طارق فارو ق کا ساتھ چھوڑ کر جوق در جوق انوارالحق کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئندہ الیکشن میں قانون ساز اسمبلی آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر میں کشمیر فریڈم موومنٹ کارکنان کی آراء کی روشنی میں آئندہ کی پالیسی کا اعلان کرے گی اس لیے کارکنان کسی دیگر سیاسی جماعت یا کسی بھی امیدوار کی حمایت کا اعلان نہ کریں الیکشن شیڈول کے اعلان تک اور مرکزی سیکرٹریٹ کشمیر فریڈم موومنٹ سے جاری پالیسی بیان تک دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر تمام کارکنان کار بند رہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئرخالد پرویز بٹ نے آزادکشمیر میں آئندہ ہونے والے اسمبلی الیکشن کے بارہ میں بریفینگ دیتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر ،یورپی زون ،سعودی عرب اور یو اے ای سے کارکنان کی آراء پہنچ چکی ہیں اب برطانیہ اور آزادکشمیر کے کارکنان کی آراء مکمل ہونے پر الیکشن پالیسی 2016جاری کر دی جائے گی انہوںنے کہاکہ موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ آزادکشمیر میں سابقہ تسلسل ہی جاری رہے گا آزادکشمیر کے اقتدار اعلیٰ کی آزادی ممکن نظر نہیں آ رہی کیونکہ تمام اقتدار پرست جماعتیں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں مسلم لیگ ن نوازشریف ،تحریک انصاف عمران خان،پپپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور ،مسلم کانفرنس افواج پاکستان اور جماعت اسلامی آزادکشمیر سراج الحق وجماعت اسلامی پاکستان کے گیپ الاپ رہی ہیں آزادکشمیر کے با اختیار اقتدار اعلیٰ کی بحالی کی بات کوئی نہیں کر رہا غصب شدہ عوامی حقوق کی بحالی کی بات کوئی نہیں کر رہا رعوام کی حکومت عوام کیلئے دیوانے کا خواب نظر آرہا ہے کشمیر کونسل حکومت کے ماتحت آزادخود مختار حیثیت دینے کی بات کوئی نہیں کر رہا کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آزادکشمیر کی موجودہ تمام سیاسی قیادت غلامی کی طوالت کی ذمہ دار ہے یہ صرف خوشآمد اور چاپلوسی کرکے آذادکشمیر کے وسائل کی بندر بانٹ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ہم آذادکشمیر کے اقتدار اعلیٰ کی بات کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان سے کشمیر خارجہ افیئرز کو کشمیری عوام کے تابع کرکے آزادخود مختار کشمیر پالیسی ترتیب دینے کی بات کرتے ہیں آزادکشمیر کے بااختیار اور وسائل کو آزادحکومت کے کنٹرول میں لینے کیلئے اقتدار اعلیٰ کی آزادی بات کرتے ہیں ہم کشمیر کو پاکستان کی کو آبادیاتی نہیں بلکہ Equal stateکی بات کرتے ہیں ہم کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صاف شفاف ،غیر مشروط اور غیر محدود حق خودارادیت کو ہی سمجھتے ہیں اس لیے ہماری جدوجہد اصولی ہے اور اصولی جدوجہد کیلئے ہم سیاسی ،اخلاقی ،سفارتی ہر محاذ پر کوشش جاری رکھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہر کی معروف سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیت راجہ عطاء المنعم خان نے کہاہے کہ بھمبرشہر کی تعمیروترقی ،صفائی و ستھرائی کا سہرا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے سر ہے راجہ شاہد انور نے ایک سال سے کم عرصہ میں بلاتفریق ریکارڈ تعمیراتی کام کروائے کچھ لوگوں کو شہر کی تعمیر وترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے بلا جواز تنقید کررہے ہیں راجہ شاہد انور خان کو راجپوت ہونے کی سزا دی جارہی ہے 2001میں ہمارے قائد راجہ محمد ذوالقرنین خان سے بے وفائی اور جاٹ ازم پر ووٹ حاصل کرنے والے آج کس منہ سے راجپوتوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے اپنے محسن راجہ محمد ذوالقرنین خان سے دغاکیا وہ راجہ فاروق حیدر خان کو بھی معاف نہیں کرینگے انہوںنے کہاکہ ممبراسمبلی اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے واویلا کررہے ہیں مگر بھمبر کی عوام کو کھریاور کھوٹے کی خوب پہچان ہے