بھمبر کی خبریں 02.09.2013 page 2
Posted on September 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبر شہرمیں قائم پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹریوں کے مالکان نے سرکاری ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرزکو یرغمال بنا لیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر شہرمیں قائم پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹریوں کے مالکان نے سرکاری ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرزکو یرغمال بنالیا عملہ اور ڈاکٹرز کمیشن کے عوض لیبارٹری ٹیسٹوں ،ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کیلئے اپنی اپنی من پسند پرائیویٹ لیبارٹریوں پر بجھوانے لگے ہسپتال میں لیبارٹریوں سمیت ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی لاکھوں کی مشینری زنگ آلود ہونے لگی عوام علاقہ شہریوں اور مریضوں کا محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرکے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ایکسرے، الٹراساؤنڈ، ڈینٹل مشین کے خواب ہونے سے لیبارٹری میںمتعدد ٹیسٹوں کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث شہرمیں کھلنے والی متعدد پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹریوں کے مالکان نے ہسپتال کے ڈاکٹرزاور عملہ کو مریض انکی لیبارٹریوں میں بھیجنے کے عوض بھاری کمیشن کا لالچ دے رکھا ہے جبکہ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ سرکاری ہسپتال میں موجود ٹیسٹوں کی سہولت کے موجود ہونے کے باوجود پرائیویٹ لیبارٹریوں میں مریضوں کو ریفر کر دیا جاتا ہے لیبارٹری مالکان نے ہسپتال کے ڈاکٹرز رومز اور دیگر اہم جگہوں پر اپنے ایڈریس اور نمبرز آویزاں کررکھے ہیں اور متعدد سرکاری ڈاکٹرز انہیں لیبارٹریوں پر پارٹ ٹائم جا ب بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیںیوں پرائیویٹ لیبارٹری مالکان ایکسرے ،الٹراساؤنڈ اور ٹیسٹوں کی بھاری اور من مانی فیسیں وصول کررہے ہیںجن کو پوچھنے والا کوئی نہیں بھمبرکے عوامی ،سماجی اور شہری حلقوں اور ہسپتال میں جاکر ذلیل خوار ہونے والے مریضوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھمبرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹری مالکان کے چنگل سے آزاد کروایا جائے اور ہسپتال میںموجود لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری کو زنگ آلود کرنے اور جان بوجھ کر ناقابل استعمال بنانے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیکری مالکان اور مٹھائی فروشوں نے انت مچا دی مٹھائی، رس کیک، بسکٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر لیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بیکری مالکان اور مٹھائی فروشوں نے انت مچا دی مٹھائی ،رس کیک ،بسکٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر لیا نام نہاد سویٹ ایسوسی ایشن کی غیر منظور شدہ ریٹ لسٹیں چسپاں کر لیں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے آنکھیں موندلیں شہریوں کا اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث بیکری مالکان اور مٹھائی فروشوں نے مٹھائی سمیت اشیاء بیکری کی قیمتوں میں من مانااضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا ہے جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں بھمبرکے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب چینی کا ریٹ 100روپے فی کلو تھا اور گھی کا ریٹ بھی موجودہ ریٹ سے زیادہ تھا اور اس وقت بیکری مالکان نے مہنگائی کا واویلا کرکے مٹھائی کی قیمت 230روپے سے 260روپے فی کلو مقرر کروائی تھی جبکہ اب چینی اور گھی قیمتیں پہلے ہی بہت کم ہیں لیکن مٹھائی کے ریٹ کم نہیں کیے گئے شہریوں نے مزید بتایا کہ اب ایک بار پھر مٹھائی فروشوں اور بیکری مالکان نے حالیہ ماہ رمضان کے آخری دنوں میں انتظامیہ کے آفیسران کی چھٹیوں فائدہ اٹھاکر عید الفطر کے موقع پر مٹھائی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرلیا اور مٹھائی 300روپے فی کلو ،سموسہ 12روپے ،فریس کیک اور اسی طرح کیک پیس ،رس ،سموسے ،بسکٹ وغیرہ کی قیمتوں میںبے تحاشہ من مانا اضافہ کر رکھا ہے جس سے شہری