بھٹ شاہ ( قاسم حسین) بھٹ شاہ لطیف کالونی واڈنمبر 7 سے آزاد امیدوار غلام علی چہوان عرف فوجی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں سید مظہر علی شاہ نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھٹ شاہ شہر شاہ عبدلطیف بھٹائی کا شہر ہے اور شاہ بھٹائی نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور ہماری بھی دعا ہے کہ یہ امن قائم رہے واڈ نمبر 7 کے علاوہ ہماری ساری کیمپین پاکستان پیپلزپاٹی کے لئے ہوگی اگر ہمارا امید وار جیت جاتا ہے۔
تو ہم پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کرے گے انہونے مزید کہا بھٹ سمیت ضلع بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وارو کی مہم چلائے گے ۔ صرف لطیف کالونی سے غلام علی چہوان ہماری طرف سے امید وار ہیں مجھے لطیف کالونی کے لوگوں پر پورا یقین ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میرا ساتھ دے گے کیو کہ لطیف کالونی کے لوگو سے میرا بہت پورانہ رشتہ ہے۔
اس موقع پر ان کہ ہمرہ سید ہاجن شاہ۔اشرف شاہ ۔ اللہ وریایو سموں ۔ ریاض حسین کھوسوں ۔سلیم کھوسو۔جمن برڈاں۔ دُر محمد جویا۔ ڈنو بھٹی۔راجوں وسان۔سلیم وسان۔عباس پریاڑ۔عطاشہانی۔ بھی موجود تھے ۔ لطیف کالونی میں رہنے والی مختلیف برادریوں نے جن میں چہوان ۔کوری۔جویا۔اوڈ۔کھوسا۔جونیجا۔جت۔ چانڈیا۔وسان۔سولنگی۔ کھلو۔برادریوں سمیت آزاد امیدوار غلام علی چہوان کی حمایت کا علان بھی کیا ۔اس موقع پر آزاد امیدوار غلام علی چہوانے سید مظہر علی شاہ سمیت تمام افراد کا شکریہ اد کیا۔