بھمبر کی خبریں 11.05.2013
Posted on May 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پرنسپل کی گاڑی شارٹ سرکٹ سے جل کر خاکستر کارمیں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)(ر)پرنسپل کی گاڑی شارٹ سرکٹ سے جل کر خاکستر کار میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ ریسکیو1122نے موقع پر پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بھمبراور لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تفصیلات کیمطابق (ر) پرنسپل خالدجاوید چوہدری کی فیملی گزشتہ شام میرپور سے بھمبرآرہے تھے کہ رنگ روڈ پر اسٹیڈیم کے قریب اچانک کار کے اگلے حصے سے آگ کے شعلے بلند ہوئے جس پر کار میں سوار خواتین اور مردوں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کار جل کر مکمل خاکستر ہو گئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بھمبر اور ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی مگر اس وقت تک کار مکمل جل چکی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیںنوسر باز خاتون نے برطانیہ میں مقیم شخص کے گھر داخل ہو کر خاتون خانہ کو بے ہوش کرکے ہزاروں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرمیںنوسر باز خاتون نے برطانیہ میں مقیم شخص کے گھر داخل ہو کر خاتون خانہ کو بے ہوش کرکے ہزاروں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار پولیس تھانہ بھمبرنے مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کیمطابق برطانیہ میں مقیم بھمبر کے رہائشی سید عابد حسین گیلانی کے گھر میںگزشتہ روز ایک نامعلوم خاتون پانی پینے کے بہانے داخل ہوئی گھرمیں خاتون خانہ کو اکیلے دیکھ کر بے ہوش کرنے والی سپرے کرکے گھرمیںموجود 22ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئی 4گھنٹے بعد خاتون خانہ کو ہوش آیا تو اس نے دیکھا کہ گھر سے نقدی اور زیورات غائب تھے جس پر انہوںنے فوری طور پر پڑوسیوںکوواقع آگاہ کیا اس وقت نوسر باز خاتون فرار ہو چکی تھی یاد رہے کہ بھمبر میں گزشتہ 2ہفتوں سے گداگر خواتین اور مردوں کی کثیر تعدادپاکستان کے مختلف علاقوں سے بھمبرمیں امڈ آئی ہیں جو گداگری کی آڑمیں مختلف وارداتوں کی مرتکب ہو رہی ہیں بھمبرکے عوامی ،سیاسی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ پاکستان سے بھمبرآنے والے گداگروں پر پابندی لگائی جائے تاکہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے قریبی ساتھی ممتاز مسلم کانفرنسی راہنما عبدالرحمن نشتر گزشتہ روز مختصر علالت کے باعث وفات پا گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے قریبی ساتھی ممتاز مسلم کانفرنسی راہنما عبدالرحمن نشتر گزشتہ روز مختصر علالت کے باعث وفات پا گئے مرحوم کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان محلہ شیخاں میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے نائب صدر ڈاکٹرانعام الحق چوہدری ،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،چوہدری فضل علی ،راجہ عبدالقیوم ،چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ ،راجہ مظہر اقبال ،مرزامحمد اجمل ،ایم ایس ڈاکٹر اقبال چوہدری ،صدرمعلم چوہدری خورشید احمد،چوہدری عبدالقیوم ،چوہدری محمد اسحاق،چوہدری خادم حسین ،محمداقبال انقلابی ،راجہ اشتیاق احمدٹھیکیدار،راجہ نثاراحمد،قاضی اشتیاق احمد،پروفیسر رشید احمدقاسمی ،پرنسپل طارق صدیق ،پروفیسر محمد نعیم مرزا،پروفیسر طارق حسین پرنسپل ،راجہ عبدالرحمن ،راجہ محمد افضل ملوٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکیپٹن ابراراعظم ،چوہدری غلام احمد،چوہدری نصراقبال،پروفیسر مرزاافضل حسین ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ،سینئر نائب صدرناصرشریف بٹ ،راجہ شوکت علی ،مرزاسلیم اکبر جرال ،چوہدری محمد حنیف ،چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد لطیف
ایڈووکیٹ،افتخار عظیمی ،راجہ نعیم نجمی،محمد سعید بٹ ،پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن مرزا خالد محمود زیدی سمیت تاجروں ،صحافیوں ،شہریوں ،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں محکمہ برقیات اور محکمہ پبلک ہیلتھ نے مل جل کر شہریوں کی مت مار دی شہرمیں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری زندگی مفلوج
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبرمیں محکمہ برقیات اور محکمہ پبلک ہیلتھ نے مل جل کر شہریوں کی مت مار دی شہرمیں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہونے کیساتھ ساتھ شہری پانی کی بوند بوند کیلئے ترسنے لگے شہریوں کا شدید احتجاج غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور پانی کے بحران پر قابو پانے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں گزشتہ کئی روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص حکمت عملی اور جنریٹراستعمال نہ کرنے کے باعث شہر کربلا کا منظر پیش کررہا ہے شہری پانی کے حصول کیلئے جگہ جگہ مارے پھر رہے ہیں جبکہ ٹینکر مافیا بھی محکمہ پبلک ہیلتھ کے ناروا رویہ کا فائدہ اتھاتے ہوئے شہریوںکو مہنگے داموں پانی فروخت کرنے میں مصروف ہیںشہریوں نے صحافیوںکو بتایاکہ شہرکے مختلف حصوںمیںپانی کی شدید قلت ہے محکمہ پبلک ہیلتھ شکایات کرنے پر سارا نزلہ محکمہ برقیات پر گرا دیتا ہے جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کے پاس جنریٹرہونے کے باوجود استعمال نہیںکیے جارہے اور جان بوجھ کرشہریوںکو پانی کی بوند بوند کیلئے ترسایا جا رہا ہے شہریوںنے کہاکہ شہرمیں ایکسین پبلک ہیلتھ اور SDOsپبلک ہیلتھ شہر میں پانی کی بروقت سپلائی نہ ہونے کے ذمہ دار ہیں انہوںنے کہاکہ شہر میں واٹرسپلائی کی جو لائنیںبچھائی جائی رہی ہیں انکا طریقہ کار انتہائی غلط ہے جس سے کچھ عرصہ بعد دوبارہ گندے پانی کا صاف پانی میں مکس ہونے کا مسلہ پیدا ہو گاشہریوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ پانی کے بل وصول کرنے کے باوجود شہریوں
سے سوتیلی ماںجیسا سلوک کررہاہے جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر بھمبر بھی ان اداروں کی ناکامیوں کیخلاف ایکشن لینے سے قاصر نظرآتے ہیں اگر یہی صورتحال جاری رہی تو شہری سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے اور حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پبلک ہیلتھ اور انتظامیہ پر ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیچرشیخ شجاع الرحمن کے والد شیخ عبدالرحمن نشتر کے انتقال پر پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سیرلہ،عدنان مظفر نے گہرے دکھ اور غم کااظہار
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹیچرشیخ شجاع الرحمن کے والد شیخ عبدالرحمن نشتر کے انتقال پر پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سیرلہ مرزاخالد محمود زیدی ،ملک شوکت حسین ،فرقان شاہ ،عبداللہ ظفر،فلک شیر ،عاطف علی ،مرزامحمد رضوان ،ماسٹر محمد شفیق،رومان رضا،عدنان مظفر نے گہرے دکھ اور غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے خیر کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے صبروجمیل کی دعاکی ہے۔