حلقہ ایل اے 7کے عوام نے راجہ محمد ذوالقرنین خان کے نامزد امیدوار چوہدری انوارالحق کے حق میں فیصلہ دے دیاہے انشاء اللہ آمد الیکشن میں حلقہ بھر کی راجپوت برادری چوہدری انوارالحق کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پا کستا ن تحر یک انصاف کے چیئر مین عمر ان خا ن کی بھمبر آمد کے موقع پر حلقہ LA7کی قد آور سیاسی شخصیت کی پا کستا ن تحر یک انصاف میں شمو لیت کے امکا نا ت تفصیلا ت کے مطا بق 19مئی کو عمران خا ن بھمبر میں تحر یک انصا ف کے بڑ ے جلسہ عا م سے خطا ب کر ینگے معتبر ذرا ئع سے معلو م ہوا ہے کہ حلقہ ایل اے7بھمبر سے آزاد امیدوا ر اسمبلی راجہ امتیاز پا کستان تحر یک انصا ف آزادکشمیر میں با ضا بطہ عمرا ن خا ن کی مو جودگی میں اعلا ن کر ینگے اس سلسلے میںرا جہ امتیاز احمد خا ن نے اپنے قر یبی سا تھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے گر ین سگنل ملنے پر راجہ امتیاز احمد خا ن پا کستا ن تحریک انصا ف میں با ضا بطہ شمو لیت اختیار کر ینگے ان کے پا کستان تحر یک انصا ف میں شمو لیت کر نے سے پا رٹی حلقہ ایل اے سا ت بھمبر میں مضبو ط اور فعال ہو سکتی ہے اور دوسر ی جما عتوں کے امیدوا روں کیلئے کڑ امتحا ن ثا بت ہو سکتا ہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیشنل بنک آف پا کستان بھمبر میں عر صہ دراز سے سٹا ف کی کمی کیوجہ سے عوام ذلیل وخوا ر ہو نے لگے مہینہ بھر فرا ئض منصبی ادا کر نے کے بعد جب ما ہ بعد تنخواہ کیلئے جا ئو تو بھیک منگوں جیسا سلوک کیا جا تا ہے اسٹیٹ بنک آف پا کستا ن کے کا ن پر جوں تک نہ رینگی تفصیلا ت کے مطا بق نیشنل بنک آف پا کستا ن بھمبر جہاں پر تما م سر کاری محکمہ جا ت بمعہ پا کستا ن آرمی کے ملازمین کی ما ہانہ تنخوا ہیں آزادکشمیر کے ملازمین کی پینشن اور اولڈ ایج بینفٹ کی مد میں رقم وصول کی جا تی ہے اس کے علاوہ بجلی ،ٹیلی فو ن کے بل اور یو نیو رسٹی کے طلبا وطا لبا ت کی فیس اور ٹر یفک چا لا ن اور سپو رٹ کے حصول کیلئے فیس بھی یہاں کی جا تی ہے اور لو گ اپنے ذاتی پرا ئیو یٹ اکا ونٹ ہو لڈر بھی اپنے لین دین کیلئے بنک میں آتے ہیں نیشنل بنک بھمبر میں فیلڈ عملہ کی کمی کیو جہ سے عوام کو آئے روز مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے بنک میں بعض اوقا ت مہینے کی پہلی تا ریخوں میں اتنا زیادہ رش ہو جا تا ہے کہ بنک میں آئے روز لو گوں کی لمبی قطا ر یں بنک کے اندر اور بنک کے با ہر مین سڑ ک پر لگ جا تی ہے کئی کئی گھنٹے انتظا ر کر نے کے بعد لو گوں کی با ری آتی ہے نیشنل بنک کے اسٹا ف کیو جہ سے عوام کی مشکلا ت میں د ن بد ن اضا فہ ہو نے لگا عوام نے منیجر نیشنل بنک بھمبر اور بنک کے متعلقہ ہا ئیر اتھا رٹی میر پو ر ریجن سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ بنک میں عملہ کی کمی کو پورا کیا جا ئے تا کہ عوام کا قیمتی وقت بچ سکے اور عوام کو اپنے لین دین میں جو مشکلا ت درپیش آرہی ہیں ان میں بھی کمی واقع ہوسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 19 مئی کا پا کستا ن تحر یک انصا ف آزادکشمیر کا بھمبر میں جلسہ تا ریخ ساز کا میا بی حاصل کر ے گا پا کستا ن تحریک انصا ف کے ہزاروں کا رکنا ن اس میں شمو لیت کرکے یہ ثابت کر یں گے بھمبر قائد تحر یک عمرا ن خان اور قا ئد کشمیر بیرسٹر سلطا ن محمود چو ہدر ی کے چا ہنے وا لوں کا گڑ ھ ہے ان خیا لا ت کااظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف آزادکشمیر کے مر کز ی را ہنما ئوں چو ہدری عبد الر وف کا شر ،چوہدری ریاض احمد ،چو ہدر ی مر ید حسین ،را جہ عدنا ن پرو یز ،اور چو ہدر ی اصغر گھوٹاں نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کی تا ریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ 19مئی کو منعقد ہو رہا ہے کا رکنا ن جلسے کی کا میا بی کیلئے بھر پور محنت کر رہے ہیں بھمبر کی تینوں نشستوں پر تحر یک انصا ف کے امیدوار بھاری اکثر یت سے کا میا ب ہو نگے ۔۔