ناشتے کی سہولتوںسے بھی محروم ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مٹھائی فروشوں نے نام نہاد گجرات ،کوٹلہ اور بھمر کی سویٹ ایسوسی ایشن کی جعلی اور غیر منظور شدہ پرائس لسٹیں اپنی دوکانوں میں آویزاں کررکھی ہیں جسکا انتظامیہ نوٹس لے شہریوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بیکری مالکان پولٹری ڈیلروں سے ملکر چھوٹے سائز کے انڈے فروخت کررہے ہیں جبکہ بیکریوں پر فروخت ہونے والے شادیوں اور سالگرہ کے کریم کیک کا وزن بھی کم ہوتا ہے اور کیک کے نیچے زائد گتالگا کر وزن پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوںنے کہاکہ حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر بھمبرنے اپنی تعیناتی کے بعد بازاروں کا ایک بار چکرنہیں لگایا اور نہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا ہے جسکی وجہ سے شہرمیں بیکری شاپس کیساتھ ساتھ کریانے ،سبزی فروٹ اور گوشت والی دوکانوں پر غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر اطہار تشویش کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیروں، مشیروں اور کوآرڈنیٹروں کی فوج ظفر موج حکومتی خزانے پر بوجھ قومی خزانے کو عیاشیوں کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجائے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیروں، مشیروں اور کوآرڈنیٹروں کی فوج ظفر موج حکومتی خزانے پر بوجھ قومی خزانے کو عیاشیوں کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجائے چیف سیکرٹری کی طرف سے مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کیخلاف کارروائی احسن اقدام ہے اب وزراء کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر وارڈ نمبر 1سٹی بھمبرکے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کے قومی خزانے کوبے دردی سے لوٹا جا رہا ہے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے عوامی فلاح و بہبود کی طرف توجہ نہ ہے حکومت اپنے حواریوں ،عزیز رشتے داروں اور تعلق داروں کو نواز رہی ہے وزیروں ،مشیروں اور کوآرڈینیٹروں کی فوج ظفر موج بھرتی کر رکھی ہے جوقومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے عوام کے ٹیکسز کا پیسہ حکمرانوں اور انکے حواریوں کی عیاشیوں اور موج مستیوں پر خرچ ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نذر محمد گوندل نے فوج ظفر موج کیخلاف کرروائی کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے لیکن ا بھی اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے وزراء کی فوج کو کم کرنے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے اور اسٹیڈیم کا باقاعدہ سپورٹس کے محکمہ کے حوالے کرنے کے بعد ہی اسٹیڈیم کا افتتاح
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے اور اسٹیڈیم کا باقاعدہ سپورٹس کے محکمہ کے حوالے کرنے کے بعد ہی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گا محکمہ سپورٹس آزادکشمیر بھمبر اسٹیڈیم کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کرکے یہاں پر سپورٹس سرگرمیوںکا آغاز کرنا چاہتا ہے ضلع بھمبرکی سپورٹس ایسوسی ایشن بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے آگے بڑھیں ان خیالات کااظہار سیکرٹری سپورٹس آزادکشمیر شوکت مجید نے گزشتہ روز بھمبر اسٹیڈیم کے وزٹ کے موقع پر صحافیوں اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہاسٹیڈیم کی 95فیصد تعمیر مکمل ہو چکی ہے جو5 فیصد بقایا رہ گئی ہے اس کو جلد ازجلد مکمل کروانا چاہتے ہیں محکمہ سپورٹس نے تعمیر کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز جاری کردیے ہیں محکمہ سپورٹس کی کوشش ہے کہ بھمبراسٹیڈیم کی جلد تعمیر مکمل اور باقاعدہ اس کا افتتاح ہو اور یہاں پر صحت مندسرگرمیاں شروع ہو سکیں بھمبر کے نوجوان بھی اسٹیڈیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںاور سپورٹس کی دنیا میں بھمبرکا نام روشن کریں انہوںنے سپورٹس ایسوسی ایشن اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں سپورٹس ایسوسی ایشنز بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے اپنی ذمہ داری کااحساس کریں سپورٹس ایسوسی ایشنز کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوران رہ جانے والی چھوٹی موٹی کوتاہی کو دور کیا جائیگا محکمہ سپورٹس اور سپورٹس ایسی ایشنز کے نمائندے آپس میں کوآرڈینیشن پیدا کریں اس موقع پر انہوںنے ٹھیکیدار اور محکمہ عمارات کے ذامہ داران کو ہدایات دی کہ وہ بقیہ کام کو فی الفور مکمل کریں فنڈز کی فراہمی محکمہ سپورٹس یقینی بنائے گا اپنے اپنے کام کی رفتار کو بڑھائیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میرپور راجہ کلیم اللہ، صدر پریس کلب راجہ نعیم گل ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،عاطف اکرم ،ٹھیکیدار امتیاز ،راجہ عبیدالرحمن، قاضی نثار ،،رضی الرحمن ،راجہ نعیم نجمی ،افتخار عظیمی اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک پولیس بھمبرنے ماہ اگست میں ضلع بھمبر میںکل 1876گاڑیوں کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں 732500روپے جرمانہ کیاگیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک پولیس بھمبرنے ماہ اگست میں ضلع بھمبر میںکل 1876گاڑیوں کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں 732500روپے جرمانہ کیاگیا اور 594گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کو زیر ضبطی لایا گیا جن میں 129گاڑیوں کو اوور لوڈنگ کا مرتکب پاتے ہوئے 73600روپے جرمانہ کیا گیا 24گاڑیوں کو اوورچارجنگ سواریوں سے زائد کرایہ لینے کا مرتکب پاتے ہوئے 4650روپے جرمانہ کیا گیا 126کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 38200روپے جرمانہ اور انکی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز زیر ضبطی لائے گئے جبکہ 319بدوں نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز کو ضبط کیاگیا دیگر تمام خلاف ورزیوں میں 616050روپے جرمانہ کیا گیا ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ان قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ہم ایک مہذب اور ترقی یافتہ قوم ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں SSPبھمبر چوہدری غلام اکبر کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھمبر میں تمام موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال کریں ہلیمٹ کسی بھی حادثہ کی صورت میں 70فیصد تک آپ کو حفاظت فراہم کرتا ہے اس سلسلہ میں خصوصی کمپین شروع کی جارہی ہے اور 7-9-2013کے بعد بلا تحصیص تمام ایسے موٹرسائیکل سوار جو ہیلمٹ استعمال نہیں کرینگے اس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر جرمانہ بھی کیا جائیگا اور ان کے موٹر سائیکل بھی ضبط کیے جائیںگے اور بدوں نمبر پلیٹ موٹرسائیکل اور گاڑیاں بھی ضبط کی جائیںگی اسی سلسلہ میں گزشتہ روز بھمبرمیں ٹریفک پولیس کیطرف سے سیفٹی ہیلمٹ کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں خصوصی فلیگ مارچ بھی کیا گیا جس میں تمام ٹریفک پولیس اہلکاران نے اپنے اپنے سرکاری موٹرسائیکل پر ہیلمٹ پہن کر پورے شہرکے اندر فلیگ مارچ میں حصہ لیا اور تمام ضلع کی حدود کے اندر سفیٹی ہیلمٹ اور بدوں نمبر پلیٹ گاڑیاں اور موٹرسائیکل کے مالکان کو بذریعہ میڈیا ،بینرز اور پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کا ثبوت دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنڈی جہونجہ سے چوری ہونے والی کار پولیس نے برآمد نہیں کی بلکہ مالکان نے 6لاکھ روپے تاوان ادا کرکے واپس لائی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنڈی جہونجہ سے چوری ہونے والی کار پولیس نے برآمد نہیں کی بلکہ مالکان نے 6لاکھ روپے تاوان ادا کرکے واپس لائی تفصیلات کیمطابق چند روز قبل پنڈی جہونجہ سے چوری ہونیو الی 2Dکار جس کی مالیت تقریباً 15لاکھ کے قریب تھی جو چوری ہونے کے 48گھنٹے بعد برآمد کرنے کا پولیس کا دعویٰ جھوٹا نکلا کار میانوالی سے بھمبر پولیس نے برآمد نہیں کی تھی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کارکے مالکان نے چوروں کو 6لاکھ روپے تاوان دیکر کار واپس لائی تھی جبکہ پولیس نے اپنی کارکردگی شوکرنے کیلئے 48 گھنٹے میں کار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پولیس ابھی تک نہ تو چوروں کا کوئی سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی کسی چور کو گرفتار کر سکی۔