بھمبر کی خبریں 12/7/2016

Kashmir Press Club

Kashmir Press Club

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر ووزیر ہاوسنگ آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 5 برنالہ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یونین کونسل ملوٹ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پانچ سال عوام کی بلا تخصیص خدمت کی ہے حلقہ برنالہ میں ریکارڈتعمیروترقی کے کام کروائے پہلے بھی حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کیا آئندہ بھی مایوس نہیں کریں گے پانچ سال حلقہ برنالہ کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے لوٹے اور سیاسی یتیم پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے شیر پنجرے میں بند اور گھوڑا بے بس و لا چار ہو چکا ہے انشاء اللہ21 جولائی کو فتح پیپلز پارٹی کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں تھوڑے دن باقی ہیں پیپلز پارٹی پورے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر اپنی کارکردگی کی بنا ء پر عوامی عدالت میں جا رہی ہے انتخابی مہم عروج پر ہے پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں بلخصوص کشمیری قوم کو ایک پڑھی لکھی باشعوورقوم بنانے کے لئے یونیورسٹیز اور کالجز کا قیام اور سکولوں کی اپ گریڈیشن ایک عظیم کارنامہ ہے جس کی مثال آزاد کشمیر کی تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ میں بلا تخصیص پینے کے پانی کے منصوبے ،تعلیمی اداروں کے قیام نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہسپتالوں کے قیام سمیت حلقہ بھر میں سڑکوں کے جال بچھائے جس سے متاثر ہو کر آج حلقہ کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں اور میرے قافلے میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں یونین کونسل ملوٹ میرا دل ہے اور میری دھڑکن ان کے ساتھ دھڑکتی ہے آج بھی یونین کونسل ملوٹ کے عوام نے جو پیار محبت اور عزت دی اس کی قیمت نہیں چکا سکتا پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں نئے شامل ہونے والوں کو جائز عزت و مقام دینگے اور انھیں مایوس نہیں کرینگے دریں اثناء اس موقع پر یونین کونسل ملوٹ کے سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ نون اور مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) راجہ رزاق احمد خان اور راج خوشنود اعظم کی امیدوار اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ سماہنی راجہ مقصود احمد خان کے حق میں دستبرداری ایک بڑا سیاسی اور تاریخی فیصلہ ہے جس سے حلقہ سماہنی میں راجہ مقصود احمد خان کی جیت یقینی ہو چکی ہے گذشتہ 10 سالوں سے اہلیان حلقہ سماہنی کے اعصاب پر مسلط ٹولے کا یوم حساب اب قریب آ چکا ہے راجہ مقصود احمد خان شرافت روادری کے پیکر اور تعمیرو ترقی کے نشان ہیں عوام کے حقوق کا برپور تحفظ کریں گے ن لیگ کی قیادت کے بھی شکر گذار ہیں جنھوں نے حلقہ سماہنی کی سیاسی قیادت کو یکجاکر دیا ہے ان خیالات کا اظہار بنڈالہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید اکبر نے بھمبر میں میڈیا کے نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ سماہنی میں مسلم لیگ نون کی قیادت نے ایک پیج پر اکھٹے ہونے کا جو فیصلہ کیا اس سے حلقہ سماہنی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی ہے راجہ محمد رزاق اور راجہ خوشنود اعظم خان نے الیکشن میں امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خان کے حق میں دستبرداری کا جو فیصلہ کیا ہے سماہنی کے عوام کی آواز ہے جو انشاء اللہ راجہ مقصود احمد خان کی بھاری اکثریت سے جیت کا واضح پیغام ہے انہوں نے کہا کہ 10 سال سے مسلط ٹولے کی تعصب ، اور کرپشن پر مبنی سیاست کا انجام اب قریب ہے مسلم لیگ نون بر سر اقتدار آ کر سماہنی کو اندھیروں میں دھکیلنے والے سیاستدانوں کا بھر پور احتساب کرے گی ہم مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے حلقہ سماہنی میں ن لیگ کی قیادت کو یکجا کیا اور انہیں ایک ساتھ چلنے کے عہد میں جوڑا انشاء اللہ 21 جولائی حلقہ سماہنی میں جیت راجہ مقصود احمد خان کا مقدر بن چکی ہے ان کی جیت سے حلقہ سماہنی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) شرافت ، رواداری کا دامن کبھی نہیں چھوڑا بدمعاشی کلچر کی شروع روز سے مخالفت کرتا چلا آ رہا ہوں میری ترجیحات مخلوق خدا کی خدمت ہے مخالف فریق اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے الیکشن سبو تاژ کرانے کیلئے سازشیں کر رہا ہے عوام اور کارکنان صبر کا دامن تھام رکھیں مخالف فریق کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی اشتعال انگیزی پر کان نہ دھریں انشاء اللہ 21 جولائی کو مخالف فریق اپنی سیاسی موت آپ مر جائیگا ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر و آزادامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری انوارالحق نے بڑھنگ اور مغلورہ میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش رہی ہے کہ حلقہ کے اندر رواداری اور امن کا ماحول برقرار رہے تعمیر و ترقی عوام کا حق ہے یہ ہر دور میں عوام کو ملے ہیں میں بھمبر میں تعمیر و ترقی سمیت بلا تخصیص خدمت اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہوں میرٹ پر آنے والے بچوں اور بچیوں کو نوکریاں دلوائیں کسی جابر کو غریب کے حقوق غصب نہیں کرنے دئیے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے غیور عوام نے بھی میرا ہر موقع پر بھر پور ساتھ دیا اور میرے فیصلوں پر سر خم تسلیم کیا جس پر مجھے اپنے عوام پر بھر پور فخر ہے انہوں نے کہا کہ مخالف فریق نے گذشتہ دنوں اپنے بیٹے اور بھانجوں کے ذریعے دہشت پھیلا کر بھمبر کے پر امن ماحول کو نقصان پہنچانے کی جو کوشش کی ہے اس پر تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی مخالف فریق اپنی شکست کے خوف کے باعث اب لڑائی جھگڑے کی فضاء کو فروغ دے کر الیکشن سبوتاژکرنا چاہتا ہے جس کو بھمبر کے عوام ناکام بنا دئینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ بھمبر کے عوام کو میرا یہ پیغام ہے کہ مخالف فریق کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے مقابلے میں صبر اور امن کا دامن نہ چھوڑیں انشاء اللہ 21 جولائی کو مخالف فریق خود اپنی ہی سازشوں کے نرغے میں آ کر اپنی سیاسی موت مر جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) یونین کونسل دعورہ میں جیت اور لمبی لیڈ کے دعوے کرنے والوں کو 21 جولائی کے روز اپنی اوقات کا پتہ چل جائیگا عوام کو سہانے سپنے دکھا کر جیت کے بعد غائب ہو جانے والوں اور عوام کو انتقام کا نشانہ بنانے والے استحصالی ٹولے کا انجام اب قریب ہے یونین کونسل دعورہ اب طارق فاروق کا نہیں بلکہ چوہدری انوارالحق کے چاہنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار معروف اوور سیز کشمیری رہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگی امیدوار اور انکے حامیوں کی طرف سے یونین کونسل دعورہ سے بھاری لیڈ کے دعوے دیوانے کے خواب کے مترادف ہیں یونین کونسل کے عوام اب استحصالی نظام سے تنگ آ چکے اور چوہدری انوارالحق کے روپ میں یونین کونسل دعورہ کے عوام کو مسیحا مل چکا ہے عوام انتقامی سیاست سے تنگ آ کر اب کسی پر سکون اور ٹھنڈے جھونکے کے منتظر ہیں جہاں پر ان کی عزت نفس کی بحالی اور معاشرہ میں ان کو جائز مقام حاصل ہو انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانے گئے جب مخالفین یونین کونسل دورہ کی بھاری لیڈ کیساتھ پورے حلقے کے اندر اثرانداز ہوتے تھے یونین کونسل دعورہ کے عوام نے اب کی بار استحصالی نظام کے خاتمے کا تہہ کر لیا ہے یونین کونسل دعورہ اب چوہدری طارق فاروق کا نہیں بلکہ چوہدری انوارالحق کے چاہنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے 21 جولائی کے روز مخالفین کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں نے کہا ہے کہ 21 جولائی کا دن چوہدری انوارالحق کی فتح کا دن ہے سیاسی مخالف کی شکست نوشتہ دیوار بن چکی اپنی سیاسی موت دیکھ کر مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے انوارالحق یوتھ فورس کے نوجوان اور کارکنان لیگی امیدوار اور اس کے حواریوں کی طرف سے اشتعال دلانے کے باوجود اپنے جذبات پر قابو رکھیں لیگی امیدوار اپنی شکست کے آثار دیکھ کر انتخابی عمل سبوتاژ کرانے کے درپے ہے جس میں