بھمبر کی خبریں 06.05.2013

11مئی کا سورج پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)11مئی کا سورج پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ن لیگ اقتدار میں آکر بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرے گی این اے 107گجرات مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے چوہدری عابد رضا بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر وارڈ نمبر 1سٹی بھمبرکے سینئر نائب صدر ملک محمدطفیل اعوان اور نائب صدر چوہدری محمودسبحانی نے حلقہ این اے 107میں چوہدری عابد رضا کی انتخابی مہم کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے5سالہ دور اقتدار کے اندر پنجاب میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا کیا ہے چوہدری عابدرضاکی قیادت میں حلقہ این اے 107میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ڈیڑہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ کی علاقے کی عوام کیلئے گراں قدر سیاسی وسماجی خدمات ہیں آج نہ صرف ضلع گجرات بلکہ آزادکشمیر کے عوام کی چوہدری عابد رضا کی انتخابی مہم اپنی آپ کے تحت چلارہے ہیں انشاء اللہ 11مئی کو مسلم لیگ اورچوہدری عابد رضاکی جیت یقینی ہے 11مئی کا سورج پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا ناانصافی ہے ملک میں اربوں ڈالربھجوا رہے ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا ناانصافی ہے ملک میں اربوں ڈالربھجوا رہے ہیں جس سے پاکستانی معیشت چل رہی ہے بیرون
ممالک مقیم پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق ملنا چاہیے تھا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن امریکہ کے چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان الیکشن میں بیرون ممالک مقیم 80لاکھ سے زاہد پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے لیت و لعل سے کام لیا آج جسکی وجہ سے لاکھوں پاکستانی ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم 80لاکھ سے زائد پاکستانی اربوں ڈالر کا زرمبادلہ ملک کے اندر بھیج رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کا نظام چل رہا ہے آج ان محب وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق سے محروم کرنا انتہائی ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اورالیکشن کمشنر کے اس فیصلہ سے بیرون ممالک مقیم لاکھوںپاکستانیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع بھمبر کے آرگنائزر فرقان شاہ نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع بھمبر کے آرگنائزر فرقان شاہ نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور 11مئی کوتحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں 11مئی کو موروثی سیاست کرنے والوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور انشاء اللہ بہت جلد عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنے گا اس موقع پر جنرل سیکرٹری ISFبھمبر راجہ اخلاق احمد نے کہاکہ ہم سب کو ملکر محنت کرنا ہو گی تاکہ ہم سب تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کرسکیںانصاف یوتھ لیگ لیگ کے راہنما شفقات احمد نے کہاکہ ہم سب اپنے قائد کیساتھ سیسہ پلائی دیوار
کی طرح کھڑے ہیں اور تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جوملک میں تبدیلی اور نیا نظام لا سکتی ہے اس موقع پر عبداللہ ظفر ،حیدر عباس ،راجہ تعارف ،سعد اقبال ،عدنان مظفر،راجہ عمر ،عاطف علی،جان شیر خان ،نعمان بدر،عمر بٹ ،علی مرز ااور راجہ وقاص بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کے زیر اہتمام فری سرجری کیمپ آٹھویں تک 600سے زائد مریضوں کا چیک اپ جبکہ 73مریضوںکی پلاسٹک سرجری اور آپریشن کیے گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کے زیر اہتمام فری سرجری کیمپ آٹھویں تک 600سے زائد مریضوں کا چیک اپ جبکہ 73مریضوںکی پلاسٹک سرجری اور آپریشن کیے گئے کیمپ مزید 4روز جاری رہے گا ان خیالات کااظہار KIRFکے چیف ایگزیکٹو اشفاق احمد،چیئر آف ٹرسٹی چوہدری رشید علی نے فری سرجری کیمپ کا دورہ کرنے والے میڈیا نمائندگان کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کیمپ 28اپریل کو شروع ہوا تھا جس میں 8دنوں تک 600سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 73مریضوں کے آپریشن اورپلاسٹک سرجری کی گئی کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ ،آپریشن اور پلاسٹک سرجری برطانیہ کے مشہور ڈاکٹروںمسٹرچارلس ،ویوا ،ڈاکٹرتھامس ،ڈاکٹرغالب ،ڈاکٹرصائمہ اور ڈاکٹرجاوید پر مشتمل ٹیم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ کیمپ مزید 4روز جاری رہے گا اور اس دوران 100سے زائد مریضوں کے آپریشن اورپلاسٹک سرجری کی جائیگی چیف ایگزیکٹو KIRFاشفاق احمد،چیئر آف ٹرسٹی چوہدری رشید علی،آپریشنل انچارج راجہ ذوالفقار حیدر نے میڈیا نمائندگان صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سینئر نائب صدر ناصرشریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ،محمدمحمود ،سینئر نائب صدر جاتلاں پریس کلب یاسر لطیف کو کیمپ کا وزٹ کروایا۔