بھمبر کی خبریں 24.08.2013

عارف شاہد شہید ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 5ستمبر کو آزادکشمیر اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا
بھمبر( جی پی آئی)عارف شاہد شہید ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 5ستمبر کو آزادکشمیر اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا احتجاجی دھرنے میں قوم پرست جماعتوںکے کارکنان شرکت کرینگے تفصیلات کیمطابق اپنا کے صدر سردار عارف شاہد شہید کے بہیمانہ قتل اور قاتلوںکی عدم گرفتاری کیخلاف عارف شاہد شہید ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 5ستمبر بروز بدھ کو آزادکشمیر اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا احتجاجی دھرنے میں آزادکشمیر بھر سے قوم پرست جماعتوںکے راہنما و کارکنان شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( جی پی آئی)لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کسی بھی وقت دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ کا سبب بن سکتی ہے ایٹمی جنگ نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا کے کسی بھی ملک کے مفاد میں نہ ہے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اور کشمیریوں کو انکا بنیادی حق حق خودارادیت دے ان خیالات کااظہار جموں و کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماہمایوں زمان مرزانے کیا انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک پرامن اور جمہوری اندا زمیں چلائی جا رہی ہے جبکہ بھارت کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دینے کے بجائے ان پر ظلم و جبر نے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارت طاقت کے نشے میں تمام عالمی قوانین کو روند تے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے بھارت کا جارحانہ رویہ اور مسلسل ہٹ دھرمی خطے کو ایٹمی کی طرف لے جارہی ہے دوایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی دنیا کے امن کو شدید خطرہ ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے پاکستان اور کشمیریوں کو دباؤمیں لاکر کشمیریوں پر اپنی مرضی کا فیصلہ مسلط کرنا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضمنی الیکشن میںپاکستانی عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کااظہار کیا ہے آنے والا وقت پھر پیپلزپارٹی کا ہو گا
بھمبر(جی پی آئی)ضمنی الیکشن میںپاکستانی عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کااظہار کیا ہے آنے والا وقت پھر پیپلزپارٹی کا ہو گا ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی بیلجئم کے سینئر نائب صدر صدر محمد اجمل آف سرائے عالمگیر نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور عوامی حقوق کیلئے جیالوںکی گراں قدر خدمات ہیں جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی کو کمپین نہیں کرنے دی گی دہشت گردوں سے دھمکیاں اور میڈیا ٹرائل کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو کھل کر الیکشن مہم چلانے کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بڑے ووٹ ملے ہیں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی خوش آئند ہے یہ عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد کامظہر ہے انہوںنے کہاکہ ضمنی الیکشن سے آئندہ کا نقشہ واضح ہو گیا ہے آنے والا دور ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو تمام مشکلات اور مسائل سے پیپلزپارٹی ہی نجات دلا سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آزادکشمیر کے پڑھے لکھے طبقے کیلئے بالخصوص اور قومی وسیاسی ادراک رکھنے والے طبقہ کیلئے بالعموم لمحہ فکریہ ہے آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے
بھمبر( جی پی آئی)آزادکشمیر میں جوکچھ ہورہا ہے وہ آزادکشمیر کے پڑھے لکھے طبقے کیلئے بالخصوص اور قومی وسیاسی ادراک رکھنے والے طبقہ کیلئے بالعموم لمحہ فکریہ ہے آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور بیس کیمپ کا کردار انتہائی شرمناک ہے جس پر بحث کی ضرورت نہیں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویزبٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں جاری لوٹ کھسوٹ زور پر ہے تقرریوں ،تبادلوں اور ترقیوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے ترقیاتی کام فروخت ہورہے ہیں ہر طرف لوٹ کا بازار گرم ہے اور یہ سب کچھ حکومت کی چھتری کے نیچے ہورہا ہے جس ملک میں وزراء اور تمام سرکاری اداروں کے ایگزیکٹوز ملکر دن رات قومی خزانے کولوٹنے کیلئے ایسے ایسے فول پروف طریقہ کار استعمال کررہے ہوں کہ کرپشن کا ثبوت ہی نہ مل سکے تو ایسا ملک و معاشرہ کیا فاشٹ ریاست نہیں کہلوائے گا انہوں نے کہاکہ مظفرآباد دارلحکومت لیکن حکومت کشمیر ہاؤس اسلام آبادسے چلائی جارہی ہے اور جوکچھ کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہورہا ہے حقائق قوم کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہیں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایم ایل اے ہاسٹل اسلام آبا دکا سب سے بڑا شراب خوری اور زنا خوری کا مرکز ہے وہاںپر ہماری سیاسی جماعتوں کے لوگ وہ وہ حرکتیں کرتے ہیں جو ناقابل بیان ہیں اور ان قصے کہانیوںکی آواز پورے آزادکشمیر میں گونج رہی ہے سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے لیکن آواز خلق خدا کو جھوٹ بھی نہیںکہا جا سکتاانہوںنے کہاکہ آج آزادکشمیر میںاقرباء پروری ،علاایت ،برادری ازم بھی زوروں پر ہے آزادکشمیر میںکوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو بڑے بڑے مگر مچھوں ،وزراء اور ایگزیکٹوز کا احتساب کر سکے بلکہ عملی طور پر تمام سرکاری محکمہ جات سیاسی ہو گئے ہیں اس لیے احتساب ممکن ہی نہیںرہا لیکن احتساب بیورو کے نام پر بہت بڑا ڈرامہ آزادکشمیر میں جاری ہے اور رعملی طور پر احتساب بیورو کی کارکردگی صفرہے انہوںنے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ کی جدوجہد کشمیر کی آزادی اور آزاد کشمیر میں میرٹ ،قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے جاری ہے اور جاری رہے گی۔