اسے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھمبر شہر میں انوارالحق یوتھ فورس کے نوجوانوں اور کارکنان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق بھمبر کے غریب عوام حقوق کی باز یابی اور مخالفین کی استحصالی اور گندی سیاست کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلے ہیں انشاء اللہ 21 جولائی کو بھمبر کے غیور عوام مخالفین کی گندی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردینگے نوجوان کارکنان مخالفین کی طرف سے کسی بھی قسم کی زیادتی اور پروپیگنڈہ کا جواب صبر و تحمل سے دیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ مخالف فریق کی بھر پور کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اشتعال دلا کر حالات خراب کیے جائیں تا کہ انتخابی عمل سبو تاژ ہو انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق کی مقبولیت میں روز بروز ہوتا ہوا اضافہ دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں جیت چوہدری انوارالحق کا مقدر ہے نوجوان اور کارکنان 21 جولائی کو تالے پر مہریں ثبت کرانے کیلئے چوہدری انوارالحق کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) کڈہالہ، ملوٹ سے پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا صفایا مغل ، کشمیری اورجاٹ فیملی کے درجنوں افراد اپنے کنبے قبیلوں سمیت کرنل وقار نور کے قافلے میں شامل حلقہ برنالہ میں کرنل وقار نور کا پلڑا بھاری حلقہ برنالہ کے عوام عوامی وسائل کو دیمک کی طرح چاٹنے والوں کا 21 جولائی کو محاسبہ کریں ن لیگ بر سر اقتدار آ کر برنالہ کو مساوی ترقیاتی منصوبے دے گی مسلم لیگ نون کے پاس عوامی خدمت کا منشور ہے میرٹ پر عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے اپنے قافلے میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 5 برنالہ (ر) کرنل وقار احمد نور نے ٹھیکیدار لیاقت آف کڈہالہ کی طرف سے منعقدہ ایک بہت بڑی جلسہ نما کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھمبر کے امپورٹڈ امیدوار نے گذشتہ کئی سالوں سے حلقہ برنالہ کے عوام کو گھر کی لونڈی سمجھ کر ان کا بھر پور استحصال کیا حلقہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو تعلیمی آبیاری سے محروم رکھا بھمبر سماہنی سمیت پورے آزاد کشمیر میں نئے تعلیمی ادارے قائم اور اپ لفٹ ہوئے لیکن حلقہ برنالہ میں درجنوں تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کا بڑا مقصد برنالہ کی نوجوان نسل کو تعلیم سے دور رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے حلقہ برنالہ کیے اندر میرٹ کی پامالی ، کرپشن اور اقربا پروری کی تمام تر حدیں پار کر لی ہیں برنالہ کے عوام اب کی بار میرے ساتھ شامل ہو کر استحصالی نظام اور ان کے سر پرستوں کو شکست فاش دینگے کڈہالہ سے افتخار آ باد تک عوام مسلم لیگ ن پر بھر پور اعتماد کا اظہا ر کر رہے ہیں حلقہ برنالہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا انجام قریب ہے انشاء اللہ 21 جولائی کو عوامی طاقت سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے اہلیان کڈہالی کی مغل ، کشمیر ی اور جاٹ برادری نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتروں گا دریں اثناء ٹھیکیدار لیاقت آف کڈہالہ کی طرف سے منعقدہ میٹنگ کی صدار ت علاقہ کی معروف روحانی شخصیت سائیں سرور کڈہالہ نے کی جس میں عوام علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد جن میں صوبیدار میجر غلام نبی، چوہدری افتخار احمد، چوہدری عبدالمجید، چوہدری عبدالرشید، چوہدری بنارس سعودی عرب ، چوہدری طارق، چوہدری امجد ، چوہدری شمریز ، چوہدری حفیظ، چوہدری شکور حسین، چوہدری وارث سعودی عرب، فوجی راشد محمود، مقصود احمد، مست گل ، چوہدری آصف مہر، چوہدری یوسف ، چوہدری وقاص ، چوہدری مظہر حسین، چوہدری شریف پہلوان، حاجی محمد رفیق، حاجی عمر فاروق، چوہدری قادر بخش، چوہدری اظہر، چوہدری آصف، حوالدار حاجی مرزا کرم داد، مرزا طارق، مرزا بشارت، مرزا شوکت، مرزا کالا خان، مرزا عبدالستار، ڈاکٹر مرزا ظفر نے اپنے کنبوں قبیلوں سمیت آئندہ کرنل وقار نور کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