بھمبر کی خبریں 08.09.2013

ناظم اعلیٰ جنگلات راجہ خضر حیات نے کہاکہ ملازمین محکمہ جنگلات نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناظم اعلیٰ جنگلات راجہ خضر حیات نے کہاکہ ملازمین محکمہ جنگلات نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں 36سال کی سروس کے دوران کسی بھی محکمہ کے ملازمین کو زیر تاب نہ ہونے دیاپھربھی اگر کسی ملازم کو مجھ سے کوئی شکوہ یا شکایت ہو تو وہ مجھے معاف کر دے ریٹائیرمنٹ کے بعد بھی محکمہ جنگلات کیلئے میری خدمات ہیں حاضر ہیں الودعای استقبالیہ کے دوران مجھے اپنی خدمات کا کچھ نہ کچھ صلہ ضرور ملاہے ان خیالات کااظہار انہوںنے بھمبر میں مقامی ہوٹل میں محکمہ جنگلات بھمبرکے ملازمین کی طرف سے انکے اعزاز میں دی گئی الوداعی استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سرسبز و شاداب جنگلات کے تحفظ اور ترقی کیلئے ملازمین اپنی ذمہ داریاں نہایت ایمانداری اور فرض شناسی کیساتھ انجام دے رہے ہیں اور حکومتی پالیسی کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں اپنے دور ملازمت کے دوران جنگلات کی لکڑی کی چوری ،غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جنگلات کی چیک پوسٹوں کے نظام کو فعال اور موثر بنانے کے اقدامات اٹھائے انہوںنے کہاکہ تاؤ بٹ سے لیکر بھمبرتک ملازمین نے جس انداز میں مجھے الوداع کیا یہ میری زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہو گا میری عزت دراصل ملازمین جنگلات کی عزت ہے سال 1990 کے بعد ہم نے بڑی روایات کو قائم کیا محکمہ جنگلات کے ملازمین نے پورے آزاد کشمیر میں مجھے جو پیار محبت اور شفقت دی وہ ساری زندگی بلا نہ سکوں گا اس موقع پر ناظم جنگلات ملک نثار ،ناظم جنگلات عبدالرؤف قریشی ،راجہ یونس ،DFOراجہ ساجد ندیم ،DFOراجہ عابد ،رینج آفیسر راجہ منیراحمد ،(ر) رینج آفیسر چوہدری محمدصدیق ،سینئر صحافی اختر بخاری ،فاریسٹر اعجاز ،مرزا فاروق ،محمد بوٹا ،محمد جمیل شفیع نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر یوتھ لیگ ریاست کے نوجوانوں پر مشتمل ایک فکری جماعت ہے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر یوتھ لیگ ریاست کے نوجوانوں پر مشتمل ایک فکری جماعت ہے ہم نے ایک واضح سیاسی فکر کیساتھ بیس کیمپ کے سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے نوجوانوں کو روایتی سیاستدانوں کے اثرورسوخ سے آذادی دلانا ہمارا مشن ہے ہماری فکر نوجوانوں کی محسن ہے ان خیالات کااظہار کشمیریوتھ لیگ کے چیئرمین راجہ تیمور الیاس نے کشمیر یوتھ لیگ میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جن میں راجہ عثمان،علی شہزادمسٹ یونیورسٹی،فانی راجہ پنجیڑی ،میری جرال ،فیصل نجیب ،فیض بھمبر ،چوہدری اصغر اور یوسف چوہدری شامل ہیں انہوںنے مزید کہاکہ کشمیریوتھ لیگ ریاست کے موجودہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے سیاسی کلچر میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوگی کیونکہ KYLکا مشن ہی ایک فکر کو پروموٹ کرنا ہے ہماری سیاست ایک خالص فکر کے گردگھومتی ہے کرسی کے گرد نہیں لہٰذامیں نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ سیاست برائے مالی صنعت کا نظریہ اب تبدیل ہونا چاہیے سیاست برائے خدمت کے نظریے کو پروان چڑھانا چاہیے ہمارے پاس تعلیم ہے ولولہ ہے یہ دونوں چیزیں ہم سے آزادی اظہار رائیے کا تقاضہ کرتی ہیں انسانوں سے محبت اور انسانی معاشرے میں برداشت کو پروان چڑھانا ہمار ا ایجنڈا ہے لیکن ہم سیاستدانوں کی اندھی تقلید اور سیاستدانوں سے مرغوب ہونے کی روایت بالکل پسند نہیں کرتے وقت آگیا ہے کہ یہ کلچر تبدیل ہو اس موقع پر مرکزی صدر کشمیر یوتھ لیگ چوہدری محمد سہیل نے نئے شامل ہونے والے نوجوانوں سے حلف لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر کا مسلہ حل کیے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر کا مسلہ حل کیے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں لائن آف کنٹرو ل پر بھاریت جارحیت ایٹمی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے مسلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ انسانوں کی زندگی و موت کا مسلہ ہے تحریک آذادی کشمیر کے بیس کیمپ کو اقتدار کی بجائے حقیقی معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنایاجائے پاکستان کو کمزور خارجہ پالیسی کی بدولت مسلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے میں دیر ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار اوورسیز کشمیری راہنما و مسلم یوتھ ونگ برطانیہ کے مرکزی راہنما چوہدری عابد اسلم جٹ نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مسلہ کشمیر ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کی زندگی اور موت کا مسلہ ہے کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری قوم نصف صدی سے اپنی جانوں، ماؤں ،بہنوں کی عصمتوں کی قربانیاں دیتی رہی ہے بھارتی افواج کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے دنیا کا ہر ظلم بھارتی افواج کشمیریوں پر ڈھا رہی ہے لیکن کشمیریوں کے جذبے آزادی میںکوئی لرزش نہ آئی ہے کشمیریوں نے ہر ظلم و جبر سینے کا رکھا ہے آخر ایک دن بھارت کو کشمیروں کو آزادی دیناہو گی انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر نصف صدی سے جاری تحریک آزادی کشمیر کو ابھی تک کامیابی اس لیے نہ ملی ہے کہ ہمار اوکیل پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کمزور ہے جسکی وجہ سے کشمیریوں کی آزادی میں دیرہوئی ہے انہوںنے کہاکہ آزاد خطے کو ہمارے آباؤاجداد نے اس لیے آزاد کروایا تھاکہ اس کو آزادی کا بیس کیمپ بنائے جائے گا لیکن یہاں پر آزادی سے زیادہ اقتدار سے لگاؤ ہے آزادخطے کے سیاستدانوں کو تحریک آزادی کشمیر سے کم اور اپنے اقتدار سے زیادہ دلچسپی ہے بیس کیمپ کو اقتدار کا کیمپ بنادیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ جب تک مسلہ کشمیر کا پر امن اور کشمیریوں کی مرضی و منشاء کیمطابق اس کا حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہ ہے انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی اورلائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے جب بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے اور اقوام متحدہ کا ادارہ خاموش تماشائی کاکردار کررہا ہے جوکہ انتہائی افسوس ناک ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر چھوٹا ساخطہ دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے جہاں پر ٹورازم کو ڈویلپمنٹ کرنے کی ضرورت ہے اگر سیاحوں کو آزاد کشمیر کے اندر سہولیات فراہم کی جائیں تو دنیا بھرکے سیاح کشمیر کا رخ کریں انہوں نے مزید کہاکہ اوورسیز کمیونٹی مشکل کی ہر گھڑی میںاپنے پم وطنوں کیساتھ ہیں اور مشکل اور آزمائش کی ہر گھڑی میں ہم وطنوں کیساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت اور وزیر سپورٹس بھمبر اسٹیڈیم کے افتتاح کی ضد چھوڑ کر اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کروائیں
