بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 1/12/2014

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کل بھمبر آمد پر فقید المثال استقبال کی تیاریاں عروج پر سب سے بڑا استقبال سوکاسن کے مقام پر ہو گا جبکہ قائد کشمیر کو سیرلہ سے بڑے جلوس کی شکل میں بھمبر لایا جائیگا استقبالیہ کمیٹیاں متحرک تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ملین مارچ کی کامیابی کے بعد کل بھمبر پہنچے گئے بھمبر آمد پر انکا فقید المثال استقبال کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں جاتلاں سے بھمبر آتے ہوئے سوکاسن کے مقام پر سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری مرید حسین، چوہدری محمد زمان، چوہدری محمد اشفاق، چوہدری عبدالغفور، چوہدری جاوید اقبال کی قیادت میں سب سے بڑا استقبال کیا جائیگا جبکہ سیرلہ کے مقام سے قائد کشمیر کو ایک بڑے جلوس کے ہمراہ بھمبر لایا جائیگا استقبال کیلئے استقبالیہ کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں جو کہ انتہائی متحرک ہیں جن میں سلطان یوتھ فورس کے عہدیداران اور کارکنان بھی خاصے متحرک ہیں سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری مرید حسین، صدر سلطان یوتھ فورس حیدر علی اکشر، چوہدری عبدالغفور ، انیس اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر آمد پر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا تاریخی اور شاندار استقبال کر کے ثابت کریں گے کہ بھمبر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے بھمبر کی سیاست میں بیرسٹر سلطان کا رول سب سے اہم ہے جس امیدوار کی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سپورٹ کرینگے وہی امیدوار بھمبر سے کامیاب ہو گا 3 دسمبر کو بھمبر میں کامیاب جلسہ کر کے نئی تاریخ رقم کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر گرلز ڈگری کالج کی اکلوتی بس ناکافی سینکڑوں طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح بس میں بھر کر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کی فراہمی عزت نفس مجروع ہونے لگی طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا والدین کا گرلز ڈگری کالج میں اضافی بس مہیا کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر گرلز ڈگری کالج کی کٹھارا بس سینکڑوں طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے کالج کی بس روزانہ نواحی علاقوں سے طالبات کی ایک بڑی تعداد کو بھیڑ بکریوں کی طرح لاد کر کالج اور کالج سے آبائی علاقوں میں لے کر جاتی ہے بس میں جگہ نہ ہونے کے باعث اکثر طالبات بس کے دروازوں میں کھڑی ہو کر سفر کرتی ہیں جس سے طالبات کی عزت نفس مجروع ہو رہی ہے شہری حلقوں اور والدین نے کالج میں طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کیلئے 1 بس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر گرلز ڈگری کالج کیلئے ایک اور بڑی بس فراہم کی جائے تا کہ طالبات با عزت طریقے سے کالج میں آ کر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپوڑٹر ) بھمبر ایس پی آفس اور ضلع کچہری کے عین سامنے سڑک پر سکولز و کالجز کی بسوں اور ویگنوں کی تیز رفتاریاں جاری میڈیا کی نشاندہی کے باوجود ایس ایس پی بھمبر سمیت اعلی حکام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی شہریوں اور طلباء طالبات کے والدین کا محکمہ پولیس کی بے حسی پر اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق بھمبر میں ایس پی آفس اور ضلع کچہری کے عین سامنے گزرنے والی سڑک پر سکولز و کالجز میں آنے والی ٹرانسپورٹ صبح اور چھٹی کے اوقات میں انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتی ہے ان تیز رفتار بسوں اور ویگنوں کے باعث آئے روز حادثات ہوتے ہوتے بچ جاتے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو کسی روز بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے بھمبرکے شہریوں اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس پی بھمبر نوٹس لیں اور سڑک پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کروائیں اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والی بسوں اور ویگنوں کے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے صدر معلمہ فرزانہ تبسم کے حق میں فیصلہ دے دیا فیصلہ حق و سچ پر مبنی ہے سیاسی و سماجی حلقوں کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورانکہ میں فرزانہ نسیم کو صدر معلمہ تعینات کیا گیا تھا جس کی تعیناتی کو تسلیم ظفر نے سروس ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا اور حکم امتناعی عارضی بھی جاری کروایا تھا جس کے خلاف فرزانہ تبسم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے بعد فرزانہ تبسم کے حق میں فیصلہ دے دیا گورانکہ اور دیگر نواح کے سیاسی و سماجی حلقوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق اور سچ پر مبنی قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بچوں کو جسمانی بیماریوں سے بچانے کیلئے عوام محکمہ صحت کی قومی خسرہ مہم کے ساتھ تعاون کریں 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں ضلع بھمبر میں 8 دسمبر سے لیکر 20 دسمبر تک قومی خسرہ مہم جاری رہے گی 12 روزہ قومی خسرہ مہم کے دوران ضلع بھمبر کے ڈیڑھ لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائینگے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری نے اپنے آفس میں صحافیوں کو قومی خسرہ مہم کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 5 سے ساڑھے سات لاکھ بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہو جاتے ہیں بہت سے بچے معذور ہو جاتے ہیں بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حکومتی سطح پر محکمہ صحت مختلف عالمی اداروں کے تعاون سے مختلف مہم چلاتے ہیں اس مرتبہ بھی 10 سال سے کم بچوں کو خسرہ سے بچائو کیلئے قومی خسرہ مہم شروع کی جا رہی ہے جو 8 دسمبر سے شروع ہو گی اور 29 دسمبر تک جاری رہے گی محکمہ صحت ضلع بھمبر کا ساڑھے چار لاکھ کی آبادی میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ ہے 12 دنوں میں ضلع بھمبر کی 19 یونین کونسلوں میں ڈیڑھ لاکھ بچوں میں جن میں سے 72 ہزار بچے 5 سال سے کم ہیں ان کو خسرہ کے ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلائیں گے قومی خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی قائم ہے اس مہم کو مختلف اداروں کے نمائندے مانٹرنگ کرینگے قومی خسرہ مہم کے دوران 2 سال سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی ادویات بھی دی جائینگی انہوں نے کہا کہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا اور عوام محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