بھمبر کی خبریں 2/11/2014

Bhimber

Bhimber

اونچی دکان پھیکا پکوان بھمبر میں کاشی پیزا ہٹ پر گندے اور باسی گوشت کا استعمال گا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اونچی دکان پھیکا پکوان بھمبر میں کاشی پیزا ہٹ پر گندے اور باسی گوشت کا استعمال گاہکوں کو دی جانے والی کیچپ میں سے مکھیاں نکلنا معمول بن گیا گاہکوں کے احتجاج کے باوجود شہریوں کو غیر معیاری اور مکھیوں کی مکس شدہ کیچپ فراہم کا سلسلہ جاری مکھیاں نکلنا بڑی بات نہیں یہ ہمارے وجود کا حصہ ہیں مالک دوکان اور ویٹرز کا گاہکوں کو کورا جواب شاپ پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے انتظامیہ نوٹس لے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر گجرات روڈ پر کاشی پیزاہٹ پر قائم دوکان پر تیار کیے جانے والے برگرز اور پیزے میں انتہائی غیر معیاری گندے اور باسی گوشت کا استعمال کیا جا رہا ہے حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر کے گندے کچن کے گندے فرش پر گوشت کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آئے روز برگراور پیزے کے ساتھ دی جانے والی کیچپ میں مکھیوں کے نکل آنے کی شکایات بھی عام ہیں شہریوں کی طرف سے مکھیوں کے نکل آنے کی شکایت پر مالک دوکان اور ویٹرز یہ کہہ کر ٹرخا دیتے ہیں کہ مکھیاں بھی ہمارے وجود اور معاشرے کا حصہ ہیں اپنے حصے کا رزق کھاتی ہیں جبکہ دوکان پر گندگی، غیر معیاری اشیاء کے استعمال اور کیچپ میں سے مکھیوں کے نکل آنے پر اکثر گاہکوں اور ویٹرز میں تو تکرار ہوتی رہتی ہے بھمبر کے شہریوں نے انتظامیہ سے بیماریاں بانٹنے والی کاشی پیزاہٹ شاپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور مالک دوکان کے گاہکوں کے ساتھ نامناسب رویے کا بھی نوٹس لینے اور انہیں صفائی ستھرائی کا پابند بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ 5 برنالہ ڈھمک کی سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمالک اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ 5 برنالہ ڈھمک کی سیاسی و سماجی شخصیت عبدالمالک اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل ملوٹ حلقہ ایل اے 5 برنالہ کا اہم علاقہ ہے یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونیوالوں نے یونین کونسل ملوٹ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا اور ملوٹ سمیت دیگر دیہاتوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گے علاقے کے لوگ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں علاقے میں پینے کے پانی سڑکوں ، بجلی کی فراہمی سکولوں کے قیام سمیت بہت سے مسائل سر اٹھائے کھڑے ہیں جنہیں ہر دور میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب علاقہ کے عوام ان سیاسی مداریوں کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں مزید استحصال نہیں ہونے دینگے آئندہ الیکشن میں علاقہ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے یونین کونسل ملوٹ سے اپنا امیدوار سامنے لائینگے تا کہ عوام علاقہ کے مسائل کاحل اور ان کے بنیادی حقوق کی بازیابی ہو سکے اور تعمیر و ترقی یونین کونسل ملوٹ کا مقدر بن سکے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کے سنیئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے کہا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کے سنیئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان کے روشن مستقبل کی کرن ہیں وہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنانے کیلئے اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے عمل پیرا ہیں جس پر کشمیری ان کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ سماہنی کے دورہ کے دوران کارکنان سے ملاقاتوں میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن پر گولہ باری کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے لیکن کنٹرول لائن پر رہنے والے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں جبکہ افواج پاکستان بھی بھارتی جارحیت کا منہ تور جواب دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا کشمیر پر موقف کشمیریوں سے بھر پور ہمدردی کا اظہار ہے انہوں نے کشمیر کاز پر بھارت کو للکارا ہے جو قابل تحسین ہے بلاول بھٹو آئندہ الیکشن میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اصل وارث ثابت ہو کر کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بلاول بھٹو پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور ان کی طر ف سے کشمیریوں کے موقف آزادی پر بھر پور تائید ان کے مشکور ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر، سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق ضلع

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر، سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق ضلع بھمبر کے صدر راجہ مقصود احمد خان نے اپنے مشترکہ بیان میں محمد علی کشمیری کو پاکستان مسلم لیگ نون یورپ ،کا سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موصوف کا مسلم لیگ نون یورپ کا سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہونا خوش آئند اور نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہے موصوف کی پاکستان مسلم لیگ نون کیلئے گراں قدر خدمات ہیں یورپ کے اندر مسلم لیگ نون کو منظم ، متحرک ، فعال اور تنظیم سازی کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت نے موصوف کو جماعتی خدمات کے صلے میں جماعتی عہدہ دیا ہے ان کے سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہونے سے یورپ کے اندر مسلم لیگ نون کو مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ جماعت کیلئے کام کرنے اور قربانیاں دینے والوں کی جماعت میں بڑی اہمیت ہے مستقل مزاجی کے ساتھ جماعتی وابستگی کو قائم رکھنے اور جماعت کے ساتھ وفا کرنے والوں کو ہمیشہ اس کا صلہ ملتا ہے انہوں نے کہا کہ یورپ کے اندر مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی ہمارے بلا تنخواہ سفیر ہیں جو بیک وقت کئی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

بھمبر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون اٹلی کے سر گرم رہنما محمد علی کشمیر آف بنڈالہ مسلم لیگ نون یورپ
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون اٹلی کے سر گرم رہنما محمد علی کشمیر آف بنڈالہ مسلم لیگ نون یورپ کے سیکرٹری انفارمیشن منتخب ان کے انتخاب پر مسلم لیگ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گائوں بنڈالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے سر گرم رہنما اٹلی میں مقیم محمد علی کشمیری کو مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت نے مسلم لیگ نون یورپ کا انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر لیا ہے ان کے سیکرٹری انفارمیشن نون لیگ یورپ منتخب ہونے پر یورپ بھر اور آبائی شہر بھمبر میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن ضلع بھمبر کے راہنما چوہدری محمد اکرم مقدم نے اپنے ایک بیان
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آزاد جموں و کشمیر ٹیچر آرگنائزیشن ضلع بھمبر کے راہنما چوہدری محمد اکرم مقدم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری غلام غوث مرحوم کی تعلیمی اور اساتذہ حقوق کیلئے گراں قدر خدمات ہیں اساتذہ کے حقوق کا حصول اور تحفظ انکی زندگی کا مشن تھا ضلع بھمبر کے اساتذہ کیلئے انکی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری غلام غوث مرحوم کے خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے اساتذہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اساتذہ کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں پر ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ٹیچرز آرگنائزیشن کے آمدہ الیکشن میں ضلع بھمبر کے اساتذہ ہمیشہ کی طرح اہم اور کلیدی کردار ادا کرینگے ضلع بھمبر سے مرکز اور ضلعی سطح پر ایسی قیادت سامنے لائی جائیگی جو اساتذہ کے حقوق کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہو۔