بھٹ شاہ (قاسم حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے جتنی قربانی ہم دی شاید کسی نے دی ہوں پر پیپلز پارٹی نے ہمیں مایوس کر دیا ہے اس لئے اآزدا امیدوار کی حثیت سے انتخاب لڑ رہا ہوپہلے بھی شہر کی خدمت کی ہے اور آگے چل کر بھی کرے گے۔
ان خیلات کا اظہار چیرمین شپ کے امیدوار سید فقیر علا شاہ نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کیا انہو نے مزید کہا کہ بھٹ شاہ شہر کے لوگوکوہمارے کرائے گئے ترقیاتی کام بھولے نہیں ہیں جس دور میں پیپلزپارٹی پر برا وقت آیا تو سب سے نے پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا پراس وقت بھی ہمارے خاندان نے پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا نے پر اس بار پیپلزپارٹی نے ہمیں بہت مایوس کیا ہے۔
ہمیں مجبورناََآزاد امید وار کی حثیت سے میدان میں آنا پڑا ہے کیوں کہ بھٹ شاہ شہر کو لاوارث ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ہو شہر بھر کی تمام برادریاں ہمارے ساتھ ہیں .اور مجھے امید ہے کہ عوام ہمارا ساتھ ضرور دے گی اور ایک بار پھر ہمیں خدمت کا موقع دے گیں