بھمبرکی خبریں 02.09.2013

بھمبر شہر میں قائم پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹریوں کے مالکان نے سرکاری ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کو یرغمال بنالیا
بھمبر(جی پی آئی)بھمب رشہر میں قائم پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹریوں کے مالکان نے سرکاری ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کو یرغمال بنالیا عملہ اور ڈاکٹرز کمیشن کے عوض لیبارٹری ٹیسٹوں، ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیلئے اپنی اپنی من پسند پرائیویٹ لیبارٹریوں پر بجھوانے لگے ہسپتال میں لیبارٹریوں سمیت ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی لاکھوں کی مشینری زنگ آلود ہونے لگی عوام علاقہ شہریوں اور مریضوں کا محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ایکسرے، الٹراساؤنڈ، ڈینٹل مشین کے خواب ہونے سے لیبارٹری میں متعدد ٹیسٹوں کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث شہر میں کھلنے والی متعدد پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹریوں کے مالکان نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کو مریض انکی لیبارٹریوں میں بھیجنے کے عوض بھاری کمیشن کا لالچ دے رکھا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ سرکاری ہسپتال میں موجود ٹیسٹوں کی سہولت کے موجود ہونے کے باوجود پرائیویٹ لیبارٹریوں میں مریضوں کو ریفر کر دیا جاتا ہے لیبارٹری مالکان نے ہسپتال کے ڈاکٹرز رومز اور دیگر اہم جگہوں پر اپنے ایڈریس اور نمبرز آویزاں کر رکھے ہیں اور متعدد سرکاری ڈاکٹرز انہیں لیبارٹریوں پر پارٹ ٹائم جاب بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں یوں پرائیویٹ لیبارٹری مالکان ایکسرے ،الٹراساؤنڈ اور ٹیسٹوں کی بھاری اور من مانی فیسیں وصول کررہے ہیںجن کو پوچھنے والا کوئی نہیں بھمبر کے عوامی ،سماجی اور شہری حلقوں اور ہسپتال میں جاکر ذلیل خوار ہونے والے مریضوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹری مالکان کے چنگل سے آزاد کروایا جائے اور ہسپتال میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری کو زنگ آلود کرنے اور جان بوجھ کر ناقابل استعمال بنانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیکری مالکان اور مٹھائی فروشوں نے انت مچا دی مٹھائی، رس کیک، بسکٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر لیا
بھمبر(جی پی آئی)بیکری مالکان اور مٹھائی فروشوں نے انت مچا دی مٹھائی، رس کیک ،بسکٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر لیا نام نہاد سویٹ ایسوسی ایشن کی غیر منظور شدہ ریٹ لسٹیں چسپاں کر لیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے آنکھیں موندلیں شہریوں کا اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بیکری مالکان اور مٹھائی فروشوں نے مٹھائی سمیت اشیاء بیکری کی قیمتوں میں من مانااضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں بھمبرکے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب چینی کا ریٹ 100 روپے فی کلو تھا اور گھی کا ریٹ بھی موجودہ ریٹ سے زیادہ تھا اور اس وقت بیکری مالکان نے مہنگائی کا واویلا کرکے مٹھائی کی قیمت 230 روپے سے 260 روپے فی کلو مقرر کروائی تھی جبکہ اب چینی اور گھی قیمتیں پہلے ہی بہت کم ہیں لیکن مٹھائی کے ریٹ کم نہیں کیے گئے شہریوں نے مزید بتایا کہ اب ایک بار پھر مٹھائی فروشوں اور بیکری مالکان نے حالیہ ماہ رمضان کے آخری دنوں میں انتظامیہ کے آفیسران کی چھٹیوں فائدہ اٹھاکر عید الفطر کے موقع پر مٹھائی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرلیا اور مٹھائی 300 روپے فی کلو ،سموسہ 12 روپے ،فریس کیک اور اسی طرح کیک پیس، رس، سموسے، بسکٹ وغیرہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ من مانا اضافہ کر رکھا ہے جس سے شہری ناشتے کی سہولتوںسے بھی محروم ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مٹھائی فروشوں نے نام نہاد گجرات، کوٹلہ اور بھمر کی سویٹ ایسوسی ایشن کی جعلی اور غیر منظور شدہ پرائس لسٹیں اپنی دوکانوں میں آویزاں کر رکھی ہیں جسکا انتظامیہ نوٹس لے شہریوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بیکری مالکان پولٹری ڈیلروں سے ملکر چھوٹے سائز کے انڈے فروخت کررہے ہیں جبکہ بیکریوں پر فروخت ہونے والے شادیوں اور سالگرہ کے کریم کیک کا وزن بھی کم ہوتا ہے اور کیک کے نیچے زائد گتالگا کر وزن پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں نے کہاکہ حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے اپنی تعیناتی کے بعد بازاروں کا ایک بار چکرنہیں لگایا اور نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا ہے جسکی وجہ سے شہرمیں بیکری شاپس کیساتھ ساتھ کریانے، سبزی فروٹ اور گوشت والی دوکانوں پر غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر اطہار تشویش کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیروں، مشیروں اور کوآرڈنیٹروں کی فوج ظفر موج حکومتی خزانے پر بوجھ قومی خزانے کو عیاشیوں کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے
بھمبر(جی پی آئی)وزیروں، مشیروں اور کوآرڈنیٹروں کی فوج ظفر موج حکومتی خزانے پر بوجھ قومی خزانے کو عیاشیوں کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے چیف سیکرٹری کی طرف سے مشیروں اور کو آرڈینیٹروں کیخلاف کارروائی احسن اقدام ہے اب وزراء کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر وارڈ نمبر 1سٹی بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے قومی خزانے کوبے دردی سے لوٹا جا رہا ہے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے عوامی فلاح و بہبود کی طرف توجہ نہ ہے حکومت اپنے حواریوں، عزیز رشتے داروں اور تعلق داروں کو نواز رہی ہے وزیروں ،مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج بھرتی کر رکھی ہے جوقومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے عوام کے ٹیکسز کا پیسہ حکمرانوں اور انکے حواریوں کی عیاشیوں اور موج مستیوں پر خرچ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نذر محمد گوندل نے فوج ظفر موج کیخلاف کرروائی کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے لیکن ا بھی اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے وزراء کی فوج کو کم کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے امراء اپنے 75فی صد اثاثے ملک کیلئے وقف کریں تاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو سکے: چوہدری گلزار احمد
بھمبر(جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمدایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امراء اپنے 75 فی صد اثاثے ملک کیلئے وقف کریں تاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو سکے انہوںنے کہا کہ میاں نواز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار اس عمل میں اہم کردار ادا کریں انہوںنے یہ بھی کہا کہ جن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 50 ہزار روپے سے زائد ہیں ان پر 25 فیصد اور 50 فیصد کٹ لگاکر غریب لوگوں کو اور ضعیف العمر لوگوں کو سوشل الاؤنس جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک کے صدر، وزیر اعظم اور ذمہ دار بھوکے لوگوں کے ذمہ دار ہیں ننگے لوگوں کے ذمہ دار ہیں روٹی کپڑا اور مکان ہر شہری کو فراہم کرنا صدر وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے علاج معالجہ حکومت کی ذمہ داری ہے وگرنہ قہر خداوندی ہی ہے انہوں نے کہاکہ امراء ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں لیکن اس کی اساس قربانی ہے اور آنے والے وقت میں وہی ملک کامحاسب ہونگے جو ضرورت مندوں کو سوشل سیکورٹی اور ریلیف دینگے انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بہت زیادہ تضاوت ختم ہونا چاہیے ایک ملازم ایک ادارے میں دو لاکھ لے رہا ہے جبکہ ایک غریب ملازم صرف دس ہزار لے رہا ہے اس زیادتی کا خاتمہ بھی اشد ضروری ہے حکمران لوگوں کی بددعاؤں سے بچیں۔