بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں غیر ریاستی خواتین نے غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلر بنا لیے بیوٹی پارلرز کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری پنجاب سے اکثر مشکوک افراد کی بیوٹی پارلرز پر آمد کا سلسلہ جاری غیر ریاستی طلاق یافتہ عورتیں بیوٹی پارلرز پر اکیڈمیاں کھول کر غریب اور شریف گھرانوں کی لڑکیوں کو غیر اخلاقی سر گرمیوںپر مجبور کرنے لگیں بھمبر کے کئی شرفا بھی راتیں رنگین کرنے کیلئے سر پرستی کرنے لگے بھمبر کے عوامی، شہری اور سماجی حلقوں کی بیوٹی پارلرز پر ہونے والے غیر اخلاقی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں پنجاب سمیت دیگر مختلف علاقوں سے طلاق یافتہ اور مختلف جرائم میں ملوث عورتوں نے بھمبر شہر میں با اثر افراد کی سرپرستی میں جگہ جگہ بیوٹی پارلرز کھول لیے بیوٹی پارلرز پر بغیر لائسنس کورس اکیڈمیاں کھول کر پر کشش اشتہارات کے ذریعے غریب اور شریف گھرانوں کی لڑکیوں کو بیوٹیشن کورس کے نام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مجبور کر کے ہوس پرستوں کے حوالے کر دیتی ہیں جبکہ شہر میں قائم غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلرز پر اکثر پنجاب سے مشکوک افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور کئی ایک گاڑیوں میں پنجاب سے بیوٹی پارلرز پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے گاہک لڑکیاں بھی لے کر آتے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھمبر شہر کے متعدد شرفا ان غیر ریاستی خواتین کے بیوٹی پارلر کی حفاظت اور سرپرستی کر کے اپنی راتیں رنگین کرتے ہیں بھمبر شہر میں بیوٹی پارلرز کی آڑ میں غیر اخلاقی گراوٹ میں اضافے اور معصوم بچیوں کو ورغلانے پر بھمبر کے شہریوں نے غیر ریاستی خواتین کی بیدخلی اور ان کے گھنائونے کاروبار میںمیں ملوچ ہونے پر ان کے خلاف انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا جعلی ڈرامہ رچا رہا ہے جسکو کشمیری قوم مکمل طور پر مسترد کرتی ہے آٹھ لاکھ فوج کے سائے میں الیکشن نہیں ہندوستان عرصہ دراز سے سیلیکشن کر رہا ہے جسکو ہر بار کشمیری قوم احتجاج کے ذریعے مسترد کرتی آ رہی ہے حالات و واقعات کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو یہ صاف نظر آ رہا ہے کہ آخر کار بھارت کو کشمیری قوم کو حق خودارادیت کا موقع دینا ہو گا حق خود ارادیت ہی مسئلہ کشمیر کا بہترین حل ہے یہ کوئی علاقائی تنازعہ نہیں ہے بلکہ دو کروڑ کشمیریوں کی عزت و ناموس کا مسئلہ ہے پاکستان اور ہندوستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں پورا جنوبی ایشیا ایک طرح بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے عالمی طاقتوں کو سازشوں کے بجائے مسئلہ کشمیر کا کوئی آبرو مندانہ حل نکالنا ہو گا تحریک آزادی کشمیر کی وجہ سے لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں لاکھوں معذور ہو چکے ہیں بھارت اور پاکستان کشمیر کی وجہ سے تین چار جنگیں لڑ چکے ہیں بھارت نے سازش کے ذریعے 1948 میں کشمیر پر قبضہ کر لیا انگریزوں اور ہندوئوں نے گھنائونا کھیل کھیل کر مسئلہ کشمیر پیدا کیا مگر بھارت کو بھی کشمیر بہت مہنگا پڑ رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک آزادی کشمیر سر گرمی سے چل رہی ہے بھارت کا کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کر رہی ہے بھارتی حکمرانوں اور بھارتی فوج کے بے گناہ کشمیریوں کے قتل سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں اسی لئے بھارت ہر جگہ رسوا ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے ایک عقوبت خانہ بنا رکھا ہے جو آخر کار خون نا حق کی وجہ سے ضرور ٹوٹے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا