بھمبر کی خبریں 10/12/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر رفاعی فلاحی کاموں کیلئے سماجی تنظیم یونائیڈ ویلفیئر فائونڈیشن کے قیام کے ساتھ ہی ممخیر حضرات نے دل کھول کرتعاون شروع کر دیا، چند دنوں میں لاکھوں کی ڈونیشن، ایمولینس سروس شروع، ایک ایمبو لینس کے بعد دوسری ایمبولینس کی خریداری کی تیاریاں مکمل ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر میں رفاعی اور فلاحی کاموں کیلئے یونائیڈ ویلفیئر فائونڈیشن سماجی تنظیم کے قیام ہونے کے ساتھ ہی مخیر حضرات نے دل کھول کر تعاون شروع کردیا چند دنوں میں لاکھوں کی ڈونیشن ، تنظیم نے ا یک ایمنولینس خرید کر ایمبولینس سروس شروع کردی جبکہ دوسری ایمولینس خرید نے کی تیاریاں آخر ی مرحلے میں ہیں تنظیم کیلئے چوہدری عبدالرشید نے 8,0000 ، راجہ تعارف دعورہ 50000 ، حاجی محمد اسلم پلواڑی نے 50000، نامعلوم نے 50000 غلام رسول رحمانی لکھپور نے 12,000 ، وحید اقبال بٹ بنگلہ نے 10000 ، راجہ فاروق کوٹلہ نے 10000 ، چوہدری غضنفر علی ایڈووکیٹ نے 5000 ، راجہ عنصر شیر جنگ کالونی بھمبر 2000 نے، ڈاکٹر وحید چوکی نے 1000 ، بدر منیر 1000 نے ،محمد حق نواز نے 1000روپے ڈونیشن دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آل پارٹیز کشمیر فریڈم فورم کے کوآرڈنیٹر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، مرکزی راہنما مسلم کانفرنس راجہ اقبال انقلابی، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیف آرگنائز توصیف جرال ایڈووکیٹ نے جموں وکشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے بچرہ میں پُر امن جلوس پر پولیس کا لاٹھی چارج ریاستی جبر کی بدترین مثال ہے پُر امن احتجاج ہر شہر ی کا حق ہے اس حق سے کسی کو محروم نہیں کیا جاسکتا ہے آزادی کے بیس کیمپ میں آزادی پسندوں پر وقنانہ تشدد ریاستی دہشت گردی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں آزادکشمیر کے اندر آزادی پسند تنظیموں کو ڈرایا ، دھمکیا اور دبایا جارہا ہے ریاستی طاقت اور جبر سے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور آزادی کے حق میں آزادکشمیر سے اٹھنے والی آواز کو دبانے سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ہم ہجرہ میں آزادی پسندوں پر پولیس کی لاٹھی چارج کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ریاستی جبر سے نہ تو پہلے آزادی پسندوں کو دبایا جاسکا ہے اور نہ ہی اب دبایا جاسکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چوہدری علی شان سونی ہردلعزیز لیڈر ہیں حلقہ سماہنی کے عوام نہ صرف ان کو دل سے چاہتے ہیں بلکہ ان کیلئے جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں حکومتی مشنری کے زور پر انکو دبا یا نہیں جاسکتا ، مخالفین اور حکومت کو سازشیں اور انتقامی کاروائیاں مہنگی پڑیں گی ان خیالا ت کا اظہار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری محمد اسلم شاہین، سابق صدر بار بھمبر چوہدری منظور حسین ا یڈووکیٹ ، چوہدری ندیم عکاس ایڈووکیٹ، چوہدری قادر سبحانی نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی عوام کا منتخب نمائندہ ہے انکے گھر پر چھاپہ مارنے والے عوامی نمائندگی کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں مخالفین حکومتی مشنری کی چھتری تلے چوہدری علی شان سونی کو ہراسان کرنے اور انکی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازیش کررہے ہیں جن کو حلقہ سماہنی کے عوام پوری طاقت سے ناکام بنادیں گے انہوں نے کہا کہ مخالفین اور حکومت اتنا ظلم کریں جتنا کل وہ خود برداشت کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہمارا قائد پہلے بھی ہر میدان میں سرخو ہوا ہے انشاء اﷲ آئندہ بھی سرخرو ہوگا مخالفین کو پہلے بھی شرمندگی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اب بھی انکو شرمندگی اور رسوئی کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد کے احتجاج کی کال کا انتظار کررہے ہیں احتجاج کا اعلان ہوتے ہیں دما دم مست قلندر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اورسیز کشمیر ی راہنما چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے چوہدری خضر الرحمن جاتلاں کی ہمیشرہ محترمہ ، سردار