بھمبر کی خبریں 4/6/2016

Jamat Islami

Jamat Islami

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میں اور میرے بیٹے چوہدری انوار الحق کیساتھ ملکر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے سیاست میں عملی زندگی کا آغاز سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم اور سابق ممبر اسمبلی چوہدری محمد اشرف مرحوم کیساتھ شروع کیا سیاست میں محبت ،امن ،بھائی چارے اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا میرے بیٹے راجہ علی کو ایک سازش کے تحت گرفتار کروایا گیا اس سے نہ ہمارے ضمیر خریدے جاسکتے ہیں اور نہ ہی ہمارے حوصلے پست کیے جا سکتے ہیں کل بھی چوہدری انوارالحق کیساتھ تھے اور آج بھی انکے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں ان خیالات کااظہار سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان نے گڑھا رحمن میں چوہدری محمد اسلم کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا میٹنگ سے میزبان تقریب چوہدری محمد اسلم ،راجہ قیصرذوالقرنین ،،چوہدری واجد الرحمن دھبکی ،صوبیدار محمد بوٹا ،چوہدری خالد حسین ،چوہدری قربان حسین ،چوہدری نوید چٹا نے بھی خطاب کیا راجہ محمد ذوالقرنین خان نے کہاکہ میں خرابی صحت کی وجہ سے الیکشن کمپین نہیں کر سکا جس کا مخالفین نے پروپیگنڈہ شروع کر دیا میں ان پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہمارا اور چوہدری صحبت علی خاندان کا اتحاد نسلوں تک چلے گا انہوںنے عوام سے کہاکہ آپ الیکشن میں ایماندار ،محب وطن اور عزتوں کے رکھوالوں کا چناؤ کریں انہوںنے کہاکہ ہم سب بھائی ہیں میں نے سیاست میں ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور سردار سکندر حیات خان کے کہنے پر عراق میں اپنا کاروبار ختم کرکے الیکشن میں حصہ لیا اور آج تک اپنانقصان کیا انہوں نے شاندار میٹنگ کروانے اور استقبال کرنے پر میزبان تقریب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہاکہ غریب آدمی کی سب سے قیمتی چیز ایمان اور غیرت ہوتی ہے پیسوں، ٹوٹی نلکے سے حلقہ کے غیور عوام کے ضمیر نہیں خریدے جاسکتے فریق مخالف کرپشن اور کشمیر کونسل پیسوںسے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرر ہے ہیں مگر اللہ تعالیٰ نے مخلوق خدا کے دل موڑ دیے ہیں گڑھا رحمن کے پروگرام کو فیل کرنے کیلئے مخالفین نے پیسوں سے غیور عوام کے ضمیر خریدنے کی کوششیں کیں جسے گڑھا رحمن کی عوام نے مسترد کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ آج کل خونی رشتے بھی 5سال تک چل سکتے مگر اللہ کے فضل وکرم سے ہمارا اور راجہ محمد ذوالقرنین خان کا اتحاد 16سال سے چل رہا ہے درمیان میںمشکل وقت بھی آیا اپنے دھڑے کو زندہ رکھنے اور عوام کی خدمت کی خاطر الیکشن لڑنے کا ااعلان کیا آج دنیا کے ہر کونے میں ہماری کامیابی کی آواز خدائی آواز بن چکی ہے جس میں میری کوئی اہلیت نہیں بلکہ اللہ کا کرم اور عوامی ردعمل ہے یہ پہلا الیکشن ہے جس میں میرے پاس ذاتی گاڑی بھی نہیں گزشتہ 3ماہ میں میرے ایمان اور توکل میں جسطرح اضافہ ہوا ہے وہ گزشتہ 42سالو ں میں بھی نہیں ہوا عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں یہ اللہ کا کرم ہے انسان اپنے معاملات جب اللہ پر چھوڑ دیتا ہے تو پھر اس کی رحمتیں برسنا شروع ہو جاتی ہیں قبل ازیں راجہ محمد ذوالقرنین خان ،چوہدری انوار الحق ،راجہ قیصر ذوالقرنین ،چوہدری محمد یوسف درائیاں اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ راجہ شاہد انور خان کا گڑھا رحمن آمد پر شاندار استقبال کیا گیا انہیں ہار پہنائے گئے اور ایک لمبے جلوس کے ہمراہ جلسہ گاہ لایا گیا اس موقع پر چوہدری محمد اسلم ،چوہدری عبدالرحمن ،چوہدری محمد حسین ،چوہدری غلام حسین ،چوہدری فضل حسین، چوہدری محمد حنیف ،چوہدری بشیر ،چوہدری شبیر ،چوہدری عبدالرحمن ،چوہدری ارزم اقبال ،چوہدری ناصر اقبال نے مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر راجہ محمد ذوالقرنین خان اور چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے میدوار اسمبلی حلقہ نمبر 7 ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے سماہنی چوک میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دیں گے تو غریب لوگوں کے علاج کے لیے ایسا ہسپتال دیں گے جو نام کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نہیں ہو گا بلکہ اس ہسپتال کو ہم قومی معیار کا ایسا نظام دیں گے کہ یہاں پر غریب کا علاج مفت ہو گا۔