بھارت اگر الیکشن ہی کروانا چاہتا ہے تو پھر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی نگرانی میں کرائے سب کچھ سامنے آ جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا حکومتی دھونس، گرفتاریوںاور دھمکیوں سے ہراساں ہونے والے ہیں گرفتاریاں دھاندلی شدہ حکومت کے لڑ کھڑاتے قدموں کو سہارو نہیں دے سکتیں حکومت کا جانا نوشہ دیوار بن چکا ہے 30 نومبر کو کارکنان ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے 30 نومبر کا جلسہ جعلی اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع بھمبر کے صدر چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 30 نومبر کو پر امن جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ موجودہ دھاندلی زدہ حکمران اس جلسہ کو جلائو گھیرائو کا نام دے کر پر امن کارکنوں کو اشتعال انگیزی پر مجبور کر رہی ہے کارکنوں کے گھروں پر پولیس چھاپے اور گرفتاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ پولیس چھاپے ، دھونس، گرفتاریاں اور دھمکیاں اب دھاندلی کی پیداوار حکومت کے لڑکھڑاتے قدموں کو سہار ا نہیں دے سکتیں اب دھاندلی زدہ اور جعلی حکومت کا جانا ٹھہرگیا ہے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے 30 نومبر کے جلسے کا ناکام نہیں بنایا جا سکتا ۔ کرپٹ حکمرانوں سے نجات تک تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی تحریک انصاف کے کارکنان 30 نومبر کو ہر رکاوٹ عبور کر کے اسلام پہنچیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان عوامی تحریک کے بھکر، لاہور ، فیصل آباد اور ابیٹ آباد کے کامیاب جلسے دھرنے کے مرہون منت ہیں عوامی تحریک بلٹ کے بجائے بیلٹ سے تبدیلی لائیگی ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنما چوہدری رئوف حسین نے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کامیاب دھرنے نے عوامی شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے لوگوں کو اپنے حقوق اور ان کے حصول کا شعور دیا پوری قوم کو حکمرانوں کی لوٹ مار کرپشن اور مک مکائو کی سیاست سے آگاہ کیا اب کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب تر آتا جا رہا ہے عوام نے حقیقی تبدیلی اور موجودہ فرسودہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا یفصلہ کر لیا ہے لاہور، فیصل آباد، ابیٹ آباد اور بھکر کے کامیاب جلسے اس کا ثبوت ہیں جن میں لاکھوں عوام نے شرکت کر کے موجودہ حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بلٹ کے بجائے بیلٹ کے ذریعہ تبدیلی لانے کیلئے میدان میں اتر چکی ہے انشاء اللہ قائد تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے بھکر کے ضمنی الیکشن میں پاکستان عوامی تحریک نے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ 29 نومبر کو بھکر سے عوامی تحریک کا حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے کارکنان کا اجتماع مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان نیئر ہونگے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے کارکنان کا اجتماع جسیال میرج ہال مسلم بازار میں منعقد ہو گا تقریب کی صدارت ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ جبکہ مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر لطف الرحمان نیئر ہونگے اجتماع میں پاکستان تحریک انصاف ضلع بھمبر کے کارکنان شرکت کرینگے مرکزی صدر ضلع بھمبر، تحصیل برنالہ، تحصیل سماہنی اور تحصیل بھمبر کی تنظیم سازی کرینگے اور کارکنان کی مشاورت سے عہدیداران کا اعلان بھی کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل کی خصوصی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چو ہدر ی طا لب حسین کامختلف محکموں کے