بھمبر کی خبریں 14/6/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق سپیکر اسمبلی وامیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ انشااللہ 21 جولائی کا سورج ہما ری کامیابی کی نو ید لیکر طلوع ہو گا اقتدار میں آکر لو گوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرو نگا ووٹ قومی اما نت ہے جس کا استعما ل عوام سو چ سمجھ کر کر یں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کھمب ،قاسم آباد سے اپنے قافلے میں نئے شامل ہو نے وا لے پرو فیسر امیر ،محمد شمر یز ،چو ہدری منظور ،راشد منظور، ظہور منظور ،ما جد گجر قاسم آباد ، محمد شر یف رحما نی ،طارق رحما نی ،خا لق رحما نی ،عا بد رحما نی ،خلیل رحما نی ،منیر رحما نی ،اللہ دتہ رحما نی ،محمد نذیر رحما نی کھمب کی شمو لیت کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی خد مت ورثے میں ملی ہے وا لد محتر م کا عوامی خد مت کا مشن جا ری رکھے ہوئے ہوں میں نے سیاست کو بز نس نہیں بنا یا حق حلا ل کی روزی کما تا اور کھا تا ہوں سیاست سے ایک پیسہ بھی نہیں بنا یا جو اقتدا ر اور اختیا ر ملا اسکو قوم کی اما نت سمجھ کر استعما ل کیا جبکہ لو گوں نے سیاست کو بزنس بنا رکھا ہے لا کھوں لگا تے ہیں اور کروڑوں کما تے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اصولو ں کی سیاست کر تاہوں نہ خو د بلیک میل ہو تا ہوں اور نہ ہی کسی کو بلیک میل کرتا ہوں جس کسی کا ضمیر اور دل ما نے وہ مجھے ووٹ دے اور جس کا دل اور ضمیر نا ما نے وہ بے شک مجھے ووٹ نہ دے انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی عزت اور ایما ن کی حفا ظت کر نی چا ہیے چھوٹے چھوٹے مفا دات اور لا لچ کی خا طر انسا ن کو اپنی عزت اور ایما ن کا سودا نہیں کرنا چا ہیے ٹو ٹی نلکے ،کھمبے اور چند پیسوں کی خا طر اپنے آپ کو 5سا ل کیلئے گروی نہ رکھیں اللہ کو حا ضر نا ظر جا ن کرمیر ٹ کے اوپر ووٹ کا استعما ل کر یں اس کا اگر میں حقدا ر ہوں تو میر ے حق میںدیں اور اگر کو ئی اور ہے تو اس کو دیں انہوں نے کہا کہ اللہ نے کا میا بی دی تو حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرو نگا لو گوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرو نگا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر اور گرد ونواح میں بجلی کی طو یل غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ کم وولٹیج اور با ر با ر ٹر پنگ روزہ داروں کی محکمہ بر قیات اور نو ن لیگ کو بددعائیں تفصیلا ت کے مطا بق رمضا ن المبارک اور شدید گر می کے موسم میں محکمہ بر قیا ت کی بھمبر اور گر دونواح میں طو یل غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جا ری لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 15گھنٹے سے بھی تجا وز کر گیا جبکہ پو را پو را دن بجلی کی با ر با ر ٹر پنگ جا ری رہتی ہے اورساتھ ہی 130ولٹیج سے بھی کم بجلی دی جا رہی ہے جس سے شہر یوں کی الیکٹرونکس کی قیمتی اشیاء جل رہی ہیں کم وولٹیج کیوجہ سے AC،ائیر کو لر ،پا نی کی مو ٹر یں ،فر یج وغیر ہ نے بھی جو ب دے گئے طو یل غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ نے روزے دا روں کی مشکلا ت میں اضا فہ کر دیا ہے غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے واٹر سپلا ئی کا نظا م بھی شدید متاثر ہورہا ہے شہر یوں کو پا نی بھی نہیں مل رہا شدید گر می اور غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ سے شہر یوں اور روزے داروں کابرا حا ل ہے روزے داروں نے غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ ،با ر با ر ٹر پنگ اور کم ولٹیج پر محکمہ بر قیا ت اور نو ن لیگ کو ہا تھ اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقبو ضہ کشمیرمیں بھا رتی افو اج کے مظا لم ناقابل بر داشت ہیں بھا رتی حکومت نے مقبو ضہ کشمیر کو ایک ٹا ر چر سیل بنا رکھا ہے سویلین نہتے لو گوں کیلئے جگہ جگہ عقو بت خا نے انسانیت کے منہ پر زور دار طما نچہ ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر سیاسی وسما جی راہنما ،پا کستا ن پیپلز پا رٹی آزادکشمیر کے مر کزی را ہنما ،ممبر سنٹر ل ایگز یکٹو کمیٹی چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر ی قوم پر بھا رتیوں کے مظا لم بر داشت سے بڑ ھ چکے ہیںبھارتی حکومت کشمیر ی لیڈر شپ کی گر فتا ریاں اور نظر بند یا ں رو کے حکومت نے حر یت پسند وں کو ٹا رچر کرنے کا ایک وطیرہ بنا رکھا ہے بھارتی فو ج کے مظا لم مقبو ضہ کشمیر کے اندر اورLOCکے اوپر کشمیر ی قوم بھو ل نہیں سکتی عورتوں ،بچوں ،بو ڑھوں پر فا ئر نگ ،گر فتاریاں ،لا ٹھیاں بر سانا کسی بھی مہذب قوم کو زیب نہیں دیتا مگر بھارتی حکومت کو اسکی کو ئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ امر یکہ اور سلامتی کو نسل کے ممبرا ن اسلا می مما لک اور انسا نی حقوق کے عالمی ادا رے اسکا فوری نوٹس لیں بھارت کو مظالم سے رو کیں مقبوضہ کشمیر کے لو گوں کو بھارتی فو ج کے مظا لم سے آزاد کیا جا ئے حق خو دارا دیت کا کشمیر ی قوم کو موقع دیا جا ئے مقبو ضہ کشمیر میںپرا نے کشیدہ حا لا ت کے پیش نظر بھارت مقبو ضہ کشمیر کو آزادکرے نا حق خون سے بھا رتی حکومت اور بھارتی فو ج لہو ہا ن ہے بھارت سچ یہ ہے کہ اس وقت بڑ ا دہشت گرد ملک بن چکا ہے جہا ں کئی ایک دہشت گر د تنظیمیں کا م کر رہی ہیں مگر وہ الٹا پا کستا ن کو بد نا م کر رہا ہے بھا رے کو مقبو ضہ کشمیر پر غا صبا نہ قبضہ مہنگا پڑ رہا ہے وہ اس حقیقت کو تسلیم کر ے وگر نہ آنیوا لے حا لا ت اسکو مز ید خرا ب کر ینگے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوا م متحد ہ ،عالمی عدالت انصا ف مقبو ضہ کشمیر میں لا کھوں انسانی جا نوں کے ضیا ئع کو نو ٹس لے ما لی نقصان کا نو ٹس لے اور بھا رت کیخلا ف سخت ترین فو ری کا رروایہ کر کے اسکا ازالہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چوہدری حق نواز کا چوہدری انوار الحق کے قافلے میں شامل ہونا حلقہ ایل اے 7 بھمبر کیلئے نیک شگون ہے چوہدری حق نواز اور ان کے ساتھیوں کے انوارالحق کے قافلے میں شمولیت سے حلقہ میں چوہدری انوارالحق کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے چوہدری حق نواز اور ان کے ساتھیوں کو انوار الحق کے قافلے میں شامل ہونے پر صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار برسالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جاوید اختر برسالوی ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری حق نواز بھمبر کی قدر آور شخصیت ہے وہ خدا ترس جنوبی افریقہ میں کشمیریوں کے سفیر اور بالخصوص علاقہ بھمبر میں غریب پرور اور سب سے بڑھ کر علاقہ کے نوجوانوں میں بے حد معروف ہیں انہوں نے الیکشن میں چوہدری انوارالحق کی حمایت اور ان کے قافلے میں جو شمولیت کا جو فیصلہ کیا ہے وہ خوش آئند ہے چوہدری حق نواز نے انوارالحق کے قافلے میں شامل ہو کر 21 جولائی کو انوارالحق کی جیت کو یقینی بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری انوارالحق کے چاہنے والے امن پسند لوگ ہیں کسی قسم کا فساد نہیں چاہتے مخالفین کو 21 جولائی کے روز ووٹ کی پرچی سے جواب دینگے اور پانچ سال ایم ایل اے مزے لوٹنے والے اپنے آپ کو بھمبر کی تعمیر و ترقی کے ہیرو کہلانے والے پانچ سال میں بھمبر کی ایک سٹرک بھی پختہ نہیں کروا سکے 21 جولائی کو ان کو ان کی اوقات کا پتہ چل جائیگا۔