بھٹ شاہ (قاسم حسین) تفصیل کے مطابق ایریگشن ملازمین علی شیر برڑو کی قیادت میں درجنوں ملازمین نے بھٹ شاہ پریس کلب کے آگے پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر نیشنل بینک ہالا کے مینجر اور دیگر کرپٹ ملازمین کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے کہا کہ ہماری ایڈوانس تنخواہیں بیس سے لیکر پچاس ہزار رشوت دینے کے بغیر نہیں ہو رہی ہیں جب ہم رشوت کے پیسے دیتے ہیں تو جن ملازمین کے تنخواہیں تین لاگھ ہوتی ہیں انھیں صرف ایک لاگھ دیا جاتا ہے۔
دو لاکھ مینجر ا ور عملہ ہضم کر جاتے ہیں علی شیر برڑو نے کہا کہ میری اینڈوانس سیلری تین لاکھ میں سے مجھے صرف بیانویں ہزار ملے ہیں جبکہ میری ماہانہ بائیس ہزار تنخواں میں سے مجھے صرف چھ ہزار مل رہے ہیں جو سراسر ظلم ہے ہم نے بہت مرتبہ اعلیٰ حکام کو درخواستیں دی۔
ہمارا مسعلہ حل نہیں ہو رہا ہے ہم وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل بینک کے مینجر اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاراوائی کر کہ ہما رہ مسعلہ یل کیا جائے بصورت ہم خد کو آگ لگا دینگے۔