دفا تر پر چھا پہ ملا زمین کی حا ضر ی چیک کی گی کا م کی کا رکر دگی کو بہتر بنا نے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عمل در آمد کو یقینی بنا نے کے لئے تما م وسا ئل برو ئے کا ر لا نے کے لئے سر بر اہا ن محکمہ جا ت کو اپنے اختیا را ت استعما ل کر نے کی تلقین تفصیلا ت کے مطا بق عوام کو بہتر سہو لیا ت پہنچا نے عوامی خد ما ت کو احسن طر یقے سے انجا م دینے کی خا طر ڈپٹی کمشنر بھمبر تمام محکمہ جا ت کی کا رکر دگی کو یقینی بنا نے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چو ہدر ی طا لب حسین کو ہد ایت کی ہے کہ وقتاًفو قتاً ضلع بھر کے تما م سر کا ری محکمہ جا ت سر کا ری ادا رہ جا ت کے اچا نک دو رے کر یںملاز مین کی حا ضر ی اور کا ر کر دگی کی رپو رٹ ڈپٹی کمشنر بھمبر کو پیش کر یں ڈپٹی کمشنر کی ہدا یت کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر چو ہدر ی طا لب حسین نے محکمہ زراعت ،امو ر حیو انا ت ،امو ر دینینا ،خو را ک ،بندو بست اور ڈسٹر کٹ ایجو کیش آفس زنا نہ کے دفا ترکا دو رہ کیا دو رہ کے دو را ن تما م محکمہ جا ت کے ملا زمین کی حا ضر ی تسلی بخش پا ئی گئی اس موقع پر چو ہدر ی طالب حسین نے سر براہا ن محکمہ جا ت کو کہا کہ محکمہ جا ت کی کا رکر دگی کو بہتر سے بہتر بنائیں تا کہ عو ام کو ریلیف مہیاہو سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کشمیر یوں کی مر ضی کے بغیر مسئلہ کا کو ئی بھی حل دیر پا اور قا بل قبو ل نہیںہوسکتا بھا رت انتخا با ت کی بجا ئے را ئے شما ری کروا ئے مسئلہ کشمیر فلش پو ائنٹ بن چکا ہے کسی بھی مذا کرا تی عمل میںکشمیر ی عو ام کو لا زمی فر یق کی حیثیت سے شا مل کیا جا ئے ان خیا لا ت کا اظہاروزیر اعظم کے کو ارڈنیٹر برا ئے اٹلی ڈا کٹر امتیا ز احمدنے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ اقوام متحد ہ کی جنر ل اسمبلی اور سلا متی کو نسل کی قرا ر دا دو ں پر عمل در آمد نہ ہو نا عا لمی برادری کے لئے لمحہ فکر یہ ہے بھا رت فو ج اور کا لے قوا نین کے زور پر پر امن تحر یک کو کچلنے میںنا کا م ہو چکا ہے اور اب انتخا با ت کا ڈرا مہ رچا رہا ہے کشمیر ی عو ام کی بے مثا ل قر با نیوں کی بدو لت آج مسئلہ کشمیر فلش پو ائنٹ بن چکا ہے امر یکا اور یو رپ کے ایو انو ں میں بھی کشمیر ی عو ام کی جدو جہد کی با زگشت سنی جا سکتی ہے بہت جلد کشمیر ی عو ام کی قر با نیا ں رنگ لا نے وا لی ہیں بالا خر بھا رت کو حق خو دارادیت دینا پڑ ے گا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حو الے سے آج پو ری قوم متحد ہے مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی مظا لم اور انسانی حقوق کی بد تر ین خلا ف ورزیو ں پر انسا نی حقوق کی عا لمی تنظیموں کی جا نب سے خا مو شی اور بے حسی انتہا ئی قا بل مذ مت ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ڈی ایف او عمرا ن شفیع ،رینج آفیسر را جہ منیر احمد ،بلا ک آفیسر ملک اعجا ز احمد ،ٹھیکیدا ر طارق محمود بٹ ،سینئر صحا فی عز یز الر حمن نا ز نے اپنے مشتر کہ تعز یتی بیا ن میںمسلم لیگ نو ن بھمبر کے سٹی صدر را جہ خو رشید احمد خا ن نے وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حوم کے بلند در جا ت کے لئے دعا ئے مغفر ت اور پسما ندگا ن کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سا بق ممبرا ن ضلع کو نسل چوہدر ی فضل علی ،چو ہدر ی یو سف درا ئیا ں ،ٹھیکیدا ر انعام الحق آف گڑھا للیا ں ،ٹھیکیدا ر آصف نے اپنے مشتر کہ تعز یتی بیا ن میں چو ہدر ی محمد زبیر کی ہمشیر ہ محتر مہ اور چو ہدر ی طا رق لنگڑ یا ل کی خو ش دا من کی وفا ت پر گہر ے دکھ وغم کا اظہا ر کر تے ہو ئے مر حومہ کے بلند در جا ت کے لئے دعا ئے مغفر ت اور پسما ندگا ن کے لئے دعا ئے صبرو جمیل کی ہے۔