بھٹ شاہ: بھٹ شاہ پیپلز پارٹی کے صدر غلام رسول ملاح اور تعلقہ جو ائنٹ سیکر یٹری ذوالفقار سومرو نے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بھٹ شاہ شہر دن بدِن گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے دکھا ئی دے رہا ہے۔ ہالا T.M.O باقر بروہی نے اپنے من پسند لوگوں کے ساتھ بھٹ شاہ آفس میں موج مستی میں مصروف ہے۔ہالا T.M.O کی نااہلی دن بدِن بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بھٹ شاہ کا شہر مکمل طور پر گندگی میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے جس میں شہریوں کا کہنا ہے بھٹ شاہ شہر پیپلز پارٹی سے تعلق ہے لیکن یہاں کسی بھی قسم کی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے گندگی کم ہو نے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔
بھٹ شاہ کے شہریوں کو اس کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ برسات پڑتے ہی سب گلیا ں روڈ راستے پانی سے بھر گئے ہیں لیکن ہالا T.M.O باقر بروہی ابھی تک خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ بھٹ شاہ میں روڈ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے ۔بھٹ شاہ شہر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے بھٹ شاہ شہر ایک قدیمی شہر ہے جس میں شروع سے پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ ہے لیکن پچھلے کئی سالوں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ہالا T.M.O اپنی من مانی کر نے میں مصروف ہے سب گلیاں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیںجسکی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ ہم گو رنمنٹ سندھ وزیر اعلٰی سید قائم علی شاہ اور مخدوم امین سے اپیل ہے کہ ہالا T.M.O کے خلاف کاروائی کر کے بھٹ شاہ کو اس بچیا جای۔