بھٹ شاہ حیسکو یونین کی جانب سے مزدروں کے عالمی دن حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی

Rally

Rally

بھٹ شاہ (قاسم حسین) تفصیلات کے مطابق، دنیا بھر کی طرح بھٹ شاہ میں بھی لیبر ڈے بڑے جوش و جزبے سے منایا گیا اسی سلسلے میں حیسکو یونین بھٹ شاہ کی جانب سے واپڈا آفیس سے لے کر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

جس کی قیادت حیسکو یونین بھٹ شاہ کے چیئرمین محرم خاصخیلی . وائس چیئرمین اسلم راجپوت . جنرل سکیٹری غلام عباس ملوکھانی . جوائین سکیٹری گل منیرنے کی، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محرم خاصخیلی کا کہنا تھا کہ سرمایادارانہ نظام نے آج بھی مزدورو کو اپنے ظالمانہ شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔

انہیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہے جومعاشرے کے دیگر طبقات کو حاصل ہے پاکستان میں مزدورو ںکے حقوق تحفظ کے لئے لیبر قانون تو موجود ہے لیکن اس قانون پر علمدرآمد کی کمی ہے۔