بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے نواحی دیہاتوں ضلع کونسل کی حدود میں آوارہ اور باولے کتوں کا را ج درجنوں افراد اور پا لتو جا نوروں کو کا ٹ کھا یا باولے کتوں کے کا ٹنے سے متعدد دیہا تی زخمی ہو کر ہسپتا لوں میں پہنچ گئے علاقہ میں باولے کتوں کے دند انے سے خو ف وہراس عوامی حلقوں کا ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل سے آواہ اور با ولے کتوں کا تلف کر نے کا مطا لبہ۔
تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی دیہاتوں بھمبرر جانی ،پیڑا ،بھو تو سیال ،کنڈ ،بڑیلی دیگر دیہاتوں میں آوارہ اور باولے کتوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد افراد جن میں بچے بو ڑھے جوان اور عورتیں شامل ہیں کو کاٹ لیا اس سے متعدد افراد شدید زخمی ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں جبکہ باولے اور آوارہ کتوں نے دیہا توں کے پا لتوجا نو ر جن میں بکریاں ،بھینسیں اور گا ئے بیل وغیرہ شامل ہیں حملہ آوار ہو کر کا ٹ کھا یا یوں ان آوارہ با ولے کتوں کے سر عام دند انے سے نہ صرف علاقہ میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا بلکہ سکو لوں اور کا لجوں میںجا نے وا لے طلبہ وطا لبات اور معصوم بچوں کو خطرا ت لا حق ہو گئے۔
عوامی حلقوں نے ضلع کونسل کے ذمہ دا ران سے مطا لبہ کیا ہے کہ علاقہ میں آوارہ اور با ولے کتوں کو تلف کر نے کی مہم شروع کی جا ئے تا کہ لو گوں کی زند گیاں محفوظ ہو سکے اور علاقہ سے آوارہ اور باولے کتوں کے باعث پھیلنے والے خوف وہراس ختم ہو سکے۔۔