تعلیمی نظام ایسا دیں گے کہ لوگ اپنے بچوں کو بھمبر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کروانے پر فخر محسوس کریں گے۔سماہنی چوک میں منعقدہ اس جلسہ سے جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے امیر چوہدری امجد یوسف، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد خلیل ایڈوکیٹ، سابق امیر ضلع بدر حسین ایڈوکیٹ، امیر حلقہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن ، امیر شیہر چوہدری محمد علی اختر،ڈاکٹر عطاالرحمٰن،مرزا انعام الحق،محمد عثمان غنی اور حافظ محمد الیاس مرزا نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا بھمبر میں تعمیر و ترقی کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں۔لیکن بھمبر کی سڑکیں اس بات کی گواہ ہیں کہ درجنوں سال گذر گئے ان کھنڈرات نما سڑکوں پر لوگوں کی ٹرانسپورٹ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ووٹ دے دو گلی پکی کروا لو، نلکا لے لو، ووٹ دے دو،شرم و حیا اس قیادت کو چھو کر بھی نہیں گذری۔لوگوں کے ضمیر کی بولیاں لگا کر حکومت میں پہنچنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری مجد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظالموں کے خلاف مظلوم کے ساتھ ہیں ۔ہر چوک و چوراہے میں غریب اور مظلوم کے ھق کی بات کریں گے۔ظلم و نا انصافی کی اس اندھیری رات سے سویرا اللہ کی تائید سے صرف دیانت دار قیادت ہی طلوع کر سکتی ہے۔جو صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ظلم اور کرپشن کے نظام کو ختم کیے بغیر عمل کا نظام قائم ہو سکتا ۔اس کے لیے تبدیلی کی جدو جہد کو تیز کرنا ہو گا۔عوام کو بتانا ہو گا کہ اگر آپ آنے والی نسل کو دربدر ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کو کو ووٹ دیں وگرنہ موجودہ قیادت تو ملکی وسائل کو لوٹ کر اپنی نسلوں کو مالا مال اور عام آدمی کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔حکومتی محکموں مین تباہی کے ذمہ داری ہمارے منتخب سیاستدان ہیںجو نسل در نسل اقتدار پر قابض ہیں۔اگر ان اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرا دی جائے تو ریاستی ڈھانچہ مضبوط ہو سکتا ہے۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے ہاتھ کھڑے کر کے کے جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کی عزم تعمیر موٹر سائیکل ریلی کا آغاز جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن آفس سے ہوا۔ریلی کے آغازسے قبل مرکزی دفتر میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ مرکزی ریلی سے قبل بھمبر شہر کی تینوں وارڈز سمیت بھمبر رجانی، سیرلہ، نکہ تھلہ ، سوکاسن، پنڈی، جہونجہ، بڑہنگ، برسالی اور مغلورہ سے نوکوان اپنے موٹر سائیکلوں پر ریلی میں شرکت کے لیے بھمبر پہنچے ۔ ریلی کی قیادت امیدوار اسمبلی ڈاکٹر ریاض احمد مرزا ،ضلعی امیر امجد یوسف،ڈاکٹر عبدالرحمٰن،راجا رضوان زمان،چوہدری محمد اکبر، راجا محمد رفیق،مرزا انعام الحق،چوہدری فریداحمد، سید ذیشنان اور حافظ فرخ بشیر نے کی۔ریلی کوٹھی موڑ، میرپور چوک، سماہنی چوک،چوک منہاساں،لاری اڈہ،میلاد چوک میں شاندار استقبال کیا گیا۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق جماعت اسلامی کی ریلی کا شمار بھمبر میں نکلنے والی ریلیوں کے ہم وزن تھا جبکہ ریلی دوسری موٹر سائیکل ریلیوں سے زیادہ منظم تھی۔ریلی کو کامیاب بنانے میں جماعت اسلامی یوتھ بھمبرکے عہدیداران کا بڑا ہاتھ تھا۔ریلی جب سماہنی چوک پنڈال میں پہنچی تو امیر شہر چوہدری محمد علی اختر نے کارکنان کا استقبال کیا۔پنڈال میں کرسیاں کم پڑ گئیں۔جبکہ شرکاء ریلی ڈاکٹر ریاض مزا کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ سائونڈ سسٹم کے ذریعے جیتے گا اس بار ترازو اور پکڑو پکڑو چور پکڑو کے ترانے بجتے رہے۔