بھٹ شاہ (قاسم حسین) مٹیاری ضلع میں سینکڑوں عطائی ڈاکٹر لوٹ مار میں مصروف ۔انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیل کے مطابق ضلع مٹیاری میں سینکڑٰوں عطائی ڈاکٹر غریب مریضوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں ضلع کے مختلف شہروں میں ان عطائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینک اور اسپتال کھول رکھے ہیں جہاں دونوں ہاتھوں سے مریضوں کو لوٹا جا رہا ہے ان عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں متعدد معصوم اور غریب افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں کیکن یہ عطائی ڈاکٹر مرنے والوں کے ورثا کو چند روپے دے کر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں۔
جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوپاتی بارہا عدالتی اور حکومتی احکامات کے باوجود ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کوئی کاروائی کرنے کو تیار نہیں ہے اور یہ بدستور غریب شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں معلوم ہوا ہے کہ یہ عطائی ڈاکٹر محکمہ صحت کے افسران کو باقاعدگی سے بھتہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے ان کی جانب سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرکے فوری طور پر ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے۔