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت اور وزیر سپورٹس بھمبر اسٹیڈیم کے افتتاح کی ضد چھوڑ کر اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کروائیں اسٹیڈیم کی تعمیر سے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں شرو ع کرنے میں مددملے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے راہنما راجہ غفار احمد گوگا آف بنڈالہ نے کیاا نہوں نے کہاکہ بھمبر سپورٹس اسٹیڈیم ضلع بھمبر کی واحد جگہ ہے جہاں ہر نوجوان کو مختلف کھیلیں کرنے کا موقع میسر آئیگا اگر حکومت اسٹیڈیم کی تعمیر کو مکمل نہیں کرتی اوراس کا افتتاح کر دیتی ہے تو افتتاح کے بعد اسٹیڈیم کی تعمیر کبھی مکمل نہ ہو سکے گی اس سے پہلے جن ادھورے کاموں کا افتتاح ہوہے وہاں وہ کام ابھی تک ادھورے ہی ہیں لہٰذا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ پہلے بھمبر اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کی جائے اور اس کے بعد اس کا افتتاح کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے مطالبہ کیا ہے کہ آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری خطہ قرار دیتے
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے مطالبہ کیا ہے کہ آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری خطہ قرار دیتے ہوئے منگلاڈیم کی رائلٹی آزادکشمیر حکومت کو دی جائے خیبر پختون خواہ کو تربیلا ڈیم کی رائلٹی ملنا اور آزاد کشمیر کو منگلا ڈیم کی رائلٹی کا نہ ملنامعنہ خیز اور آزادکشمیر کے
حکمرانوں اور اپوزیشن راہنماؤں کی کمزوری کی دلالت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ میرپور کے عوام نے دوبار قربانیاں دی ہیں پہلی بار منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت اور اب اپ ریزنگ کے نام پر مگر ان قربانیوں کے باوجود متاثرین منگلا ڈیم دربدر ہیں اور واپڈا حکام اور آزادکشمیر کے دعوؤں کے باوجود ابھی تک امن کے معاملات یکسو نہ کیے جا سکئے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ آزادکشمیر میں بجلی کے نرخ پاکستان کے چاروں صوبے کی نسبت سے آرہے ہیں کم کئے جائیں اس اس سلسلے میں آزاد کشمیر حکومت کو حکومت پاکستان سے باقاعدہ طور پر اپنے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں کرنی چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھمبرمیں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میںہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبرمیں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور وزیر سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرنا چاہتے ہیں بھمبر سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھمبر شہر کے تمام سیاسی وسماجی قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں اس سلسلہ میں سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ایک وفد زیر قیادت راجہ عبیدالرحمن ،قاضی نثار احمد، فواد گیلانی نے کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اسٹیڈیم کے نامکمل ہونے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے انجینئر خالد پرویز بٹ نے کہاکہ نامکمل اسٹیڈیم کا افتتاح بھمبرکے عوام کیساتھ سنگین جرم ہے پی سی ون کیمطابق تعمیر کا مقصد یہ نہیں کہ دوں لنک روڈ پانی و بجلی اور ناہموار گراؤنڈ اور بغیر کرکٹ پچ اور فلڈ لائٹس، سیفٹی گرل، واکنگ ٹریک، کرسیاں اور دیگر تمام لوازمات جوکہ سپورٹس اسٹیڈیم کی تکیمل کیلئے ضروری ہیں کے بغیر صرف ایک ایسی جگہ جوآئندہ سیاسی جلسوں کیلئے استعمال ہو سکے سپورٹس اسٹیڈیم نہیں کہلا سکتی اگر نامکمل سپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح ہوگیا تو پھر بقیہ کام ہونے ناممکن ہو جائیں گے اس لیے وزیر سپورٹس دانشمند ی کا مظاہرہ کریں اور سپورٹس ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیکر سپورٹس اسیٹیڈیم کے افتتاح کو یقینی بنائیں حکومت طاقت کے ذریعہ ریاستی عوام کر کچل کر افتتاح کرنے کی کوشش نہ کریں کہیں ایسانہ ہو کہ یہی سپورٹس اسٹیڈیم موجودہ حکومت کیخلاف کسی عوامی تحریک کا نقطہ آغاز بن جائے کیونکہ موجودہ حکومت کیخلاف اپنوں اور بیگانوں کی سازشیں پہلے ہی عروج پر ہیں۔