بھٹ شاھ: سینیٹری ورکر کی ہلاکت کے بعدڈپٹی کمشنر مٹیاری کا بھٹ شاہ میں ڈرینج سسٹم کا دورہ ۔ڈی سی کا سینیٹری ورکر کی موت پر اظہارہمدردی ۔ڈی سی کا بلدیاتی افسران پر اظہار برہمی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گٹر لائن کی صفائی کے دوران ایک خاکروب کی ہلاکت کے بعد آج ڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام مرتضی!شیخ نے بھٹ شاہ میں مرحوم خاکروب راجھوعرف پوڑھو کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کیلئے 30ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا جبکہ اس کے لئے چھ ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا بھی اعلان کیا جبکہ زخمی وحید کے لئے فوری طور پر دس ہزار روپے کا اعلان کرتے ہوئے ۔
اسپتسل انتظامیہ کو اس کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ کئے جانے کی بھی ہدایت کی ۔بعد میں ڈی سی مٹیاری نے ڈرینج سسٹم کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ محکمہ بلدیات کے افسران بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے نکاسیء آب کے نظام کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا اور خاکروب رانجھو عرف پوڑھو کی گزشتہ روز ہونے والی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔یاد رہے کہ بھٹ شاہ کا موجودہ ڈرینج سسٹم 40سال پرانا ہونے اور آبادی میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ حال ہو چکا ہے حال ہی میں ایم پی اے ڈاکٹر مخدوم رفیق الزماں نے بھٹ شاہ کے ڈرینج سسٹم کے لئے صوبائی حکومت سے 18کروڑ روپے منظور کروائے ہیں جس کے بعد عنقریب نئے ڈرینج سسٹم کا کام شروع کر دیا جا ئے گا ۔