بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریاست جموں و کشمیر کے عوام غلامی کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں اس لئے کہ کہ غلامی کے عادی ہو چکے ہیں موجودہ غلامی کو وہ آزادی سمجھتے ہیں سیاسی لیڈر شپ انتہائی کمزور ، خوشامدی اور اقتدار پرست ہے یہی وجہ ہے آزاد کشمیر میں ہونیوالی ترقی فطرتی ہے اس میں مسلم کانفرنس، پیپلز پارٹی کا کوئی کمال نہیں کیونکہ کرپشن کو ہضم کرنے اور ترقیاتی فنڈز سے لوٹ مار کرنے کیلئے بھمبر تعمیر و ترقی ضروری ہوتی ہے آزاد کشمیر میں اس وقت مسلم کانفرنس ، نو مولود مسلم لیگ ن اپنی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں اور بر سر اقتدار جماعت پی پی پی کے ممبران اسمبلی اور وزراء صرف اور صرف قومی خزانے کا جائز و ناجائز طریقے سے لوٹنے میں مصروف عمل ہونے کے ساتھ ساتھ تمام کلیدی عہدوں پر اپنے اپنے کنبے اور قبیلے کے لوگوں کو بھی ایڈجسٹ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے کیا انہوں نے کہا ہم وفاق پاکستان کے مخالف نہیں لیکن آزاد کشمیر میں جاری صورتحال پر خاموش تماشائی کا کردار بھی ادا نہیں کر سکتے سرکاری تعلیمی ادارے، سررکاری ہسپتال اور بجلی تینوں محکموں کی کارکردگی لمحہ فکریہ ہے اسی طرح دیگر محکمہ جات کی کارکردگی دیکھ لیں افراتفری، لوٹ مار، میرٹ کا قتل عام، انصاف ناممکن اور قانون موجود ، قانون کے تحت ادارے موجود لیکن قانون حکمرانوں کیلئے موم کی ناک کا کردار ادا کر رہا ہے کب تک پاکستان ہمارے اوپر اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے حکومت کرتا رہے گا اور ہم جبر، استحصال، غلامی کی بد ترین زندگی گزارتے رہیں گے یہ گلہ تو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان سے ہم کر رہے ہیں لیکن یہاں بھی صورتحال برابر ہوتی جا رہی ہے کہ ہر دو جانب کٹھ پتلی حکومتیں قائم ہیں جو صرف اور صرف اپنے اپنے خاندانوں کے مستقبل کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ملک کو امن کا گہوارہ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے ملک کے اندر امن و امان کو یقینی بنانے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کیلئے ضرب عضب کو ملک بھر میں پھیلانا ہو گا پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی بھمبر کے ایڈمنسٹریٹر راجہ شاہد انور نے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور قومی المیہ ہے دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور اساتذہ کو جس بے دردی سے شہید کیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے معصوم بچوں پر گولیاں چلانے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں سفاک قاتلوں نے جس بے دردی سے ننھے منے پھولوں کا قتل کا ان کا حساب دینا پڑے گا ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ تک ضرب عضب کو پورے ملک کے اندر پھیلانا ہو گا ملک کے اندر فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمہ اور ملکی امن وامان کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے آخر دہشت گرد کے خاتمہ تک افواج پاکستان کی کارروائی جاری رہنی چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کچہری قتل کیس سے میرا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے مجھے سیاسی طور پر زیر کرنے کیلئے ایف۔ آئی۔ آر میں نامزد کیا گیا ہے کچہری واقعہ کے وقت بیرون ملک تھا FIR میں میرے بھائی کے قاتلوں کے علاوہ درج گواہان نے میری بے گناہی کے حق میں بیان دئیے ہیں 18 ماہ سے بے گناہ قید کاٹ رہا ہوں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے سالار و سابق چیئرمین ضلع زکوٰة و عشر چوہدری عدالت خان نے کیا انہوں نے کہا کہ کچہری قتل سے میرا کوئی تعلق واسطہ نہ ہے جس وقت کچہری میں یہ واقعہ ہو ا اس وقت میں بیرون ملک موجود تھا جس کے ثبوت بھی دئیے ہیں 18 ماہ سے بغیر کسی جرم کے جیل کاٹ رہا ہوں کچہری قتل کیس واقعہ کے گواہان میں سے 2 گواہان جو میرے بھائی کے قاتل ہیں کے علاوہ سب گواہان نے