بھمبر کی خبریں 13/3/2015

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر سماہنی روڈ پر چلنے والے اوور لوڈ ڈمپر سٹرک کی تباہی کا باعث بننے لگے نو تعمیر شدہ سٹرک مختلف جگہوں سے بیٹھنے کیساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ کی شکار قومی خزانے کو کروڑوں کی پھکی لگنے کا خدشہ عوامی حلقوں کا اوور لوڈ دمپروں کیلئے کانٹا نصیب کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر سماہنی روڈ کے فیز ون اور فیز ٹو کی نو تعمیر شدہ سڑک جس کی تعمیر ہوئے ابھی چھ ماہ ہی گذرے ہیں کہ بھمبر سماہنی روڈ پر کنسٹرکشن میٹریل لے جانے والے ڈمپر اپنی کیپسٹی سے زیادہ لوڈ ڈال کر سٹرک کی تباہی میں حصہ ڈال رہے ہیں روڈ پر چلنے والے ڈمپر اکثر اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں پر الٹ کر بھی سرکوں کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں بھمبر کے عوامی حلقوں نے 6 ماہ قبل ہی تعمیر ہونیوالی سڑک کی ڈمپروں کی اوورلوڈنگ کے باعث ٹوٹ پھوٹ پراظہار تشویش کرتے ہوئے کانٹا نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ڈمپر اوور لوڈنگ نہ کر سکیں اور سڑک کو نقصان پہنچانے سے بچایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف میرپور ڈویژن کے صدر چوہدری عمر لطیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بحالی کے بغیر بد امنی اور بد عنوانی سے نجات نہیں ملے گی کراچی میں نائن زیرو پر ہونیوالی کارروائی قابل تحسین ہے کراچی میں بلا تفریق آپریشن ہونا چاہیے بدامنی اور دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں صحافیوں سے ایک نشست کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلد ہی آزاد کشمیر کی مقبول ترین جماعت ہو گی تحریک انصاف کئی دہائیوں سے قابض اقتدار پرست مافیا کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آئی ہے اور اقتدار خالصتاً نچلی سطح پر منتقل کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ میرپور میں انشاء اللہ 29مارچ کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا 25 مارچ کو عمران خان کا میرپور میں تاریخی جلسہ ہو گا جو آزاد کشمیر کی تاریخ کو نیا موڑ دے گا اور انشاء اللہ تحریک انصاف کا انقلاب آزاد کشمیر میں بھی جلد ہی رقصاں ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کیلئے رضا ربانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انکا بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ بننا خوش آئند ہے انکے چیئرمین سینٹ بننے سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دیرنیہ مخلص اور نظریاتی سینئر راہنما رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ بنوا کر آصف علی زرداری نے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں رضا ربانی کا چیئرمین سینٹ بننا آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل ہے ملک کے اندر جمہوری تسلسل بھی پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کے مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی پیپلز پارٹی ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انکا بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہونا پیپلز پارٹی ملک اور جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے اس سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط و مستحکم ہو گی اور اس کے پورے ملک کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی طاقت کے ذریعے اقتدار حاصل کرتی ہے پیپلز پارٹی نے کبھی بھی چور دروازے سے اقتدار حاصل نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور کا ضمنی الیکشن میں بھی فتح پیپلز پارٹی کا مقدر ہو گی آزاد خطے میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے تین سالوں کے اندر حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے پیپلز پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر نہ صرف ضمنی الیکشن بلکہ آمدہ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کراچی میں بلا تفریق آپریشن پوری پاکستانی قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کراچی کو جرائم پیشہ اور دہشت گردوں سے پاک کیا جائے حکیم سعید، صلاح الدین اور بابر ولی کے قاتلوں کا نائن زیرو سے گرفتار ہونا ایم کیو ایم کا شرمناک فعل ہے ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت ہے اس پر پابندی لگائی جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر راجہ مسعود اقبال آف پنجیڑی نے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جہاں پر سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگ ، بھتہ خوری کے نام پر معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے بھتہ کیلئے بے گناہ قیمتی انسانوں کا قتل عام کیا گیا حکیم سعید، صلاح الدین ، بابر ولی اور ظاہرہ شاہ کی قاتل ایم کیو ایم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام قومی سلامتی کے ارادوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کے اندر بلا تفریق آپریشن ہونا چاہیے مسلح ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے اوپر پابندی عائد کی جائے تا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے امن و امان قائم کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ فرزانہ یعقوب آج ایک روزہ دورے پر بھمبر پہنچیں گی وزیر بننے کے بعد انکا بھمبر کا پہلا دورہ ہو گا دورے کے دوران سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف پراجیکٹس کا وزٹ کرینگے تفصیلات کے مطابق آزاد حکومت کی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں محترمہ فرزانہ یعقوب آج ایک روزہ دورے پر بھمبر آئینگی اپنے دورے کے دوران بھمبر میں سونت ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذور بچوں کے چلنے والے سکول صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور انجمن دوست فلاح و بہبود کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں چلنے والے فری چنار ڈائیلاسز سنٹر کا وزٹ کرینگے اس موقع پر آزاد کشمیر NGO کوآرڈنیشن کو نسل کے جنرل سیکرٹری چوہدری اظہر اقبال بھی انکے ہمراہ ہونگے یاد رہے کہ وزیر حکومت بننے کے بعد محترمہ فرزانہ یعقوب کا بھمبر کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) PYO کے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر کا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر تعینات ہونا انکی پارٹی خدمات کا اعتراف ہے ضلع بھمبر کے پیپلز پارٹی اور یوتھ کو منظم اور مضبوط کرنے میں موصوف کا کلیدی کردار ہے نظریاتی ورکر کو ایڈجسٹ کرنا خوش آئندہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع بھمبر کے صدر چوہدری صابر حسین، PSF کے ضلععی جنرل سیکرٹری علی عمیر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے عمر ریاض ساگر کی پارٹی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انکو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر کے عہدے پر تعینات کیا ہے جس سے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو حوصلہ ملا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ عمر ریاض ساگر جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

Bhimbar

Bhimbar