محمد شفیق میرپور کی والدہ محترمہ اور سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میرپور چوہدری امجد حسین کی پھوپھی محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا صبر و جمیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان تحریک آزادکشمیر صوبہ پنجاب کے صدر چوہدری غلام حسین آف دھریا ، مسلم لیگ نون اٹلی کے راہنماء راجہ عمران خالق آف بنڈالہ، پاکستان پریس کلب بیلجم کے فنانس سیکرٹری مرزا عمران بیگ، اورسیز کشمیری راہنما ذیشیان لیاقت چہلہ، ڈاکٹر محمد اقبال اٹلی نے بابائے صحافت بھمبر طارق محمود ثاقب کی وفات پر اپنے الگ الگ تعزیتیپیغام میں کہا کہ طارق محمود ثاقب ایثا کی ملنساز انسان دوست صحافی تھے ، مرحوم نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ شعبہ صحافت کو دیا اپنے قلم کے ذریعے عوامی مسائل کے ساتھ تحریک آزادکشمیر کو بھی اجاگر کیا، مرحوم پروفیشنل صحافی تھے بھمبر کے اندر صحافت کا آغاز کرنے والوں میں مرحوم کا شمار ہوتا ہے مرحوم کی اچانک وفات سے اہل بھمبر ایک اچھے انسان اور اچھے صحافی سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم کی عوامی اور صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی دعا ہے کہ اﷲ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے (امین)
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر میں ناقص دودھ کی سپلائی ، کیمیکل ملا دودھ 100 روپے کلو فروخت ہونے لگا ۔ شہری روزانہ دودھ کے نا م پر سفید رنگ کا پانی خریدنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے گردونواح روزانہ کی بنیاد پر شہر میں درجنوں گاڑیوں میں اور موٹر سائیکلوں پر گوالے شہر میں دودھ فروخت کرنے آتے ہیں بزرگ شہریوں کا کہنا ہ کہ جو دودھ ہمیں گھروں میںملتا ہے اس کسی صورت بھی دودھ نہیں کہا جاسکتا ہ اور جن علاقوں س روزانہ ٹنوں کے حساب بھمبر میں دودھ پہنچتا ہے ان علاقوں میں جانور رکھنے کا رحجان پایا ہی نہیں جاتا ، اس طرح تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جانوروں کے دودھ پیتے بچوں کی بھوک ختم کرنے کے لیے ایک پاوڈر مارکیٹ سے ملتا ہے جس میں ایک کلو گرام سے 40 لیٹر دودھ کا میٹریل تیار ہو جاتا ہے جو ان جانوروں کے بچوں کے لیے تیار کیا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب یہ پاوڈر دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ دودھ کے معاملے پر سختی کی جائے تاکہ شہری کم از کم دودھ تو خالص استعمال کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) فلا ح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام آج بھمبر میں متاثرین کنٹرول لائن کے 30 گھرانوں میں فو ڈ پیکج تقسیم کیا جائے گا۔ فوڈ پیکج کی تقسیم پائلٹ سکول گرائونڈ میں ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جماعتہ الد عوہ کے مرکز ی راہنما کمانڈر عبدالرحمن دخل ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام آج بھمبر میں کنٹر ول لائن چھمب اورسماہنی سیکٹر کے متاثر خاندانوں کے 300 گھرانوں میں فوڈ پیکج کی تقسیم کی تقریب پائلٹ سکول گرائونڈمیں منعقد ہوگی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جماعتہ الدعوہ کے مرکز ی راہنما کمانڈر عبدالرحمن دخل ہونگے ، تقریب کے انتظامات مکمل ہونگے ، جبکہ متاثرہ خاندانوں میں راشن کارڈ تقسیم کردئیے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے مرکزی راہنما راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے کہا کہ چوہدری علی شان سونی حلقہ سسماہنی کے منتخب نمائند ے ہیں غلط اور ناقص انفارمیشن کی بنیاد پر عوامی نمائند ے کے گھر چڑھائی عوامی نماندگی کی توہین ہے ، پولیس کی غلطی اور نالائقی سے حلقہ سماہنی کے حالات خراب ہورہے ہیں جس کے زمہ دار ایس پی بھمبر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کڈیالہ آپریشن کھود پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے ناکا م اور بلا وجہ آپریشن سے سیکورٹی اداروں کی اپنی ناقص کارکردگی اور نالائقی کھل کر سامنے آگئی ہے غلط اور ناقص انفارمیشن کی بنیاد پر ہونے والے آپریشن نے حلقہ سماہنی کے حالات مزید خراب کردئیے ہیں جس کی تما م تر زمہ داری ایس پی بھمبر پر عائد ہوتی ہے