میری بے گناہی کے حق میں بیان قلم بند کرو ا لیے ہیں کچہری قتل کیس میں مجھے سیاسی طور پر زیر کرنے کیلئے میرے مخالفین نے FIR میں میرا نام درج کروایا ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور ہر محاذ پر سیاسی انداز سے مقابلہ کرتا ہوں گرفتاری دینے سے قبل بھی اپنی بے گناہی کے ثبوت دئیے تھے اب گواہان کے بیانات کے بعد میری بے گناہی بالکل واضح ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین مجھے قتل کے مقدمات میں پھنسا کر مجھے سیاسی طور پر بلیک میل نہیں کر سکتے پہلے بھی مخالفین کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے اورآئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب عقید ت و احترم سے آج پیپلز ہائوس بھمبر میں منعقد ہو گی برسی کی تقریب میں وزیر ہائوسنگ چوہدری پرویز اشرف خصوصی شرکت کرینگے تقریب میں محترمہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہو گی اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کروائی جائیگی اور لنگر تقسیم کیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجہ شاہد انور کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر تعینات ہونا خوش آئند ہے موصوف خداد اد صلاحیتیوں کے مالک ہیں موصوف بھمبر کے لوگوں کے مسائل حل اور تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمی تحصیل زکوٰة و عشر راجہ طارق پرویز فرٹیلائز گروپ کلری کے صدر راجہ زبیر احمد نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ شاہد انور کے والد محترم راجہ محمد انور خان کی بھمبر کے لوگوں کیلئے گراں قدر خدمات ہیں بطور چیئرمین بلدیہ بھمبر انہوں نے بھمبر کے اندر تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھی تھی اپنے دور میں انہوں نے بھمبر کے اندر بے شمار ڈویلپمنٹ کروائی تھی جس کی مثال آج بھی دی جاتی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ شاہد انور بھی اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائینگے بھمبر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور بھمبر شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، راجہ غلام ربانی ، چوہدری محمد عارف کاکا، چوہدری محمد رفیق، چوہدری عبدالستار ، چوہدری محمد افضال نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں SDO برقیات سماہنی چوہدری محمد افضل کے والد محترم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعائے صبر وجمیل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جرائم پیشہ افرا دکے خلاف بھمبر پولیس کی کارروائی احسن اقدام ہے چوریوں اور ڈکیتیوں کا سراغ لگا نا اور ملزمان کو گرفتارکرنا اور بھاری مقدار میں اسلحہ کی بر آمدگی بھمبر پولیس کا بڑا کارنامہ ہے ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین انتہائی با صلاحیت دلیر اور جرات مند پولیس آفیسر ہیں ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر راجہ علی شان آف بڑھنگ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر پولیس نے چوہدری منیر حسین کی سرپرستی میں جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کر دیا ہے امن و امان کی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے چوریوں اور ڈکیتوں کا نہ صرف سرراغ لگایا بلکہ ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا جو بھمبر پولیس کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین فرض شناس پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے بھمبر تعیناتی کے دوران اپنی دیوٹی ایماندار اور دلیری کے ساتھ سر انجام دی ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے نواحی علاقہ بھوتو سیال، دھریا ، کنڈ ، چھپراں ، کتوار کے عوام اور ٹرانسپورٹر ز نے بھوتو سیال گائوں میں داخلہ کی جگہ جہاں سے برساتی نالہ گزرتا ہے اور وہاں سے گزرنے والی شاہراہ جو کافی لمبی چڑھائی میں تعمیر ہے جس پر آئے روز مسافر گاڑیوں کے حادثات ہوتے رہتے ہیں اور برسات کے موسم میں بھی