بھمبر کی خبریں 12.04.2013
Posted on April 12, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبرشہر میں چوری ہونے والے موٹرسائیکلوں کی FIRدرج نہ ہو سکیں چوری کی درخواستیں سٹی تھانہ میں پڑی ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرشہر میں چوری ہونے والے موٹرسائیکلوں کی FIRدرج نہ ہو سکیں چوری کی درخواستیں سٹی تھانہ میں پڑی ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی پولیس اپنی کمزوری اور نااہلی کو چھپانے کیلئے FIRدرج نہیں کر رہی جبکہ بعض FIRکئی دنوں کی تاخیر کے بعد درج کی جارہی ہیں FIRدرج نہ کرنے پر شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے بھمبر شہر میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کئی ایک موٹرسائیکل دن دیہاڑے چوری ہو چکے ہیں جنکی اطلاع اور درخواستیں تھانہ بھمبرمیں دی گئی لیکن پولیس تھانہ بھمبر نے درخواستیں لیکر موقع واردات بھی دیکھے لیکن ابھی تک انکی FIRدرج نہ ہوسکی FIRدرج نہ کرنے کیلئے پولیس مختلف حیلے بہانے استعمال کررہی ہے جن لوگوں کے موٹرسائیکل چوری ہوئے ہیں انکو مشورہ دیا جاتا ہے کہ جب آپ کا موٹرسائیکل برآمد کر لیا جائیگا تو FIR بھی درج کر لیں گے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پولیس اپنی نالائقی اور کمزوری کو چھپانے کیلئے FIRدرج نہیں کررہی اگر FIRدرج ہو گی تو اس پر کارروائی بھی کرنا پڑتی ہے اور اوپر بالا حکام کو اس کی رپورٹ بھی دینا پرے گی لہٰذا اس سے بچنے کیلئے FIRہی درج نہیں کرتے FIRدرج نہ کرنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس FIRدرج نہ کرکے اپنی نالائقی اور کمزوری کو چھپانے کی بجائے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرے اور چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ اشیاء برآمد کریں انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تھانہ بھمبرپولیس کی FIRدرج نہ کرنے کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت لائن آف کنٹرول بنڈالہ سیکٹر کے متاثرین کو رہائشی جگہ اور زمینوں کا معاوضہ یا تبادلہ جگہ دے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت لائن آف کنٹرول بنڈالہ سیکٹر کے متاثرین کو رہائشی جگہ اور زمینوں کا معاوضہ یا تبادلہ جگہ دے دفاعی حصار میں کلیدی کردادادا کرنے والوں کو بے یار ومددگار چھوڑنا کسی صورت برداشت نہ ہے دفاع وطن کیلئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں آئندہ بھی دیتے رہے گے لیکن حکومت اورآرمی ہماری مجبوریوں اور مشکلات کا خیال کرے ان خیالات کااظہار لائن آف کنٹرول بنڈالہ سیکٹر کے گاؤں گڑھی ،پینگا اور ریکا گڑھا کے رہائشیوں چوہدری نور حسین ،چوہدری خادم حسین ،حاجی عبدالرزاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 1971سے لیکر آج تک ہم دفاع وطن کیلئے قربانیاں دے آرہے ہیں اپنے آباؤ اجداد کے رہائشی مکانوں کو خیر آباد کہنے پر مجبو رہو ئے ہزاروں کنال اراضی جس میں کھیتی باڑی کرکے گزر اوقات کرتے تھے چھوڑ کر آنا پڑا جس پر بارودی سرنگیں ،مائن بچھائے اور دفاعی مورچے بنا دیے گئے ہیں ہم اپنے گھر بار اورہزاروں کنال اراضی چھوڑ کر آج دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن کوئی ہمارا پرسان حال نہ ہے حکومت نے نہ تو ہمیں رہائشی جگہ دی اور نہ ہی زرعی اراضی کا معاضہ دیا اور نہ ہی متبادل رقبہ الاٹ کیا انہوں نے کہاکہ حکومت نے 1947اور1971کے مہاجرین کو زمینیں الاٹ کی ہیں لیکن لائن آف کنٹرول بنڈالہ سیکٹر سے مہاجر ہونے والوں کو کچھ نہیں دیا انہوں نے کہاکہ 1971کے بعد سے لیکر آج تک بنڈالہ سیکٹر سے مہاجر اور متاثر ہونیو الے آج مختلف علاقوں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ہم حکومت پاکستان ،حکومت آزادکشمیر ،چیف آف آرمی سٹاف ،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد اور دادرسی کریں اور ہمیں عزت کیساتھ زندگی بسر کرنے کیلئے رہائشی جگہ اور زرعی اراضی کا معاضہ یا متبادلہ رقبہ الاٹ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم کانفرنس ایک نظیرے اور عقیدے کا نام ہے تحریک آذادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور قومی وقار کی علامت ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس ایک نظیرے اور عقیدے کا نام ہے تحریک آذادی
کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے مسلم کانفرنس ریاستی تشخص اور قومی وقار کی علامت ہے سردارعبدالقیوم خان سے لیکر سردار عتیق احمدخان تک مسلم کانفرنس نے عوامی خدمت اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد جاری رکھی ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس سٹی بھمبرکے صدر ٹھیکیدار طارق محمود بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے اور کشمیرکی وحدت کو تقسیم کرنے کیلئے مسلم کانفرنس کو ایک منظم سازش کے تحت ہرایا گیا مسلم کانفرنس کے اقتدار سے باہر ہونے سے جہاں آزادخطے کے اندر جاری ڈویلپمنٹ رک گئی ہے وہاں تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاست جموںوکشمیر کے قومی تشخص عزت و وقار کی علامت ہے مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کیخلاف ہونیوالی زیادتیوں اور ناانصافیوں کیخلاف آواز بلند کرے گی مسلم کانفرنس چھوڑنے والوں کو بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا مسلم کانفرنس جتنی مضبوط ہو گی تحریک آذادی کشمیر بھی اتنی ہی مضبوط ہو گی مسلم کانفرنس پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے الحاق پاکستان کا نعرہ دراصل تکمیل پاکستان کا نعرہ ہے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نے ہر دور میں آزادخطے کے عوام اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں سردار عبدالقیوم خان سے لیکر سردار عتیق احمد خان تک ہر دور حکومت میں تحریک آزادی کشمیر اور عوامی خدمت مسلم کانفرنس کا منتظررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ نے بنایا کشمیر بھی مسلم لیگ ہی آزاد کروائے گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نے بنایا کشمیر بھی مسلم لیگ ہی آزاد کروائے گی پاکستانی الیکشن میں کشمیری مہاجرین مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دینگے 11مئی کو مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں
صوبوں میں حکومت بنائے گی میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے اندر ترقی و خوشحالی کا دور آئیگا ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہاکہ 11مئی کا سورج تبدیلی کی نوید لیکر طلوع ہو گا میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کرے گی ملک کے آئندہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہونگے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے اندر ترقی اور خوشحالی آئے گی پاکستان کو مسلم لیگ نے بنایا تھا انشاء اللہ کشمیر بھی مسلم لیگ ہی آزاد کروائے گی پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی آزادکشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی انہوں نے کہاکہکشمیری قوم میاں نواز شریف کیساتھ گہری عقیدت رکھتے ہیں پاکستان کے آمدہ الیکشن میں کشمیر ی مہاجرین مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرینگے 11مئی کا سورج پاکستان میں تبدیلی اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے قوم سے پہلے وعدے بھی پورے کیے آئندہ بھی پورے کرے گی آنے والی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہو گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی نے قوم سے پہلے وعدے بھی پورے کیے آئندہ بھی پورے کرے گی آنے والی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہو گی ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی سٹی بھمبرکے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی اور جمہوریت پسند جماعت ہے جس کا برائے راست رشتہ عوام سے ہے پیپلزپارٹی پاکستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی مقبول ترین جماعت ہے پیپلزپارٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک عوامی خدمت کے سفر کو جاری ساری رکھے ہوئے ہے پیپلزپارٹی نے عوام سے جو بھی وعدہ کیا اس کو پورا کر دکھایا پیپلزپارٹی نے اقتدار بھی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری انداز میں حاصل کیا کبھی بھی چور دروازے سے پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آنے کی کوشش نہیں کی پہلے بھی عوامی حمایت
اور طاقت سے پیپلزپارٹی کو اقتدار ملا آمدہ الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی عوامی حمایت اور طاقت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی انہوں نے کہاکہ 11مئی کو پاکستان کے غیور اور جمہوریت پسند عوام پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیکر پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں کے اندر عوامی اور جمہوری حکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایس پی پلندری کامران علی کے بھائی عمران علی کی پہلی برسی گزشتہ روز انکی رہائشگاہ کشمیر محلہ منڈی بہاوالدین میں انتہائی عقیدت واحترام سے اداکی گئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس پی پلندری کامران علی کے بھائی عمران علی کی پہلی برسی گزشتہ روز انکی رہائشگاہ کشمیر محلہ منڈی بہاوالدین میں انتہائی عقیدت واحترام سے اداکی گئی برسی کی تقریب میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی برسی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر(ر)محمد رفیق مغل ،ایس ایس پی بھمبرسردار محمد الیاس ،اسسٹنٹ کمشنر برنالہ امجد اقبال مغل ،سابق PROصدرریاست ،سیاسی و سماجی راہنما چوہدری حق نواز،DSPلیگل راجہ اشفاق ،چوہدری محمد حنیف UK،چوہدری جمیل سلطان ،حاجی غلام مصطفی،بلاک آفیسر محمد جاوید چوہدری ،سینئر نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ،عاطف اکرم ،ٹھیکیدار اشتیاق احمد ،جاوید برسالوی سمیت ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں ،سول سائٹی ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکے تاجر حاجی عبدالقیوم بھٹی کی زوجہ اکرام بھٹی ،شوکت بھٹی کی تائی محترمہ گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرکے تاجر حاجی عبدالقیوم بھٹی کی زوجہ اکرام بھٹی ،شوکت بھٹی کی تائی محترمہ گزشتہ روز علالت کے باعث وفات پا گئی ہیں مرحومہ کو
نماز جنازہ کے بعد تحصیل والے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزامحمد اجمل جرال ،کشمیر فریڈ م موومنٹ کے مرکزی صدر انجینئر خالد پرویز بٹ ،چوہدری آصف یوسف،صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری سجادالحق ایڈووکیٹ ،صدرکشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،عبدالرؤف کاشر،حاجی محمد عبداللہ ،چیف آفیسر چوہدری فیاض احمد،ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ انکم ٹیکس چوہدری اظہر حسین ،پروفیسر (ر)مرزاافضل حسین ،سینئر نائب صدرکشمیر پریس کلب ناصرشریف بٹ ،چوہدری محمد عارف یوسف کاکا،چوہدری محمد سلیمان درائیاں ،سید سبط الحسن کاظمی ،چوہدری تنویر صابر ،مسلم کانفرنس بھمبرکے جنرل سیکرٹری شیخ محمد صادق سمیت ،تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں ،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ اور عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم آزادکشمیر کے بیانات ہم تواتر سے سن رہے ہیں لیکن عملدرآمد خواب کی مانند ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم آزادکشمیر کے بیانات ہم تواتر سے سن رہے ہیں لیکن عملدرآمد خواب کی مانند ہے حالیہ بیان یہ کہ تعلیمی اور ہیلتھ پیکج سے آزادکشمیر کی تقدیر بدل جائیگی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر یہ پیکج مشتہر کیا جائے ان خیالات کااظہار مرکزی صدرکشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پچھلے دوسالوں کی کارکردگی کو میگا پراجیکٹس سے نتھی کرکے اصل مسائل سے جان چھڑائی جاتی ہے تعلیم اور صحت دونوں شعبوں کی حالت زار ناقابل بیان حدتک بگڑ چکی ہے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں طلباء و طالبات کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ تنخواؤں پر سالانہ اربوں روپے خرچ ہو رہا ہے جن تعلیمی اداروں میں تعداد ہے انکے سالانہ نتائج انتہائی خراب ہیں اساتذہ کی دلچسپیاں ،تبادلوں،تعیناتیوں اور سازشوں تک محدود ہیں اسی طرح ڈاکٹروں کی کمی ہے اور جو ڈاکٹر ہیں وہ بھی کورسز کیلئے چلے جاتے ہیں تنخواہیں سرکار سے وصول کرتے ہیں او
پرائیویٹ ہسپتال چلاتے ہیں سرکاری ہسپتال حکومتی عدم توجہ سے فنڈز سے محروم ہیں دوائیاں اور دیگر علاج و معالجہ کی سہولیات بھی سرکاری ملازمین کیلئے ہیں سویلین مریض صرف اور صرف علاج معالجہ اور دواؤں سے ہی محروم نہیں بلکہ ذلت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں اس لیے وزیر اعظم آزادکشمیر تعلیم اور صحت دونوں محکموں میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کریں بصورت دیگر جھوٹے اعلانات اور جھوٹے وعدے عوام سے مت کریں انہوں نے کہاکہ پچھلے دوسال سے ہم نے وزراء کو اسی طرح بے لگام دیکھا ہے جس طرح اس سے پہلے کی حکومتوں میں تھے ذاتی مراعات اور پر تعیش زندگی بسر کررہے ہیں تھانہ ،کچہری میں لوگوں کو ذلیل وخوار کر رہے ہیں محکمہ مال کی ملی بھگت سے خود اور اپنے حواریوں کو نواز رہے ہیں سرکاری ملازمین کو اپنے گھروں کے طواف کروا رہے ہیں اور سرکاری ملازمین بھی خوب مزے اڑارہے ہیں بجلی اور پانی ناپید ہو تے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم پروفیسر عطا ء جیلانی کو انکی تعلیمی خدمات پر مبارکباداور خراج تحسین پیش کرتے ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہم پروفیسر عطا ء جیلانی کو انکی تعلیمی خدمات پر مبارکباداور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری محمد اویس نے کیا انہوں نے کہاکہ پروفیسر عطاء جیلانی نے العلم کالج آف سائنس پونا کے تعلیمی میعار کو بلند کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ اگر سچی لگن اور محنت سے پڑھایا جائے تو ہر بچہ کامیاب ہو سکتا ہے انہوں نے کہاکہ پروفیسر عطاء جیلانی نے نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ دینی میدان کی طرف بھی بچوں کو راغب کیا ہے جس پر ہم انکو مبارکباداور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