اکثر بارشی پانی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہو جاتی ہے اور یہ سلسلہ جب سے بھمبر سماہنی روڈ تعمیر ہوئی جاری و ساری ہے کے سلسلہ میں بھمبر کے دورہ پر آئے ہوئے چیف انجینئر سائوتھ شاہرات سردار محمد اسحاق سے جائے موقع پر اہلیان بھوتو سیال، دھریا ، کنڈ ، چھپراں ، کتوار کے عوام سمیت ٹرانسپورٹرز کے ایک وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسین شاہرات اور ایس ڈی او شاہرات بھی موجود تھے وفد جس کی قیادت انجینئر خالد پرویز بٹ ، چوہدری ارشد محمود، چوہدری محمد صادق، چوہدری خالد لاٹ ، چوہدری طارق بشیر کر رہے تھے وفد نے چیف انجینئر کو یہاں آئے روز ہونے والے حادثات کی وجوہات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ برساتی نالہ پر Culverts تعمیر کر کے بارشی پانی سے عوام علاقہ کو محفوظ فرمایا جائے اس طرح سڑک کی چڑھائی بھی کم ہو جائیگی اور سڑک میں پیدا ہونے والی Curve بھی ختم ہو جائیگی چیف انجینئر شاہرات نے وفد کو یقین دلایا کہ ہم عوامی مطالبات کو پورا کرنے کی حتی الامکان کوشش کرینگے ملاقات میں یوسف سبحانی، چوہدری محمد انور، چوہدری محمد فاضل، صوبیدار چوہدری محمد اقبال، چوہدری یاسین، عمران یوسف، چوہدری حاجی ظفر اقبال، چوہدری ناصر محمود، ذوالفقار احمد، مرزا محمود، کامران ، حافظ محمد اصغر، چوہدری محمد الہٰی ، امجد حفیظ، محمد امین ، ساجد حسین اور دیگر بھی شامل تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) PYO ضلع بھمبر کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت PYO آزاد کشمیر کے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر نے کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹریPYO محمد علی ، ضلعی صدر چوہدری صابر حسین ، سٹی صدر عدیل قربان، تحصیل صدر معراج علی ،سٹی جنرل سیکرٹری محسن علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت نے ضلع بھمبر کے قربانی دینے والے کارکنان کو نظر انداز کیا ہے ہم نے پیپلز پارٹی کو ضلع کے اندر فعال کیا اور پارٹی کیلئے قربانیاں دی مگر ہماری قربانیوں کو نظر انداز کر کے پیپلز پارٹی کے غیر نظریاتی لوگوں کو نوازا جا رہا ہے جن کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اگر حکومت وقت نے ضلع بھمبر کے نوجوانوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا تو ہم احتجاجی تحریک چلائیں گے اور حکومت کی دشمن پالیسیوں کو جگہ جگہ بے نقاب کرینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی ممبر عمر ریاض ساگر نے کہا ہم نے بھمبر میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کیا اور بھمبر میں پیپلز پارٹی کے منشور کو اجاگر کیا PYO کے نوجوانوں نے گذشتہ دس سالوں سے مسلم کانفرنس کے سیاسی انتقام کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں آج یوتھ کے کارکنان اور پارٹی جیالے ورکروں کی بدولت آزاد کشمیر میں عوامی جمہوری حکومت قائم ہے مگر بھمبر کے پارٹی عہدیداران کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے سیاسی قیادت کے دعوے صرف باتوں تک محدود ہیں ا س سے پہلے بھی ہم نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے لیکن اس کا ابھی تک کوئی حل نہیں نکالا گیا بھمبر میں ن لیگ اور مسلم کانفرنس کو نوازا جا رہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے PYO ضلع بھمبر کے عہدیداران کو حکومت اس طرح نظر انداز کرتی رہی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی و ریاستی پارٹی نے جیالوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی اور زیادتیوں کا نوٹس نہ لیا تو جیالے آنے والے دنوں میں پارٹی کوخیر آباد کہنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری ریاستی حکومتی پر ہو گی اجلاس میںتحصیل جنرل سیکرٹری سماہنی چوہدری محسن علی، تحصیل جنرل سیکرٹری PYO قمر چوہدری، نائب صدر عبدالرحمان نذر چوہدری، نائب صدر فیصل ، چوہدری یاسر محمود ، چوہدری ظہیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